Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایران میں دو ہم جنس پرست خواتین کو موت کی سزا

    ایران میں دو ہم جنس پرست خواتین کو موت کی سزا

    تہران: ایران کی عدالت نے دو ہم جنس پرست خواتین کو موت کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : "بلوم برگ” کے مطابق سرکاری زیر انتظام اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں کہا کہ ایران کی عدلیہ نے دو خواتین کو لوگوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دینے کے بعد موت کی سزا سنائی، ایک گروپ نے کہا کہ ان دونوں پر ہم جنس پرست ہونے اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے کارکن ہونے کی وجہ سے مقدمہ چلایا گیا۔

    چین کے مغربی صوبے سچوان میں شدید زلزلہ، 46 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی اور 16 لاپتہ

    ایران کے سرکاری خبررساں ادارے IRNA نے بتایا کہ یہ سزا شمال مغربی شہر ارومیہ کی ایک عدالت نے سنائی ہے، جہاں دونوں خواتین کو رکھا گیا ہے۔

    ایران کے شہر ارومیہ کی عدالت نے ہم جنس پرست ایکٹیوسٹ 31 سالہ زہرہ صدیقی ہمدانی اور 24 سالہ الہام چوبدار کو موت کی سزا سنائی ہے۔

    ایرانی حکومت کے عدالتی ترجمان نے ان سزاؤں کی تصدیق کی لیکن ان کا کہنا کہ دونوں خواتین کا تعلق انسانی اسمگلنگ سے تھا ان دونوں نے خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو ورغلا کر دوسرے ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

    دوسری جانب ہم جنس پرستوں کی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں دونوں خواتین کے خلاف سرزمین پر بدعنوانی، ہم جنس پرستی کو فروغ دینے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالف میڈیا کے ساتھ گفتگو کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    ٹرمپ کےگھرپرچھاپہ مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کیلئے جعلی ثبوت…

    یورپ میں قائم ہینگاو آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے اتوار کو کہا کہ 31 سالہ زہرہ صدیقی اور 24 سالہ الہام چوبدار کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ ایران کی ہم جنس پرست کمیونٹی کے حقوق کی وکالت کرتے تھے۔ ایران میں ہم جنس پرستی پر پابندی ہے اور اس کی سزا موت ہے۔

    جنوری میں لندن میں مقیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدیقی کے معاملے میں فوری کارروائی کی اپیل کی اور اپنے بیان میں بتایا کہ زہرہ ہمدانی پر ہم جنس پرستوں کے فروغ کا الزام اس لیے لگایا گیا کیوںکہ انھوں نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ہم جنس پرستوں کی ریلی کا دفاع کیا اور بی بی سی سے گفتگو میں عراق میں ہم جنس پرستوں پر مظالم پر احتجاج کیا تھا اسے عراق کے کردستان علاقے میں حکام نے سب سے پہلے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عیسائیت کے فروغ کا الزام اس لیے لگایا گیا کیوںکہ زہرہ ہمدانی ایک تصویر میں صلیب کے نشاں جیسا ہار پہنے ہوئی تھیں اور ایک گھر میں واقع چرچ بھی گئی تھیں۔

    ٹرمپ کا فاکس نیوز پرڈیموکریٹس کےایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام، سی این این کو قدامت…

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زہرہ صدیقی ہمدانی کو اکتوبر 2021 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سیاسی پناہ کے لیے ترکی جانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ بعد میں 24 سالہ الہام کو حراست میں لیا گیا۔

    ایران سے ترکی فرار ہونے سے قبل زہرہ ہمدانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہم جنس پرست لوگ کتنا دباؤ برداشت کرتے ہیں ہم اپنے جذبات کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں ہم اپنی اصلیت تلاش کریں گے اور امید ہے وہ دن جلد آئے گا جب ہم سب اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے۔ میں ابھی آزادی کی طرف سفر کر رہی ہوں اگر میں اس میں کامیاب نہ ہوئی تو میں اس مقصد کے لیے اپنی جان دے دوں گی۔

    دوسری جانب ناروے میں رجسٹرڈ ہم جنس پرستوں کی تنظیم ہینگاؤ کے مطابق زہرہ صدیقی ہمدانی کو سارہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور الہام چوبدار کا تعلق ارومیہ سے ہے تاہم ان کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    IRNA کی رپورٹ میں اس کی جنسیت یا فعالیت کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا لیکن ایران کے سرکاری ٹی وی پر دکھائی جانے والی ایک ویڈیو میں، صدیقی کودو بچوں کی شادی شدہ ماں کےطورپربیان کیا گیاجس نے "ہم جنس پرستی کی ممانعت” کو توڑنے کی کوشش کی اور نوجوان خواتین کو عراقی شہر اربیل میں اسمگل کرنے میں مدد کی جہاں انہیں ڈسکوتھیکس میں فروخت کیا گیا تھا۔

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

    جرمنی میں مقیم ایرانی ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر نیٹ ورک (6-Rang) نے بھی دونوں کارکنوں کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے اور غیر ملکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر ان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالے۔

    ترجمان شادے امین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران میں کسی خاتون کو اس کے جنسی رجحان کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • مزید بارشوں سے پاکستان میں موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونےکا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

    مزید بارشوں سے پاکستان میں موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونےکا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارشوں سے موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ مزید بارشیں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیں گی خدشہ ہے کہ سیلاب سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

    متحدہ امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے مزید امداد آگئی

    نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے پاکستان میں اب تک تین کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے، آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کےساتھ ہو سکتا ہےاور پاکستان کا شمارموسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے سب سے زیادہ شکار ممالک میں ہوتا ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری پاکستان کو ہرجانہ ادا کرے۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ آلودہ گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف صفر اعشاریہ چار فیصد ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ملک پاکستان ہی ہے موجودہ حالات میں پاکستان کے وسائل بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال ہونے چاہییں۔

    سیلاب .خواتین اور بچوں سمیت 1325 لوگ لقمہ اجل بنے،کابینہ میں بریفنگ

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسی آفت کی لپیٹ میں ہے جس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں، عالمی برادری خصوصاً آلودہ گیسوں کے زیادہ اخراج کے ذمہ دار ملک، پاکستان کو فوری طور پر ہرجانہ ادا کریں۔

    دوسری جانب سوئیڈن کی 19 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشیں اور سیلاب ایک مثال ہیں، اب بھی وقت ہے عالمی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف عمل کرنے کا۔

    گریٹا تھنبرگ کا کہنا تھا کہ ہم ماحولیات پر صرف تب بات کرتے ہیں جب ہم اس کیلئے وقت نکال سکیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ محظ ایک مسئلہ ہے اور اس میں ایسی کوئی اہم بات اور ہنگامی حالت نہیں ہے جس سے دوسرے معاملات متاثر ہوتے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم مل کر دنیا کو درپیش اس چیلینج سے نبرد آزما ہوں، اس مسئلہ کی سنگینی کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھ لیں یہ آپ کیلئے ایک واضح مثال ہے۔

    افواج پاکستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

    گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ آپ پاکستان کو دیکھ لیں جہاں ریکارڈ مون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خطرناک سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ساڑھے 4 سو زائد بچوں سمیت 12 سو سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ان بارشوں اور سیلاب نے ایک بہت بڑے انسانی المیے کو بھی جنم دیا ہے اور اب پاکستان کیلئے ان متاثرین کی بحالی بھی ایک بہت بڑا معاشی چیلینج ہوگی۔

    ماحولیاتی کارکن نے کہا کہ ہم دوسری چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم نے اس اہم اور بنیادی مسئلے کو بلکل نظرانداز کر دیا ہے، اب سیاستدانوں کو آگے آکر اس ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔

  • برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

    برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

    برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور حکومت بنانے کی باضاطہ دعوت ملنے کے بعد لز ٹرس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کا چارج سنبھال لیا تھا اور اب ان کی جانب سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب:آج منصب سنبھال لیں‌گی

    وزیراعظم کی جانب سے تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیراعظم، کاسی کوارٹنگ کو چانسلر جبکہ جیمزکلیورلی کو برطانیہ کے نیا سیکرٹری خارجہ مقررکیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری، وینڈی مورٹن کوچیف وہپ کےعہدے پرتعینات کیا گیا ہےبین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے۔

    نئی کابینہ میں برینڈن لوئیس لارڈ چانسلر اور سیکرٹری جسٹس بنا دیئے گئے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالیٹیز بنائے گئے ہیں پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقررکیے گئے ہیں۔

    امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی

    واضح رہے کہ برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے کنزرویٹو پارٹی میں لز ٹرس اوررشی سونک کے درمیان مقابلہ تھا لز پہلی مرتبہ 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں لز ٹرس مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

    لز ٹرس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ انرجی بلوں کے معاملے کو جلد نمٹادیں گے۔لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لز ٹرس انشورنس سمیت کئی معاملات طے کریں گی۔لز ٹرس متحدہ یورپ کی حامی تھیں اور موجودہ صورتحال میں سیاسی رہنما انھیں بہترین آپشن قرار دے رہے ہیں۔

    نومنتخب وزیراعظم لِز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے۔

    برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  • ایشیا کپ:پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    ایشیا کپ:پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آج شارجہ میں میچ کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی: پاکستان نے سپرفور مرحلےکے اپنے پہلےمیچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

    تاہم پاکستان ٹیم اگر آج جیتنے میں کامیاب رہی تو ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا امکان ختم ہوگیا،بھارت اور افغانستان دونوں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گے،سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

    گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل مینڈس57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا جبکہ افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا موجودہ صورتحال میں کوئی ٹیم فائنل میں میں کنفرم نہیں، کسی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے بے دخلی طے نہیں-

    ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    دوسری جانب سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد پریس کا نفرنس میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، پلئیرز میں قابلیت ہے، جب یہ پلئرز یہاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے البتہ سوشل میڈیا ہم نہیں دیکھتے، ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب روہت شرما نے ایشیاکپ کے فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کافائنل ہوگا،فکر نہ کرو۔

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا…

  • مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث سگی ماں، بہن اور کزن گرفتار

    مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث سگی ماں، بہن اور کزن گرفتار

    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹے کے قتل میں ملوث ماں، بہن اور کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود دلولہ مکڑواہی کے رہاشی عمیر نامی نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کی قاتل سگی ماں، بہن اور خالہ زاد بھائی نکلے۔

    چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

    پولیس کے مطابق 1 ستمبر 2022 کو مقتول عمیر صابر کی والدہ نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رپورٹ کرائی کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کرایا تو رپورٹ میں ثابت ہوا کہ مقتول کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی والدہ اور بہن کو شامل تفتیش کیا، جس پر مقتول کی والدہ نے اپنی بیٹی اور بہن کے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا بعد ازاں پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان ماں، بیٹی اور کزن بشارت کو گرفتار کرلیا ہے-

    قبل ازیں لاہور میں چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا لاہور مغلپورہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، بھانجے نے اپنی ممانی ماموں اور کزن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،مقتولین کی لاشیں گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی برآمد ہوئی مقتولین کی شناخت کے ثاقب، مریم اور عبد اللہ کے ناموں سے ہوئی-

    آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں-

    مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ڈر کر بھاگنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  • ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان ہے،سائبر سیکیورٹی محققین

    ٹِک ٹاک پر مبینہ سائبر حملہ، ایک ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان ہے،سائبر سیکیورٹی محققین

    بیجنگ: سائبر سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہےکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کو مبینہ طور پر ہیک کیے جانے کی ایک کوشش میں ایک ارب لوگوں کا ڈیٹا سامنے آنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق رپورٹس پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئیں جس میں ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔

    رپورٹس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹِک ٹاک کی اینڈرائیڈ ایپ کی کمزور سیکیورٹی کے متعلق انتباہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔

    مبینہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ٹِک ٹاک صارفین کے تقریباً 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

    اگینسٹ دی ویسٹ نامی ایک صارف نے بریچ فورمز کے میسج بورڈ پر لکھا ’ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ڈیٹا کو ہمیں بیچنا ہے یا عوام میں جاری کرنا ہے ہم نے تقریباً 1.37 ارب اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ان اکاؤنٹس کا تعلق دنیا بھر سے ہے اس ڈیٹا میں بڑی مقدار میں کم عمر لوگوں کا مواد موجود ہے۔

    سیکورٹی محقق ٹرائے ہنٹ، جو درجنوں قومی حکومتوں کے ذریعے استعمال ہونے والی Have I Been Pwned ڈیٹا بریچ سروس چلاتے ہیں، نے ہیکنگ فورم پر درج فائلوں کے 237MB نمونے کا تجزیہ کیا مسٹر ہنٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈیٹا پہلے سے ہی عوامی طور پر دستیاب تھا۔

    ٹِک ٹِک کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے، اور مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کی طرف سے نشاندہی کی گئی کمزوری ٹِک ٹِک کے بیک اینڈ سورس کوڈ سے "مکمل طور پر غیر متعلق ہے”۔

    ایک ترجمان نے دی انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ ٹک ٹاک ہمارے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو ترجیح دیتا ہے،ہماری سیکیورٹی ٹیم نے ان دعوؤں کی چھان بین کی اور سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    سیکیورٹی فرم کلاؤڈ فلیئر کے مطابق ٹک ٹاک دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے، جس نے 2021 میں گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    چین میں قائم اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو اس سے قبل چینی حکومت کے ساتھ اپنے الگورتھم کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ ریاست کی شمولیت کے بارے میں سیکیورٹی خدشات بھی اٹھائے گئے تھے۔

    2019 کے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک نے خفیہ طور پر چین میں سرورز کو نجی اور ذاتی طور پر قابل شناخت صارف ڈیٹا کی وسیع مقدار میں منتقل کر دیا ہے جسے اب ریاستہائے متحدہ میں صارفین کے مقام اور سرگرمیوں کی شناخت، پروفائل، اور ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور مستقبل میں”، ایک ایسا الزام جس کی بائٹ ڈانس تردید کرتا ہے۔

    سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکی فوج اور امریکی بحریہ دونوں نے پہلے ہی اس ایپ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    ایک سائبر سیکیورٹی جیک مور نے کہا کہ ٹک ٹاک کے اپنی سیکیورٹی کو سنبھالنے کے طریقے اور اپنے صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے حوالے سے کافی عرصے سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جو قدرتی طور پر جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ ساتھ قومی ریاست کے اداکاروں کی طرف سے بھی توجہ مبذول کراتی ہے۔

    چاہے یہ واقعی پرائیویٹ ڈیٹا ہو جس کی وجہ سے ہر اکاؤنٹ ممکنہ طور پر کمزور ہو یا سائٹ سے صرف کھلی معلومات، صارفین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے پاس ایپ کے اندر سیکیورٹی الرٹس فعال ہیں اور دو عنصر کی تصدیق آن ہے، ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے اکاؤنٹ پر استعمال ہونے والا ان کا پاس ورڈ کسی دوسرے اکاؤنٹ سے منفرد ہے۔

  • نور الہی عرف دیوا  ،  ازقلم: غنی محمود قصوری

    نور الہی عرف دیوا ، ازقلم: غنی محمود قصوری

    نور الہی عرف دیوا

    ازقلم غنی محمود قصوری

    پچھلے زمانے میں روشنی کیلئے چراغ ( اردو میں دیا،پنجابی میں دیوا کہتے ہیں) استعمال کیا جاتا تھا،جس پہ کئی مثالیں بنی ہوئی ہیں خاص کر ایک مثال بہت مشہور ہے کہ چراغ تلے اندھیرا، یعنی دوسروں کو روشنی دینا اور خود اس روشنی سے محروم رہنا-

    اس کا یہ مطلب بھی نکلتا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنا اور ان دعووں سے خود بھی محروم رہنا اور دوسروں کو بھی محروم رکھنا یعنی لمبی لمبی چھوڑنا،خیر آپ کو ایک دیوے کی کہانی سناتا ہوں-

    کافی پرانی بات ہے کسی گاؤں میں ایک نور الہی نامی نوجوان رہتا تھا جو سارا دن بڑی لمبی لمبی چھوڑتا اور لوگوں کو نت نئے قصے سناتا تھا تاکہ اس کی واہ واہ اور بلے بلے ہو مگر لوگ تو سب جانتے تھے اور اس کی اسی عادت کے باعث لوگ اسے ،دیوا، کہنے لگے-

    جب بھی وہ بازار سے گزرتا لوگ اوئے دیوے،دیوا آیا جیسے جملے کسنا شروع کر دیتےنور الہی عرف دیوا اپنے بگڑے نام اور تضحیک پر سخت پریشان تھا اس نے سوچا کچھ عرصہ شہر رہا جائے تاکہ اس نام سے جان چھڑوائی جائے-

    نور الہی عرف دیوا شہر پہنچ گیا اور پریشانی کے عالم میں شہر کے میں چوک میں گھوم پھر رہا تھا تانگے گزر رہے تھے مگر نور الہی سارے شور شرابے سے بے فکر سڑک کے وسط میں چلا جا رہا تھا تانگے والے نے آواز دی کہ پیچھے ہٹ جاؤ گزرنے دو-

    نور الہی نے نا سنی تانگے والے نے پھر اسے آواز دی اس نے نا سنی تو پھر تانگے والے نے کہا ،اوئے دیوے پیچھے ہٹ جا اور گزرنے دے،یہ الفاظ نور الہی عرف دیوے کے کانوں میں دھماکہ بن کر لگےاس نے جھٹ سے تانگے والے کا گریبان پکڑا اور بولا سچ سچ بتا میرا نام تجھے کس نے بتا؟-

    تانگے والے نے کہا جناب مجھے نام کس نے بتانا ہے تمہاری حرکتیں ہی دکھائی دے رہی ہیں کہ تم دیوے ہی ہو،خیر نور الہی عرف دیوے کے ساتھ آگے جو ہوا اس کو چھوڑیں اور نور الہی کی جگہ پاکستانی سیاستدانوں کا تصور ذہن میں لائیں کہ کیا یہ سب بھی دیوے نہیں؟

    آئے روز نت نئے دعوے ،نت نئے نعرے مگر عمل زیرو ،چراغ تلے اندھیرا اور نور الہی عرف دیوے کی مثال ان پہ مکمل فٹ ہوتی ہے
    ہمارے یہ دیوے مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر یہ دیوے آتے ہیں اور مہنگائی کا طوفان مچا کر جاتے ہیں-

    تعلیم کو عام کرنے کا نعرہ لگا کر آتے ہیں اور لوگوں کو تعلیم سے محروم کرکے چلے جاتے ہیں بجلی سستی کرنے کا شور ڈال کر آتے ہیں اور لوگوں کو بے علم کرکے جاتے ہیں ان دیوں کی کرتوتیں ہی ایسی ہیں کہ فوری پتہ چل جاتا ہے کہ یہ سارے دیوے ہی ہیں-

    ان کے بڑے بڑے نعرے مگر یہ خود بھی ان دعوؤں سے محروم ہیں آپ سیلاب زدہ علاقوں کو ہی دیکھ لیجئے فوری پتہ چلے گا کہ ان کی ساری باتیں چراغ تلے اندھیرا ہی تھا لوگ دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے اور یہ دیوے لمبی لمبی چھوڑتے رہےاللہ ان سے ہمیں محفوظ رکھے آمین-

  • سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح  کیساتھ  دورفی وائرل

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر دورفی وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون محمد رضوان سے سیلفی کی درخواست کررہی ہیں تاہم وکٹ کیپر نے پہلے منع کیا بعدازاں اسرار پر انہوں نے کافی دور سے فوٹو کھنچوائی، جس پر مداح نے اسے دورفی کا نام دیا۔

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا…

    خاتون مداح نے شکوہ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دکھایا اور اسے سیلفی کے بجائے دورفی قرار دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے محمد رضوان سے سیلفی کی خواہش کی تو پہلے پہل انہوں نے’ تھوڑی دیر بعد تھوڑی دیر بعد‘ کہہ کر ٹال دیا، بعد ازاں آئے بھی تو دور کھڑے رہے۔

    خاتون کے مطابق رضوان کا کہنا تھا کہ میں اکیلے خواتین کے ساتھ تصویر نہیں لیتا لہٰذا وہ تصویر میں کافی دور کھڑے رہے‘ یہی نہیں رضوان نے دور سے بھی تصویر لینے کے لیے ٹیم میٹس اور دیگر مداحوں کو بھی بلانا چاہا لیکن پھر دور سے ہی تصویر لی-

    بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

    خاتون مداح کا کہنا تھا کہ رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، تصویر میں بھی وہ گھبرائے ہوئے تھے تصویر لیتے ہی کہا کہ ہوگیا ہوگیا اور چلے گئے، جبکہ میں نے کسی دوست کے لیے آٹوگراف مانگا تو آٹو گراف دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لڑکا ہونا چاہیے۔

    ویڈیو میں شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی محمد رضوان کو خواتین سے کئی فٹ دور کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ، جس پر ایک دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوںکہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں دوسری جانب محمد رضوان وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا مناسب نہیں سمجھتے، وہ کہتے ہیں کہ ان کا رتبہ اتنا نہیں کہ وہ خواتین کی برابری کرسکیں۔

    پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان…

  • کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-

    کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

    اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

  • میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہی ہیں-

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

    سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے ایک صارف نے کہا کہ پینٹ کی جیب میں گلاس بھائی کا نیا اسٹائل ہےایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    دبنگ سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 سال مکمل

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہو گا ہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی-

    خبریں ہیں کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک را افسر کا کردار ادا کریں گے ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان آج کل کسی کابھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے-

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری