Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

    دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دو روز قبل راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی گولی مار کر قتل کر کے فرار ہوگئی تھی۔

    دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

    تاہم اب راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کی، جس میں دو روز قبل دوسری شادی پر اپنے ہی شوہر 50 سالہ مقتول ذوالفقار کو سوتے وقت فائرنگ کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔

    امریکا میں 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والا ڈاکو چوتھی بار گرفتار

    سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین معاملہ حل ہوگیا، واقعے میں بچ جانے والا بیٹا ہی اہل خانہ کا قاتل نکلا جو کہ آئس کا نشہ کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے زین واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    چچا اور چچی کو قتل کر کے ملزم نے خودکشی کر لی

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک گھر سے گولیوں سے چھلنی چار لاشیں ملی تھیں اور ایک ہی لڑکا بچا تھا، یہ اکیلا ہی کمرے میں رہتا تھا آئس کا نشہ کرتا تھا اور پب جی کھیلتا رہتا تھا، والدہ سے پیسے مانگتا تھا واقعے کے روز والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا تھا ملزم نے ڈاکٹر والدہ کا ہی پستول اٹھایا، سب سے پہلے والدہ کے سر میں گولی ماری بعد ازاں ایک ایک کرکے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گیا بعد ازاں اس نے ڈرامہ کیا کہ مجھے نہیں پتا پیچھے سے کون اہل خانہ کو مار گیا۔

    بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو تین دن تک لڑکے سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس نے کہا کہ وہ قتل کرنے کے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا، جب پولیس نے مزید معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکا آئس کا نشہ کرتا تھا۔

    رائے ونڈ:باپ کی14سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی،متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی

  • وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر، ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 ملین ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 98.3 ملین ڈالر منفی ہوگئی، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 651.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 16 ارب 6 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 176.49 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، پانچ ماہ میں ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا۔

    نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے نومبر میں نان ٹیکس آمدنی 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی، جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظورکئے گئے، جولائی سے نومبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 951 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، پہلے چھ ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 641 ارب روپے کی سطح پر رہے دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو نومبر میں 0.3 فیصد تک رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد تک رہی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 924 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

    فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

  • واٹس ایپ نے گروپس ایڈمنز کے لئے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ نے گروپس ایڈمنز کے لئے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ

    سان فرانسسكو: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن "واٹس ایپ” نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس گروپس ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان ہو جائے گی-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن کو کسی بھی ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بہت جلد فراہم کردیا جائے گا فیچر اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کے لئے بہت جلد دستیاب ہوجائے گی


    ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے گروپ میں موجود ہر شخص کے لیے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکیں گے –

    صارفین کی فرمائش پر واٹس ایپ نے وائس میسجز کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

    پیغام رسانی کی اس ایپ میں ممکنہ نئے فیچر کا مقصد گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اس فیچر کی مدد سے گروپس ایڈمن چیٹ کو معتدل انداز میں چلا سکیں گے اور غیر مناسب پیغامات کو فوری حدف کر دیں گے۔

    واٹس ایپ پر چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا آپشن کب تک فراہم کیا جائے گا اس کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

    قبل ازیں بیٹا انفو نے بتایا تھا کہ واٹس ایپ نئے فچیر پر کام کرر ہی ہے مزکورہ فیچر کے تحت صارفین کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوں بیک گراؤنڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے واٹس ایپ کے اندرونی حلقوں کے مطابق لوگوں کی اکثریت نے اس آپشن پر زور دیا تھا اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے قبل خود سننے کا آپشن بھی پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے-

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

  • کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھادی جائیں 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آؤٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسی طرح 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    دوسری جانب کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر نافذ کیا گیا جو 2 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

    گلی نمبر 6 شمس آباد، گلی نمبر 3 ریس کورس روڈ ، گلی نمبر 4 خان ایونیو چکلالہ سکیم تھری، گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 18 سکیم تھری میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔

    اس کے علاوہ گلی نمبر 27 واہ ماڈل ٹاون فیز ٹو ٹیکسلا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

  • سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سنیل شیٹھی کو مداح 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر دیکھیں گے،اداکاروں کو آخری بار 2010ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’نو پرابلم‘ دیکھا گیا تھا –

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت اور سنیل شیٹھی نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ ہونے والی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’کانٹے‘، ’رخت‘ اور ’نو پرابلم‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

    سنجے دت اور سنیل شیٹھی بہت جلد مشہور فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ کے ہدایت کار سمیر کارنک کی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سنجے دت اور سنیل شیٹھی فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

    فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے دت اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے فلم کے لیے پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے، فلمساز 2022ء میں اس کی ریلیز کے خواہاں ہیں فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی۔

    ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اس سال کے لیے ایک سے زیادہ فلمیں لائن اپ کر رکھی ہیں اداکار فلم ’پرتھوی راج‘، ’شمشیرہ‘، ’کے جی ایف 2‘ میں نظر آئیں گے ’پریتھوی راج‘ کو رواں ماہ ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ریلیز ملتوی کی گئی۔

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

  • پنجاب حکومت نے 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز روک دی

    پنجاب حکومت نے 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز روک دی

    کراچی: 100بچوں کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ’جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کو پنجاب حکومت نے ریلیز سے محض ایک دن قبل روک دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی اداکاری میں بننے والی اس فلم کو کل پاکستان بھر میں ریلیز کیا جانا تھا پنجاب حکومت نے فلم کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز روک دی ہے۔

    عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

    سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے فلم کو ریلیز نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے سنسرز بورڈ کے ایک حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن اور کلچر ڈپارٹمنٹ نے فلم کی ریلیز روکی، فلم پر کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، بورڈ فلم کا دوبارہ سے جائزہ لے گا جس کے بعد اس کی ریلیز سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا فلم کے دوبارہ جائزہ لینے کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے لیکن جب بھی فیصلہ ہوا تو عوام کو بتایا جائے گا یہ پاکستان کی پہلی فلم نہیں ہے جو ریلیز سے ایک روز قبل روک دی گئی ہو۔

    سال 2022 میں آنیوالی:”سوبچوں کےقاتل جاویداقبال”سمیت بڑی بڑی پاکستانی فلموں کی تفصیل آگئی

    سی بی ایف سی کے ترجمان کے مطابق بورڈ نے جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز روکی، چیئرمین ارشد منیر کا اس حوالے سے بالکل واضح مؤقف ہے، دیگر صوبوں کے سنسرز بورڈ بھی اس کا دوبارہ جائزہ لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد سے تمام صوبوں کے اپنے اپنے فلم سنسرز بورڈ ہیں چونکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے سنسرز بورڈز نہیں بنائے اور دونوں ہی سی بی ایف سی پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے واضح امکان ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بورڈ بھی فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے۔


    واضح رہے کہ 100 سے زائد بچوں کو بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاشوں کو تیزاب میں ڈال کر گلانے والے قاتل جاوید اقبال کو 16 مارچ 2000 کو عدالت نے اسے 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثا کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا اس کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے بھی اسی طرح تیزار کے ڈرم میں ڈالے جائیں جیسے وہ بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے ڈالتا تھا۔

    لیکن اس کی نوبت نہیں آئی کیونکہ گرفتاری کے دو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اور اس کا ساتھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائے گئے تھے-

    اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی،علیزے شاہ

  • وقار ذکار ہمیں ہراساں کررہے ہیں،ایف آئی اے کا عدالت میں بیان

    وقار ذکار ہمیں ہراساں کررہے ہیں،ایف آئی اے کا عدالت میں بیان

    ایف آئی اے ٹیم کا کہنا ہے کہ وقار ذکار ہمیں ہراساں کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی سے متعلق سماعت ہوئی ایف آئی اے کی وقار ذکا کے خلاف انکوائری سے متعلق ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

    دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

    تحریری جواب میں کہا گیا کہ وقار ذکار کے خلاف انکوائری کی جاری ہے، وقار ذکا سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف مسلسل ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں، وقار ذکا ایف آئی اے کو بھی ہراساں کررہے ہیں۔

    ایف آئی اے ٹیم کے جواب پر عدالت نے اظہار حیرت کیا جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وقار ذکا ایف آئی اے کو کیسے ہراساں کرسکتے ہیں؟ –

    اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی،علیزے شاہ

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وقار ذکا ایف آئی اے، وزیر اعظم اور اسٹیٹ بنک کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں، وزیر اعظم اور دیگر کے اداروں کے خلاف وقار ذکا توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے موقف دیا کہ ایف آئی اے وقار ذکا کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، وقار ذکا اور ان کے والد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اب وقار ذکا کسی اور شخصیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ نہیں کریں گے، ایف آئی اے وقار ذکا اور ان کی فیملی کو ہراساں کررہی ہے۔

    نورمقدم کیس :احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے

    عدالت نے وقار ذکا کو انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری میں طلب کرنے کے لیے پہلے وقار ذکا کو پہلے باقاعدہ نوٹس جاری کیے جائیں بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کو وقار ذکا کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

    ماہرہ خان کی وجہ سےسوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سے قبل معروف کرپٹو انفلوئنسر وقارذکا نے وفاقی حکومت پر کرپٹو کرنسی کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق کیس واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا وقار ذکا نے یوٹیوب وڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں مداح فون کرنے والے ایک شخص نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کی پیروی کرنا چھوڑ دیں یا پھر عدالت میں جائیں تو دلائل دینے سے گریز کریں۔

    فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

    وقار ذکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فون کرنے والے سے پوچھا کہ کیا آپ حکومت کے نمائندے ہیں تو فون کرنے والے نے کہا کہ نہیں ہم آپ کے مداح ہیں۔وقار ذکا نے الزام عائد کیا کہ فون کرنے والے نے کہا کہ وقار ذکا آپ بہت عرصے سے باہر گھومنے نہیں گئے۔ تو کیسا لگے گا اگر آپ کانام ای سی ایل میں ڈال دیاجائے؟ کیسا لگے گا کہ اگر آپ پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات بنادیے جائیں۔ اور کیسا لگے گا کہ اگر آپ کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ بند کردیے جائیں؟

    قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

    وقار ذکا نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے فون کرنے والے سے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میں فیس بک کے ذریعے جو پیسہ کمار ہا ہوں وہ قانونی طریقے سے بینک کے ذریعے پاکستان لارہا ہوں۔میں یہ پیسہ کسی اور ملک میں بھی قانونی طریقے سے اتار سکتا ہوں لیکن میں ریمیٹنس پاکستان لانا چاہتا ہوں۔ میں نے ایف بی آر کو بہت سارے سیاستدانوں سے زیادہ ٹیکس دیا ہے۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فو ن کرنے والے کو جب یہ کہا کہ میں اپنا ڈیکلیئرڈ پیسہ پاکستان لار ہا ہوں، میری کو ئی مشکوک سرگرمی ہے تو مجھے بتادیا جائے کسی نوٹس ، کسی ٹریک ریکارڈ اور مشکوک سرگرمی کے بغیر میرے خلاف کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟ وقار ذکا نے الزام عائد کیا کہ فون کرنے والے نے کہا کہ وقار ذکا صاحب جب تکلیفیں ملنا شروع ہوں گی تو ملک و قوم سے کوئی بچانے نہیں آئے گا۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    وقار ذکا کا کہنا تھا کہ فون کرنے والے شخص نے کہاکہ وقار ذکا آپ براہ کرم حکومت کیخلاف نہ بولیں ، حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی نہ آئے لہٰذا آپ کیس واپس لے لیں۔وقار ذکا نے اعلان کیا کہ وہ قانون جنگ ضرور لڑیں گے اور ہر صورت عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو نمبر طریقے سے پیسہ کمانے والا پاکستان کا طبقہ اشرافیہ چاہتا ہے کہ مڈل کلاس امیر نہ ہو۔

    فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت…

    وقار ذکا نے کہا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے گی، وہ آخری حد تک قانونی جنگ لڑیں گے اور سارے دروازے بند ہوگئے تو وہ ٹیکنالوجی موومنٹ کے چاہنے والوں کو ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کال دیں گے اور پھر دیکھیں –

    کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ…

  • فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ممبئی: ممبئی پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بھارتی نژاد امریکی شہری سندر پچائی ،یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت 6 افراد کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گوگل اور یوٹیوب کے خلاف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنیل درشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ اُن کی بنائی گئی فلم کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا گیا۔

    آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر چند گھنٹوں میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    سنیل درشن نے استدعا کی تھی کہ ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کے کاپی رائٹ کسی کو نہیں دیئے، اُس کے باوجود کئی لوگوں نے فلم کے گانے اور ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا، جس کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب نے کوئی اقدامات نہیں کیے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا لہذا عدالت گوگل اور یوٹیوب سے اس کا ہرجانہ ادا کروائے۔

    دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

    درخواست گزار کی عرضی پر عدالت نے ممبئی پولیس کو مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے گوگل کے سی ای او اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سےشمعون عباسی کیوں معذرت کی؟اداکار نے وجہ بتادی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں سندر پچائی کے علاوہ یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت گوگل کے دیگر افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

  • کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    لاہور: کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین معاملہ حل ہوگیا، واقعے میں بچ جانے والا بیٹا ہی اہل خانہ کا قاتل نکلا جو کہ آئس کا نشہ کرتا تھا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں بچ جانے والا بیٹا ہی قاتل نکلا جس نے ماں اور تین بھائی بہنوں کو قتل کیا۔

    امریکا میں 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والا ڈاکو چوتھی بار گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے زین واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گھر سے چار لاشیں برآمد،سر میں ماری گئیں گولیاں

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک گھر سے گولیوں سے چھلنی چار لاشیں ملی تھیں اور ایک ہی لڑکا بچا تھا، یہ اکیلا ہی کمرے میں رہتا تھا آئس کا نشہ کرتا تھا اور پب جی کھیلتا رہتا تھا، والدہ سے پیسے مانگتا تھا واقعے کے روز والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا تھا ملزم نے ڈاکٹر والدہ کا ہی پستول اٹھایا، سب سے پہلے والدہ کے سر میں گولی ماری بعد ازاں ایک ایک کرکے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گیا بعد ازاں اس نے ڈرامہ کیا کہ مجھے نہیں پتا پیچھے سے کون اہل خانہ کو مار گیا۔

    چچا اور چچی کو قتل کر کے ملزم نے خودکشی کر لی

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو تین دن تک لڑکے سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس نے کہا کہ وہ قتل کرنے کے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا، جب پولیس نے مزید معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکا آئس کا نشہ کرتا تھا۔

    نور مقدم قتل کیس،تمام گواہوں کے بیان قلمبند ، جرح مکمل

    واضح رہے کہ لاہور کاہنہ کے علاقہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جنہیں سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا لاشوں کی شناخت 45سالہ ڈاکٹر ناہید اس کا 22سالہ بیٹا،17سالہ اور 15سالہ بیٹی کے طور پر ہوئی،چاروں کو سر میں گولیاں ماری گئیں تھیں یس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے گھر میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پولیس اور فرانزک ٹیمیں ہر پہلو سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہیں ملزمان کا جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

  • کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    آسٹریلین اوپن میں ویکسین نہ لگوانے پر باہر ہوجانے والے عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اب اے ٹی پی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹینس کو کور کرنے والے صحافیوں نے 21 سے 26 فروری تک دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑوں کی ایک لیکڈ فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں جوکووچ کا نام بھی شامل ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

    ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہو گا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا فیصلے آنے کے بعد نواک جوکووچ نے کہا تھا کہ ویزا منسوخی فیصلے سے بے حد مایوسی ہوئی ہے تاہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور روانگی کے سلسلے میں تعاون کروں گا امید ہے کہ ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں واپس آؤں گا۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونےوالے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک بھی ہیں ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل