Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں  بیٹی کی پیدائش

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پریانکا چوپڑااور ان کے شوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی انہوں نے لکھا کہ ‘ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں-

    پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا بیان سامنے آگیا

    پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کی شوبز شخصیات نےانہیں مبارکباد پیش کی-

    تاہم امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر ‘بیٹی’ کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی اس سے قبل شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت متعدد شخصیات کے ہاں سرو گیسی کے ذریعے پیدائش ہوئی-

    اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے-

    اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤخان کی پیدائش ہوئی۔

    بھارتی اداکار تشار کپور نے بھی سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا جس کا نام ان کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکشیا رکھا جبکہ ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا اور یوں وہ 27 سال کی عمر میں ماں بنیں۔ ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔

    اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش بھی سروگیٹ مدر کے ذریعے ہوئی اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔

    اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں اس سے قبل اداکارہ نے ایک بیٹی کو بھی گود لیا تھا-

    بھارتی معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔

    خیال رہے کہ سرو گیسی میں اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے-

    شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص…

    حالیہ عرصے میں سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ جب بیوی کسی وجہ سے خود بچے کو جنم نہ دے سکے تو میاں کے نطفے اور بیوی کے بیضے سے لیبارٹری میں جنین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک بچہ بننے کے بعد مقررہ وقت پر پیدا ہوجاتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے ’’سروگیسی‘‘ (surrogacy) کہا جاتا ہے۔ اس طرح بچے کو جنم دینے والی خاتون کو ’’سروگیٹ مدر‘‘ (surrogate mother) یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ یہ عورت اگرچہ اس بچے کی حقیقی ماں نہیں ہوتی لیکن اس کے رحم میں جنین منتقل کردیا جاتا ہے جسے وہ نو مہینے اپنے رحم میں پالتی ہے اور جنم دیتی ہے وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

    اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

  • ایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریب،کلینکل ٹرائلز کے لیے کلیدی ملازمین کی بھرتیاں شروع

    ایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریب،کلینکل ٹرائلز کے لیے کلیدی ملازمین کی بھرتیاں شروع

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورا لنک نے کلینکل ٹرائلز کے لیے کلیدی ملازمین کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلیکون ویلی کمپنی، جس نے پہلے ہی پیجر نامی مکاک بندر اور گرٹروڈ نامی سور کے دماغ میں مصنوعی ذہانت کے مائیکرو چِپس کو کامیابی کے ساتھ لگا دیا ہے، اب انسانوں میں ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ چلانے کے لیے "کلینیکل ٹرائل ڈائریکٹر” کے لیے بھرتی کر رہی ہے۔

    کمپنی نے کلینیکل ٹرائل ڈائریکٹر اور کلینیکل ٹرائل کوآرڈینیٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی شائع کروا دیئے ہیں اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ عملہ کچھ جدید ترین ڈاکٹروں اور اعلیٰ انجینئرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ساتھ ہی نیورالنک کےپہلےکلینیکل ٹرائل کے شرکاء کے ساتھ کام کریں گے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ 2022 میں کسی بھی وقت نیورالنک دماغی چپس انسانوں میں لگائے جانے کی توقع رکھتے ہیں تاہم امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے دماغی چپ کی جانچ کے ان منصوبوں کی منظوری باقی ہے۔

    مسک اور ان کے نیورالنک پارٹنرز نے 2016 میں دماغی چپس تیار کرنے کے لیے کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو انسانوں کو کمپیوٹر سے جوڑتی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امپلانٹس مفلوج افراد کو اپنے دماغ سے اسمارٹ فون جیسے آلات کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائیں گے –

    انہیں توقع ہے کہ ایک بار جب انسانی جانچ کا آغاز ہو گا تو مزید پیشرفت سے نیوران کے درمیان سگنلز کو پل کر کے کئی جسمانی معذوریوں کا حل بھی شامل ہے-

    ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

    ایلون مسک نے گزشتہ ماہ وال سٹریٹ جرنل کے سی ای او کونسل سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ پہلے انسانی ٹیسٹ ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹوں والے لوگوں پر ہوں گے ہمارے پاس نیورالنک کے ساتھ ایک موقع ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے پورے مفلوج جسم کو فعال کر لیں نیورالنک بندروں میں اچھی طرح سے کام کر رہا ہے، اور ہم اصل میں بہت زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں اور صرف اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ بہت محفوظ اور قابل اعتماد ہے اور نیورالنک ڈیوائس کو محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکتا ہے

    واضح رہے کہ نیورالنک پہلے ہی ایک مکاک بندر اور سور کے دماغ میں اپنی چپس کا تجربہ کر چکا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس اپریل میں ایک بندر کو اپنے دماغ کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے دکھایا تھا۔

    ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

  • امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

    امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

    واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے ایسے شخص کی لاش ملی ہے جسے کم از کم 124 سانپوں نے گھیرا ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے 49 سالہ شخص مردہ پایا گیا جبکہ اس کے گھر میں تقریباً124 سانپ میں موجود تھے۔

    چاند کی چڑھتی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھ جاتے ہیں،تحقیق

    پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے انتہائی زہریلے اور بعض غیر زہریلے سانپوں کو اپنے گھر کے ایک پنجرے میں رکھا تھا اس حوالے سے متوفی کے پڑوسی نے بتایا دستک کا جواب نہیں ملا تو کھڑکی سے گھر میں جھانکا تو دیکھا کہ 49 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔

    بعدازاں ایمرجنسی سروسز نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ مردہ پایا گیا جبکہ پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنا باقی ہےاس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں۔

    بھارت میں مادہ چیتے اور مگرمچھ کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر…


    پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار سانپوں کی جانچ کر رہے ہیں کاؤنٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ ’انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا-

    چارلس کاؤنٹی شیرف نے کہا گھر کے اندر واقع ٹینکوں میں مختلف اقسام کے 100 سے زیادہ زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ملے ہیں۔

    لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد

  • ٹنڈوالہیار:ایم کیوایم کارکن خلیل الرحمان خانزادہ کے قتل پر شہر میں کشیدگی برقرار،کاروباری مراکز بند

    ٹنڈوالہیار:ایم کیوایم کارکن خلیل الرحمان خانزادہ کے قتل پر شہر میں کشیدگی برقرار،کاروباری مراکز بند

    سندھ کے شہر میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن خلیل عرف بھولو خانزادہ کے قتل کے سوگ میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جسٹس فار خلیل الرحمن ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یم کیو ایم پاکستان کے مقامی رہنما خلیل الرحمان خانزادہ عرف بھولا ٹنڈو الہ یار سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آئے تھے، انہیں واپسی پر عدالت کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس نے ایک مسلح شخص اسد جسکانی کو زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔ اہل خانہ کے مطابق مقتول بھولا سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما الطاف جسکانی کیس میں ضمانت پر تھا اور کیس کی پیروی کے لیے عدالت آیا تھا۔

    پاکستان کا اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے زور

    عینی شاہدین نے بتایا کہ سیشن کورٹ کی حدود میں مقتول اور دوسرے فریق کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی، جس کے بعد تفتیشی افسران اور عدالتی عملے نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے مقامی رہنما کے قتل کی ذمہ داری قوم پرست تنظیم پر عائد کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کارروائی نہ ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی ردعمل دینے کا اعلان بھی کیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے کہا کہ پورا واقعہ ریکارڈ پر ہے جبکہ فوٹیجز موجود ہیں، ہمارے کارکن خلیل الرحمان کو دن دہاڑے عدالت کے باہر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد سرعام فائرنگ کر کے وقوعہ سے فرار ہوئے۔

    رانا ثناءاللہ منشیات کیس،عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر…

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے گزشتہ روز خلیل الرحمان کے قتل کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے رابطہ کیا اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یقین دہانی کرائی کہ ’ خلیل الرحمان قتل کیس کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا، ملوث ملزمان قانون کا سامنا کرنا پڑے گا علاوہ ازیں شیخ رشید کا ٹنڈ والہیار میں جاں بحق ہونے والےخیل الرحمن خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی تھی-

    تاہم خلیل الرحمان خانزادہ کے قتل پر شہر میں کشیدگی برقرار ہے سندھ کے شہر ٹنڈوالہیارمیں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ پولیس نے مددگار دفتر کے سامنے کار اور موٹر سائیکل نذر آتش کرنے کے دو الگ لگ مقدمات تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیے ہیں۔

    خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    ایک مقدمہ سرکاری مدعیت جبکہ دوسرا مددگار 15 اہلکار کی مدعیت میں کار نذرآتش کرنے کا درج کیا گیا، جن میں 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 30 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ مقدمات میں ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ، خوف وہراس پھیلانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔


    پولیس نے نامزدملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گرفتارکیے گئے افراد کی رہائی کے لیے خواتین نے احتجاج کیا جس کے جواب میں پولیس نے خواتین اورمردوں پرلاٹھی چارج کیا خواتین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور لاٹھی چارج کے بعدکشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔


    وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہاہے-جبکہ دوسری جانب ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جسٹس فار خلیل الرحمن ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-


    حسن چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ انہیں صرف اس لیے مارا گیا کہ وہ سندھی قوم پرستوں کی جماعتوں کے خلاف تھا جو سندھودیش چاہتی تھیں۔ اسے اس لیے مارا گیا کہ وہ مہاجر قوم اور پاک وطن کا وفادار تھا۔

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ


    ارشد علی راؤ نامی صارف نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہٰیار پولیس شرم کرو یہ کیسا انصاف ہے؟قاتلوں اور قتل کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کی بجائے مہاجر برادری کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے یہ بہت ناگوار ہے۔


    یہ کشمیر نہیں سندھ کا شھر ٹنڈوالہ یار ھے جہاں گزشتہ روز کورٹ کے سامنے نہتے نوجوان بھولو خانزادہ کو STPدہشت گردنے کلاشنکوف کے برسٹ مار کہ شہید کردیا لواحقین قاتلوں کی گرفتاری کے لئےاحتجاج کے لئے نکلےتومتعصب سندھ پولیس خواتین پر بے ہیمانہ تشدہ کر رہی ھے ۔
    https://twitter.com/SajjadHQamar/status/1484825913317638146?s=20


    https://twitter.com/BaBoShaikh786/status/1484806264739844097?s=20

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات


    سید معین چشتی نامی صارف نے کہا کہ بھولو خانزادہ کے قاتل تو نہیں پکڑے جا رہے ہیں البتہ مہاجر کارکنان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ایس پی رخسار خاور حقائق کو چھپانے کے لئے کیس کا رخ موڑ نے کی کوشش کر رہا ہے کل 15 چوکی کو بھی جئے سندھ کے دہشت گردوں آگ لگائی تھی جو کہ اب تک آزاد ہیں-


    https://twitter.com/hasnainadeel/status/1484609775761514496?s=20


    https://twitter.com/mzshah25/status/1484624648868347909?s=20

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

  • پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس کا کاروائی کرنے سے گریز،سکول ٹیچر کی اعلی حکام سے درخواست پر کاروارئی کرنے کی درخواست-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خالد خلیل احمد گورنمنٹ ہائی سکول شیخم تحصیل پتوکی کے ٹیچر نے بتایا کہ جمعے والے دن کچھ اوباش نوجوان سکول کے گیٹ پرسکول کے بچوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے میں نے گیٹ پرچند اساتذہ کے ہمراہ ان اوباش لڑکوں کو گیٹ کے باہر بچوں کی حفاظت کیلئے روکنے کی کوشش کی جس پر ان اوباشوں نے مجھے گالیاں نکالیں اور زودوکوب کیا –

    متاثرہ سکول ٹیچر نے بتایا کہ جس میں میری آنکھ شدید زخمی ہوئی پولیس کو 15 پر کال کی لیکن پولیس نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا صرف درخواست پر ڈائری نمبرہی لگایا تاہم ابھی تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا کیونکہ وہ گاؤں کے بہت با اثرلوگ ہیں-

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ یہ اساتذہ کمیونٹی کے لئے یہ بہت شرمناک بات ہے کہ کسی استاد کے اوپر اس طرح حملہ کیا گیا ہے میں نے صرف اپنے سکول کے بچوں کی حفاظت کیلئے تاکہ وہ لڑیں نا ان کو تھوڑا سا سختی سے منع کیا کہ آپ بھاگ جائیں یہاں سے کیوں آئے ہیں یہاں پر لیکن انہوں نے میرے اوپر حملہ کر دیا-

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    متاثرہ شخص نے کہا کہ مجھے بعد میں بتایا گیا کہ وہ کوئی کرمنل قسم کے لوگ ہیں اور ان کے پاس کوئی ہتھیار وغیرہ بھی تھے میری آنکھ ضائع ہونے سے بہت مشکل سے بچی ہے یہ کل کا واقعہ ہے اور پولیس بالکل خاموش ہے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی میری اعلیٰ حکام اور پولیس افسران سے درخواست ہے کہ میری درخواست پر کاروائی کی جائے اور ان ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

  • خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او نصیر آباد کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم سے فیس بک پر رابطہ ہوا، ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے، اور پیسے واپس مانگنے پر بلیک میل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد نے کہا کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

    قبل ازیں تاندلیانوالا میں دوران سفر خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلیئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس واقعہ کاایک ملزم فیصل فتیانہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا ۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    جبکہ انسانیت سوز واقعہ گزشتہ سال 17 ستمبر کی رات گیارہ بجے پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس متاثرہ خاتون کے خاوند ابرار کی مدعیت میں صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تھا ایس ایچ او نے صرف کار ، زیور ، موبائل فونز اور رقم لوٹنے کا ذکر کیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالا کا رہائشی ابرار بیوی ، بچوں اور بھائی کے ساتھ کار پر جا رہا تھا چک 343 کے قریب سڑک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گاڑی روک لی ، اس وقت سفید کار میں بٹھا کر آنکھوں پر پٹیاں اور رسیوں سے ہاتھ باندھ دیئے ۔

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    گڑھ میں ڈیرے پر ابرار ، تین کمسن بچوں ، بھائی کو الگ کمرے میں بند کیا ڈاکو رات بھر 25 سالہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ علی الصبح ڈاکو متاثرہ خاندان کو شیرازہ پل کے نیچے چھوڑ گئے خاتون کی نشاندہی پر ڈیرے پر چھاپہ مار کر زیادتی کے پانچ ملزم پکڑے گئے ۔ گرفتار ڈاکوؤں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہےسٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن متاثرہ خاندان کے گھرگئے اور متاثرہ خاتون سے حقائق دریافت کیے-

    قبل ازیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں پیش آیا ، سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا درج ایف آئی آر کے مطابق منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے ملزمان اپنے سامنے عدنان کو منزہ کے ساتھ زنا کرنے کا کہتے رہے جبکہ عدنان اور منزہ کو اپنے فلیٹ میں لیجا کر برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار عمران نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

  • امریکا نے حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پرنئی پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پرنئی پابندیاں عائد کردیں

    حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پر امریکا نے نئی پابندیاں عائد کر دیں ہیں-

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق جُمعہ کو امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت کے فارن اثاثہ جات کنٹرول سیکشن نے حزب اللہ سے منسلک مالی سہولت کار عدنان عیاد کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ بروکرز اور کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ممبران اور اس کے تجارتی پارٹنر عادل دیاب کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

    روس کی ایران اور چین سے فوجی مشقیں:بیلا روس کےساتھ بھی ہنگامی فوجی مشقیں شروع کرنے…

    امریکی وزارت خزانہ نے کہا کہ آج جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کی کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح حزب اللہ بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کرنے اور اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں اوردیگرغیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے حزب اللہ ملیشیا کی سرگرمیاں لبنانی عوام کے استحکام، سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔

    امریکی صدرکے افغانستان میں ناکامی اور انخلا بیان پر طالبان کا ردعمل

    امریکی وزارت خزانہ کے انڈرسیکرٹری برائے دہشت گردی اورمالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے کہا کہ پابندیوں کی فہرست میں حزب اللہ سے منسلک بروکرز اور کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اراکین کو نامزد کرنا "حزب اللہ کے بین الاقوامی مالیاتی نظام کے غلط استعمال کو بے نقاب کرنا اوراس کو ہدف بنا کراس کے لیے پیسہ اکٹھا کرن پر پابندی عائد کرنا ہے-

    طالبان سے فائرنگ کے تبادلے میں قومی اپوزیشن گروپ کے 8 مزاحمتی جنگجو ہلاک

    انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی عدم استحکام کی سرگرمیوں کی وجہ سےلبنانی عوام ایک غیر مسبوق معاشی بحران کا شکار ہیں وزارت خزانہ حزب اللہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور اس کے کاروباری نیٹ ورکس کے ذریعے پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

    قبل ازیں منگل کے روز امریکا نے لبنانی حزب اللہ سے منسلک 3 تاجروں پر یہ کہتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مالی لین دین میں سہولت فراہم کرنے میں ان کی سرگرمیاں لبنان کے اقتصادی وسائل کا ایک ایسے وقت میں استحصال کرتی ہیں جب ملک بحران کا شکار ہے عادل دیاب، علی محمد الداون، جہاد سالم العلم اور ان کی کمپنی دارالسلام ٹریول اینڈ ٹورازم پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں-

    روس نے یوکرین پرحملہ کیا توبھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر

  • رانا ثناءاللہ منشیات کیس،عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے

    رانا ثناءاللہ منشیات کیس،عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے

    منشیات کیس میں رانا ثناءاللہ کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی ہو گئی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق عدالت نے سماعت پراسیکیوٹر کے نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی رانا ثناء اللہ سمیت شریک ملزمون نے عدالت حاضری مکمل کرائی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی انسداددہشت منشیات عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے سماعت کی-

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائیگا ؟

    رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی 2019 کو پاکستان میں انسداد منشیات کے ادارے نے ایک شاہراہ پر مبینہ طور پر 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے رانا ثنا اللہ کو ’رنگے ہاتھوں‘ گرفتار کرنے اور ایک ویڈیو سمیت دیگر شواہد موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا-

    اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

    ان الزامات کے تحت انسداد منشیات فورس کے عدالت میں چالان پیش کرنے کے باوجود ابھی تک رانا ثنا پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے رانا ثنا اللہ خان کو اُن کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ایک درجن سے زائد مرتبہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے پہلی مرتبہ انھیں دو جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئےرانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے-

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو-

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

  • گوگل کا سماجی کارکن پروین رحمان کوخراج تحسین پیش

    گوگل کا سماجی کارکن پروین رحمان کوخراج تحسین پیش

    سرچ انجن گوگل نے معروف سماجی کارکن مرحومہ پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل نے آج کا ڈوڈل ایک پاکستانی سماجی کارکن، ماہر تعمیرات، اور شہری منصوبہ ساز پروین رحمان کے نام کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کمزور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف کر دی۔

    پروین رحمان مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 جنوری سنہ 1957 میں پیدا ہوئیں 1971 میں پاکستان کی تقسیم کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئیں پروین رحمان ایک پاکستانی سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر تھیں۔

    رحمان نے فن تعمیر کی تعلیم حاصل کی اور پھر ہاؤسنگ، تعمیرات اور شہری منصوبہ بندی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہالینڈ کے روٹرڈیم کے انسٹی ٹیوٹ آف ہاؤسنگ اسٹڈیز میں چلے گئے بے گھر ہونے کے ساتھ رحمان کے ذاتی تجربات نے انہیں گھر کی حفاظت کے لیے مہم چلانے کی تحریک دی، اور انہوں نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ساتھ 1982 میں ایک بلا معاوضہ انٹرن کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔

    کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    اورنگی ٹاؤن کے 1.5 ملین شہریوں کو ان کے زمینی حقوق کے تحفظ میں مدد کرنے کے عزم کی وجہ سے رحمان کو OPP کے ہاؤسنگ اور صفائی پروگرام کا سربراہ نامزد کیا گیا۔ او پی پی نے رحمن کی قیادت میں 650 نجی اسکول، 700 میڈیکل کلینک، اور 40,000 چھوٹی کمپنیاں قائم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔ وہ اپنے کارناموں کے لیے مختلف ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں، جن میں ستارہ شجاعت (بہادری کا آرڈر) بھی شامل ہے، اور ان کے کام نے اس بات کو متاثر کیا ہے کہ آج پاکستانی شہر کیسے قائم ہیں۔

    سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    13 مارچ 2013 کو پروین رحمان کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ یہ واقع کراچی کی مین منگھو پیر روڈ پر پیش آیا تھا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ جب کہ پروین رحمان کو ان کے ڈرائیور نے شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی تھیں، انھیں گردن میں گولیاں لگی تھیں۔

    دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    گزشتہ برس 17 دسمبر کو کراچی کی ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کے مقدمے میں چار ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان چاروں ملزمان رحیم سواتی، احمد خان، امجد اور ایاز سواتی پر دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ پانچویں مجرم عمران سواتی کو قتل میں دیگر مجرموں کی معاونت کرنے پر سات سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    کراچی میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں اجرتی قاتلوں نے 40 لاکھ روپے کے عوض قتل کیا تھا۔

    ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

  • اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی ، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار پر سوار تھے۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے، بزدلانہ حرکت کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا جب دونوں فنکاراسٹیج ڈرامےکےبعد لاہورجارہےتھے سی پی او فیصل آباد کے مطابق فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور ماجد آغا کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی-

    جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس،سزائے موت پانے والے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی