Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے جاںبحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئےکارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے-

    ادھر پاراچنار میں بارشوں سے متاثرہ مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے پارا چنارکے علاقے وسطی کرم میں بارشوں سے متاثر ہ دو منزلہ مکان گر گیا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک ،پولیس نے چار مقدمات درج کرلئے –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے،پولیس مقابلے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا-

    وسطی پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا،ایس ایس پی وسطی کے مطابق مقابلہ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیاتھا ، سر سید پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منقتل کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا –

    ہلاک ملزم کی شناخت غیابان اور نبی شامل ہیں ،ملزمان سے ہتھیار ،نصف درجن شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر واردات رپورٹ ہوئی تھی ملزمان موبائل فون چھین رہے تھے پولیس پہنچ گئی،پولیس ملزمان کی جانب بڑھی تو ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہو گئے-

    شہریوں سے چھینا جانے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان کو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ہلاک ہوگئے ملزمان کے خلاف مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

  • سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،ناسا کا تجرباتی  خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا گیا

    سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،ناسا کا تجرباتی خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا گیا

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن کیلئے زمین سے بھیجا گیا تجرباتی ڈارٹ اسپیس کرافٹ سیارچے ڈیمورفس سے ٹکرا گیا ۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق ڈارٹ اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا، اس مشن کا مقصد زمین کو کسی خطرناک خلائی چٹان کے ٹکراؤ سے محفوظ رکھنے کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

    ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ،26 ستمبر کو خلائی چٹان سے ٹکرائے گا


    خلا میں موجود ایک بڑے پتھر سے خلائی جہاز ٹکرانے کا یہ تجربہ زمین سے تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ کلومیٹر دور کیا گیا ہےاس سارے مشن کو خلائی جہاز پر موجود کیمرے سے عکس بندی بھی کی گیا ہے جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس کو ڈیمورفوس کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس مشن کو ڈارٹ مشن کہا جاتا ہے۔

    آج صبح 4 بج کر 14 منٹ پر اسپیس کرافٹ اور سیارچے کے درمیان ہونے والے تصادم کی تصدیق چند سیکنڈوں بعد ہو گئی جس کا جشن جان ہوپکنز یونیورسٹی اپلائیڈ سائنس لیبارٹری میں مشن کی ٹیم نے منایا –


    تصادم کے نتیجے میں سیارچے میں گڑھے کا پڑنا، خلاء میں چٹانوں کے ٹکڑے اور مٹی کا اڑنااور سب سے اہم چیز سیارچے کا مدار بدلنا متوقع تھا۔

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

    تاہم، ناسا کو زمین پر لگی ٹیلی اسکوپ سے ڈائمورفس اور اس کے جڑواں سیارچے ڈائیڈِموس کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تصادم کے سبب سامنے آنے والے نتائج کو معلوم کرنے میں کم از کم دو ماہ تک کا عرصہ لگے گا اگر مشن کامیاب ہوا یعنی سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا تو یہ طریقہ زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار ثابت ہوسکے گا۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ جس خلائی پتھر کو نشانہ بنایا گیا وہ زمین سے ٹکرانے کے راستے یا مدار میں نہیں ہے اور نہ ہی یہ تجربہ اس پتھر کو حادثاتی طور پر یا غلطی سے زمین کی طرف بھیجے گا۔

    خلا میں موجود سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمز ویب سمیت دیگر خلائی دور بینوں کے ذریعے اس تجربے کو دیکھا گیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق اس تجربے میں خلائی جہاز، سیارچے کے مرکز سے صرف 17 میٹر ہٹ کے ٹکرایا ہے۔

    نظام شمسی کا سب سے برا سیارہ 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب

    ڈائمورفس سے اسپیس کرافٹ ٹکرانے کے بعد ناسا پُرامید ہے کہ اس سیارچے کا مدار چھوٹا ہوگا، یعنی اس کا ڈائڈِموس کے گرد چکر لگانے کا دورانیہ 10 منٹ کم ہوا گا جو ابھی 11 گھنٹے اور 55 منٹ ہے۔

    سائنسدان پہلے ہی ایسے بیشتر سیارچوں کو شناخت کرچکے ہیں جو زمین کو تباہ کرسکتے ہیں، مگر فی الحال ان میں سے کوئی بھی ہمارے سیارے کے لیے خطرہ نہیں مگر سائنسدانوں کو ڈر ہے کہ ہزاروں چھوٹے سیارچوں میں کوئی ایک کسی دن زمین کی جانب بڑھ سکتا ہے اور اس کا ٹکراؤ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ کو امریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی نے تیار کیا اور اسے ڈیمورفس کی جانب نومبر 2021 میں روانہ کیا گیا تھا یہ 548.8 کلوگرام وزنی اسپیس کرافٹ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔

    100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

  • عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ستمبر سیاحت کا عالمی دن، پاکستان قدرتی خوبصورتی،مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرف سے پنجاب کو146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا-

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طر ف سے پنجاب کے قانونی اورآئینی واجبات روک لیے گئے ہیں مریضوں کو مفت ادویات اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں،وفاق واجبات روک کر حائل ہورہا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل روک سکتا ہے جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈارات میں بدل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہزاروں کلو میٹر طویل خستہ حال سڑکیں فوری مرمت کے متقاضی ہیں پنجاب جیسے بڑے صوبے کے فنڈز روکناقومی یکجہتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: اسحاق ڈار کی شرکت متوقع، آڈیو لیکس پر بھی غور کیا جائے گا

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ستمبر سیاحت کا عالمی دن، پاکستان قدرتی خوبصورتی،مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے،
    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے-

    انہوں نےعالمی یوم سیاحت 2022کے حوالےسے پیغام میں کہا کہ "ری تھنکنگ” پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں-

    سیاحت کا عالمی دن دنیا بھر میں 27 ستمبر کو منا یا جاتا ہے، سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لیے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

  • کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ، مقابلے کے دوران 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد، 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں وقار، نعمان عرف نومی، ملک ندیم عرف ملک اور ثاقب شامل ہیں۔

    فیصل آباد:پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2ڈاکو ہلاک:بچےاغوا کرنےوالی جعلی…

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار سے 28 لاکھ روپے چھینے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کا گروپ کیش اسنیچنگ کی 31 وارداتوں میں ملوث ہے، ان کے 3 ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے-

    قبل ازیں فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے 4 ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے تھے-

    بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ…

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سعد اور شکیل کے نام سے ہوئی علاوہ ازیں دوران ڈکیتی شہریوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔

    فیصل آباد میں یک اور واقعہ میں پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے-

    کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےانکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کوتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی۔

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہےمگروہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں-

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سےڈیٹا ہیک ہونےکی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

  • عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہےجس کی سزا ضرور ملنی چاہیے عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…


    وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اس فتنے کو بلا کر جلسے کرا رہا ہے، ایسے لوگ یونیورسٹیوں مِں بیٹھے ہیں تو انھیں نکال دینا چاہیے وائس چانسلر کا محاسبہ ہونا چاہیے، اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ فتنہ گری کرا رہا ہے، بچوں کے ذہنوں کو گندہ کرا رہا ہے۔

    ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دے کر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    ملاقات کے بعد امریکی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپلومیسی پھر سے لوٹ آئی ہے ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں، یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    بلاول زرداری کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسن سان فرنٹئیر (ایم ایس ایف) اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی اس موقع پر وفد کی سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    بلوچستان کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہےگا،موسی خیل،مستونگ،دکی اور لورالائی کی 11یونین کونسلز کے57 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…

    موسیٰ خیل کی 4 یوسیز کے 28 وارڈز، مستونگ کی 4 یوسیز کے 22 وارڈز ، دکی کی 2 یونین کونسلز کے 6 وارڈز اور لورالائی کی 1یوسی کے 1 وارڈ میں پولنگ ہو رہی ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دیےگئے ہیں۔

    تمام وارڈز میں انتخابات کے لیے 223 امیدوار میدان میں ہیں، تمام 57 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    ضلع موسی خیل کی چار یونین کونسلوں کے 30 وارڈز میں 12 ہزار 802 ووٹرز، مستونگ کی چار یونین کونسلوں کے 22 وارڈز میں 17 ہزار 332، دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈز میں 3,598 اور لورالائی کی ایک یونین کونسل کے ایک وارڈ میں 983 ووٹرز حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے-

    65 وارڈز کیلئے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    خیال رہےکہ بلوچستان کےان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخرکی گئی تھی۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • امریکی خفیہ ادارے کے رزا فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے شہریت  دے دی

    امریکی خفیہ ادارے کے رزا فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے شہریت دے دی

    ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے راز دنیا کے سامنے افشا کرنے والے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس کی شہریت دے دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے اسنوڈن کو روس کی شہریت دینے کے کاغذات پر دستخط کردیئے ہیں ایڈورڈ اسنوڈن امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ تھے، اس سے قبل وہ سی آئی اے میں بھی کام کرچکے تھے-

    لندن میں نواز شریف کے سیکرٹری پر نامعلوم افرادکا چاقو سے حملہ

    اسنوڈن 2013 میں امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات دنیا کے سامنے لائے تھے جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا اور امریکی حکومت کو کافی تنقید اور خفت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    امریکی خفیہ ادارےکے اہم راز افشا کرنےکے بعد اسنوڈن نے امریکا چھوڑ دیا تھا اور روس میں پناہ حاصل کرلی تھی، اب 9 سال بعد انہیں روس کی شہریت دے دی گئی ہے۔

    39 سالہ اسنوڈن امریکی حکومت کو 9 سال سے مطلوب ہیں ، امریکا میں ان کے خلاف غداری کے الزامات میں مقدمہ درج ہے 2020 میں روس نے اسنوڈن کو مستقل رہائش کا اجازت نامہ دے دیا تھا جس نے ان پر روسی شہریت کے حصول کا درواز ہ کھول دیا تھا۔

    روسی صدر اور روس کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سابق افسر پیوٹن نے 2017 میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اسنوڈن نے امریکی خفیہ راز افشا کرکے غلط کیا تاہم انہوں نے غداری نہیں کی۔

    دوران پرواز مسافرنے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا

    وہ ہمارے والدین سے برسوں کی علیحدگی کے بعد، میں بیوی اور میں اپنے بیٹوں سے الگ ہونے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا دو سال کے انتظار اور تقریباً دس سال کی جلاوطنی کے بعد، تھوڑا سا استحکام میرے خاندان کے لیے فرق ڈالے گا۔ میں ان کے لیے اور ہم سب کے لیے رازداری کی دعا کرتا ہوں،‘‘ سنوڈن نے پیر کو ٹویٹ کیا۔

    امریکی حکام برسوں سے چاہتے ہیں کہ سنوڈن کو جاسوسی کے الزام میں فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ واپس بھیج دیا جائے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو کہا کہ امریکہ ایڈورڈ سنوڈن کی امریکی شہریت کی حیثیت میں کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں ہے ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ مسٹر سنوڈن کو امریکہ واپس آنا چاہئے جہاں انہیں کسی دوسرے امریکی شہری کی طرح انصاف کا سامنا کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ایک چیز جو بدلی ہے وہ یہ ہے کہ اس کی روسی شہریت کے نتیجے میں، بظاہر اب اسے یوکرین میں ایک لاپرواہ جنگ میں لڑنے کے لیے بھرتی کیا جا سکتا ہے۔

    روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت