Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

    منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

    منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد دانستر نہر پر بھی پانی کا دباؤ ، نہرکا دروازہ ٹوٹ گیا-

    باغی ٹی وی :ریسکیو ذرائع کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر سے پانی اوور فلو ہونے لگا اور دروازوں سے اوور فلو ہونے والا پانی دانستر نہر میں داخل ہو رہا ہے۔

    نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کے سطح 22 فٹ سے زائد ہونے کے باوجود پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو رہا ہے اور دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کا دباؤ بڑھنےکےباعث نہر کا دروازہ ٹوٹنےکےبعد دانستر واہ سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہےخوف و ہراس پھیلنے کے بعد منچھر جھیل کے قریبی دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

    ضلع میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ کے سیم نالے کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس سے نوکوٹ شہر کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے قریبی دیہات سے لوگوں نےنقل مکانی شروع کردی ہے۔ نوکوٹ شہر کو بچانے کیلئے پشتوں پر ریت کی بوریوں سے بند باندھنے کا کام شروع کردیا گیا۔

    منچھر جھیل سے ملحقہ دانستر واہ کا دروازہ آر ڈی 62 کے مقام پر پانی کے دباؤ کے باعث ٹوٹ گیا جس کے بعد وہاں سے پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہے اور بوبک شہر اور سیہون ائیر پورٹ کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل بوبک، جعفر آباد ، واہڑ ، آئل ریفائنری سمیت سیکڑوں دیہاتوں کے بھی زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

    خوف وہراس پھیلنے کے باعث مقامی آبادی نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید مصطفیٰ کا کہناہے کہ ٹوٹے دروازے کی مرمت کا کام جاری ہے-

    منچھر کنٹرول روم کےمطابق پہاڑی ندی نالوں کا پانی شامل ہونے کےبعد منچھر جھیل کی سطح میں 6 فٹ اضافہ ہوا۔ جھیل میں پانی کا ڈیڈ لیول 120 فٹ تک ہے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 116.8 ہے۔

    واضح رہے کہ دانستر نہر کا ایک دروازہ 2020 میں ٹوٹ گیا تھا، اس وقت نیا دروازہ نہ ملنے پر ایک استعمال شدہ دروازہ نصب کر دیا گیا تھا ریسکیو ذرائع کے مطابق نصب شدہ گیٹ کی لمبائی کی سائیز 18 تھی اور گیٹ پر 4 فٹ کی لوہے کی چادر نصب کی گئی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آرایل سے زائد ہے اور دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22 فٹ ہے۔

    نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

  • بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

    بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 14 جون سے اب تک ایک ہزار 265 ا موات ہوئیں 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث آزاد کشمیر میں 42،گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں 257،سندھ میں 470،پنجاب میں 188 اور خیبر پختونخوا میں 285 افراد جاں بحق ہوئے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی مر چکے ہیں،اب تک بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 27 ہزار 39 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا،

    رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہ اور 65 پلوں کو نقصان پہنچا،پنجاب میں 130 کلومیٹر،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلومیٹر شاہرائیں متاثر ہوئیں ،سندھ میں 2 ہزار 328 کلومیٹر شاہرائیں متاثر،60 پلوں کو نقصان پہنچا،بلوچستان میں ایک ہزار 500 کلومیٹر شاہرائیں متاثر،18 پلوں کو نقصان پہنچا-

    کوہلو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد سانپوں کے ڈسنے کے کیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے رواں ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں سانپ ڈسنے کے 3 درجن سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے-

    نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

    دوسری جانب سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6 ماہ تک توسیع کردی گئی نادرا نے سیلاب متاثرین کی سہولت کے لیےایکسپائر ہونے والی شناختی کارڈز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے قابل استعمال قراردے دیا۔ رعایت کا اطلاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوگا۔

    کوئٹہ، لسبیلہ، کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے شہریوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31دسمبر تک قابل استعمال ہیں۔ دادو، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت سکھر ریجن کے سیلاب متاثرین کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

    نادرا نےڈیرہ غازی خان ریجن کےلیےبھی شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں توسیع کردی ہےچیئرمین نادرا کےمطابق یکم مئی سے زائد المعیاد اور تیس نومبر تک ایکسپائر ہونے والے تمام شناختی کارڈز اکتیس دسمبر تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

  • امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

    امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

    امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے، اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام سؤزی دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک نے رابطہ کیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ سینٹ کام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی، جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے

    دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پانچ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے گوگل جنوب مشرقی ایشیا کی نائب صدر سٹیفنی ڈیوس نےلنکڈ ان پرپوسٹ کیاکہ ٹیک جائنٹ یہ رقم جو تقریبا 110 ملین روپےکےبرابرہے، Googl . org کے ذریعے سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھروپی کو عطیہ کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھروپی اس کے نتیجے میں مقامی تنظیموں کو ذیلی گرانٹ فراہم کرے گا جو بحران سے نمٹنے اور بحالی کے لیے عمل پیرا ہیں پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کےجذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    دوسری جانب ڈی جی خان،راجن پور میں گزشتہ 7 روز کے دوران سیلاب زدگان کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب کے37 ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں راجن پور میں 68 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 58 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں، لیہ میں 8 ہزار، مظفرگڑھ میں 6 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں،سیلاب زدگان میں سانس کی تکلیف، خارش، تیز بخار، ڈائریا سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے

    پنجاب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جانے والے ریسکیو ورکرز بھی بیمار ہوچکے ہیں ،مچھروں کی بہتات ہے،سیلاب زدگان کواس وقت مچھردانیوں کی بھی ضرورت ہے،ادویات کی بھی ضرورت ہے،کئی دوردراز علاقوں میں ابھی تک کوئی میڈیکل ٹیم نہیں پہنچی

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

  • واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    ہرزلیا: میٹا کی زیرملکیت ایپلیکشن واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : جہاں نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں پیدا ہوئے ، پرانی نسلوں کو یہ سیکھنا پڑا کہ اس کے مطابق کیسے ڈھالنا ہے۔ ایسی ہی عمر کا ایک گروہ جنریشن X (جو 1965-1980 کے درمیان پیدا ہوا) ہے،جو زندگی میں نسبتاً دیر سے ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ ہوا اور اسے "ڈیجیٹل تارکین وطن” کہا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    ریچ مین یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں ڈاکٹر گیلی ایناو، ایڈلسن سکول آف انٹرپرینیورشپ کے محقق اور فیکلٹی ممبر، اور سیمی اوفر سکول آف کمیونیکیشنز کے تال نادیل ہارونی اور پروفیسر یائر گیلی نے اس بات کا جائزہ لیا کہ ہم اپنے تعلقات کو واٹس ایپ کے ذریعے کیسے چلاتے ہیں اور چاہے یہ اس سے ملتا جلتا ہو یا اس سے مختلف جس طرح سے ہم انہیں حقیقی زندگی میں ہینڈل کرتے ہیں۔

    اسکالر جان گوٹ مین، ایک طبی ماہر نفسیات اور ریاضی دان، نے رشتے میں لڑائی کی اہمیت کو تسلیم کیا، اور دعویٰ کیا کہ تنازعات سے نمٹنے کی صلاحیت ہی ایک مستحکم رشتے کی بنیاد ہے۔ اس نے رشتے میں تنازعات کے انتظام کے تین نمونوں کی بھی نشاندہی کی جو اس کے استحکام کی پیش گوئی کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

    جرنل نیو میڈیا اینڈ سوسائٹی میں شائع تحقیق میں ماہرین نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ جوڑوں کے لیے لڑائی اور صلح کا بہترین مقام ثابت ہوسکتی ہے محققین کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ سے لوگوں کو اپنے شریک حیات کا نکتہ نظر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

    محققین نے کہا کہ ایموجیز سے جذبات اور غصے کا اظہار زیادہ بہتر طریقے سے کرنا ممکن ہوتا ہے واٹس ایپ چیٹ رشتے کو بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہےاس تحقیق میں 35 سے 50 سال کی عمرکے ایسے 18 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی شادی کو 5 سال کا عرصہ ہوچکا تھا۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    اس کے بعد دیکھا گیا کہ جھگڑے کی صورت میں ان جوڑوں کی جانب سے کس طرح کے رویے کا اظہار کیا جاتا ہے جیسے سرد مہری، جذباتی انداز یا دیگر،پھر یہ دیکھا گیا کہ یہی جھگڑا میسجنگ ایپ میں کرنے سے تعلق پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ حقیقی زندگی میں جوڑے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے بات کرنا چھوڑ سکتے ہیں مگر میسجنگ ایپ پر ایک دوسرے کے پیغامات کو کئی بار پڑھتے ہیں تاکہ نکتہ نظر کو سمجھ سکیں۔

    محققین نے کہا کہ 1960 یا 1970 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد ڈیجیٹل طریقوں کی بجائے براہ راست بات کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں، مگر ہم نے دریافت کیا کہ ضروری نہیں یہ خیال واقعی درست ہو۔

    انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ سے زندگی بھر کے اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم مل جاتا ہے۔

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

  • انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : انگلش کرکٹ بورڈ کےمطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلرکریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن،رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں اس کےعلاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔

    پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، جبکہ کرس جورڈن، لیام لونگسٹن بھی دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    یاد رہے 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم رواں ماہ پاکستان میں سیریز کھیلنے آرہی ہے، 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں سے 4 کراچی نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہورقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 ستمبر جبکہ آخری 2 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

  • یوکرینی ٹینس اسٹار کا بیلا روس کی کھلاڑی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    یوکرینی ٹینس اسٹار کا بیلا روس کی کھلاڑی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یو ایس اوپن کے میچ میں بیلا روس سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بیلا روس کی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

    روسی افواج کے تابڑتوڑحملے یوکرینی افواج کو بھاری جانی ومالی نقصان

    20 سالہ یوکرائنی ٹینس اسٹار روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے ملک پر حملے کی مذمت نہ کرنے کی شدید ترین تنقید کرنے والوں میں شامل ہے-

    کوسٹیوک نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی جن حالات میں ہوں اس میں یہ کرنا صحیح ہے میں کسی ایک شخص کو نہیں جانتی جس نے جنگ کی عوامی سطح پر مذمت کی ہو، اور ان کی حکومت کے اقدامات اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کی حمایت کر سکتی ہوں۔”

    مارتا کوسٹیوک نے کہا کہ ہمارا میچ بہت اچھا تھا، مجھے غلط مت سمجھو۔ وہ ایک عظیم حریف ہے، میں ایک کھلاڑی کے طور پر اس کا احترام کرتی ہوں، لیکن اس کا ان کے انسان ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے اس عمل کے بارے میں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتا دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ان کے اس عمل کو ہر کوئی سفارتی طور پر لے رہا ہے لیکن ان کی قوم روز قتل ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ عمل حیران کن نہیں تھا میرا مارٹا کے ساتھ کبھی گہرا تعلق نہیں تھا۔ مارچ میں جب سب کچھ ہوا، میں نے ان تمام [یوکرائنی] کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جنہیں میں ذاتی طور پر جانتی ہوں اور میرے اب بھی اچھے تعلقات ہیں۔

    یوکرین کے بعد امریکا تائیوان کی مدد کو پہنچ گیا،دوجنگی بحری جہازآبنائے تائیوان…

    "میں محسوس نہیں کرتی کہ خود کو کسی ایسے شخص کو بات کرنے پر مجبور کرنا جو شاید مختلف وجوہات کی بنا پر مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتا، صحیح طریقہ ہے۔ لیکن میں نے پیشکش کی،‘‘ ازرینکا نے مزید کہا۔ "مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس شروع سے ہی ایک واضح پیغام ہے، کیا میں یہاں مدد کرنے کی کوشش کرنے کے لیے ہوں، جو میں نے بہت کچھ کیا ہے۔ شاید کچھ نہیں جو لوگ دیکھتے ہیں-

    آزارینکا کا کہنا تھا کہ میں یہ ان لوگوں کے لیے کرتی ہوں جو ضرورت مند ہیں، جونیئر جن کو کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے، دوسرے لوگ جنہیں پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے یا دوسرے لوگوں کے لیے جنہیں نقل و حمل کی ضرورت ہوتی ہے یا کچھ بھی۔ اگر مارٹا مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے – اس نے کل مجھے ٹیکسٹ کیا، میں نے جواب دیا۔

    آزارینکا نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔ میرے نقطہ نظر سے، میری خواہش ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسا ہوتا جو اس کی تھوڑی بہتر رہنمائی کرتا۔

    یاد رہے بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کا حمایتی ہے اور یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کی جانب سے آزارینکا سے ہاتھ ملانے سے انکار کی وجہ بھی یہی قرار دی جا رہی ہے۔

    یوکرین کے زاپورزیا پاور پلانٹ میں آتشزدگی،ہرطرف اندھیرے چھا گئے

  • خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

    سیلاب میں گھرے متاثرین کی زندگی امتحان بن گئی،سندھ کے علاقے ٹھری میرواہ خیرپور میں خوفناک سیلاب سے قبرستان بھی ڈوب گیا، خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا،شہری لاش کو ٹھیلے پر رکھ کر گھومتے رہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ٹھری میرواہ خیرپور سے خوفناک مناظر سامنے آگئے۔ لاش کو رکھنے اور دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا بھی مشکل ہوگیا۔

    بااثر وڈیرے اپنے گھر اور فصلیں بچانے کیلئے دوسروں کو ڈبونے لگے ہیں

    رپورٹس کے مطابق ٹھری میر واہ شہری ایک لاش کو ٹھیلے پر لیے گھوم رہے ہیں جو دو روز سے لاپتا شخص کی ہے اور پانی میں تیرتی ہوئی ملی تھی شہری لاش کو سیلاب کے پانی میں ٹھیلے پر رکھ کر خشک جگہ کی تلاش میں شہر میں گھومتے رہے۔

    سیلاب کی وجہ سے ٹھری میرواہ کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ کئی روز سے منقطع ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ غائب ہے نا ایمبولینس ملی ہے نا کوئی اور سہولت ہے، لاش کو ریڑھی پر رکھ کر خشک زمین ڈھونڈ رہے ہیں قبرستان میں بھی پانی آچکا ہے جس کی وجہ سے تدفین کرنا ممکن نہیں۔

    سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی…

    دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب میں گِھرے لوگ پانی میں چل چل کر خشک جگہ پر پہنچے تو پاؤں سے خون رسنے لگا، بعض کے پاؤں سوج گئے اور بہت سوں کو چھالے پڑ گئے سیلاب متاثرین سڑک پر بنی چارپائی کی جھونپڑی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، معصوم بچے آلودہ ماحول اور گندگی میں مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنا ان کے بس میں نہیں رہا، ڈيرہ اللہ یار میں بھی صورتِ حال بد سے بدتر ہے، سارا علاقہ زیرِ آب ہے اور ہر طرف گندا پانی جمع ہے، متاثرین گندا پانی پی کر اپنی سانسوں کو بحال کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں سیلاب متاثرین کے گھر، سڑکیں سب زیر آب ہیں اور مویشی بھوک اور پیاس کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

    ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

  • ایشیا کپ:پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    ایشیا کپ:پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    دبئی: ایشیا کپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ناک آؤٹ ہو گا اور جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہو جائے گا۔

    پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیاایشیا کپ میں 3 ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔

  • سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جی ایم محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بولان میں مختلف مقامات پر بہہ گئی تھی اور ایک ہفتے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی تاہم اب شٹل ٹرین سروس مسافروں کو سبی سے مچھ اور مچھ سے سبی تک لے کر جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور شٹل ٹرین سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی قومی شاہراہ پر پھنسی مال بردار گاڑیوں کا سامان، سبزیاں اور فروٹ لے جانے کے لیے الگ بوگی لگائی گئی ہے۔

    جی ایم ریلوے نے کہا کہ شٹل ٹرین سبی میں موجود مسافروں کو مچھ اور بولان میں پھنسے مسافروں کو سبی منتقل کرے گی اور سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلائی جائے گی ہراک کے قریب مچھ ریلوے پل بہہ جانے سے ٹرین کوئٹہ تک نہیں جا سکتی تاہم مچھ ریلوے پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

    ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ذاتی طور پربحالی اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے، شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاوء میں تعطل ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاوء کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراؤں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں موٹروے پولیس کے پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،

  • ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

    ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ، جس کو زمین سے 1 کروڑ 9 لاکھ کلو میٹر دور سیارچے کا رخ بدلنے بھیجا گیا ہے،رواں ماہ ستمبر میں 24 ہزار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خلائی چٹان سے ٹکرائے گا۔

    باغی ٹی وی : ڈبل ایسٹیرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (DART) کو گزشتہ برس نومبر میں خلاء میں بھیجا گیا تھا جو تقریباً ایک سال کے سفر کے بعد اب ڈائمورفس نامی ایک چھوٹے سیارچے سے جا کر ٹکرائے گا۔ یہ سیارچہ ڈائڈِموس نامی بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔

    زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

    جوڈائڈِموس ( Didymos) نامی ایک بڑے سیارچےکےگرد چکر لگاتا ہےناسا کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نہ تو کوئی سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن ڈیمورفوس، ایک اندازے کے مطابق 520 فٹ لمبا سیارچہ ہے جو زمین سے ٹکرانے کی صورت میں کافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    نتائج سے قطع نظر، یہ مشن ماہرین فلکیات اور سائنس دانوں کو اہم ڈیٹا فراہم کرے گا کہ اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکرانے کے راستے پر ہو تو اس کا ردعمل کیا ہوگا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    قبل ازیں ناسا کے سیاروں کے دفاعی افسر لنڈلی جانسن نے کہا تھا کہ ہم ایسی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے جہاں ایک سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہو اور پھر اسے اس قسم کی صلاحیت کی جانچ کرنی پڑے۔ ہم دونوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ خلائی جہاز کیسے کام کرتا ہے اور اس کا ردعمل کیا ہوگا کبھی بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

    دو طا قتورترین ٹیلی اسکوپ سے چھ راتوں کے مشاہدے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ڈائڈِموس کا مدار امریکی خلائی ایجنسی کے ڈارٹ کرافٹ کی سیدھ میں آ چکا ہے۔ان مشاہدات نے 2021 میں کی جانے والی مدار کی پیمائشوں کی تصدیق کی ہے یہ مشاہدے جولائی کے مہینے میں ایریزونا کی لویل ڈِسکوری ٹیلی اسکوپ اور چلی کی میگیلن ٹیلی اسکوپ سے کیے گئے۔

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    جان ہوپکنزیونیورسٹی سےتعلق رکھنےوالے ڈارٹ اِنویسٹی گیشن ٹیم کے شریک سربراہ اینڈی رِوکِن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے جو پیمائشیں 2021 کے ابتداء میں حاصل کیں تھیں وہ ڈارٹ کو صحیح مقام تک پہنچانےکےلیے اور ڈائمورفس کے ساتھ صحیح وقت پر تصادم کے لیے اہم تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اُن پیمائشوں کی نئے مشاہدات سے تصدیق یہ بتاتی ہے کہ ہمیں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں اور ہم ہدف کے تعاقب کے لیے درست سمت میں گامزن ہیں ڈائڈِموس اور ڈائمورفس اس سال ستمبر کے آخر میں زمین کے قریب سے یعنی 1 کروڑ 8 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔

    32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے اس 548.8 کلوگرام وزنی اسپیس کرافٹ کا مقصد اس کو ڈائمورفس سے ٹکرا کر سیارچے کی رفتار کا عشرِعشیر حصہ بدلنا ہے اسپیس کرافٹ سیارچے سے ستمبر کی 26 تاریخ کو ٹکرائے گا۔

    DART 26 ستمبر کو شام 7:14 بجے خلا میں اپنا 10 ماہ کا سفر مکمل کرے گا۔ ای ٹی ناسا کی لائیو کوریج شام 6 بجے شروع ہوگی۔

    ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار