Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جاری بیان میں کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

    کلاڈیا ویب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران مغربی سیاسی رہنماؤں کی خاموشی ایک اخلاقی جرم ہے یہ وقت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا ہے ہمیں عالمی موسمیاتی ٹیکس کی ضرورت ہے تاکہ عالمی امیروں کو دنیا میں ماحولیاتی نقصانات کی ادائیگی کی جا سکے۔

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے،آج ،ابھی اور فوری طور پر۔


    قبل ازیں کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے-


    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

    ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار


    دوسری جانب برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دےگا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافےکا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانےکے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاؤ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

    برطانیہ:نسلی اورمذہبی انتہاپسندی نے1لاکھ 20 ہزاراقلیتی افراد کوملازمتیں جھوڑنے…

  • اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا –

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی عامر علیم اور پروین کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا ملزمان نے دونوں کے قتل کے لیے چھریوں کے وار کیے۔

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ عامر علیم شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ عناد اور گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    دوسری جانب کراچی میں گلستان جوہر میں کار سوار شخص کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیاپولیس کے مطابق منور چورنگی کے قریب ذیشان نامی شخص کارمیں اپنےبیوی بچوں کےہمراہ بیٹھاتھا کہ 2 ملزمان نےاسلحہ دکھاکر لوٹ مار کرنےکی کوشش کی توذیشان نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور انکا پستول پکڑلیا جس پر ملزمان اسے گولی مار کر فرار ہوگئے، مقتول ذیشان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

    واقعہ کے بعد گلستان جوہر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کئے تاہم جائے وقوعہ سے پولیس کو گولی کا خول نہ مل سکا، مقتول ذیشان گلستان جوہر کا ہی رہائشی تھا اور کڈنی سینٹر میں بطور منیجر کام کرتا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

  • خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں داخلے کا ہدف 10لاکھ تھا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں-

    محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری ا سکولوں میں مقررہ ہدف سے3 لاکھ سے زائد بچے کم داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 94 ہزار نئے بچے آئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کےاسکولوں میں 73 ہزارسے زائد طلبا داخل ہوئے،جن میں 44 ہزار طلبا اور705 طالبات شامل ہیں،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نئے طلبہ پشاور اور سوات میں اسکولوں میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب منشیات کی لعنت سے نجات حاصل کرنے والے 1200 افراد کو ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کے معمولات پہ نگاہ رکھیں۔

    تقریب میں کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے 380 افراد کو ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کا بارڈر دور دور تک پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے منشیات کی روک تھام میں مشکلات و دشواریاں پیش آتی ہیں نشے سے پاک پشاور ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔

  • ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

    ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سےجاںبحق افراد کی تعداد 1 ہزار 208 ہوگئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختو نخوا، شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر اورسندھ میں بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،رات کوبارش کا امکان ہے-

    سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی…

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے،تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ ، میر پور خاص اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے دیر، سوات، چترال،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم میں ہلکی بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے-

    سیلاب زدگان ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔مبشرلقمان

    این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں 256 افراد جاں بحق ہوئے ،خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے 268 افراد جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ایک ہزار 256 افرادزخمی ہوئے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں7 لاکھ 33 ہزار488 مویشی سیلاب بہہ گئےسندھ میں سيلاب سے 2 ہزار328 کلو میٹرسڑک کونقصان پہنچا،بلوچستان میں اب تک 1000 اورخیبرپختونخوا میں 1589 کلو میٹر سڑک تباہ ہوگئی،سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر کے 243 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا-

    ادھر پیسکو نے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ پشاورمیں سیلاب سے پسیکو کے 9 گرڈ اسٹیشنز ،126 فیڈرز کو بھاری نقصان پہنچا،مٹہ، بحرین، منڈا، لوئر دیر کے گرڈ ا سٹیشن پانی میں بہہ گئے،5 فیڈرز مکمل تباہ ہو گئے-

    پسیکو کے مطابق 5 فیڈرز کے مکمل تباہی کے بعد 121 سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے سوات کے گرڈا سٹیشنز میں بڑے ٹاور دریا برد ہو گئے، ٹیمیں بجلی بحالی میں مصروف ہیں-

    مشکل وقت میں برادار ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ اور ازبکستان سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا جبکہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا۔

    ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے ہیں، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ کےجذبے کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے وہ پاکستان کا مخلص دوست ہے جبکہ ترکیہ کے وزیرداخلہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک پاکستانی عوام نہیں کہیں گے فضائی اور ٹرین کے راستے مدد جاری رکھیں گے۔

    روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی…

    ترکیہ سے چھٹا طیارہ امدادی اشیا لے کر 30 اگست کو کراچی ائیر پورٹ پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

    حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل تھے۔

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 74 سرکاری اسپتال اور صحت کے مراکز متاثر ہوئے ،محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے 24 اسپتال، مراکز مکمل تباہ ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 22 اسپتال،صحت مراکز کو نقصان پہنچا،بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا میں 50 بنیادی صحت مراکز جزوی طور متاثر ہوئے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بیشتر شفاخانوں میں سیلاب طبی آلات بھی بہا لے گیا ،

  • ممتازشاعراحمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال ہو گئے

    ممتازشاعراحمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال ہو گئے

    اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر احمد راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 20 سال ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پنجابی شاعر، فلمی کہانی نویس اور نغمہ نگار، پاکستان کی پنجابی فلموں میں اپنی خدمات دیں، بطور کہانی نویس ان کی یادگار فلموں میں مرزا جٹ، ہیر رانجھا، ناجو، گُڈو، اُچّا شملہ جٹ دا مشہور ہے اس کے علاوہ فلم شہری بابو، ماہی مُنڈا، یکے والی، چھومنتر، الہ دین کا بیٹا، مٹی دیاں مورتاں، باجی، سسی پنوں اور بازارِ حسن نامی فلموں کے گیت لکھے-

    مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں رابی پیرزادہ

    احمد راہی 12 نومبر 1923ء کو پیدا ہوئے احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھا احمد راہی کا تعلق امرتسر کے ایک کشمیری خاندان سے تھا جو آزادی کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ گیا ان کے روحانی پیشوا نے خورشید احمد رکھا لیکن ان کو شہرت احمد راہی کے نام سے ملی۔ آپ کے والد کا نام خواجہ عبدالعزیز تھا جو کڑھائی والی اونی شالوں کا کاروبار کرتے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم امرتسر سے حاصل کی۔

    1942 میں انہوں نے شعر کہنا شروع کر دیے تھے۔ 1942 میں میٹرک کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لئے انہوں نے ایم اے او کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ سیکنڈ ائر میں طالب علموں کی لاہور میں سیاسی تحریکوں میں حصہ لینے کی وجہ سے ان کو کالج کی انتظامیہ نے کالج سے نکال دیا۔ کالج سے فراغت کے بعد آپ نے اپنے والد محترم کے کڑھائی والی اونی شالوں کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ اس تجارت کے لئے انہوں نے کلکتہ کا سفر کیا۔

    امرتسر میں ہی انہوں میں مشہورافسانہ نگار سعادت حسن منٹو، شاعر سیف الدین سیف، کہانی نگار اے حمید کی صحبت میں رہتے ہوئے ادب میں دلچسپی لینا شروع کردی 1946ء میں ان کی ایک اردو نظم آخری ملاقات افکار میں شائع ہوئی جو ان کی پہچان بن گئی لیکن لاہور کے ادبی ماحول میں اس میں مزید نکھار آیا لاہور آمد پر انہیں ترقی پسند ادبی مجلے ’سویرا‘ کا مدیر بنا دیا گیا۔ لیکن جب ترق پسند ادیبوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں تیزی آئی تو انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔

    7 ملین فالورز، حرامانی نے پسوڑی وڈیو لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    احمد راہی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پنجابی فلم ’بیلی‘ سے کیا جو تقسیم کے وقت ہونے والے فسادات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔ اس فلم کی کہانی مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو نے لکھی جبکہ ہدایات مسعود پرویز نے دی تھیں انہوں نے مسعود پرویز اور خواجہ خورشید انور کی مشہور پنجابی فلم ’ہیر رانجھا‘ کے لیے بھی نغمات لکھے جن میں ’سن ونجھلی دی مٹھڑی تان‘ اور ’ونجھلی والڑیا توں تے موہ لئی اے مٹیار‘ آج بھی اپنا جادو جگاتے ہیں انہوں نے فلمی حلقوں میں بھی اپنا ایک خاص مقام بنایا اور ان کے لکھے ہوئی گانوں میں بھی لوگوں کو لوک شعری اور ادب کا رنگ دیکھنے کو ملا۔

    پنجابی فلمی شاعری کے لیے ان کی خدمات ویسی ہی ہیں جیسی ساحر لدھیانوی اور قتیل شفائی کی اردو فلموں کے لیے ہیں۔ انہوں نے اردو فلموں کے لیے بھی منظر نامہ، مکالمے اور گانے لکھے۔ ان کی مشہور اردو فلموں میں ’یکے والی‘ خاص طور پر قابل ذکر ہے-

    سیلاب میں امیر کا گھر کیوں نہیں ٹوٹتا غریب کا گھر ہی کیوں ٹوٹتا ہے؟ فضا علی کا…

    ترنجن کی نظموں میں تقسیم ہند کے وقت ہونے والے ہندومسلم فسادات میں عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کو بڑے شاعرانہ طریقے سے پیش کیا گیا ہے-

    اس شعری مجموعے میں پنجابی ثقافت اور تقسیم ہند میں پیش آنے والے واقعات کو ہیر۔ صاحباں اور سوہنی جیسے لوک کرداروں کی تشبیہات سے پیش کیا گیا ہے۔ اس شعری مجموعے کی بیشتر نظمیں انھوں نے دو آزاد ہونے والی قوموں میں تقسیم کے وقت مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کی ہلاکت اور وحشیانہ ظلم پر سوگ کے لکھی تھیں۔

    ان کی پہلی کتاب ترنجن 1952 میں شائع ہوا۔ ترنجن کا پہلا حصہ پنجاب کی الہڑ مٹیاروں کے الہڑ جذبات اور پنجاب کی ثقافت پر مبنی ہے اور دوسرا حصہ انہی الہڑ دوشیزاؤں پر آزادی کے وقت ڈھائے گئے ظلم اور خونریزی کے متعلق ہے۔

    ان کا پنجابی کلام کا ایک اور مجموعہ ً نمی نمی ہوا ً بھی شائع ہوا اور ً رگ جان ً کے نام سے ان کا اردو کلام پر مبنی مجموعہ ان کی موت کے بعد منظر عام میں آیا۔ پرائیڈ آف پرفارمنس پانے، ہیر رانجھا اور مرزا جٹ جیسی شہرہ آفاق کلاسیک فلموں کے مصنف اور ان کے سدا بہار نغموں کے خالق احمد راہی ستمبر 2002 میں اس جان فانی سے رخصت ہو گئے۔

    لندن نہیں جائونگا میں بھٹی کا کردار احمد علی بٹ‌ کے لئے لکھا تھا خلیل الرحمان…

  • حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سابق وزیر خارجہ شاہ مخدوم قریشی کریں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے قیام و طعام کے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کیلئے خصوصی ٹرینیں اور شٹل سروس بھی کا بھی انتظام کیا گیا ہے –

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    ڈپٹی کمشنرکی جانب سےعرس کے پہلے روز بروزجمعہ المبارک 2 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی کیمرے اور روٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کا موثر انتظام کیا گیا ہے –

    حضرت بہاؤالدین زکریا 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے دینی تعلیم کےلئے12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سےحاصل کرنےکےبعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    شیخ الحدیث بہاؤالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا علما و مشائخ کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔

    حضرت بہاؤالدین زکریا 95 برس کی عمرمیں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سےرخصت ہوئےلیکن ان کی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ان کے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

  • سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی اجازت

    سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی اجازت

    حکومت نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی 15 این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی این جی او کیئر انٹرنیشنل، مرسی کور، کیتھولک ریلیف کو بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان تنظیموں میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ، مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل، ہیومن اپیل اور کشمیر آرفن ریلیف بھی شامل ہیں۔

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    فرانس کی این جی اوز سیکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف، ترکی کی معارف فاؤنڈیشن، جاپان کی اے اے آر اور کے این کے کو بھی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی این جی اوز میں جرمنی کی لائف لائن کرسچین ڈیولپمنٹ اور سی بی ایم ای وی شامل ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے ان این جی اوز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اد رہے کہ وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کے مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے آرہے ہیں، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں میں 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ 243 پل تباہ ہوگئے ہیں۔

    سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

    وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

  • گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    کوپن ہیگن: ایک نئی تحقیق کے مطابق گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف کی چادر کے سبب سمندر کی سطح میں تقریباً ایک فِٹ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جرنل نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہونےو الی تحقیق میں بتایا گیا کہ برف کی چادر کا 3.3 فی صد حجم پگھلنے کے سبب موجودہ سطح سمندر تقریباً 11 انچ تک بڑھ سکتی ہے۔

    کلینیکل ٹرائل جس میں انسانی جسم کے اندر پہلی بار ایک سے زیادہ جگر اگائے جائیں گے

    تحقیق میں بتایا گیا کہ سمندروں کی سطح میں بلندی کے اسباب میں بڑے پیمانے پر آسمان سے نیچے آنے والا پانی (خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو)، برف کا پہاڑوں سے پھسل کر سمندر میں گِرنا(آئس ڈس چارج) اور برف کا پگھل کر پانی بن جانا شامل ہیں۔

    گرین لینڈ کی برف کی چادر کا پگھلنا موجودہ سطح سمندر میں اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور یہ 1980 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    پرتگال: یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

    جیولوجیکل سروے آف ڈینمارک اینڈ گرین لینڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں محققین کا کہنا تھا کہ اگر پوری دنیا آج فاسل ایندھن جلانا بند کردے تب بھی گرین لینڈ میں 10 ہزار کھرب ٹن برف پگھل جائے گی۔

    محققین نے واضح کیا کہ برف کے پگھلنے کے سبب سطح سمندر میں اضافہ 2100 تک ہوگا۔ اگرچہ تحقیق میں صرف گرین لینڈ کی برف کی چادروں کے متعلق بات کی گئی ہے، اس میں انٹارکٹیکا میں موجود دیگر گلیشیئرز شامل نہیں ہیں۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

  • ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار

    ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار

    کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کو رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کےمطابق ملائیشین عدالت نےسابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رشوت خوری پر مجرم قرار دیا جبکہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے

    نجیب رزاق گزشتہ کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کر رہے تھے اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے-

    عدالت نے روزماہ منصور کے خلاف اپنی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ ملزمہ تینوں لگائے گئے الزامات میں قصور وار پائی گئی ہے۔ روزماہ منصور کے خلاف الزامات کی سماعت ہائی کورٹ کے جج محمد زینی کر رہے ہیں۔

    رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

    ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ ڈالر سے زائد رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔ سابق خاتون اول پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔

    ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سےمتعلق مشہور ہےکہ انہیں بیش قیمتی اشیاء اور زیورات سے خاصہ لگاؤ ہے، جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر سے 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی ملے تھے۔

    ارجینٹینا کی نائب صدرکومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا

  • افغان خاتون کا طالبان کے سابق ترجمان پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام

    افغان خاتون کا طالبان کے سابق ترجمان پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام

    افغان خاتون الہا دلوازیری نے طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے سابق ترجمان قاری سعید خوستی پر اس سے زبردستی شادی کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی کی ایک طالب علم دلوازیر نے یہ الزامات ایک ویڈیو میں لگائے ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن


    ویڈیو میں الہا دلوازیری کو روتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق طالبان جنگجو خوستی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد کیا۔

    دوسری طرف قاری سعید خوستی نے خاتون کی طرف سے الزامات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خاتون کی عصمت دری کا جرم نہیں کیا تھا انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے دالوازیری کو اس کے "غیر اسلامی عقائد” کی وجہ سے طلاق دی ہے۔


    جبکہ لڑکی نے جو ویڈیو پوسٹ کی ہے اس میں اس کے جسم پر چوٹوں کے نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں مگر خوستی نے کہا کہ اس نے اسے کبھی نہیں مارا۔

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی…


    قاری سعید خوستی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے لڑکی سے "اس کے کہنے پر” شادی کی تھی اور اسے یہ معلوم کرنے کے بعد طلاق دے دی تھی کہ اس کے عقائد درست نہیں۔ یہاں تک کہ لڑکی پر قرآن کی توہین کا بھی الزام بھی لگایا۔

    خوستی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 6 ماہ قبل میں نے الٰہ نامی لڑکی سے اس کے کہنے پر شادی کی، اس کے بعد میں نے دیکھا کہ اسے عقیدے کا مسئلہ ہے، میں نے مشورے اور بحث کے ذریعے اس کے عقائد کو درست کرنے کی کوشش کی، لیکن، یہ کامیاب نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ اس نے واضح طور پر قرآن پاک کی توہین کی جو کہ ثابت بھی ہے۔


    خوستی نے یہ بھی کہا کہ اس نے لڑکی کو نہیں مارا، اور یہ کہ اس نے ‘اپنی بیوی کو طلاق دے کر قانونی طور پر اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے-

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں طالبان کے طرز عمل کی مذمت کی گئی ہےتاہم طالبان کی طرف سے سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    افغانستان قحط کے دہانے پر پہنچ گیا، بدترین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ…