Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • محکمہ موسمیات کی سندھ میں ستمبر کے مہینے میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی سندھ میں ستمبر کے مہینے میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ستمبر کے مہینے میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں سندھ میں مون سون کےکم از کم دو سسٹم تیز بارشیں برساسکتے ہیں، تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ معمول سے زائد بارشوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے، دریائے سندھ میں سیلاب اور بارشوں سےزیریں سندھ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے15 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ستمبر میں بارشوں سے متعلق باقاعدہ ایڈوائزری کل جاری کی جائے گی۔

    دوسری جانب سندھ میں سیلاب سے ایک طرف گاؤں کے گاؤں ڈوبے ہوئے ہیں تو دوسری جانب لوگ بے یار و مددگار امداد کے منتظر ہیں خیرپورناتھن شاہ شہر کی مختلف کالونیوں میں دو سے پانچ فٹ تک پانی پہنچ چکا ہے شہرمیں مکانات کی دیواریں گر گئیں، متاثرین نے شہر کے باہر سیتا روڈ اور انڈس ہائی وے کے دونوں اطراف پناہ لے لی ہے۔

    میہڑ تحصیل کو بھی تینوں اطراف سے پانی نے گھیر لیا ہے، شہریوں نے رنگ بند کی مضبوطی کا کام جاری رکھا ہوا ہے، سیلاب سے بچنے کیلئے متاثرین کی بڑی تعداد بندوں پر موجود ہے دادو کی تحصیل جوہی میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سیلاب نے شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، شہر کو بچانے کیلئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت رنگ بند کی مضبوطی کے کام میں جتے ہوئے ہیں۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی مد میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر مل گئے

    ٹنڈو آدم میں سوئی نہر کو قیصر گاؤں کے مقام پر شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں نوشہرو فیروز میں سیلاب سے قومی شاہراہ زیرآب آگئی، سیلابی ریلے سے 150 سے زائد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا شہر کو بچانے کیلئے رنگ بند کی مضبوطی کا کام جاری ہے۔

    خیرپور شہر کے بازاروں، مارکیٹوں اور مصروف ترین سڑکوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں متاثرہ علاقوں میں ہیضے اور ڈائیریا کے امراض پھوٹ پڑے ہیں، سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو راشن، خیمے اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 191ہو گئی۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک، خیبر پختونخوا میں4اور سندھ میں15افراد چل بسے۔ اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں سیلاب کے باعث بلوچستان میں 253، خیبر پختونخوا میں 264 اور پنجاب میں188 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد،246خواتین اور399 بچے شامل ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 افراد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زخمی ہوئے۔ملک بھر میں اب تک زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد 3ہزار641 ریکارڈ کی گئی ہے بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 2023 افرادزخمی ہوئے۔سندھ میں زخمی افراد کی تعداد 1101 تک جا پہنچی ہے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے زخمی افراد کی تعداد 164 ہے، خیبر پختونخوا میں 327 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 زخمی رپورٹ ہوئے۔

    20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندوں کاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

    دوسری جانب عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ میں خیبرپختوخوا کے سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ریلیف کیمپ سے نکالا جا رہا ہے، بے گھر ہیں، کہاں جائیں گے؟

    متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ان کا پانی بند کر دیا ہے اور فلاحی اداروں کی جانب سے دی جانے والی امداد بھی روک دی ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، متاثرین اگر کیمپوں میں رہیں گے تو سروے اور بحالی کا کام نہیں ہو پائے گا –

    فقیر آباد کے قریب سیلاب متاثرین اورخاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میں جھگڑا ہوگیا سیلاب متاثرین نےریلیف کیمپ میں منتقلی سے مبینہ انکار کردیا، حکام کی جانب سے زیادہ اصرار کرنے پر متاثرین نے فائرنگ کردی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائرنگ میں محفوظ رہیں۔

  • ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد  جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار191 ہو گئی ،سیلاب سے پنجاب میں ایک ،خیبرپختونخوا 7،بلوچستان 4 اورسندھ میں 15افراد جاں بحق ہوئے-

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں مبتلا

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 422 اموات ہوئیں،بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 253 اموات ہوئیں،خیبرپختونخوا میں بارشوں اورسیلاب سے 106 بچوں اور 36 خواتین سمیت ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی-

    این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں اورسیلاب سے مجموعی طور پر 188 اموات ہوئیں،گلگت بلتستان میں بارشوں اورسیلاب سے مجموعی طور پر 22 اموات ہوئیں،آزاد کشمیر میں سیلاب اور بارشوں سے 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے-

    ڈی جی خان میں 63 ارب تو دور 63 روپے بھی نہیں لگائے گئے،مبشر لقمان نے اصلیت بتا دی

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 87 افراد زخمی ہوئے،ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 3 ہزار 641 افرادزخمی ہوئے،ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 3 لاکھ 72 ہزار823 گھر تباہ ہوئے-

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں اورسیلاب سے جزوی طور پر 7لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا،ملک بھر میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے –

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 5063 کلو میٹر سڑک کو حالیہ بارشوں کے باعث نقصان پہنچا،ملک بھر کے 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہیں –

    20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندوں کاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے متاثرین سیلاب کے لیے وفاق کی اعلان کردہ رقم ناکافی قرار دیدی ،بیرسٹر سیف کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تمام مشینری ریلیف آپریشن میں مصروف ہے-

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق منظم طریقے سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے وسائل سے متاثرین کے لیے ریلیف اقدامات اٹھائے ہیں،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے-

    قدرت کا کمال سیلاب میں ہر چیز بہہ گئی پر اللّه پاک نے قرآن پاک کو خراش تک نہ آنے…

  • ایک گھنٹے میں اربوں جمع تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا؟، اداکارہ عفت عمر

    ایک گھنٹے میں اربوں جمع تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا؟، اداکارہ عفت عمر

    اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیلی تھون مہم پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عفت عمر نے سوال کیا کہ ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا؟-

    سیلاب میں امیر کا گھر کیوں نہیں ٹوٹتا غریب کا گھر ہی کیوں ٹوٹتا ہے؟ فضا علی کا سوال


    عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے میڈیا گفتگو کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے، یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، عملی طور پر وہ بہت کم ظرف آدمی ہیں ‘۔

    عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلے عمران خان کو بہت فا لو کرتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا وہ ایک کم طرف انسان ہیں ان میں گریس نہیں، پہلے کسی مشکل پڑنے پر سارے پاکستانی اکٹھے ہوجاتے تھے لیکن اب عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اتنی تقسیم کردی ہے کہ لوگ اب نفرت میں آکر اپنے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد اس لیے نہیں کررہے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پی پی کامیاب نہ ہوجائے۔

    سیلاب متاثرین کی مددکریں انجمن کا جذباتی وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے کہ حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار ارب 14 کروڑ روپےسے زائد جمع ہوئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے-

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ‌ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ودیگر شامل تھے۔

    ہمیں‌پتہ چلے کل قیامت ہے تو ہم جائے نماز اور تسبیح بھی مہنگی کر دیں گے ارسلان نصیر پھٹ پڑے

  • سعودی ولی عہد کا دورِ رسالتﷺ سے متعلق 5 یادگار مساجد کی اصلی حالت میں بحالی کا فیصلہ

    سعودی ولی عہد کا دورِ رسالتﷺ سے متعلق 5 یادگار مساجد کی اصلی حالت میں بحالی کا فیصلہ

    ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تاریخی اہمیت کی حامل 5 قدیم مساجد کی اپنی اصلی حالت میں بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کےمطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی 5 قدیم اورتاریخی مساجد کو اصلی حالت میں بحال کرنے اور مزید توسیع و ازسر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہےجس کا مقصد ان مساجد کے تعمیراتی کردارکی سالمیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ ان کے تاریخی تانے بانے کی حفاظت اور بحالی ہے۔ یہ مساجد پچھلی صدیوں اور دہائیوں کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں متاثر ہوئی تھیں۔

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن

    یہ وہ مساجد ہیں جو نبی کریم ﷺ کے دور میں پیش آنے والے اہم تاریخی واقعات کے تناظر میں عباسی دور میں بطور یادگار تعمیر کی گئی تھی مکہ معظمہ کی جن مساجد کی بحالی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ان میں عباسی خلیفہ ابو جعفر المنصور کے دور میں تعمیر کی جانے والی مسجد ’بیعہ‘ ہے یہ مسجد شعب منیٰ میں جمرہ العقبہ کے قریب تعمیر کی گئی تھی۔

    وہ پہلی مسجد ہے جسے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے دوران مکہ مکرمہ میں ترقی کے لیے چناگیا ہےہجرت مدینہ سے قبل اسی مقام پرنبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وسلم اور مدینہ کے قبائل اوریہود کےدرمیان تاریخی معاہدہ طےپایا تھا مسجد شعب الانصار میں واقع ہےجو بیعت کی جگہ ہے اس مسجد میں بیعت کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت فرمائی۔

    جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    بیعہ مسجد کو کوہ عقبہ کے پیچھے نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا تھا، یہاں تک کہ یہ 1428ھ میں جمرات کے توسیعی منصوبوں کے نتیجے میں مکہ المکرمہ اور مقدس مقامات کےنشانات اور یادگاروں کا ایک مرئی حصہ بن گئی بحالی کےبعد مسجد کا رقبہ پہلےجیسا یعنی 457.56 مربع میٹر ہی رہے گا۔ اس میں ایک وقت میں 68 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

    اس منصوبے کا مقصد جدہ میں دو مساجد کو تیار کرنا ہے جن میں سے ایک حریت الشام میں ابو عنابہ مسجد ہے، جس کی پہلی تعمیر 900 سال سے زیادہ پرانی ہے بحالی سے قبل اس کا رقبہ 339.98 مربع میٹر تھا جب کہ بحالی کے بعد اس میں 360 نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی۔

    علاوہ ازیں بحالی کے منصوبے میں مکہ معظمہ کہ 700 سال پرانی مسجد الخضر کو بھی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا اور اس میں مزید توسیع بھی کی جائے گی۔ جو مسجد حرام سےتقریباً 66 کلومیٹر کے فاصلے پر الذھب اسٹریٹ پر واقع ہے یہ 700 سال سے زیادہ پرانی ہے الجموم گورنری میں واقع ’’الفتح مسجد‘‘ کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

  • رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

    رشتہ دار نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

    ایک دوسرے سےکوئی تعلق نہ ہونے کےباوجود 2 افراد کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟ یہ ایک ایسا سوال ہےجس کا جواب سائنسدان ڈھونڈنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم اب وہ اس کا ممکنہ جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق اسپین کے محققین نے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی اور اس کے نتائج جرنل سیل رپورٹس میں شائع ہوئے۔

    چہرے کی شناخت کرنے والے سافٹ ویئر کو بھی ایک جیسے جڑواں بچوں کے علاوہ انہیں بتانے میں مشکل پیش آئی لیکن اب سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ وہ کیا چیز ہے جس کی وجہ سے وہ اتنے مماثل نظر آتے ہیں اور یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو ڈوپل گینگر کیوں ہو سکتا ہے۔

    بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سےغذائی نالی کے کینسر کا تقریباً تین گناہ خطرہ بڑھ…

    ایک نئی تحقیق کےمطابق، جو لوگ ایک دوسرے سےمشابہت رکھتےہیں، لیکن ان کا براہ راست تعلق نہیں ہےتب بھی ان میں جینیاتی مماثلت پائی جاتی ہے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رشتے دار نہ ہونے کے باوجود جن افراد کی شکلیں ایک دوسرےسے ملتی ہیں وہ حیران کن طور پر جینیاتی طور پربھی ایک جیسے ہوتے ہیں ایسی جینیاتی مماثلت رکھنےوالےافراد کا وزن، طرز زندگی اورعادات بھی ایک جیسی ہوسکتی ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ جینز بھی ہماری شکل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    سائنس دانوں نے طویل عرصے سے سوچا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو کسی شخص کے ڈوپل گینگر کو تخلیق کرتی ہے۔ یہ فطرت ہے یا پرورش؟

    اسپین کے شہربارسلونا میں جوزپ کیریرس لیوکیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق ڈاکٹر مینیل ایسٹیلر نے کہا کہ وہ ماضی میں جڑواں بچوں پر تحقیقی کام کرتے رہے ہیں اوراسی وجہ سے انہیں ایسےافراد میں دلچسپی تھی جو ہم شکل توہوتے ہیں مگرآپس میں رشتے دار نہیں ہوتے اس مقصد کے لیے انہوں نے 32 ہم شکل افراد کی خدمات حاصل کیں اور ایک فوٹو پراجیکٹ شروع کیا۔

    محققین نے ان افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے، زندگی کے بارے میں سوالنامے بھروائے اور چہرے شناخت کرنے والے 3 مختلف پروگرامز کا استعمال بھی کیا۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    نتائج میں دریافت ہوا کہ 16 ہم شکل جوڑوں کا اسکور ہم شکل جڑواں بہن بھائیوں جیسا تھا، یعنی کمپیوٹر سسٹم ان کے چہرے درست شناخت نہیں کرسکا جبکہ ہم شکل افراد کے باقی 16 جوڑے انسانی آنکھ کے لیے تو ایک جیسے تھے مگر کمپیوٹر الگورتھم نے انہیں شناخت کرلیا۔

    اس کے بعد ڈی این اے کی گہرائی میں جاکر جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ جن افراد کو کمپیوٹر سسٹم پہچان نہیں سکا، ان کے جینز دیگر کے مقابلے میں ایک دوسرے سے بہت زیادہ ملتے جلتے تھے۔

    محققین نے بتایا کہ ایسے ہم شکل افراد جینیاتی طور پر بھی ایک دوسرے سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے تھے، یہی جینز ناک، آنکھوں، منہ، ہونٹوں اور ہڈیوں کی ساخت پر بھی اثرانداز ہوئے البتہ ان افراد کی زیادہ گہرائی میں جاکر جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ کچھ حد تک وہ ایک دوسرے سے مختلف بھی تھے۔

    ماحول اور رویے کسی فرد کے جینز کے افعال میں بھی تبدیلیاں لاتے ہیں اور یہی ان میں بنیادی فرق تھا تحقیق کے نتائج سے چہرے کو شناخت کرنے والے سافٹ وئیر کے محدود ہونے کا عندیہ بھی ملتا ہے۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

  • افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن

    کابل: افغانستان سے امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر طالبان کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : منگل کی شب کابل میں آسمان آتش بازی سے جگما اٹھا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں دارالحکومت کابل کو رنگ برنگی لائٹوں سے روشن کیا گیا ہے جب کہ آج بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔


    کابل میں تین سلطنتوں کے خلاف فتوحات کا جشن منانے کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان سلطنتوں میں سابق سوویت یونین اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

    سرکاری عمارتوں اور اسٹریٹ لائٹس پر طالبان کے سینکڑوں سفید پرچم لگائے گئے ہیں دارالحکومت کابل میں سابق امریکی سفارت خانے کے قریب مسعود اسکوائر پر طالبان سفید پرچم اٹھائے دکھائی دیئے جبکہ وہ شہر بھر میں گاڑیوں کے ہارن بجاتے ہوئے گشت کرتے رہے۔


    افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی خوشی میں بگرام ایئر بیس پر شاندار ملٹری پریڈ منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد حسن اخوند مہمان خصوصی تھے، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ سمیت امارت اسلامیہ کی کابینہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی-


    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر میں پوری قوم اور جہاد کے متاثرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ مجاہدین کو آگاہ ہونا چاہیے کہ جہاد کی تمنائیں رائیگاں نہیں جاتیں، قوم کو مت بھولیں، اللہ تعالی پر توجہ دیں، لوگوں کی تھکاوٹ پر غور کریں اور انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
    https://twitter.com/IslamicEmiirate/status/1564577635488899073?s=20&t=UTyvIQyhFBdJmL6CPtvsRg

    اس موقع پر افغانستان کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دنیا افغانستان کے حوالے سے معقول پالیسی اپنائے گی اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے گی۔


    واضح رہے کہ امریکہ کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ گزشتہ برس ہوا تھا اور 31 اگست کی آدھی رات غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہوا تھا جس سے دو ہفتے قبل ہی طالبان نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

    امریکہ نے اس 20 سالہ طویل جنگ کا آغاز 11 ستمبر 2001 میں نیویارک میں ہونے والےحملوں کے تناظر میں کیا تھا۔اس جنگ کے دوران لگ بھگ 66 ہزار افغان فوجی اور 48 ہزار شہری ہلاک ہوئے جبکہ امریکی سروس کے دو ہزار 461 اراکین بھی مارے گئےاس کے علاوہ دیگر نیٹو ممالک کے ساڑھے تین ہزار سے زائد فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    افغانستان میں طالبان کی حکومت کو اب تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ طالبان کی حکومت پر عالمی دباؤ ہے کہ وہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سخت قوانین میں نرمی لائیں۔

    افغانستان کے تقریباً تین کروڑ 80 لاکھ افراد بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیوںکہ ملک کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد ہیں اور غیرملکی امداد ختم ہو رہی ہے۔

  • جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت

    ٹوکیو: جنوبی جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔

    بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔

    نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو نے کہا کہ اب تک 30 سے ​​زائد بچوں کو سائن اپ کیا جا چکا ہے، جنہیں 100 سے زائد رہائشیوں کو خوش کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو زیادہ تر 80 کی دہائی میں ہیں۔

    بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سےغذائی نالی کے کینسر کا تقریباً تین گناہ خطرہ بڑھ…

    بچوں کا محض نظارہ ہی ہمارے رہائشیوں کو مسکراہٹ دیتا ہے،” انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "کوئی شفٹ روسٹر یا کچھ بھی نہیں ہے-

    گونڈو نے کہا کہ بچے ہر وقت اپنی ماؤں کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے انہیں پارک میں سیر کے لیے لے جایا جا رہا ہو رہائشی بھرتی ہونے والوں سے خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں،یا انہیں گلے لگاتے ہیں اب تک، اسکیم نے بہترین نتائج دیئے ہیں کچھ بچے ہمارے رہائشیوں کےساتھ بہت اچھےطریقے سےملتے ہیں، وہ اب حقیقی دادا دادی اور پوتے کی طرح ہیں۔

    10 سال میں بننے والی غیر قانونی عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس

  • معاشی بحران سے متاثرہ سری لنکا اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    معاشی بحران سے متاثرہ سری لنکا اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    کولمبو: شدید معاشی بحران میں گھرے سری لنکا اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان قرض کی فراہمی کے لیے مذاکرات گزشتہ ہفتے سے جاری تھے جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سری لنکن حکام اور آئی ایم ایف کے نمائندے اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کرچکے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جمعرات کے روز کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی درخواست کی ہے جس پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے-

    آئی ایم ایف کے حکام جمعرات کے روز اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا اعلان کریں گے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری دے گا۔

    عملے کی سطح کے معاہدے عام طور پر آئی ایم ایف انتظامیہ اور اس کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوتے ہیں، جس کے بعد وصول کنندہ ممالک کو فنڈز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ایک دورہ کرنے والی ٹیم نے سیاسی محاذ پر خدشات کو دور کرنے کے لیے منگل کی رات دیر گئے سری لنکا کے حکومتی عہدیداروں بشمول ٹریژری سیکریٹری کے ساتھ بات چیت کی۔ زیادہ تر تکنیکی تفصیلات پر پہلے ہی اتفاق کیا گیا تھا۔

    سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے

    سری لنکن سینٹرل بینک کے گورنر نندالال ویر سنگھے نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اورہم پر امید ہیں کہ بہت جلد عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے سنگ میل کو عبورکرلیں گے۔

    گورنر سینٹرل بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے اہم اصلاحاتی پالیسی لائی جائے گی جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی قوم کے لیے موجودہ بحران سے باہر نکلنا ایک مشکل عمل ہے لیکن ہم اس سے جلد باہر نکلنے کے لیے پرامید ہیں۔

    واضح رہے کہ 22 ملین کا ملک گزشتہ ماہ سیاسی بحران میں ڈوب گیا تھا جب اس وقت کے صدر گوتابایا راجا پاکسے بنیادی اشیا کی شدید قلت اور آسمانی قیمتوں کے خلاف عوامی بغاوت کے بعد فرار ہو گئے تھے راجا پاکسے کی جگہ 6 بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے نے لے لی، جو محکمہ خزانہ کے بھی سربراہ ہیں اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کی۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی

  • دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    سیالکوٹ: دبئی سے آنے والا غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ا دبئی سےآنے والا مسافر بردار طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سےبال بال بچ گیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر شولڈر ایریا میں چلا گیا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارے نے شولڈر ایریا میں گھسنے کے ساتھ ساتھ رن وے کی دونوں لائٹوں کو بھی توڑ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا اترنے کے بعد مکمل معائنہ اور کپتان کا الکحل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سول ایوی ایشن نے بھی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کئے بغیر واپس دبئی کیلئے روانہ کردیا ہے-

    پی آئی اے کی پیرس سے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں

    قبل ازیں دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا تھا ہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف روان ہفتے کیا گیا-

    ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انٹونی بلنکن

  • افغانستان قحط کے دہانے پر پہنچ گیا، بدترین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

    افغانستان قحط کے دہانے پر پہنچ گیا، بدترین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان قحط کے دہانے پر پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس( اے پی) اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھ کا کہنا ہے کہ ملک کی 60 لاکھ آبادی انتہائی مفلسی کی حالت میں ہے، موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

    یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکر مرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی

    مارٹن کے مطابق موسم سرما شروع ہونے والا ہےاوراس سےقبل گھروں کی مرمت وغیرہ بہت ضروری ہےاورگرم کپڑوں اورکمبلوں سمیت دوسرے سامان کی فراہمی بھی ضروری ہےاسی طرح ان علاقوں میں ابھی سے خوراک کا سامان پہنچانےکی ضرورت ہے جو موسم سرما کے دوران برفباری کی وجہ سے ملک سے کٹ جاتے ہیں۔

    مارٹن گریفتھ کے مطابق موسم سرما گزارنے کے لیے افغانستان کے عوام کو 77کروڑ ڈالر کی ضرورت ہےانہوں نے ڈونرز پر زور دیتے ہوئے کہا افغانستان کی فنڈنگ بحال کی جائے۔

    مارٹن گریفتھ نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ اس وقت افغانستان کوکئی بحرانوں کاسامنا ہےجن میں انسانی، معاشی، موسماتی، بھوک اور غربت جیسے مسائل شامل ہیں تنازعات، غربت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں نے طویل عرصہ سے افغانستان کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے تاہم اس وقت سب سے معاملہ اس امداد کا ہے جو ایک سال طالبان کی حکومت آنے کے بعد ممالک نے روک دی تھی۔

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی…

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی جو دو کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جو مدد کی شدید ضرورت ہے جبکہ ایک کروڑ90 لاکھ خوراک کی کمی کا شکار ہیں طالبان کے پاس ملک کےمستقبل کےلیے کوئی بجٹ نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ وہاں امدادی اور ترقیاتی کام شروع کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ سات کروڑ سے زائد افغان دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور اگر زراعت اور مویشیوں کو تحفظ نہ دیا گیا تو لاکھوں کی تعداد میں زندگیاں داؤ پر لگ جائیں گی کیونکہ خوراک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

    خیال رہے پچھلے سال 15 اگست کو طالبان نے امریکہ اور اتحادی افواج کے ملک سے نکلنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد کئی ممالک نے وہاں کے لیے امدادی فنڈز روک دیے تھے۔

    ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی