Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب: اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

    پنجاب: اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

    لاہور: پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا اسکول جانے والے بچوں کے لیے ’دودھ پروگرام‘ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

    پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد…

    صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نےکہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہےجو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کےلیےنہایت ضروری ہے،پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے،مویشی پال اور کا شتکارفوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذامویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کےنقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپورکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-

    کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے

    ا نہوں نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

    سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا-

    وزیراعظم صاحب : ہمیں آپ پراعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے:کشمیریوں‌ کا عمران خان…

  • برطانیہ سے 9 فٹ لمبے کنکھجورے کی باقیات دریافت

    برطانیہ سے 9 فٹ لمبے کنکھجورے کی باقیات دریافت

    کیمبرج: برطانیہ سے ایک ایسے قدیمی کنکھجورے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جو تقریباً 9 فٹ لمبا تھا لیکن اس میں ریڑھ کی ہڈی بالکل بھی نہیں تھی-

    باغی ٹی وی : یہ دیوقامت کنکھجورا جسے ’’آرتھروپلیورا‘‘ کا نام دیا گیا ہے آرتھروپلیورا دیوہیکل میراپوڈس کی ایک نسل ہے جو ابتدائی کاربونیفیرس سے لے کر ابتدائی پرمین تک ہوتی ہے آج سے 32 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے جہاں رہتا تھا وہ جگہ موجودہ برطانیہ میں نارتھمبرلینڈ کے ساحل پر، اور نیوکیسل سے 64 کلومیٹر دور واقع ہے اس عجیب و غریب اور معدوم کنکھجورے کی تفصیلات ’’جرنل آف دی جیولوجیکل سوسائٹی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

    اسکا رکاز 2018 میں ایک چٹان کے ٹوٹنے سے اتفاقاً دریافت ہوا تھا، جس پر برطانوی اور جرمن ماہرین نے تقریباً دو سال تک تحقیق کرنے کے بعد کئی اہم معلومات حاصل کیں پہلی بات تو یہی معلوم ہوئی کہ یہ رکاز لگ بھگ 32 کروڑ 60 لاکھ قدیم ہے، جو ڈائنوسار کے زمانے سے بھی 10 کروڑ سال پہلے کا ہے۔

    یہ رکاز نامکمل اور مختلف جسمانی قطعات (segments) پر مشتمل ہے جن کی مجموعی لمبائی 75 سینٹی میٹر ہے انہیں دیکھ کر سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ زندہ حالت میں یہ کنکھجورا 2.7 میٹر (8.85 فٹ) لمبا رہا ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر یہ 50 کلوگرام وزنی تھا۔

    ان تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کا یہ علاقہ تقریباً 33 کروڑ سال پہلے کے زمانے میں خطِ استوا کے قریب تھا جہاں نہ صرف گرمی زیادہ پڑتی تھی بلکہ بارش بھی خوب ہوا کرتی تھی اسی گرم اور مرطوب ماحول کی بناء پر شاید یہاں گھنے جنگلات بھی رہے ہوں گے جہاں یہ کنکھجورا اور اس جیسے دوسرے جانوروں کا ارتقاء ہوا ہوگا-

  • ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری پر ناسا کی جانب سے بھیجے جانےبوالے جونو خلائی جہازنے مشتری اور نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند جینی میڈ کی آواز ریکارڈ کی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق جو نو کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ آوازیں عجیب و غریب ہیں مشتری ہویا اس کے عجیب و غریب چاند ہوں، انہیں ہمارے نظامِ شمسی کے حیرت انگیز اجسام میں شمار کیا جاتا ہےیہی وجہ ہے کہ ناسا نے 5 اگست 2011 کو جونو خلائی مشین زمین سے روانہ کیا اور وہ مشتری کی قطبی مدار میں جولائی 2016 تک پہنچ گیا تھا۔

    ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    اگرچہ اسے بطورِ خاص مشتری کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سال 7 جون کو یہ جینی میڈ کے بہت قریب پہنچا اور چاند کی مقناطیسی، برقی اور فضائی (میگنیٹواسفیئر) خصوصیات نوٹ کیں تاہم ایک مقام پر اس کا حساس مائیک کھولا گیا اور اس نے جینی میڈ کی بہت عجیب و غریب آوازیں ریکارڈ کی ہیں۔

    ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    ناسا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 7 جون کو 50 سیکنڈ پر مشتمل پراسرار صوتی ڈیٹا اس وقت ملا کہ جب خلائی جہاز(جونو) سیارہ ‘مشتری’ کے سب سے بڑے چاند(گانیمید) کے قریب پرواز کررہا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خلائی جہاز مشتری کی کھوج کے لیے ناسا کی جانب سے بھیجا گیا 34 واں مشن ہے جس نے گانیمید کی سطح سے 645 میل (1038 کلومیٹر ) دوری پر 41 ہزار 600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے پراسرار آوازیں ریکارڈ کی ہیں یہ پُر اسرار آواز ‘بیپس’ گاڑی کے ہارن جیسی آواز لگیں۔

    اسی طرح ‘بلوپس’ آواز کسی برقی آلے سے خارج ہونے والی لو پچ ساؤنڈ کی طرح تھی یہ تمام آوازیں مختلف فریکوئنسی پر مشتمل ہیں۔ گانیمید ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا اور واحد چاند ہے جس کا اپنا مقناطیسی میدان ہے۔

    نظام شمسی کا نیا چھوٹا سیارہ "فار فار آؤٹ” دریافت

    خلائی جہاز جونو کے پرنسپل انویسٹیگیٹر اسکاٹ بولٹن کا کہنا ہے کہ اگر اس آواز کو دھیان سے سنا جائے تو ریکارڈنگ کے وسط میں آپ کو اچانک بلند فریکوئنسی سنائی دے گی جو کہ گانیمید کے مقناطیسی کرہ میں کسی مختلف ریجن کے داخل ہونے کو ظاہر کرتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈنگ سن کر آپ خود کو جونو کے ساتھ سفر کرتا محسوس کریں گے آواز میں اچانک بلند اور کم فریکوئنسی کی آوازیں خارج ہوتی ہے یہ تبدیلی مقناطیسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے تبدیل ہوتی رہی ہے جو صاف سنی جاسکتی ہے-

    تاہم سائنسدانوں نے کہا ہے ہم نے یہ ڈیٹا محض تفریح کے لیے جاری کیا ہے کیونکہ اس سے ہم جان سکتے ہیں کہ دیگر سیاروں کے چاند اور خود نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند کی اندرونی آواز کیسی سنائی دیتی ہیں۔

    اٹلی میں ایک ہی مقام سے 11 ڈائنوسار کا پورا ریوڑ دریافت

  • انڈیا کی پاکستانی سرحد کے قریب فضائی دفاعی سسٹم ایس۔400 کی تنصیب

    انڈیا کی پاکستانی سرحد کے قریب فضائی دفاعی سسٹم ایس۔400 کی تنصیب

    چین اور پاکستان کی جانب سے خطرات کے پیش نظر انڈیا نے پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب سیکٹر میں فضائی دفاعی سسٹم ایس۔400 کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی سمیت متعدد بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں متعین کیا جا رہا ہے جو دفاعی میزائل سسٹم کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے نصب کیے جانے والے فضائی دفاعی سسٹم ایس-400 کی بیٹریاں اتنی طاقتور ہیں کہ وہ پاکستان اور چین کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا با آسانی مقابلہ کرسکیں گی سسٹم کی تنصیب کے لیے میزائل کا سارا سامان سمندری و فضائی راستوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے اور اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

    بھارتی دفاعی اداروں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم ایس-400 کی پہلی کھیپ کی آمد سال رواں کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد صرف چند ہفتوں میں وہ آپریشنل کردیا جائے گا۔

    لیبیا کے سکولوں میں کتابوں کی کمی پر وزیر تعلیم گرفتار

    اس کی تنصیب کے بعد انڈین ایئر فورس مشرقی سرحد پر توجہ مرکوز کرے گی اور ملک میں ہی اہلکاروں کی تربیت کے لیے وسائل فراہم کرے گی اس روسی سسٹم کے حوالے سے پہلے ہی انڈین ایئر فورس کے متعدد افسران روس میں تربیت حاصل کر چکے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ایئرفورس کے مزید اہلکاروں کی تربیت بھارت میں ہی کی جائے گی۔

    زمین سے فضا میں مار کرنے والے سسٹم سے انڈیا کو جنوبی ایشیا میں فضائی برتری حاصل ہو جائے گی اور وہ 400 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کے طیاروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گاایس۔400 فضائی دفاعی نظام چار مختلف میزائلوں پر مشتمل ہے جو دشمن ممالک کے جنگی طیاروں، بلاسٹک میزائلز اور اے ڈبلیو اے سی ایس طیاروں کو دور سے ہی روک سکتا ہے یہ میڈیم رینج میں 250 کلومیٹر اور شارٹ رینج میں 120 کلومیٹر سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وہ کرونگا جو دین کہے گا، ترک صدرکا شرح سود میں اضافے سے انکار

    خیال رہے کہ نومبر میں روس نے انڈیا کو ایس-400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کی دی تھی امریکہ نے روس سے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت سے اظہار ناراضگی کیا تھا لیکن اس نے نہ صرف انتباہ کو نظر انداز کیا زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے پانچ ارب 50 کروڑ ڈالر کے پانچ میزائل سسٹمز کے لیے 2018 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے بارے میں انڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی چین سے خطرے کے مقابلے کے لیے ضرورت ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس حوالے سے کہا تھا کہ روسی دفاعی نظام کی فراہمی نے بھارت کو 2017 کے امریکی قانون کے تحت امریکہ کی جانب سے پابندی کے خطرے میں ڈال دیا ہے جس کا مقصد ممالک کو روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے روکنا ہےامریکہ نے اسی سسٹم کی خریداری پر ترکی کو متنبہ کیا تھا جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یکسر نظر انداز کردیا تھا۔

    انڈیا کو کاؤنٹرنگ امریکہ ایڈورسریز تھرو سینکشنز ایکٹ (CAATSA) کے تحت امریکہ کی طرف سے متعدد مالی پابندیوں کا سامنا ہے جس میں روس کو یوکرین کے خلاف کارروائیوں، 2016 کے امریکی انتخابات میں مداخلت اور شام کو مدد فراہم کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا اور ایران کے ساتھ ایک مخالف قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

  • لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی تنقید

    لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی تنقید

    ماضی کی معروف اداکارہ اور موجودہ رکن اسمبلی جیا بچن نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بناکر گرفتار کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک بل پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی جیا بچن نے اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں۔

    جیا بچن نے حکمراں جماعت کے رکن کے ان کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر اسپیکر سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غیر جانبدار رہنے کے آئینی کردار سے اجتناب برتا ہے جس پر اسپیکر نے نازیبا ریمارکس کو کارروائی سے حذف کردیا-

    جیا بچن نے مزید کہا کہ بی جے پی کو چند ماہ بعد اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

    مخالف ارکان کی گرفتاری پر حکومت کے اس مؤقف پر کہ ملکی ایجنسیاں تفتیش میں آزاد ہیں جیا بچن کا کہنا تھا کہ کیا بی جے پی کے ارکان گنگا نہائے ہوئے ہیں۔ سب کے گناہ معاف ہوگئے ہیں۔ان کے خلاف ایجنسیز کارروائیاں کیوں نہیں کرتیں۔

    مشتعل محترمہ بچن نے بھی چیئر سے کہا تھا کہ یہ منصفانہ ہونا چاہیے اور الزام لگایا کہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    جیا بچن نے بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کواس بارے میں بتایا کہ "میں پریشان تھی اس لیے میں نے ایسا کہا۔ ایسا ہونا چاہیے۔ ان کے برے دن بہت جلد آئیں گے، میں یہاں بیٹھے ساتھیوں (12 معطل شدہ ایم پیز) کے بارے میں سب سے زیادہ ناراض ہوں۔ ناراض، یہ انصاف نہیں ہے۔ اس حکومت سے انصاف کی امید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جیسے انہیں کسانوں سے معافی مانگنی پڑی تھی، حکومت کو بھی ایک دن ان اراکین اسمبلی سے معافی مانگنی پڑے گی۔”

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    جیا بچن کے تبصرے بھی ان کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے 2016 کے پاناما پیپرز لیکس کیس سے منسلک ایک کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے ایک دن بعد آئے ہیں جس میں غیر ملکی کرنسی کی خلاف ورزیوں کے الزامات شامل ہیں تاہم جیا بچن نے اپنی بہو سے پوچھ گچھ کے بارے میں کوئی براہ راست تبصرہ نہیں کیا۔

    اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، "وہ (حکومت) پریشان ہیں، ان کے پاس بہت سے آلات ہیں اور ان کا غلط استعمال کر رہے ہیں-

  • لیبیا کے سکولوں میں کتابوں کی کمی پر وزیر تعلیم گرفتار

    لیبیا کے سکولوں میں کتابوں کی کمی پر وزیر تعلیم گرفتار

    لیبیا :مفت نصابی کتب کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو حراست میں لے لیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے اسکولوں میں طلبا کو درسی کتابوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث غفلت برتنے کے الزام پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو گرفتار کر لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق لیبیا کی وزارت تعلیم نے نصابی کتب مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہو سکا جس کے باعث نصاب کے مکمل نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا طلبا اور والدین تعلیمی سال کے ضائع ہونے کے خوف کا شکار ہوگئے۔

    لندن ہائی کورٹ کا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کوسابقہ اہلیہ کو554 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا…

    مفت نصابی کتب کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ وزیر برائے منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ وزیر تعلیم کو لاپرواہی اور غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور اُن سے نصابی کتب کی طباعت کے معاہدے اور وجوہات کا تعین کرنے لے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    واضح رہے کہ معمر قذافی کے دور کے خاتمے کے بعد سے تعلیمی سال کے آغاز پر ہر طالب علم کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کی سہولت ختم ہوتی جارہی ہے اور طلبا کتب کی فوٹو کاپی کرا کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

    امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

  • زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا کا کہنا ہے کہ میں زندگی میں کبھی فحش مواد بنانے یا اسے تقسیم کرنے کے عمل میں ملوث نہیں رہا ،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے-

    راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی

    باغی ٹی وی : رواں برس جولائی میں بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا راج کندرا کی گرفتاری کے بعد متعدد اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے خلاف بیانات دئیے تھے اور اداکارہ شرلین چوپڑا نے راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا تاہم عدالت نے انہیں دو ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

    جیل سے باہر آنے کے بعد راج کندرا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن گزشتہ روز انہوں نے اس کیس کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں راج کندرا نے کہا کہ پورنو گرافی کیس میں میرے خلاف مہم چلا ئی گئی۔

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    راج کندرا نےکہا کہ میری خاموشی کو غلط سمجھاجارہا ہے اور میرے خلاف میڈیا پر کافی گمراہ کن اور غیرذمہ دارانہ بیانات اور مضامین گردش کررہے ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں زندگی میں کبھی فحش مواد بنانے یا اسے تقسیم کرنے کے عمل میں ملوث نہیں رہا۔

    راج کندرا نے کہا میڈیا مجھے پہلے ہی مجرم قرار دے چکا ہے تاہم اب میں چاہتا ہوں کہ میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے مسلسل مجھے اور میری فیملی کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سطحوں پر میرے انسانی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے میں شرم سے منہ نہیں چھپاتا، لیکن چاہتاہوں کہ اس مسلسل میڈیا ٹرائل کے ساتھ اب مزید میری زندگی اور پرائیویسی میں مداخلت نہ کی جائے۔

    عدالت نے آریان خان کی ضمانت پر لگائی جانے والی شرط ختم کر دی

  • جاپانی اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

    جاپانی اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

    معروف جاپانی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں بتایا جارہا ہے کہ سایاکا کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر تھا اور وہ وہاں سے گر گئیں اور 14ویں منزل پر ایک بیرونی جگہ پر بے ہوش پائی گئیں اداکارہ کو فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے-

    ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم

    پولیس اس معاملے کی ممکنہ خودکشی کے کیس کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جب کہ اداکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سایاکا خودکشی نہیں کرسکتی۔

    پروڈیوسرز نے کہا کہ کانڈا ہفتہ کی سہ پہر میوزیکل مائی فیئر لیڈی میں اپنی پرفارمنس کے لیے غیر حاضر تھیں وہ جمعہ والے دن ریہرسل کے لیے وہاں موجود تھی۔ وہ آئندہ سال اپریل میں ایک میوزیکل، گلیکسی ایکسپریس 999 میں میٹل کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    واضح رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں اور تقریباً 20 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا سے وابستہ تھیں-

    کنڈا آئیڈولی پرائیڈ، سٹار بلیزر 2202، اور کنویئنس سٹور بوائے فرینڈز کے لیے بھی اپنے دیگر وائس اوور کرداروں کے لیے جانی جاتی تھی وہ اداکار ماساکی کانڈا اور گلوکار سیکو ماتسودا کی بیٹی ہیں۔

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

  • خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    اونٹاریو: کینیڈا میں رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا۔

    باغی ٹی وی:یہ انکشاف گزشتہ ہفتے مینیٹوبا، کینیڈا میں چلڈرنز ہاسپٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر مائیکل ناروے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا جسے اب تک تقریباً پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں بعد ازاں یہی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوگئی۔


    مختصر ختصر ویڈیو میں ڈاکٹر مائیکل نے اس کیس کے بارے میں بتایا جو ان ہی کے اسپتال میں لایا گیا تھاخاتون کی شناخت ظاہر کئے بغیر، ڈاکٹر مائیکل نے بتایا کہ وہ خاتون غالباً 7 ہفتے کی حاملہ تھی لیکن پچھلے 14 دن سے شدید قسم کی زنانہ پیچیدگیوں کا سامنا بھی کر رہی تھی۔

    الٹراساؤنڈ سے معائنے اور مزید چھان بین سےپتا چلا کہ اس خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا ہے جو آہستہ آہستہ پروان چڑھ رہا ہےخاتون کی جان بچانے کےلیے ان کا فوری آپریشن کیا گیا، جس میں جگر سے چپکے ہوئے ناپختہ جنین (فیٹس) کے ساتھ ساتھ ان کا رحمِ مادر بھی نکالنا پڑا جس کے بعد وہ خاتون زندہ اور صحت مند ضرور ہیں لیکن ماں بننے کے قابل نہیں رہی ہیں۔

    پلیٹ فارم پر ایک اور ڈاکٹر کرن راج جن نے، جن کے 23.6 کروڑ فالوورز ہیں، بھی ایک اور کیس ہسٹری شیئرکی انہوں نے ’سب سے خوف ناک سی ٹی سکین‘ کا بتایا جس میں ’ایک 27 سالہ خاتون کے جگر کے دائیں لوب میں دو ہفتے کا صحت مند بچہ تھا۔‘

    انہوں نے کہا کہ ہیپاٹک ایکٹوپیک حمل اتنے نایاب ہیں کہ ’تحریری طور پر اس طرح کے چند ہی کیسز ہیں جگر کی بناوٹ اتنی پیچیدہ ہے کہ اگر اس پر وزان ڈالنے والی کوئی بھی چیز رکھی جائے تو کافی مقدار میں اندرونی خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔‘


    واضح رہے کہ بہت کم واقعات میں ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد ناپختہ جنین رحمِ مادر سے باہر نکل جاتا ہے 1999 سے اب تک ایسے 35 واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں ان میں سے بھی بہت کم واقعات کا تعلق جگر تک ناپختہ جنین کے پہنچ جانے سے ہے۔

    2012 میں ایسے دو واقعات رپورٹ کئے گئے جن میں سے ایک چین سے اور دوسرا ہندوستان سے تھا چینی خاتون کی جان بچا لی گئی لیکن بھارتی خاتون بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں ان کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے جو منظرِ عام پر آیا ہے۔

  • فلپائن میں سمندری طوفان ”رائے” نے تباہی مچادی

    فلپائن میں سمندری طوفان ”رائے” نے تباہی مچادی

    فلپائن میں سمندری طوفان ”رائے” سے ہلاکتوں کی تعداد 375 تک پہنچ چکی ہےجبکہ 56 افراد تاحال لاپتہ اور زخمیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’رائے‘ طوفان کی رفتار 195 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے جنوب مشرقی جزیروں سے ٹکرانے سے 4 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

    فوج کے ہزاروں اہلکار، کوسٹ گارڈ اور آگ بھجانے والے عملے کے اراکین کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے رائے طوفان سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی خاتون

    فلپائن میں ریڈ کراس کے سربراہ رچرڈ گورڈن کا کہنا ہے کہ کچھ علاقے تو ایسے ہیں جو لگتا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے مقابلے میں زیادہ بری طرح تباہ ہوئے ہیں ریڈ کراس کی انٹرنیشل فیڈریشن اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی جانب سے طویل مدت تک امدادی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر فنڈ کی اپیل کی گئی ہے۔

    یاد رہے کیٹگری 5 کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے بری طرح متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جہاں سے رہائشیوں کو مٹی اور ملبے میں سے اپنے تباہ شدہ گھروں سے سامان نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

    سرکاری خبر رساں ایجنسی پی این اے کے مطابق اب تک اندازے کے مطابق 4.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے واضح رہے کہ فلپائن میں رواں سال کا یہ پندرہواں طوفان ہے جسے اب تک آنے والے طوفانوں میں سب سے شدید سمجھا جا رہا ہے۔

    ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم