Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ سے لی گئیں  سیلاب کی تصاویر جاری کردیں

    امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ سے لی گئیں سیلاب کی تصاویر جاری کردیں

    امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔

    تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔


    واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئی ہےلاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

    سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف بربادی کا منظر، دوردراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہوگئی، انسانی المیہ جنم لینے لگا ہ بپھری موجوں سے بچ نکلنے والوں کو نئے امتحان کا سامنا ہے، خوراک اور پینے کا پانی نایاب ہوگیا، سر ڈھانپنے کوبھی ٹھکانہ نہیں ہے، مچھروں اور دیگر حشرات کی بھرمارسے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔

    سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

  • سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    سندھ میں ایک اور سیلاب ،کنڈیارو کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : حالیہ مون سون کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ریکارڈ ہوئی، کئی دنوں کی مسلسل بارش کے باعث نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ہزاروں کچے مکانات سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی امداد نجی گودام میں ذخیرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر تبدیل

    بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سیلابی ریلے میہڑ کی طرف چل پڑے جس سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جوہی بیراج میں شگاف ڈال دیا ، سیلابی پانی جوہی شہر سمیت 60 دیہاتوں کو متاثر کرے گا۔

    جوہی نہر میں شگاف ڈالنے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی ناراض ہوگئے انہوں نے کہا کہ جوہی نہر میں شگاف ڈالنے کے فیصلے پر انھیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ جوہی نہر میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا، قمبر، وارہ، میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کو سیلابی ریلے سے بچانے کیلئے جوہی نہر میں شگاف ڈالنا ضروری تھا۔

    دوسری جانب سانگھڑ کے قریب سیم نالے کا شگاف پُر نہ کیا جا سکا جس کے باعث پانی سانگھڑ شہر کی جانب بڑھنے لگا جبکہ کچھ دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں میرپورخاص میں جھڈو کے قریب روشن آباد پُران ندی میں شگاف پڑگیا، سیلابی ر یلے بدین کی جانب بڑھنے لگے۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    دوسری جانب پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 61 تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں، بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے جا ں بحق افراد کی تعداد 242 ہوگئی-

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب افراد کی تعداد 242 ریکارڈ، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 168 اموات گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے9 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 42 افراد جا ں بحق ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 470 مرد 210 خواتین اور 359 بچے جان کی بازی ہار گئے، بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹے کےدوران 48 افراد زخمی ہوئے اور 29 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا، 13 ہزار 323 گھرتباہ ہوئے-

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 157 پلوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا، ملک بھر میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ 3457 کلو میٹر سڑک کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا۔

  • ارجینٹینا کی نائب صدرکومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا

    ارجینٹینا کی نائب صدرکومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا

    ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز دکرچنر کومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : خاندانی ذرائع کے مطابق ملک کی سابق صدر اور موجودہ نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر نے "میڈیا جوڈیشل فائرنگ اسکواڈ” کو مسترد کر دیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ان الزامات پر اپنی سزا لکھ چکی ہیں کہ اس نے ایک غیر قانونی اسکیم کی قیادت کی جس میں عوامی کاموں کے ٹھیکے دینے کے ذریعے ریاستی فنڈز کو چوری کیا گیا۔

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں،امریکی جج

    پیر کے روز، مقدمے کے سرکردہ پراسیکیوٹر نے بیونس آئرس کی ایک وفاقی عدالت سے کہا کہ وہ فرنینڈز ڈی کرچنر کو 12 سال قید کی سزا سنائے اور اس پر زندگی بھر عوامی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کرے تاہم کرسٹینا نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالتی اور سیاسی ظلم و ستم کا شکار ہے۔

    کرسٹینا فرنینڈز کی سزا کے خلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے نائب صدر کے گھر کے باہر امکانی ہجوم جمع ہونے کے پیش نظر لگائی گئی رکاوٹوں کو مظاہرین کی جانب سے مخالف جماعت کے میئر کی اشتعال انگزیزی کی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہائڈرنٹ ٹرکوں کا استعمال کیا گیا، جس دوران کافی مظاہرین زخمی ہوئے۔

    ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز نے اپنے مظاہرین کواحتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج ختم کرکے پرامن گھروں کو چلے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب صدر کے حامیوں اورپولیس جھڑپوں میں 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں بڑی تباہی آئی ہے، ہمارے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےکہا ہےکہ صوبےمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے دو سو ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، ہمارے وسائل کم ہیں لیکن لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تباہ کن بارشوں کے بعد بجلی، گیس اور مواصلات کا نظام متاثر ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں اس سیلابی صورتحال میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، امداد اوربحالی کی کاموں میں پاکستان آرمی ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمیں خیموں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں خیموں کی کمی کا مسئلہ ایک دو روز میں حل کرلیں گے، ہم نے ریلیف کے ساتھ ساتھ بحالی کا کام بھی شروع کردیا ہے-

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ ایندھن اور اشیائے خورد و نوش ایران سےخرید سکتے ہیں، اس حوالے سے مکران اور رخشان ڈویژن کی انتظامیہ کو ایرانی حکام سے بات چیت کرنے اور سرحد پر نرمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    قبل ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کیں ترجمان این ایچ اے کے مطابق شمالی اور جبنوبی پنجاب سمیت سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں جبکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8، اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم 8 خضدار ، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پُل گرنے کے باعث متاثر ہے، جس کی بحالی کیلئے آرمی انجنئیرز نے بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے اور ممکنہ طور پر منگل تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کی بحالی کیلئے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہےاسی طرح گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

    جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے مالیت کی مدد کا اعلان

  • پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

    پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

    پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روزعالمی برادری سے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    اٹلی کے شہر لاعقیلا کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے ساتھ فوری اور فراخدلی سے بین الاقوامی یکجہتی کی اپیل کی پوپ نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کے لیے دعاگو ہیں۔

    اٹلی کا شہر لاعقیلا 2009 میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے85سالہ پوپ نے لاعقیلا کے پرعُزم اور پُروقار لوگوں کی تعریف کی۔

    پوپ فرانسیس اس دورے کے موقع پر وہیل چیئر پر تھے اوروہ آج سہ پہر ویٹی کن واپس آنے والے تھے۔وہ پیر اور منگل کو دنیا بھر کے کارڈینلز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اوران سے کیتھولک چرچ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

    اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

    اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

  • امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں،امریکی جج

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں،امریکی جج

    مین ہٹن: امریکی جج نے کہا ہے کہ افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثے وہاں کے عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یک امریکی جج نے سفارش کی ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کو طالبان کے خلاف حاصل کیے گئے عدالتی فیصلوں کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا۔، جن کی کل تعداد تقریباً 10 بلین ڈالر تھی۔ اس میں سے تقریباً 7 بلین ڈالر امریکہ میں رکھے گئے تھے اور دیگر ممالک میں تقریباً 2 بلین ڈالر ہیں امریکی صدر نے ان میں نصف افغان عوام اور نصف نائن الیون متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مغربی حکومتوں نے طالبان کو افغانستان کی جائز حکومت کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں پر اس کی ملکیت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے امریکی ریاست مین ہٹن کی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ برن نے سفارش کی ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کو طالبان کے خلاف حاصل کیے گئے عدالتی فیصلوں کو پورا کرنےکےلیے افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت نہ دی جائے

    لیبیا میں دومسلح گروہوں کے درمیان خونی تصادم ،23 افراد ہلاک،140 زخمی

    جج مین ہٹن نے اپنی سفارش میں لکھا کہ نائن الیون حملے کے امریکی متاثرین انصاف، احتساب اور معاوضے کے لیے برسوں سے لڑ رہے ہیں اور یہ ان کا حق ہے لیکن قانون عدالت کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے کسی دوسرے ملک کے اثاثوں کے استعمال سے روکتا ہے۔

    امریکی جج نے اپنے سفارش میں مزید لکھا کہ چنانچہ دا افغانستان بینک کو عدالتوں کے دائرہ اختیار سے استثنیٰ حاصل ہے اور اگر اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس کامطلب طالبان حکومت کو افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا اور ایسا صرف امریکی صدر ہی کرسکتے ہیں۔

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    "طالبان کے متاثرین انصاف، احتساب اور معاوضے کے لیے برسوں سے لڑ رہے ہیں۔ وہ کسی سے کم کے حقدار نہیں ہیں،” جج نیٹ برن نے لکھا لیکن قانون محدود کرتا ہے کہ عدالت کس معاوضے کا اختیار دے سکتی ہے، اور یہ حدود ڈی اے بی کے اثاثوں کو اس کے اختیار سے باہر کر دیتی ہیں-

    مین ہٹن کی جج کی اس سفارش کا جائزہ مین ہٹن میں ہی امریکی ڈسٹرکٹ جج جارج ڈینیئلز کریں گے، جو قانونی چارہ جوئی کی نگرانی بھی کرتے ہیں اور فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آیا اس کی سفارش کو رد کریں یا قبول کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹراور پینٹاگون کی عمارت سے جہاز ٹکرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکا نے حملے کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیتے ہوئے طالبان پر معاونت کا الزام عائد کیا تھا۔

    یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکر مرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی

  • میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

    زمبابوے: مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

    دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری


    مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے اسلامی اسکالر نے اپنے پیغام میں پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور اموال کی تباہی پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت، افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔

    کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع، 35 افراد کو بچا لیا…

    اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے –

    حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک ، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

    اس سے قبل عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

  • وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے برطانیہ کی جانب سے انہیں امریکا کے حوالے کرنے کے خلاف کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : جولین اسانج کی قانونی ٹیم نے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے ان کی امریکہ حوالگی کو ناکام بنانے کی کوشش میں برطانیہ کی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

    لیبیا میں دومسلح گروہوں کے درمیان خونی تصادم ،23 افراد ہلاک،140 زخمی

    وکی لیکس کی جانب جاری بیان کے مطابق جولین اسانج کے وکلا نے برطانیہ کی ہائیکورٹ میں امریکا اور برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

    برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے جون میں وکی لیکس کے بانی کی حوالگی کی منظوری دی تھی جب مارچ میں سپریم کورٹ کی اپیل میں ان کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 51 سالہ جولین اسانج کو جاسوسی کے 17 مقدمات میں 175 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے برطانوی وزیر داخلہ نے جون 2022 میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی امریکا میں جولین اسانج کو جاسوسی کے الزام میں 175 سال قید کی سزا کا سامنا ہے لیکن امریکی حکومت نے کہا ہے کہ تین سے چھ سال کے درمیان سزا کا امکان زیادہ ہے۔

    جولین اسانج کے وکلا کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے بانی کو ان کے سیاسی نظریات کے باعث سزا دی جارہی ہے ان کے وکلاء یہ بھی دلیل دیں گے کہ امریکی حکومت نے برطانوی عدالتوں میں کیس کے بنیادی حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیا اور یہ کہ حوالگی کی درخواست عمل کا غلط استعمال ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پرفیکٹڈ گراؤنڈز آف اپیل میں وہ دلائل موجود ہیں جن پر جولین اسانج ڈسٹرکٹ جج وینیسا بیرائٹسر کے 4 جنوری 2021 کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس فیصلے کے بعد سے سامنے آنے والے اہم نئے شواہد کو متعارف کراتے ہیں۔

    ان کی اہلیہ اسٹیلا اسانج کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کے خلاف مقدمات غیرقانونی ہیں اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف امریکی کوششیں مجرمانہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر پروگرامر جولین اسانج نے 2006 میں وکی لیکس کی بنیاد رکھی اور 2010 میں انہوں نے اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جب وکی لیکس نے سابق امریکی فوجی چیلسا میننگ کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ دستاویزات شائع کیں۔

    وکی لیکس نے تقریبا 7 لاکھ 50 ہزار کے قریب خفیہ معلومات شائع کیں جن میں عراق، افغان جنگ اور دیگر عالمی امور نمایاں ہیں خفیہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد امریکا نے جولین اسانج کے خلاف مجرمانہ فعل کی تحقیقات شروع کیں جس کے بعد انہوں نے سوئیڈن میں پناہ لے لی۔

    جولین اسانج کے خلاف سوئیڈن میں جنسی حملے کے 2 الگ واقعات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جس پر جولین اسانج نے 2012 میں لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لینے کی درخواست دی تھی اور خود بھی سفارتخانے کے اندر ہی مقیم ہوگئے تھے تاکہ برطانوی پولیس انہیں سوئیڈن کے حوالے نہ کرسکے۔

    انہیں ڈر تھا کہ اگر انہیں سوئیڈن کے حوالے کیا گیا تو وہاں سے انہیں امریکا بھیج دیا جائے گا جولین اسانج 2019 میں ایکواڈور کے سفارتخانے سے اس وقت باہر نکلے جب سفارت خانے نے جولین اسانج کی پناہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    سفارتخانے سے باہر نکلنے پر لندن پولیس نے انہیں ضمانت سے بچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جس پر ایک عدالت نے قید کی سزا سنائی برطانوی ہائی کورٹ نے 2021 میں جولین اسانج کو امریکا کےحوالےکرنےکاحکم دیا تھا جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانوی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    جنوری 2021 کے اس فیصلے میں جج بیرسٹر نے اسانج کی ذہنی حالت اور اگر اسے زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی والی جیل میں رکھا گیا تو خودکشی کے خطرے کی بنیاد پر امریکی حکومت کی حوالگی کی درخواست سے انکار کر دیا۔

    لیکن جج بیرسٹر نے اس وقت اسانج کے وکلاء کی طرف سے پیش کیے گئے تقریباً تمام دلائل کو مسترد کر دیا، جس میں یہ بھی شامل تھا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی طور پر محرک تھے اور ان کا امریکہ میں منصفانہ ٹرائل نہیں ہو گا۔

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے…

    دسمبر 2021 میں امریکی حکومت نے برطانیہ کی ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل جیت لی، جس میں جج ٹموتھی ہولروائیڈ نے پایا کہ امریکا نے اسانج کی حراست کے بارے میں برطانیہ کو یقین دہانی کرائی ہے، جس میں امریکی جیلوں کے نظام میں اس کے علاج کے بارے میں بھی شامل ہے اور یہ کہ امریکا کرے گا۔ اسے کسی بھی جیل کی سزا بھگتنے کے لیے آسٹریلیا منتقل کرنے کی اجازت دیں۔

    اسانج کی تازہ ترین اپیل میں یہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ محترمہ پٹیل نے "خاصیت کی بنیاد پر حوالگی کے حکم کو منظور کرنے کے اپنے فیصلے میں غلطی کی کیونکہ حوالگی کی درخواست نے امریکہ-برطانیہ کے حوالگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    تاہم مارچ 2022 میں برطانوی سپریم کورٹ نے جولین اسانج کو عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت دینے سے انکار کردیا اس کے بعد امریکا کے حوالے کرنے کے عمل شروع ہوا جس کے بعد جون میں برطانوی وزیر داخلہ نے منظوری دے دی۔

    امریکہ میں غیرملکیوں پر حملے تیزہوگئے:تازہ حملے میں 4 خواتین نشانہ بن گئیں

  • پنجاب حکومت کا سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج،صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار

    پنجاب حکومت کا سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج،صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار

    مذہب کارڈ کے مخالف دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب،پنجاب حکومت صحافی وقار ستی پر مقدمہ درج کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سیاست پر تنقید کی وجہ سے مذہبی کارڈ کا استعمال کیا گیا، سینیئر صحافی پر مذہب کے نام پر مقدمہ درج ہونے پر صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    مذہبی ٹچ سے مذہب کارڈ کا سفر سابق وزیر اعظم کے چہرہ پر سیاہ دھبہ قرار دیا جا رہا ہے صحافی برادری کی جانب سے وقار ستی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا عظم کیا گیا ہے-

    صحافی برادری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کے اقدامات پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے-

    مریم اورنگزیب کی صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو دھمکی کی مزمت

    ایف آئی آر راولپنڈی کے آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کی گئی ہے ، ایف آئی آر میں چوہدری ناصر قیوم کا کہنا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے –

    درخواست گزار کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مزہبی جزبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے-

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مزمت کی گئی ہےصحافی اسد علی طور نے وقار ستی کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کی اور کہا کہ وقار ستی کے خلاف مقدمے کا اندراج قابل مزمت ہے.

    آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

  • جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

    جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد: جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تقررنامہ پر دستخط کے بعد جمیل احمد نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔


    اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹویٹر پر جاری ٹویٹ کے مطابق جمیل احمدکی تقرری صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک کے ایکٹ 1956 کے آرٹیکل 11اے(1) کی روشنی میں 5 سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی…

    جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔جمیل احمد نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994 سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔

    جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا، ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    26 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے جمیل احمد ایک ماہر بینکر ہیں، وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کی صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو دھمکی کی مزمت

    جمیل احمد نے 11 اپریل 2017 سے 15 اکتوبر 2018 تک اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر (بینکنگ اور ایف ایم آر ایم) کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں۔

    بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہونے سے قبل انہوں نے آپریشنز، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈپارٹمنٹ، ڈیولپمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ اور فنانشل ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ گروپ ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    وہ سعودی عربین مانیٹری ایجنسی (سما) کے لیے بھی کام کر چکے ہیں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے 1988 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا تھا۔

    وہ 1994 سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر، 1993 سے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے فیلو ممبر اور 1992 سے فیلو ممبر انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹریز آف پاکستان ہیں۔

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج