Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان

    دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان

    اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ ان کے رومانس اور اسکینڈلز سے متعلق لوگ باتیں کیے جا رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں کہ ان کا کس کے ساتھ رومانس چل رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار محب مرزا حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے دوسری شادی، محبت کی افواہوں اور شوبز کیریئر سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں انہوں نے کہا کہ وہ چار سال سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں اور یقینی طور پر ان کا دوسری شادی کا ارادہ ہے مگر کب تک وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کیوںکہ ابھی تک انہیں کوئی خاتون نہیں ملی، اس لیے فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔

    صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟سوشل میڈٰیا پر افواہیں

    محب مرزا نے گزشتہ کچھ عرصے سے صنم سعید سے شادی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رومانس اور اسکینڈلز سے متعلق لوگ باتیں کیے جا رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں کہ ان کا کس کے ساتھ رومانس چل رہا ہے-

    ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اعتراف کیا کہ ان کا کسی کے ساتھ ’افیئر‘ چل رہا ہے مگر انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا انہوں نے مذاق میں ہی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دیا کہ آپ جو کررہے ہیں کریں لیکن براہ کرم، مجھ سے بھی پوچھ لیا کریں۔

    پروگرام کے دوران محب مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چار سال سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں اور ساتھ ہی سوال کیا کہ آخر کب تک وہ یوں ہی تنہا رہیں گے؟ اس لیے وہ کبھی نہ کبھی دوسری شادی ضرور کریں گے۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    اداکار محب مرزا نے کہا کہ وہ شوبز سے دور نہیں ہوئے البتہ کچھ وقت کے لیے وقفہ لیتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2006 میں انہوں نے کامیڈی ڈراما ’عشرت باجی‘ کیا تو ان پر ’باجی‘ کا نام پڑ گیا اور کئی سال تک انہیں لوگ ’باجی‘ بلاتے رہے۔

    خیال رہے کہ محب مرزا نے دو سال قبل 2019 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی اہلیہ ماڈل آمنہ شیخ سے علیحدگی ہوچکی ہے، جس کے بعد اگست 2020 میں ان کی سابق اہلیہ نے دوسری شادی کرلی تھی۔

    محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    پہلی شادی کے ختم ہونے اور سابق اہلیہ آمنہ شیخ کی دوسری شادی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ محب مرزا اور صنم سعید کے درمیان تعلقات ہیں اور بعض سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں نے خفیہ شادی تک کر رکھی ہے حال ہی میں محب مرزا اور صنم سعید کی دبئی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوئیں تو کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر شادی کرلی تھی، بس ان کی جانب سے تصدیق کرنا باقی ہے۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

    تاہم تاحال دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی واضح طور پر اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کیا ہےاب محب مرزا نے بتایا ہے کہ ان کا کسی کے ساتھ رومانس ضرور چل رہا ہے مگر انہوں نے صنم سعید کا نام نہیں لیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

  • عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    گلوکار عاطف اسلم کے میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : ڈرامے میں عاطف اسلم سمیت زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں عاطف اسلم کو جہاں گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں قبائلی شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ٹیزر میں عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں ’سنگ ماہ‘ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    ٹیزر میں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد ہی ڈرامے کو نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

    ’سنگ ماہ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

  • نظام شمسی کا نیا چھوٹا سیارہ "فار فار آؤٹ” دریافت

    نظام شمسی کا نیا چھوٹا سیارہ "فار فار آؤٹ” دریافت

    ہوائی: سائنسدانوں نے نظام شمسی کا سب سے دور چھوٹا سیارہ دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس چھوٹے سیارے (planetoid) کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریباً 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے ’’فار فار آؤٹ‘‘ یعنی ’’دور، بہت دُور‘‘ کا نام دیا ہے۔

    اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کرنے کے بعد ماہرینِ فلکیات نے ’’2018 اے جی 37‘‘ کا عارضی نام دیا تھا، لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے کیونکہ آسمان میں اس کی جگہ بہت آہستگی سے تبدیل ہورہی ہے مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا (تقریباً 20 ارب کلومیٹر) ہے۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    اب تک کی تحقیق سے ’’فار فار آؤٹ‘‘ کے بارے میں مزید یہی معلوم ہوسکا ہے کہ سورج کے گرد اس کا مدار انتہائی بیضوی (کسی لمبوترے انڈے جیسا) ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا سورج سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ 175 فلکیاتی اکائیوں جتنا، جبکہ کم سے کم فاصلہ صرف 27 فلکیاتی اکائیوں جتنا رہ جاتا ہے، جو سیارہ نیپچون اور سورج کے درمیانی فاصلے سے بھی کم ہے۔

    ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    اس وقت نظامِ شمسی میں دیگر دور ترین فلکی اجسام میں ’’فار آؤٹ‘‘ کا سورج سے فاصلہ 124 فلکیاتی اکائیوں جتنا اور ’’گوبلن‘‘ کا فاصلہ 80 فلکیاتی اکائیوں کے برابر ہے؛ لیکن سائنسدانوں نے حساب لگایا ہے کہ ان میں ’’گوبلن‘‘ کا مدار سب سے بڑا ہے اور سورج سے اس کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ 2300 فلکیاتی اکائیوں تک پہنچ سکتا ہے۔

    فار فار آؤٹ کی خیالی تصویر : فوٹو بشکریہ یونیورسٹی آف ہوائی
    ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ’’فار فار آؤٹ‘‘ اور نیپچون کے مدار ایک دوسرے سے قریب آتے رہتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ فار فار آؤٹ کا مدار اتنا زیادہ لمبوترا اور بیضوی ہوگیا ہے۔

    چین نے”ناسا” کو بھی پیچھے چھوڑدیا، دنیا کا طاقتور ترین ” خلائی…

    فار فار آؤٹ پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے، جس کے بعد اس کی مزید خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی جاسکے گی۔ تاہم اس میں مزید کچھ سال لگ جائیں گے اس کے بعد ہی اسے کوئی باقاعدہ نام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ زمین اور سورج کے اوسط درمیانی فاصلے کو ’’ایک فلکیاتی اکائی‘‘ کہا جاتا ہے جو تقریباً 15 کروڑ کلومیٹر فاصلہ بنتا ہے۔

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

  • منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی ہائی کورٹ میں ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں ضمانت پر رہا آریان خان نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ آریان نے اپنے وکیل کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    درخواست میں آریان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی ممبئی میں قائم نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں ہر جمعہ کو حاضری سے استثنیٰ دی جائے، منشیات کیس کی تحقیقات اب دہلی میں اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے اس لیے ممبئی آفس میں ہفتہ وار حاضری کو ختم کیا جائے۔

    آریان خان نے درخواست میں مزید کہا کہ این سی بی میں حاضری کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات لینا پڑتی ہے اور پیشی کے بعد میڈیا کا بھی سامنا رہتا ہے۔

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

    بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف

    وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امید ہے ممبئی ہائی کورٹ آریان خان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    منشیات کیس:وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے بڑا انکشاف

  • سربراہ پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

    سربراہ پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

    سربراہ پاک فضائیہ نے بیگم رشیدہ منہاس کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشان حیدر، کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔

    واضح رہے کہ پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس آج انتقال کر گئیں ہیں-

    پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔راشد منہاس شہید نشان حیدر 17فروری 1951کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر ہیں-

    20اگست 1971 کو زیرتربیت پائلٹ کی حیثیت سے راشد منہاس ٹی 33 جیٹ ٹرینر کو اڑانے والے تھے جب بنگالی پائلٹ انسٹرکٹر فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا۔ دوران پرواز مطیع الرحمان نے راشد منہاس کو سر پرضرب لگا کر بے ہوش کیا اور پرواز کا کنٹرول سنبھال کر طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ دیا۔اس وقت جب ہندوستان کا فاصلہ 40 میل رہ گیا تھا، راشد منہاس کو ہوش آیا اور انہوں نے طیارے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی، اس میں ناکامی کے بعد نوجوان پائلٹ کے پاس اپنے طیارے کو ہندوستان ے جانے سے روکنے کا ایک ہی راستہ رہ گیا تھا اور انہوں نے ہندوستانی سرحد سے محض 32 دور طیارے کو گرا کر اپنی جان پاکستان کے لیے قربان کردی۔

    راشد منہاس کو 21 اگست 1971 کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور ان نوجوان پائلٹ کے پورے خاندان سمیت پاک فضائیہ اور دیگر مسلح افواج کے عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔راشد منہاس کو بعد از وفات پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر دینے کا اعلان اس وقت کے صدر جنرل یحییٰ خان نے کیا اور اس طرح وہ اس اعزاز کو پانے والے سے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے اب تک واحد رکن بن گئے-

  • کترینہ کیف نے شادی کی دیگر رسومات کی تصاویر شئیر کر دیں

    کترینہ کیف نے شادی کی دیگر رسومات کی تصاویر شئیر کر دیں

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکر ، صبر اور خوشی کا پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک نجی ہوٹل میں 9 دسمبر کو انجام پائی وکی اور کترینہ دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے یہ خوشخبری پوری دنیا کو سنائی تھی-

    کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

    تاہم اب کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے9 دسمبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فینز کو سرپرائز دیتے ہوئے شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔

    کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل


    کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تصاویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے چہروں پر ابٹن لگاہوا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آرہے ہیں تصاویر میں کترینہ کیف کے گھروالوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کترینہ نے تصاویر کے ساتھ ’’شکر، صبر اور خوشی‘‘ کا پیغام لکھا۔

    کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا


    واضح رہے کہ کترینہ کیف شادی پر سرخ لہنگے میں روایتی مشرقی دلہن کے روپ میں انتہائی خوبصورت نظر آئیں کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔

    کترینہ کی شادی کے لباس کے ساتھ جیولری بھی سبیا ساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ تھی اداکارہ نے 22 قیراط سونے، ہیرے اور ہاتھ سے جڑے موتیوں کی انتہائی خوبصورت جیولری پہنی۔

    کترینہ کے ساتھ ان کے دولہے وکی کوشل کا لباس بھی سبیا ساچی مکھرجی نے ہی تیار کیا تھا وکی نے شادی پر انتہائی خوبصورت سلک شیروانی زیب تن کی تھی جس میں ہاتھ سے تیار کردہ سونے کی پرت چڑھے ہوئے بنگال ٹائیگر بٹن جڑے تھے۔

    تاہم بھارتی میڈیا میں جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی ہے جسےکترینہ کے ہاتھ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیمتی انگوٹھی وکی کوشل نے کترینہ کو منگنی پر پہنائی تھی۔

    یہ پلاٹینم کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کئی ہیرے اور درمیان میں ایک نیلے رنگ کا انتہائی خوبصورت ہیرا جڑا ہے۔ اس قیمتی انگوٹھی کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔

    اس کے علاوہ کترینہ کیف نے شادی پر تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا جو منگل سوترا ( وہ نیکلس جسے ہندو مذہب کی شادیوں میں دولہا دلہن کو پہناتا ہے)پہنا اس کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے اور یہ بھی سبیا ساچی برانڈ کا ہی ہے۔

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

  • پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں میں گزشتہ تین برس میں غیرمعمولی اضافہ

    پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں میں گزشتہ تین برس میں غیرمعمولی اضافہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے آب و ہوا میں تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے سے جھیلیں بننے میں غیرمعمولی اضافہ ہو ہے-

    باغی ٹی وی : کوہ پیمائی، سیاحت اور بین الاقوامی یومِ کوہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے آب و ہوا میں تبدیلی، ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی تپش میں اضافے سے گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں میں گزشتہ تین برس میں پانچ گنا تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

    جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پارلیمانی سیکرٹری کامرس

    ملک امین اسلم نے کہا کہ بقیہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں اوسط درجہ حرارت میں دوگنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کے قدرتی خدوخال اور ارضیات ہیں اور’ نشیبی کیفیات کی وجہ سے شمال میں رونما ہونے والی آفات پورے ملک میں پھیل جاتی ہیں ۔

    ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    ملک امین کے مطابق کہ گلیشیئروالی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب ( جی ایل او ایف) ٹو منصوبے کے تحت پگھلتے ہوئے گلیشیئرکا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جس سے قدرتی سانحات سے بچاؤ اور تحفظ کی مناسب منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    انہوں نے کہا کہ جی ایل او ایف کی وجہ سے ملک کو درپیش ماحولیاتی خطرات لاحق ہیں کیونکہ موسمیاتی شدت والی ان آفات سے ان کے راستے میں آنے والا 70 فیصد انفرااسٹرکچر بری طرح تباہ ہوجاتا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ملک امین اسلم کے مطابق قدرتی اور فطری حل کی بدولت بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کیا جاسکتا ہے سطح سمندر سے 14000 فٹ کی بلندی پر موجود نیشنل پارک کو وسیع کرتے ہوئے، تمام پارکس کے درمیان رابطے کا ایک کوریڈور بنا کر اس مسئلے کا قدرتی نسخہ ممکن ہے کوپ 26 کانفرنس میں دنیا نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور پاکستان نے جی ایل او ایف جیسے مظاہر کی تباہی اور معاشی بوجھ سے دنیا کو آگاہ کیا ہے۔

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    اس موقع پر یو این ڈی پی کے سربراہ نیوٹ اوسبی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے منتخب اضلاع میں یو این ڈی پی پاکستان نے گلییشئر اور ان کے پگھلنے کا سائنسی مطالعہ کیا ہے اس ضمن میں ارلی وارننگ، مانیٹرنگ اور زراعت میں مدد گار ٹیکنالوجی اور سینسر نصب کئے جارہے ہیں۔

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

  • ایف بی آر کا پی او ایس ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان

    ایف بی آر کا پی او ایس ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہوں گے جبکہ50 ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے۔

    جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پارلیمانی سیکرٹری کامرس

    اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل کے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔

    امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

    ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہےکہ ایف بی آر آج سے پوائنٹ آف سیل سسٹم پر ایک مضبوط میڈیا مہم شروع کرنے کے لیے تیارہےاس کا مقصد فروخت کی حقیقی وقت کی نگرانی کے ذریعے شفافیت کو زیادہ سے زیادہ اور آمدنی کی رسائی کو پلگ کرنا ہے یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ فروخت کے مقام پر صارفین سے وصول کیا گیا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے۔

    سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

  • نام نہاداحتساب کاعوام کوپتہ چل چکا ہے ،رانا ثناءاللہ

    نام نہاداحتساب کاعوام کوپتہ چل چکا ہے ،رانا ثناءاللہ

    ن لیگی رہنماراناثنااللہ لا کہنا ہے کہ نام نہاداحتساب کاعوام کوپتہ چل چکا ہے-

    باغی ٹی وی :ن لیگی رہنماراناثنااللہ نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،200روپے تک جب ڈالر پہنچ جائے تو معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گےنالائق ٹولہ ملک کو کس جانب لے جارہا ہے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ،نام نہاداحتساب کاعوام کوپتہ چل چکا ہے-

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں آج مہنگائی کی شرح 18 فیصد ہے وزیراعظم کا بیان ہے کہ پاکستان میں مہنگائی سب سے کم ہے بنی گالہ کے محل میں بیٹھ کر مہنگائی کو کم کہنا آسان ہے۔

    ہسپتال کا سنگ بنیاد،زندہ دلان قصور نے ایک ہی دن میں 50 لاکھ فنڈ دیا

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھے گی،یہ کس نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں؟ان کو علم نہیں غریب کس حال میں ہیں ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ ان کی کرپشن کا حساب لینا ہےعوام تمہارا احتساب کریں گے ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو خدا کا خوف نہیں ہے۔عمران نیازی ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے آٹا چینی میں اربوں روپے کا غبن کریں اور ان مافیا کو ساتھ بٹھائیں چالان عمران نیازی کےخلاف کٹ چکا ہے ہم نے عمران خان کوبھاگنے نہیں دینا عمران خان کا احتساب ہوگا ۔

    امریکی کانفرنس میں عدم شرکت،پاکستان اصولی طور پر بلاک پالیٹکس میں شامل نہیں ہونا چاہتا ،دفتر خارجہ

    حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تو اب ہوش میں آنے کا وقت بھی نہیں ملک میں 4سال سے تماشہ چل رہا ہے معصوم عوام کو نئے پاکستان کا جھانسہ دیاگیاعمران خان سے اللہ پوچھے گا کہ آپ نے عوام کے لیے کیاکیا؟عمران خان نے لوگوں سے نوکریاں چھین لیں ،غلط بیانی کی ۔عمران خان نے لوگوں کےساتھ کھلواڑ کیا،ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا جنہوں نے ان پر اعتبار کیا، اب وہ ان کو خود کوستے ہیں۔

    جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پارلیمانی سیکرٹری کامرس

    انہوں نے کہا ہے کہ جب فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی وزیر اعظم کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنے سے پہلے اپنے پیاروں سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ منصوبہ کس کا تھا۔

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

    سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

  • جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی، پارلیمانی سیکرٹری کامرس

    جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پارلیمانی سیکرٹری کامرس

    حکومت نےپاکستان کی معاشی صورتحال پر اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کیں پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہےن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی۔ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

    سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم 10.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    مہنگائی کے باوجود بڑے بڑے سیاسی لوگ پی ٹی آئی میں جانے پرکیوں مجبوراہم وجہ سامنے…

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

    رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر2022 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر2022 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔

    امریکا میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا:پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی…

    پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد بڑھیں۔

    گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پیٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔لارج ا سکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا-

    قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.37 فیصد، چکن کی قیمت میں 10.59 فیصد اور آلو کی قیمت میں 4.48 فیصد کمی ہوئی ہے اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.96 فیصد، چینی کی قیمت میں 1.03 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد…

    وفاقی وزیر مملکت نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ انڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ادھر گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، دودھ اور دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع