Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایران میں کرپشن کےمیگا اسکینڈل نے ملک ک ہلا کر رکھ دیا,اسٹیل کمپنی معطل

    ایران میں کرپشن کےمیگا اسکینڈل نے ملک ک ہلا کر رکھ دیا,اسٹیل کمپنی معطل

    تہران: ایران میں اصفہان کے مبارکہ علاقے میں سٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے کارخانے میں کرپشن کے ایک میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرپشن کے سب سے بڑے میگا اسکینڈل کا انکشاف ایران میں اصفہان کے مبارکہ علاقے میں سٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے کارخانے میں ہوا، اس اسکینڈل میں بدعوانی کا حجم تین ارب ڈالر بتایا گیا ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    ٹوئٹر نے سابق سیکیورٹی چیف کے الزامات رد کر دیئے

    ایرانی پارلیمنٹ کی ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن کمیٹی کی جانب سے عدلیہ کو 250 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کارخانے میں 92,000 ارب تومان کی رقم کی خورد برد کا پتا چلا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 3 بلین ڈالر کے برابر ہے۔

    مالی بے ضابطگیوں کی یہ بڑی رقم اس وقت سامنے آئی ہے جب کہ ایرانی اسٹاک ایکسچینج میں اس کمپنی کی مالیت تقریباً 300 ہزار ارب تومان ہے جو کہ 10 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

    250 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کے مطابق 2018 اور 2021 کے درمیان مبارکہ اسٹیل کی سرگرمیوں سے متعلق 3 لاکھ دستاویزات کا مطالعہ کرکے کم از کم 1,200 مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلایا گیا ہے خلاف ورزیوں میں اقربا پروری، بدعنوانی، تحائف، رشوت اور غیر قانونی فنڈز کی ادائیگی شامل ہیں۔

    بدعنوانی کے اس اسکینڈل کے تحت وہاں سے خطیر رقوم غیرقانونی طریقے سے حکومتی اداروں کو دینے،سپاہ پاسداران انقلاب،مساجد کے آئمہ اور دیگر اہم شخصیات کو دی گئی۔ ایک غیر متعلقہ چینی کمپنی کے ساتھ اصل اعداد و شمار سے زیادہ رقم میں معاہدہ بھی اس کرپشن کا حصہ ہے۔

    ہنگری : محکمہ موسمیات کا سربراہ غلط پیش گوئی پرملازمت سے برطرف

    اُنہوں نے سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفیوں اور تقرریوں میں مداخلت اور ملک میں تسلیم شدہ سابق عہدیداروں کو ٹھیکے دینے میں ملوث ہونے کا بھی حوالہ دیا۔

    رپورٹ میں اصفہان کے سابق گورنر عباس رضائی، روحانی کے پہلے نائب اسحاق جہانگیری، سابق صدر کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی اور ایوان صدر کے سربراہ محمد نہاوندیان جیسے لوگوں کے ناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    مبارکہ اسٹیل کمپنی جو ایران کی جی ڈی پی میں 1فی صد حصہ رکھتی ہے اور نجکاری کے باوجود ہمیشہ حکومتی کنٹرول میں رہی ہے۔ یہ کمپنی اقربا پروری اور بدعنوانی کا ذریعہ رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبارکہ اسٹیل کمپنی نے مختلف سرکاری اداروں بشمول پاسداران انقلاب (IRGC)، وزارت انٹیلی جنس، پولیس، ریاستی نشریاتی ادارے (IRIB)، نماز جمعہ کے امام کے دفاتر، دینی مدارس،کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا اسٹار اور دیگر کو رشوت دی ہے۔

    رپورٹ میں ان رقوم کی فہرست دی گئی ہے جو غیر قانونی طور پر سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس میں جمع کی گئی تھیں کیونکہ 1.5 ارب تومان ضلعی پولیس فورس کو ادا کیے گئے تھے، 6 ارب تومان سپاہ پاسداران انقلاب کے صاحب الزمان کور کے اکاؤنٹ میں ادا کیے گئے تھے۔

    رہائش گاہ پر چھاپہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا

    علاوہ ازیں پاسیج اڈے، وزارت دفاع اور مسلح افواج کو خطیر رقم دینے کے ساتھ مساجد کے آئمہ کے دفاتر کو 1.5 بلین تومان ادا کیے گئے۔ تقریباً ایک ارب تومان مذہبی اسٹیٹ اور الغدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور صوبے میں محکمہ انصاف کی انتظامیہ کی عمارت کو 300 ملین تومان مختص کیے گئے تھے۔

    مبارکہ اسٹیل برائے نام نجی ہے، لیکن یہ ایک نیم سرکاری ہے اس میں تقریباً 350,000 افراد کو بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمین ہیں اور ملک بھر میں 2,800 سے زیادہ دیگر بڑے اور چھوٹے اداروں کو کھانا کھلاتا ہے۔

    پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق کمپنی کا انتظام حقیقی شیئر ہولڈرز کے بجائے سابق صدر کے دفتر سے کیا جاتا تھا۔ کمپنی کی زرمبادلہ کی سرگرمیاں کچھ مخصوص افراد کے ذریعے چلائی جاتی تھیں جن کا تعلق سی ای او اور سابق ڈپٹی چیف فنانشل آفیسر سے تھا۔

    تاہم رپورٹ کے بعد ہران اسٹاک ایکسچینج (ٹی ایس ای) نے مبینہ طور پر 3 بلین ڈالر کے بدعنوانی کے معاملے کے بارے میں پارلیمنٹ کی ایک سخت رپورٹ کے بعد مبارکہ اسٹیل کمپنی کو معطل کر دیا ہے۔

    تہران اسٹاک ایکسچینج (TSE) کے چیف ایگزیکٹیو محمود گودرزی نے ہفتے کے روز کہا کہ کمپنی کے حصص کی تجارت معطل کر دی گئی ہے اور جب تک کمپنی کے مالیاتی معاملات کے بارے میں مزید معلومات واضح نہیں ہو جاتیں دوبارہ شروع نہیں ہوں گی۔ تقریباً 2,940 ٹریلین ریال (موجودہ شرح مبادلہ میں تقریباً 10 بلین ڈالر) کی تخمینہ قیمت کے ساتھ، مبارکہ اسٹیل TSE کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔

    برطانیہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورٹ ملازمین نے…

  • افغانستان سے آئے سیلابی ریلوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی

    افغانستان سے آئے سیلابی ریلوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی

    بلوچستان : نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں افغانستان سے آئے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلوں میں نوشکی کے7 دیہات ڈوب گئے ، درجنوں مکانات تباہ ، پھلوں کے باغات اور کھڑی فصلیں بہہ گئیں ریلے میں پھنسے 5 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جبکہ سیلاب متاثرہ درجنوں دیہات کا نوشکی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے امدادی سامان اور راشن فراہم کیا گیا۔

    سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل،بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

    خشنوب میں متاثرین خیمہ بستیوں میں سہولتیں نہ ملنے پر اپنے بوسیدہ گھروں کو لوٹ گئےفورٹ منرو میں دو ہزار سے زائد ٹرک اور چھوٹی گاڑیاں پورا ہفتہ پھنسی رہنے کے بعد بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ سات دن بعد کھول دی گئی ہے۔

    ایک ہفتے تک پھنسے رہنے کے باعث ٹرکوں میں موجود سبزیاں اور پھل خراب ہوگئے، انگور، پیاز اور ٹماٹر استعمال کے قابل نہیں رہے۔

    کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہےڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے مطابق لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں پھر شدید بارشوں سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کی وجہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک اور ذرائع آمدورفت کے لیے مکمل معطل ہے۔

    تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے لئے سفر کرنے والے مسافر، کوچز، مال بردار ہیوی گاڑیاں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے مکمل گریز کریں تاکہ انہیں سفر کے دوران کوئی مشکلات پیش نہ آسکیں مسلسل بارشوں سے قومی شاہراہ سفر کرنے کے قابل نہیں ہے لہذا ٹرانسپورٹرز اور عوام الناس کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

    بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان میں کھانے پینے کی چیزوں کا بحران پیدا ہو گیا ہے یورپی یونین نے سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 7 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) امداد کا اعلان کیا مذکورہ امداد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور لسبیلا میں سیلاب زدگان کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

    پاکستان میں یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کے پروگرام کی نگران تہینی تھماناگوڈا کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں تباہی مچائی ہے جس کے باعث لوگ نہ صرف اپنی قیمتی اشیا بلکہ گھروں تک سے بھی محروم ہوگئے ہیں یورپی یونین کی فنڈنگ ان تباہ حال علاقوں میں موجود لوگوں، جن میں خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں، کی اس مشکل وقت میں اہم مدد ہوگی۔

    بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

  • ذبیح اللہ مجاہد نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

    ذبیح اللہ مجاہد نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

    افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا، اب ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم ذبیح اللہ مجاہد بدستور حکومت کے مرکزی ترجمان رہیں گے۔

    افغانستان امریکی بالادستی اورطاقت کی پالیسی کےبدترین نتائج کاگواہ ہے:چینی وزارت…


    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ مولوی حیات اللہ مہاجر کو نائب وزیراطلاعات مقرر کیا گیا۔

    ذبیح اللہ مجاہد تحریک اسلامی طالبان کےدو باضابطہ ترجمانوں میں سے ایک ہیں، دوسرے قاری یوسف احمدی ہیں۔ ذبیح اللہ زیادہ تر مشرقی، شمالی اور وسطی افغانستان میں طالبان سرگرمیوں کے متعلق تبصرہ کرتے ہیں جبکہ یوسف احمدی مغربی اور جنوبی خطوں پر بات کرتے ہیں۔

    افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، قائم مقام وزیر دفاع

    ذبیح اللہ مجاہد باقاعدہ طور پر افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہیں اور بذریعہ موبائل کال، پیغامات، ای میل، ٹیوٹر اور جہادی ویب سائٹوں پر شائع کر کے طالبان کی طرف سے بات کرتے تھے تاپم گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہ پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تھے-

    ذبیح اللہ کو جنوری 2007ء میں طالبان ترجمان محمد حنیف کی گرفتاری کے بعد مقرر کیا گیا تھا-

    یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

  • ہیٹ ویو: چین کے جنگلات کوآگ کا سامنا،مختلف حصوں میں ریڈ الرٹ برقرار

    ہیٹ ویو: چین کے جنگلات کوآگ کا سامنا،مختلف حصوں میں ریڈ الرٹ برقرار

    ہیٹ ویو کے باعث چین کے ریجن چونگ کنگ اور سیچوان کے جنگلات کو تاحال آگ کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ماہرین موسمیات کے مطابق متاثرہ ریجن میں ہیٹ ویو کی لہر اگلے ہفتے متوقع بارشوں کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے چین کے جنوب مشرق کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ چین کے مختلف حصوں میں گرم موسم کے باعث ریڈ الرٹ برقرار ہیں۔

    چین: خشک سالی کے شکار دریا سے 6 سو سال پرانے مجمسے برآمد

    ماہرین موسمیات کے مطابق وسطی چین میں کل، چونگ کنگ اورسیچوان میں 29 اگست سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ چونگ کنگ اور سیچوان میں 14 اگست سے 19 مقامات پرجنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں چین کے ریجن سیچوان سے شنگھائی تک کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ملک میں پہلا خشک سالی یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے-

    چین کے صوبے جیناگ شی میں پویانگ جھیل شدید گرمی سے سکڑ گئی ہے جبکہ مغربی چین کی 34 کاؤنٹیز میں 66 دریا سوکھ گئے ہیں چنگ چِنگ میں اس سال معمول سے 60 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں اور صوبے کے متعدد اضلاع کی زمین میں نمی کم ہو گئی ہے۔

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    چینی وزارت برائے ہنگامی امور کا کہنا تھا کہ جولائی میں شدید گرمی کے باعث تقریباً 5.5 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ معیشت کو 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

    قبل ازیں چین میں خشک سالی کے باعث دریائے یانگزی میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 6 سو سال پرانے تین مجمسے برآمد ہوئے ن تین مجسموں میں مرکزمیں گوتم بدھ کا مجسمہ جبکہ دونوں اطراف میں موجود مجسمے بدھ بھکشو خیال کیے جاتے ہیں-

    یہ تینوں مجسمے فوئیلیانگ نامی جزیرے کی چٹان کے سب سے اونچے حصے پر پائے گئےماہرین کا خیال ہے کہ یانگزی سے دریافت ہونے والے یہ مجسمے 600 سال قبل منگ اور چنگ خاندانوں کے دور حکمرانی کے دوران بنائے گئے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ رواں برس یورپ میں بھی خشک سالی، سخت گرمی اور بارشوں کی کمی کے باعث یورپ کے دریاؤں میں بھی سطح آب میں کمی آنے کے بعد کافی نایاب اور قدیم چیزیں ظاہر ہوئی ہیں-

    چین میں بھی موسلا دھار بارشیں، سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

  • سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل،بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

    سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل،بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

    سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    بھٹ شاہ میں کراڑجھیل کا پانی شہر میں داخل ہونے سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا مٹیاری میں 400 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین قومی شاہراہ پر جھونپڑیاں بنا کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے جبکہ پڈعیدن کی نصرت کینال میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    خیرپور میں سیلابی ریلوں نے حفاظتی بندوں میں کٹاؤ ڈال دیا، شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا نواب شاہ کے قریب سیم نالے میں شگاف سے درجنوں آبادیاں ڈوب گئیں دوسری جانب بارشوں کے بعد بدین میں رابطہ پل زیرِ آب آگیا۔

    دادوکی تحصیل جوہی، میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں بارشوں کے باعث متعدد مکانات گر گئے جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں بھی نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

    شہر کےمختلف علاقوں میں بارش اور خراب موسم کے باعث انٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں امکانی بارشوں کی پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

  • ٹوئٹر نے سابق سیکیورٹی چیف کے الزامات  رد کر دیئے

    ٹوئٹر نے سابق سیکیورٹی چیف کے الزامات رد کر دیئے

    ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا اور اسے صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دینے پر مجبور کیا تاہم ٹوئٹر نے ان الزامات کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : "بزنس سٹینڈرڈ” کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سیکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی

    انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے کمزور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بدولت سرکاری ایجنٹ کو صارفین کے انتہائی حساس ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ہوسکتی تھی۔

    غیر ملکی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے اس طرح کے الزامات ٹوئٹر میں پہلے بھی گردش کرتے رہے ہیں۔

    ‘غیر ملکی انٹیلی جنس کی رسائی اور جمہوریت کو خطرات’ کے عنوان سے ایک سیکشن میں، زیٹکو نے دعوی کیا کہ "بھارتی حکومت نے ٹویٹر کو ایسے مخصوص افراد (افراد) کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا جو سرکاری ایجنٹ تھے، جو (ٹوئٹر کی بنیادی تعمیراتی خامیوں کی وجہ سے) وسیع پیمانے پرحساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ "جان بوجھ کر ایک بھارتی حکومتی ایجنٹ کو کمپنی کے سسٹمز اور صارف کے ڈیٹا تک براہ راست غیر زیر نگرانی رسائی کی اجازت دے کر، ٹویٹر کے ایگزیکٹوز نے اپنے صارفین سے کمپنی کے وعدوں کی خلاف ورزی کی۔”

    زیٹکو، جس نے براہ راست سی ای او کو اطلاع دی، اس سال جنوری میں ٹویٹر نے "خراب کارکردگی” کی وجہ سے برطرف کر دیا تھا۔

    رہائش گاہ پر چھاپہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا

    پچھلے مہینے، اس نے یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے پاس شکایت درج کروائی، جس میں ٹویٹر پر حصص یافتگان کو دھوکہ دینے اور کچھ حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

    سپیکٹرم نیوز کو ایک بیان میں، ٹویٹر کے ترجمان نے کہا کہ زیٹکو ایک ناراض سابق ملازم تھا جو جھوٹے دعوے کر رہا ہے زیٹکو کو جنوری 2022 میں ٹویٹر پر ان کے سینئر ایگزیکٹو رول سے غیر موثر قیادت اور ناقص کارکردگی پر برطرف کر دیا گیا تھا۔”

    کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک جو کچھ دیکھا ہے وہ ٹویٹر اور ہماری پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے طریقوں کے بارے میں ایک غلط بیانیہ ہے جو کہ متضاد اور غلط فہمیوں سے بھرا ہوا ہے اور اس میں اہم سیاق و سباق کا فقدان ہے۔”

    زٹیکو نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارتی حکومت نے ٹویٹر کو مقامی کل وقتی ملازمین کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا جو "بیعانہ کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں”۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ٹوئٹر کے ملازمین کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ٹویٹر کو غیر ملکی حکومت کی درخواستوں کی تعمیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے کافی تھا کہ بصورت دیگر ٹویٹر بنیادی طور پر مخالفت کرے گا۔”

    دوسری جانب بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے کسی بھی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    ہنگری : محکمہ موسمیات کا سربراہ غلط پیش گوئی پرملازمت سے برطرف

  • ہنگری : محکمہ موسمیات کا سربراہ غلط پیش گوئی پرملازمت سے برطرف

    ہنگری : محکمہ موسمیات کا سربراہ غلط پیش گوئی پرملازمت سے برطرف

    یورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "بی بی سی” کے مطابق ہنگری کے دو سرفہرست موسمی ماہرین کو موسم کی غلط پیش گوئی پر برطرف کر دیا گیا ہے جس نے سیاسی ہنگامہ برپا کر دیا تھا-

    سوڈان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،80 افراد جاں بحق متعدد زخمی،ہزاروں گھرتباہ،6…

    ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر سرکاری تعطیل تھی اور اس روز ایک ایونٹ میں یورپ کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی تاہم، موسم پرسکون رہا جس کے نتیجے میں موسمی خدمات کے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا گیا-

    رپورٹ کے مطابق تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے 500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا حکومت نے شدید موسم کی وارننگ ملنے کی وجہ سے ایونٹ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔

    تاہم محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا بعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھنے کے بعد اجنبی نے خاتون کی سمندر میں کھوئی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

    سروس نے اتوار کو اپنے فیس بک پیج پر عوامی معافی نامہ شائع کیا، جس میں بتایا گیا کہ "کم سے کم امکان” نتیجہ ہوا، اور یہ غیر یقینی صورتحال موسم کی پیشن گوئی کا حصہ ہے۔

    ہنگری میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے تقریباً 100,000 لوگوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے تھے، جس میں ہمسایہ ملک یوکرین میں جنگ کے وقت آتش بازی کو منسوخ کرنے اور گھر میں کفایت شعاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    حکومتی حامی، تاہم، پیشن گوئی کرنے والوں کی نا اہلی پر غصے میں تھے، اور امید ہے کہ ڈسپلے اب اگلے ہفتہ کو منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔

    منگیتر کی امتحانات میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے سکول کو آگ لگادی

  • بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ  سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

    بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

    بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے،84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جا ںبحق ہوئےہیں سندھ میں 24 گھنٹوں کےدوران 266 مویشی ہلاک ہوئےاب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں –

    بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

    ڈپٹی کمشنرز کے ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 999 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے 34 ہزار 772 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئےاب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار 677 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں 1 لاکھ 4 ہزار 180 گھروں کو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 288 ایکڑ رقبہ پر کپاس سیلابی پانی سے متاثر ہوچکی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 8 ہزار 389 ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوا اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 986 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3 لاکھ 86 ہزار 39 گھریلو اشیاء بھی متاثر ہوئی ہیں۔8 لاکھ 55 ہزار 622 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گھوٹکی میں 65 اعشاریہ 7 ، قمبر شہدادکوٹ میں 55 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    ڈیرہ . سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ننکانہ صاحب سے رفاہی تنظیم کے کارکنان امداد لیکر…

    دادو میں 59 اعشاریہ 2 ، جیکب آباد میں 44 اعشاریہ 4 ،خیر پور میں 45 ، سانگھڑ میں 27 اعشاریہ 2 ، شکار پور میں 39 جبکہ سکھر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔عمر کوٹ میں 18 ، نوشہرو فیروز میں 12 اعشاریہ 8 کشمور میں 22 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نوڈیرو میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے گورنمنٹ اسکول میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا،وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے-

    پاک فوج کے دستے تمام سیلاب زدہ صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آبادیوں سے بارش کے پانی کے نکاسی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے-


    متاثرین نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے گھر بنوا کر دینے کی درخواست کی بلاو ل بھٹووزیراعلیٰ سندھ کی خواتین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی کہا کہ ان کے تباہ ہونے والے گھر کی تعمیر میں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔


    نوشہرو فیروز کراچی ،حیدرآباد، نوابشاہ اور پنجاب جانے والے مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں پھنس جانے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں بارش کے باعث قومی شاہراہ کنڈیارو سے مورو تک کنٹینرز کارش ہے-

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • رہائش گاہ پر چھاپہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا

    رہائش گاہ پر چھاپہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا

    واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رہائش گاہ پر چھاپا مارے جانے کے بعد محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی :"بی بی سی” کے مطابق ٹرمپ نے اپنی درخواست میں وفاقی عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آئی کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران 2 ہفتے قبل ضبط کی گئی دستاویزات پر انکوائری سے روک دیا جائے اورمحکمہ انصاف انہیں ہر برآمد کی گئی دستاویز یا سامان کی رسید بھی فراہم کرے۔

    ایف بی آئی کے مطابق، 8 اگست کو مسٹر ٹرمپ کی فلوریڈا اسٹیٹ سے کلاسیفائیڈ فائلوں کے گیارہ سیٹ لیے گئے تھے مسٹر ٹرمپ سے ممکنہ طور پر دستاویزات کی غلط ہینڈلنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    2 سابق ججوں کو رشوت لینے پر 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کا حکم

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ممکنہ طور پر سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کیا اور اسی الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں قانون کے تحت امریکا کے سابق صدور کو اپنی تمام سرکاری دستاویزات اور ای میلز نیشنل آرکائیوز ایجنسی کے حوالے کرنا ہوتا ہے-

    ایف بی آئی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا جنوری 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ نےصدارت کا عہدہ چھوڑنےکے بعد مذکورہ دستاویزات وائٹ ہاؤس سے لے جانے کی غلطی کی تھی یا نہیں۔

    تاہم سابق صدر ٹرمپ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام اشیا کو ڈی کلاسیفائیڈ کیا جا چکا تھا ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ چھاپا مارنے اور دستاویزات کا معاملہ اٹھانے کامقصد سیاسی ہے، تاکہ مجھے دوبارہ انتخاب لڑنے سے روکا جا سکے۔

    سابق امریکی صدر نے درخواست میں کہا کہ ایف بی آئی کو اس وقت تک دستاویزات کی انکوائری سے روکنے کا حکم دیا جائے، جب تک اس کی نگرانی کے لیے کسی غیر جانبدار فریق یا وکیل کا تقرر نہ کردیا جائےعلاوہ ازیں چھاپےکےدوران ضبط کی گئی وہ اشیا واپس کردی جائیں، جن کا وارنٹ میں ذکر نہیں تھا۔

    کرپشن کا الزام: میانمارکی سابق رہنما کو مزید 6 سال قید کی سزا

    فلوریڈا کی ایک عدالت میں دائر 27 صفحات پر مشتمل دستاویز میں، مسٹر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے محکمہ انصاف کی تلاش پر الزام لگایا ہے کہ کیس میں ٹرمپ کے وکلا نے دلیل پیش کی کہ کچھ دستاویزات ایگزیکٹوز کا استحقاق ہوتا ہےاورقانون کے مطابق امریکی صدور کو اپنے بعض معاملات کو عام نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ چھاپے کے بعد اس معاملے نے امریکی عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    محکمہ انصاف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ استغاثہ ٹرمپ کے مقدمے سے واقف ہیں،اور وہ عدالت میں جواب دیں گےترجمان انتھونی کولی نے کہا کہ ٹرمپ کے گھر میں تلاشی کے وارنٹ کو وفاقی عدالت نے ممکنہ وجہ کی مطلوبہ تلاش پر اختیار کیا تھا۔

    یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پیر کو نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایجنٹوں نے اب تک مسٹر ٹرمپ کے خفیہ نشانات کے ساتھ 300 سے زائد دستاویزات برآمد کی ہیں، جن میں سی آئی اے، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی کا مواد بھی شامل ہے۔

    مسٹر ٹرمپ کی قانونی کارروائی پیر کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ایک جج کے سامنے دائر کی گئی جسے مسٹر ٹرمپ نے 2020 میں بینچ کے لیے نامزد کیا تھا۔

    مسٹر ٹرمپ اس کی مزید تفصیلی فہرست کے لئے مقدمہ کر رہے ہیں کہ ان کی جائیداد سے کیا لیا گیا تھا اور وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کوئی بھی ایسی چیز واپس کر دی جائے جو سرچ وارنٹ کے دائرہ کار میں نہ ہو۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

  • سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھنے کے بعد اجنبی نے خاتون کی سمندر میں کھوئی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

    سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھنے کے بعد اجنبی نے خاتون کی سمندر میں کھوئی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

    امریکا : اجنبی نے خاتون کی سمندر میں کھوئی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق سمندر میں گِر جانے والی خاتون نے انگوٹھی سمندر میں گرنے والی انگوٹھی کو ڈھونڈنے کیلئے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کی تھی-

    29 سالہ خاتون فرانسِسکا ٹِیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ وہ نیو ہیمپشائر کے ایک قصبے ہیمپٹن میں نارتھ بیچ پر اپنے شوہر کے ساتھ تھیں جب فٹبال اچھالتے وقت ان کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی پھسل کر سمندر میں کھو گئی یہ انگوٹھی ان کی پڑ دادی کی تھی گھنٹوں تک تلاش کرنے کے بعد بھی پانی میں انگوٹھی نہیں مل سکی۔

    فرانسِسکا ٹیل نے اپنے مسئلے کے متعلق فیس بک پر پوسٹ ڈالی ان کی پوسٹ ہزاروں بار شیئر کیے جانے کے بعد لو آسکی کی نظر اس پوسٹ پرپڑی جس پرامریکی ریاست وِنسکوائن کے شہر مارش فیلڈ کے رہائشی لو آسکی نے اپنا غوطہ خوری کا لباس پہنا اور انگوٹھی کی تلاش کے لیے سمندر میں اتر گئے شروع کے دو دن ان کی تلاش بے کار گئی۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ

    لو آسکی کا کہنا تھا کہ وہ ناکامی کو پسند نہیں کرتے وہ واپس جا کر ایک بار اور کوشش کرنا چاہتے تھےیہی وہ موقع تھا جب ان کو سمندر کی تہہ میں انگوٹھی ملی انہوں نے فرانسِسکا ٹِیل کو ایک تصویر بھیجی اور لکھا کہ براہ کرام مجھے بتائیے کہ یہی وہ انگوٹھی ہے تاکہ میں سمندر سے باہر نکل سکوں۔

    فرانسِسکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں یہ وہی انگوٹھی ہے لو آسکی نے فرانسِسکا کے گھر جا کر انگوٹھی ان کے حوالے کی جس پر فرانسسکا نے لوآسکی کا شکریہ ادا کیا-

    پارٹی ویڈیو اسکینڈل:فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا