Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پب جی سمیت آن لائن گیموں کی آڑ میں بچوں سےہزاروں روپےلُوٹنےوالےگروہ کیخلاف کاروائی

    پب جی سمیت آن لائن گیموں کی آڑ میں بچوں سےہزاروں روپےلُوٹنےوالےگروہ کیخلاف کاروائی

    لاہور: آن لائن پب جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر آن لائن پب جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے-

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا

    ذرائع کے مطابق گروہ کے افراد پہلے بچوں کے ساتھ آئن لائن گیمز کھیلتے ہیں پھر انھیں مختلف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مقابلے میں حصہ لینے اور زیادہ رقم کا لالچ دے کر ان سے ایزی پیسہ یا دیگر ذرائع سے ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں-

    شہبازگل کی تازہ ویڈیو نے فواد چوہدری کا جھوٹ بے نقاب کر دیا،اسلام آباد پولیس کی…

    ذرائع کے مطابق جب کسی بچے کی جانب سے گیم کے مقابلے میں حصہ لینے کیلیے ہزاروں روپے بھجوائے جاتے ہیں تو اس کے بعد اپنا آئن لائن اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں، اب تک متعدد بچے والدین کو بتائے بغیر ہزاروں روپے اس فراڈ گروہ کے ہاتھوں لٹا چکے ہیں۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت آئن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں البتہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی آئن لائن حرکات کو ضرور چیک کریں۔

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

  • جاپانی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا ہو گئے

    جاپانی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا ہو گئے

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے طے شدہ دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور کورونا کی تصدیق کے بعد جاپانی وزیراعظم نے خود کوسرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    جاپانی کابینہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ 65 سالہ وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس لوٹے تھے اور انہیں آج (پیر) سے سرکاری مصروفیات کا آغاز کرنا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے باعث جاپانی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا متوقع دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے-

    کیشیدا اس ماہ کے آخر میں تیونس میں افریقی ترقی سے متعلق کانفرنس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گی بلکہ آن لائن شرکت کریں گی انہوں نےمشرق وسطیٰ کا آئندہ دورہ بھی ملتوی کردیا جس میں کویت، قطراور متحدہ عرب امارات میں سٹاپ شامل ہونا طے تھا۔

    جاپان نے حالیہ ہفتوں میں ابھی تک کوویڈ کیسز میں اپنے سب سے بڑے اضافے کا تجربہ کیا ہے، حالانکہ زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگا دی گئی ہے-

    کیشیدا کی اپنی بیرون ملک مصروفیات کا التوا اس وقت ہوا جب ان کی حکومت کو یونیفیکیشن چرچ سے اپنے تعلقات کی جانچ پڑتال اور وبائی امراض کے بارے میں اس کے ردعمل کے درمیان منظوری میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

    حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چرچ سے روابط، جس کی بنیاد 1950 کی دہائی میں جنوبی کوریا میں رکھی گئی تھی، اس وقت سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جب سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کے قتل کے شبہ میں اس شخص نے مذہبی گروپ پر اپنی والدہ کو دیوالیہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    ہفتے کے آخر میں مینیچی شمبن کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں، 36 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کیشیدا کی کارکردگی کی منظوری دی، جبکہ ایک ماہ قبل یہ شرح 52 فیصد تھی کیشیدا نے اپنی حمایت کو تقویت دینے کی کوشش میں اس ماہ کے شروع میں اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا، چرچ سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے کچھ ارکان کو ہٹا دیا۔

  • ریستورانٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد

    ریستورانٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد

    امریکا : پنسلوانیا کے ایک شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھا رہا تھا کہ جب اس نے کھانے کے لیے سیپی کھولی تو اس میں کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی برآمد ہوا۔

    باغی ٹی وی : 37 سالہ سکاٹ ایورلینڈ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ میں سالٹ ایئر نامی ایک ریستوران میں گئے جہاں انہوں نے سیپی اور صدفوں کا آرڈر بھی دیا۔

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    ان میں سے جب ایک سیپی کھولی گئی تو اس میں ایک غیرمعمولی موتی برآمد ہوا جو اپنی بنفشی رنگت کی وجہ سے نایاب ترین موتی ہوتا ہے۔

    پہلے ان کی بیگم سمجھی کہ شاید یہ گول ٹافی یا کوئی کوئی اور شے ہیں اس کے علاوہ دونوں کا خیال تھا کہ شاید بیرا کوئی شے گراگیا ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ایک سچا موتی ہے۔

    امریکا: خطرناک برمیز سانپوں کے شکار کا سالانہ ایونٹ

    ریستوران انتظامیہ نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک نایاب عمل ہے لیکن سال میں ایک دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب سیپ سے موتی برآبد ہوت ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مہنگا تحفہ بھی ہوسکتا ہے۔

    پر ل سورس کے مطابق ان کی قیمت ہزاروں ڈالر ہو سکتی ہے، پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ جامنی موتی کی مارکیٹ قیمت 16,000 امریکی ڈالر تک ہے،

    وادی کیلاش کی مخصوص رسومات

    سکاٹ ایورلینڈ نے انکشاف کیا میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ موتی سیپوں سے پیدا ہوتے ہیں، اور پہلے میں نے سوچا کہ جب شیف کھانا پکا رہا تھا، تو وہ حادثاتی طور پر کینڈی یا موتیوں میں گر گیا ہو ، اورخولوں پر موجود ڈینٹوں کا موازنہ کرتے ہوئے حساس ہوا کہ وہ قدرتی موتی تھے۔

    برطانیہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورٹ ملازمین نے ہڑتال کردی

    کھانے کا آرڈر دیتے وقت انہوں نے کلرک کو کلم ایپیٹائزر یعنی سیپی پر کالی مرچ نہ لگانے کی ہدایت کی تھی، لیکن اسٹور پھر بھی بھول گیا، اصل میں کھانا واپس کرنا چاہتا تھا، لیکن انہوں نے ارادہ ملتوی کرتے ہوئے واپس نہیں کیا انہیں موتی تلاش کرنے کا موقع ملا۔

    انٹرنیشنل جیمولوجیکل ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ قدرتی موتی انتہائی نایاب ہوتے ہیں، خاص طور پر کلیموں میں پائے جاتے ہیں، قیمت کا انحصار سائز، شکل، معیار اور رنگ پر ہوتا ہے، اگر یہ گولڈن، گلابی، نیلا، بھورا یا جامنی اور دیگر نایاب قسموں پر ہے-

    کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

  • یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

    یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

    ابو ظبی: عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے امارات 6 سال بعد اب جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سیف محمد الزعبی آنے والے دنوں میں تہران میں سفارت خانے میں اپنے منصبی فرائض سنبھال لیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں اورسفیر کے عہدے تک سفارتی نمائندگی بڑھانے کے سابقہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہےیہ فیصلہ دونوں ممالک اور وسیع ترخطے کے مشترکہ مفادات کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ میں معاون ہوگا۔

    ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

    تہران میں اماراتی سفیر کے تقررکااعلان 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان فون کال کے بعد کیا گیا تھا یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔

    ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

    موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیراورناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں،سعودی ماہرین موسمیات

  • برطانیہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورٹ ملازمین نے ہڑتال کردی

    برطانیہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورٹ ملازمین نے ہڑتال کردی

    برطانیہ میں دہائیوں بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح کے باعث شہریوں کے لیے گزر اوقات کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق برطانیہ کی سب سےبڑی کنٹینر پورٹ کمپنی فیلکس اسٹو کے 2 ہزار یونین ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا، مزدور تنخواہوں کےحوالےسے 8 روزہ ہڑتال پرچلےگئےاحتجاج کرنے والے ملازمین میں کرین ڈرائیور، مشین آپریٹرز سمیت دیگر مزدور شامل ہیں، 1989 کے بعد فیلکس اسٹو میں کی جانے والی یہ پہلی ہڑتال ہے۔

    پوسٹل ورکرز رواں ماہ کے آخر میں 4 روزہ ہڑتال پر جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ٹیلی کام شعبے سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنی بی ٹی کو دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہڑتال کے باعث بندش کا سامنا کرنا پڑے گا –

    جاپان حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

    ایمیزون کے گوداموں میں کام کرنے والا عملہ، مجرمانہ کیسز لڑنے والے وکلا اور ڈسٹ بینوں سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے ملازمین بھی ہڑتال پر جانے والے دیگر افراد میں شامل ہیں۔

    تنخواہوں میں اضافے کے یہ مطالبات مہنگائی کی بلند شرح کی وجہ سے ہیں جو گزشتہ ماہ 10 فیصد سے بڑھنے کے بعد 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ہڑتال پر جانے والی کمپنی فیلکس اسٹو کے عملے کی نمائندگی کرنے والی یونائیٹ یونین کا کہنا ہے کہ کام رکنے سے بندرگاہ بری طرح سے متاثر ہوگی جب کہ کمپنی سالانہ 2 ہزار بحری جہازوں سے تقریباً 40 لاکھ کنٹینرز ہینڈل کرتی ہے۔

    یونائیٹ یونین نے مہنگائی میں اضافے کی شرح سے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور دلیل دی ہے کہ پورٹ سے متعلق یہ شعبہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔

    برطانیہ:بحرانوں کی زد میں آگیا:کہیں توانائی بحران تو کہیں مہنگائی مارگئی:ٹرانسپورٹ…

    رہنما لز ٹرس نے برطانیہ میں کساد بازاری کے امکان کو مسترد کر دیا جب کہ ان کے متوقع وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    رشی سنک کو شکست دینے اور برطانوی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے لز ٹرس نے ایک انٹرویو میں عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ اقتدار آئیں تو چھوٹے کاروبار اور خود انحصاری پرمبنی روزگار کے انقلاب کی قیادت کریں گی بہت زیادہ باتیں ہو رہی ہیں کہ کساد بازاری ہونے والی ہے، میں نہیں مانتی کہ ایسا ہونا ضروی ہے، ہم ملک میں مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کو اگلا گوگل یا فیس بک بنانے کے لیے معاشی حالات پیدا کرنے چاہییں، ہمارا ادارہ اور خواہش اس طرح کے مواقع اور منصوبے شروع کرنے کے بارے میں ہے۔

    یورپ میں توانائی کا بحران انتہا کو پہنچ گیا،ایندھن خریدنے کے لیے لمبی لمبی قطاریں…

  • بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں سے مزید  9 افراد جاں بحق،مجموعی اموات کی تعداد 225 ہوگئی

    بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 9 افراد جاں بحق،مجموعی اموات کی تعداد 225 ہوگئی

    سندھ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 225 ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : سکھر کے نواحی علاقے کندھرا میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچے جاں بحق ہو گئے لاڑکانہ میں بھی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں شہدادکوٹ میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے اوباڑو میں گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے-

    تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

    بارش کے باعث ضلع مٹیاری کے گاؤں قادربخش میں پانی داخل ہوگیا، بیس سےزائد کچےمکانات تباہ ہوگئےعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد کو نہیں پہنچا گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کچے کے 15 دیہات زیر آب آگئے نگوانی، ضلع قمبر اور شہدادکوٹ میں شدید بارش سے زندگی مفلوج ہوگئی۔

    جوہی میں سیلابی ریلا ایم این وی ڈرین میں داخل ہونے کے باعث سوفٹ چوڑا شگاف پڑگیاپچاس سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں سندھ میں بارشوں سے متاثرہ حیدرآباد سمیت سندھ کے 23اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص ڈویژنز کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہےجبکہ کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر کے کچھ علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    دریائے سندھ میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ،8 لاکھ کیوسک سیلاب کے ریلے کا…

    دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں مجموعی اموات کی تعداد 225 ہوگئیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، دکی اور ہرنائی میں مسلسل طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں قلعہ عبداللہ میں دولنگی ڈیم ٹوٹ گیا جب کہ دو اہم پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

    بارشوں سے متعدد مکانات گر گئے ،پشین کا علاقہ بوستان زیرآب آگیا جب کہ مچھ میں بی بی نانی پل کے نیچے سے اونچے درجے کاسیلابی ریلا گزر رہا ہے ڈیرہ مرادجمالی میں 220 کےوی گرڈ اسٹیشن میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب پنجاب بلوچستان شاہراہ پانچویں روز بھی بند بھی بند ہے کوئٹہ جیکب آباد شاہراہ، ژوب سے ڈی جی خان، بارکھان تاڈی آئی خان اور لسبیلہ سے کراچی شاہراہیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ باب دوستی کےقریب کارگو روٹ بہہ گیا جس کے نتیجے میں پاک افغان تجارت بھی بحال نہ ہو سکی۔

    عرب ممالک کی این جی اوز سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے جامع پلاننگ کی ہے،وزیراعلی پنجاب

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے راجن پور، تونسہ ڈیرہ غازی خان میں رود کوہیوں کے ساتھ دریائی سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور انتظامیہ کو نئی ہدایات دیں، اور کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو تیز کیا جائے۔ پنجاب کے دیگر شہروں سے ضروری آلات و مشینری فی الفور متاثرہ علاقوں میں منتقل کی جائے۔نشیبی علاقوں سے مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور دیگر اقدامات کئے جائیں.نشیبی علاقوں میں عوام کے تحفظ کےلئے بروقت اقدامات کئے جائیں،سیلاب زدگان کو خیمے ،خشک راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔میڈیکل اور وٹرنری فکسڈ کیمپ کے ساتھ موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،حکومت پنجاب سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے ،متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی بنی گالا آمد ہوئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے جامع پلاننگ کی ہے پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں

  • کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    عراق کے شہر کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "دی گارجین” کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو بچا لیا ہے-

    ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

    عراقی حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ عراقی شہر کربلا کے قریب حضرت علیؓ سے منسوب ایک مزار ’’قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر پیش آیا لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریت اور پتھر مزار کے اوپر گرے جس کی وجہ سے مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا ہے جس کی پیمائش تقریباً 100 مربع میٹر ہے۔

    بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

    لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے۔

    چین نے نقل وحمل میں انقلابی کامیابیاں حاصل کرلیں

  • لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے تمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہورکے احکامات کے مطابق شہر میں موجود تمام سوئمنگ پولز فوری بند کرائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود سوئمنگ پولز بند کرائیں۔

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

    ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ٹائرشاپس کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،ٹائرشاپ مالکان ڈینگی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، پیٹرول پمپس اور ٹائروں کی دکانوں سے پرانے ٹائرز فوری ختم کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہوگی۔

    ڈینگی مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سےہوتی ہے۔یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس (DENV) کهلا تا ہے چار (DENV) سیرو ٹائپس ہیں، اسکا مطلب یہ کہ اس وائرس سے چار بار متا ثر ہونا ممکن ہےڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اورعلاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

    دریائے سندھ میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ،8 لاکھ کیوسک سیلاب کے ریلے کا…

    علامات ہلکی یا شدید ہو سکتی ہیں۔ شدید ڈینگی چند گھنٹوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اسے اکثر ڈاکٹ کی نگرانی میں دیکھ بھال کی ضروت ہوتی ہے ڈینگی کی ہلکی علامات دوسری بیماریوں سے الجھ سکتی ہیں جو بخار، درد اور درد کا سبب بنتی ہیں۔

    ڈینگی کی سب سے عام علامات دکھانے والے انسانی جسم کا گرافک مندرجہ ذیل میں سے کسی کے ساتھ بخار ہے جیسا کہ آنکھوں میں درد، سر کا درد، پٹھوں میں درد، خارش، ہڈیوں میں درد، جوڑوں کا درد ہو سکتی ہیں۔

    ڈینگی بخار کی پہلی علامت مریض کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے ڈینگی وائرس جسم میں داخل ہوتے ہی تیز بخار ہو جاتا ہے جو کہ 104 اور 105 سے آگے بھی بڑھ سکتا ہے جسم کے درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی ہوتی ہے۔

    بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مذید مہنگی ہونے کا امکان

    ڈینگی وائرس کے سبب کمر کے پچھلے حصے میں، اور ٹانگوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے ڈینگی بخار بڑھ جائے تو مریض کے منہ سے ،ناک سے خون آنے لگتا ہے بخار کے باعث ڈائریا بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے نمکیات خارج ہو جاتی ہیں اور مریض میں کمزوری بڑھ جاتی ہے۔

    ڈینگی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کم ہو جاتی ہے۔ یہ وائرس خون کے بہائو کو متاثر کرتا ہےمچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہیں اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے ڈینگی کے متاثرہ مریض کو شدید بخار کے سبب ہر وقت غنودگی طاری رہتی ہے۔

    طاقت کا سرچشمہ عوام،سیلابی ریلے میں بہہ رہا ہے:تجزیہ:۔ شہزاد قریشی

  • چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

    لاہور میں چوروں نے ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رِنگ روڈ پولیس کی گاڑی وائرلیس سیٹ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات سمیت چرائی گئی، جبکہ مزنگ میں چور فائر بریگیڈ کے دفتر سے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لے گیا۔

    آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رِنگ روڈ پولیس افسر سرکاری گاڑی میں اسپیئر پارٹس لینے ایل ڈی اے روڈ گیا،گاڑی لاک کی لیکن جب 15، 20 منٹ بعد واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی سرکاری گاڑی میں وائرلیس سیٹ ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات بھی نصب ہیں۔

    تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر…

    پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ناکا بندی کے باوجود گاڑی کا کچھ سراغ نہ مل سکا اس کے علاوہ کوئنز روڈ مزنگ میں فائر بریگیڈ کے دفتر سے چور صبح 5 بجے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لےگیا پولیس نے ہیڈ فائر مین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

    سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر کےمطابق چور 15منٹ تک فائر ٹینڈر لے کر گھومتا رہا،وہ فائرٹینڈر کو مزنگ اڈا،صفاں والا چوک،بیگم روڈ اور وارث روڈ پر گھماتا رہا، پھر فیروز پور روڈ کے راستے والٹن روڈ کی جانب نکل گیا۔

    کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو ملزمان سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں…

  • بلوچستان میں موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں،ہزاروں افراد ہیضے کا شکار

    بلوچستان میں موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں،ہزاروں افراد ہیضے کا شکار

    بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سے ہیضہ سمیت مختلف موسمی بیماریاں بھی پھیلنے لگیں –

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق آلودہ اورمضر صحت سیلابی پانی پینےسے 50 ہزار سے زائد افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے کے 23 اضلاع میں اب تک 53 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان میں 120 کالرہ کے مصدقہ کیسز بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے 35 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

    تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں اینٹی بائیوٹیکس و دیگر مطلوبہ ادویات کی کمی کی شکایات عام ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کل سے27 اگست تک بند رہیں گے۔

    دریائے سندھ میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ،8 لاکھ کیوسک سیلاب کے ریلے کا…

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتےکی تعطیلات کی گئیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، اعداد و شمار کے تحت اب تک مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، درجنوں زخمی ہیں، گھروں و املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں بدستور سیلابی و بارش کا پانی جمع ہے۔