Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔


    تاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے شاہین آفریدی جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔

    میڈیکل آفیسر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

    پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

  • سائنسدانوں کا ایک صدی قبل معدوم ہوئےتسمانین ٹائیگر کودوبارہ وجود میں لانے کا اعلان

    سائنسدانوں کا ایک صدی قبل معدوم ہوئےتسمانین ٹائیگر کودوبارہ وجود میں لانے کا اعلان

    امریکی سائنسدانوں نے تسمانین ٹائیگر کو معدوم ہونے کے تقریباً 100 سال بعد دوبارہ وجود میں لانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تسمانین ٹائیگرکا سائنسی نام تھائلاسائن ہے، اس کی نسل 1930ء کی دہائی میں معدوم ہونے سے قبل لاکھوں سال سے کرہ ارض پر موجود تھی اس کی نسل کو تقریباً ایک صدی قبل معدوم ہونے کے بعد بہت نقصان پہنچا تھا۔

    1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جانیوالے دیو ہیکل مگرمچھوں کی نئی اقسام دریافت

    سائنسدانوں کے مطابق تھائلاسائن ماضی میں آسٹریلیا اور نیو گنی کی سرزمین پر بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن 3000 سال قبل یہ اس علاقےسے معدوم ہوگئے۔ باقی ماندہ تعداد تسمانیہ کے جزیرے تک محدود رہ گئی جنہیں شکار کر کے 20 ویں صدی کی ابتدا میں ختم کردیا گیا۔

    طویل عرصے سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ان کے معدوم ہونے میں انسانوں اور کتوں کا بڑا حصہ ہے اس نسل کا آخری جانور ہوبرٹ کے چڑیا گھر میں 1936ء میں مرا تھا تاہم اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کولوسل بائیو سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس جانور کو دوبارہ وجود میں لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    کولوسل بائیوسائنسز نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائلاسائن کے واپس آنے سے نہ صرف دنیا کو ایک مشہور جانور واپس ملے گا بلکہ اس میں تسمانیہ اور آسٹریلیا کی ماحولیات میں توازن قائم کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی-

    کولوسل بائیو سائنسزنے میلبورن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر معدوم ہونے والی نسلوں کو واپس لانے کے ایک پرجوش منصوبے پر کام کیا ہے۔

    یونیورسٹی کی تھائلاسائن انٹیگریٹڈ جینیاتی بحالی ریسرچ لیب کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو پاسک نے کہا کہ ‘یہ مرسوپیئل ریسرچ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور ہمیں اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیےکولوسل کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہےاس پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی اور اہم سیکھنے سے مرسوپیل کے تحفظ کی کوششوں کی اگلی نسل پر بھی اثر پڑے گا۔

    مزید برآں، تسمانیہ کے زمین کی تزئین میں تھائلاسائن کو دوبارہ پھیلانا حملہ آورجانوروں کی وجہ سے اس قدرتی رہائش گاہ کی تباہی کو نمایاں طور پر روک سکتا ہے۔

    دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

  • سعودی عرب: جعلی گاڑیوں کی فروخت میں ملوث ایک گروہ گرفتار

    سعودی عرب: جعلی گاڑیوں کی فروخت میں ملوث ایک گروہ گرفتار

    سعودی عرب میں جعلی گاڑیوں کی فروخت میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن آفس کے ایک سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی گاڑیوں کی فروخت کے دھندے میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    بیان کے مطابق گرفتارگروپ مقامی لوگوں پر مشتمل ہے اور ان کی عمریں 30 سال کے درمیان ہیں گرفتاری کےبعد ان پر جعلی گاڑیاں فروخت کرنے کے الزام اور فراڈ میں فرد جرم عائد کی گئی ہے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور 67 لاکھ 17 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم ضبط کی ہے۔

    روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ان کے خلاف قانونی سزا کا مطالبہ کرنے کے لیے انہیں مجاز عدالت میں بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے استعمال شدہ سامان خریدنے کی ضرورت کی صورت میں باقاعدہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

    حکومت نے شہریوں سے کہا کہ وہ کسی آن لائن خریدو فروخت کے دھندے سے بچیں کیوں کہ کسی ایپ یا آن لائن پورٹل کے ذریعے کسی بھی چیز کی خریدو فروخت میں فراڈ کا خدشہ موجود ہے۔

    ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

  • شام کی مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    شام کی مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    دمشق: شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد کی افواج نے توپ خانے کا استعمال کیا جس کے ایک گولے سے شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی ایک مارکیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا مارکیٹ پر حملےکےبعد عینی شاہدین کے مطابق ہر طرف کٹے پھٹے انسانی اعضا بکھرے نظر آئے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں کے ٹکڑے دور تک اڑ کر گئے۔

    صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ

    دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-

    یہ علاقہ ترک حکومت کے حامی شامی جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

    کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد ہلاک

    پرتشدد واقعات میں تیزی حال ہی میں شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے ترک افواج اور ان کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں کے بعد آئی ہے شام کے کُرد جنگجوؤں کو بشار الاسد کی افواج کی حمایت حاصل ہے-

    دوسری جانب شام کے نیم خود مختار کرد علاقے میں ترک افواج کے ایک حملے میں چار بچوں کی موت واقع ہوئی جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے یہ واقعہ شمالی شام کے حساکہ شہر میں لڑکیوں کے ایک تربیتی مرکز کے قریب پیش آیا۔

    حیران ہوں سلمان رشدی زندہ کیسے بچ گیا، ہادی مطر

  • شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کا قتل،ملزم گرفتار

    شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کا قتل،ملزم گرفتار

    نئی دہلی: منگول پوری تھانہ پولیس نے شراب پینے سے منع کرنے پر مالک مکان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق عالم نگر، جہانگی پور کٹھیا، تھانہ خانپور، ضلع سمستی پور، بہارکے رہائشی 25 سالہ ملزم پنکج کمار ساہنی ولد کا 250 کلومیٹر کا پیچھا کرنے کے بعد، 24 گھنٹے کے اندر، پولیس نے منگول پوری انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کرلیا۔

    10 اگست کو پولیس کو صبح 6.41 بجے پولیس اسٹیشن منگول پوری میں ڈی ڈی نمبر 19 اے سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ ایک شخص کے سر میں چوٹ آئی ہے۔

    بھارت کی متعدد ریاستوں کو بجلی کی فراہمی منقطع

    اطلاع ملنے پر تھانہ منگول پوری کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں گھر کی پہلی منزل پر ایک شخص کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے موبائل کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل کی ٹیموں کو موقع پر بلایا جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تصاویر بھی لیں۔

    موقع پر موجود 32 سالہ جگدیش نے بتایا کہ وہ اپنے والد سریش کے ساتھ ، منگول پوری میں اپنے گھر کے گراؤنڈ فلور پر رہتا ہے اور گھر کی پہلی منزل پر رہتا ہے 4 دن پہلے اس کے والد پنکج نامی شخص کو لے کر آئے اور بتایا کہ وہ یتیم ہے اور اس نے پنکج کو کرائے پر اپنے گھر میں رہنے دیا۔

    روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا…

    9 اگست کو پنکج باہر گیا اور شام کو نشے کی حالت میں واپس آیا اور سریش اور پنکج کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی لیکن معاملہ ٹھنڈا ہو گیا اور پنکج نے سریش اور جگدیش سے معافی مانگ لی تاہم 10 اگست کو جب جگدیش گھر کی پہلی منزل پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کے والد کے سر سے خون بہہ رہا ہے،متاثرہ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

  • نیویارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے توڑ دیا

    نیویارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے توڑ دیا

    نیو یارک کے ایک مندر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو چھ نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: نیو یارک کے ایک مندر میں بھارت کے سابق رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نا معلوم افراد نے ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔ نا صرف یہ بلکہ کچھ دیر بعد ان کے مجسمے پر لاتیں بھی ماری گئیں اور اسے گرا دیا گیا۔ مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی…

    اسی مجسمے کو دو ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ پولیس کو 16 اگست کو تقریباً 01.30 بجے اطلاع دی گئی کہ "چھ نامعلوم مردوں کے ایک گروپ نے” تلسی مندر کے سامنے ایک مذہبی مجسمے کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی پھر لبرٹی ایونیو کی طرف بھاگے اور دو گاڑیوں میں داخل ہوئے-

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    ایک سفید مرسڈیز بینز اور ایک گہرے رنگ کی ممکنہ طور پر ایک ٹویوٹا کیمری جس میں ٹیکسی/لیوری کا اسٹیکر پیچھے مسافروں کی کھڑکی پر لگا ہوا تھا ان عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں-

    وا ضح رہے کہ مہاتما گاندھی ہندوستانی وکیل، سیاست دان، سماجی کارکن، اور مصنف رہ چکے ہیں ۔ جو ہندوستان پر برطانوی راج کے خلاف قوم پرست تحریک کے رہنما بنے۔ یوں وہ اپنے ملک کے باپ سمجھے جانے لگے ۔

    دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

  • موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیراورناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں،سعودی ماہرین موسمیات

    موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیراورناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں،سعودی ماہرین موسمیات

    موسمیاتی تبدیلیاں سعودی عرب کے خشک صحرا میں بھی سیلاب آگیا-

    باغی ٹی وی : جنوب مشرقی سعودی عرب کے ربع الخالی ریگستان میں نفود الدحی کے علاقے میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے داخل ہو گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    برازیل میں ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کا نیا ریکارڈ

    ویڈیوز میں ربع الخالی صحرا کے کئی مقامات پر پانی کے ریلوں کو بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ صحرائے ربع الخالی کو دنیا کے خشک ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔


    العربیہ میڈیا کے مطابق سعودی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیر اور ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں موسمیاتی تبدیلیاں لا محالہ آنے والی ہیں یہ تبدیلیاں دو حصوں میں تقسیم ہیں جو کہ عرب ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ جبکہ ان کے یورپی ممالک اور بعض ایشیائی ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    عراق میں شدید خشک سالی کے باعث دریائے دجلہ سے 3,400 سال پرانا شہر نمودار

    سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے جسے ربع خالی کہا جاتا ہے میں نمایاں تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جزیرہ نما عرب اپنے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کرے گا۔


    اسے ماضی میں "ربع الخالی ” اس لیے کہا جاتا تھا کہ یہ علاقہ بارشوں سے خالی رہتا تھا تاہم حالیہ عرصے میں ہر سال بارش ہونے لگی ہے ربع الخالی کی ریت کے اندر دبی ہوئی وادیاں دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔ یہ اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ موسمی تبدیلیاں لامحالہ آ رہی ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

  • صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ

    صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ

    نامعلوم حملہ آوروں نے صومالی دارالحکومت موگا دیشو میں دھماکوں کے بعد حیات ہوٹل پر قبضہ کر لیا ہے،ہوٹل کو اپنے کنٹرول میں لینے سے پہلے جمعہ کے روز دو کار بم دھماکے کیے گئے اور فائرنگ کی گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے –

    دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    صومالین سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کے ذریعے پہلے موگادیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دھماکے کیے گئے ایک کار بم دھماکہ ہوٹل کے ساتھ قائم بیرئیر پر ہوا اور دوسرا ہوٹل کے گیٹ پر کیا گیا جس کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہ اب تک ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔

    ایک پولیس افسر جس کا نام احمد بتایا گیا ہے کہا ‘ہمیں یقین ہے کہ اس وقت دہشت گرد ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔ دو انٹیلی جنس افسروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کی مگر اس سارے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    جاپان حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

    دوسری جانب القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے موقع پر موجود انٹیلی جنس گروپ نے بھی الشباب کے اس بیان کی تصدیق ہے حیات ہوٹل ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کی آمدو رفت کے حوالے سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔

    جمعہ کے روز ہونے والے کار بم دھماکے نئے صدر حسن شیخ محمود کے بر سر اقتدار آنے کے بعد دہشت گردی کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی ہے واقعے میں ہونے والی اموات یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں-

    قبل ازیں الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موگا دیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    جبکہ جولائی 2019 میں بھی جنوبی صومالیہ کے کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئےتھے،ایک خودکش بمباربارود سےبھری گاڑی لےکر جاگھسا تھا جبکہ ساتھ ہی مسلح شخص نے عمارت میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی تھی-

    حملے کے نتیجے میں سابق مقامی وزیر، صومالی نژاد کینیڈین خاتون صحافی اور ان کے شوہر سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھی تب بھی شدت پسند گروپ ’الشباب‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • بلوچستان:پٹ فیڈرکینال میں شگاف ، درجنوں دیہات ڈوب گئے

    بلوچستان:پٹ فیڈرکینال میں شگاف ، درجنوں دیہات ڈوب گئے

    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے بابا کوٹ اور صحبت پور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے بابا کوٹ اور صحبت پور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیشگوئی

    مچھ میں تیز بارش کے بعد اونچے درجےکے سیلاب کی اطلاعات ہیں اور سیلابی ریلہ کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ سے گزررہا ہے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہےجبکہ فورٹ منرو کےقریب قومی شاہراہ پرکئی کلومیٹرقطاریں لگ گئیں اورسڑک کا ایک حصہ بہہ گیاہرنائی میں بھی پہاڑوں سے آنے والےسیلابی ریلےمضافاتی علاقوں میں داخل ہوگئے جس سے ہرنائی کا صوبے بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    صوبے کی بیشتر سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں،کئی علاقوں میں سڑک کچےراستے میں تبدیل ہوگئی جو گزرنے والوں کو ذہنی اذ یت میں مبتلا کردیتی ہے،صوبےکی 690کلو میٹرسڑکیں اور 18 پل بارشوں اورسیلاب سے تباہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کا خضدار کے راستے کراچی، فورٹ منرو کے راستے پنجاب اوردانا سرشیرانی کے راستے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

    صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اورسیلابی ریلےمیں خاتون سمیت 7 افراد بہہ گئے،ریسکیو ذرائع کےمطابق اطلاع ملتےہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بچا لیا گیا۔

    ادھر موسیٰ خیل میں 5 روز میں سیلابی ریلوں میں7 ہزار سے زائد مویشی بہہ گئے،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں اونچے درجےکا سیلاب آگیا، سوراب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے-

    پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

    راجن پور میں سیلابی پانی نے فاضل پور ریلوے ٹریک بھی توڑ دیا، نصیر آباد،جعفرآباد میں 2 روز سےجاری بارشوں سےمتاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کےمنتظر ہیں علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں ہیں اور چشمہ کنڈل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی، ریلے میں بہہ جانے والے 5 سیاحوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے دو سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، قائم مقام وزیر دفاع

    افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، قائم مقام وزیر دفاع

    افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہےکہ ان کا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نےعالمی قوتوں کو پیغام میں کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا-

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    انہوں نے کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگرہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

    افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خودمختار ہے۔


    افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا افغان عوام آج اپنی حقیقی آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ملک نہ صرف معاشی طور پر آزاد ہے بلکہ بیرونی ذرائع پر انحصار کی غلامی سے بھی آزاد ہے، 20 سال کی غیر ملکی افواج کا قبضہ ختم ہو چکا، آج افغانستان ہر سطح اور ہر شعبے میں آزاد ہے

    اس موقع پر افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اسلام میں کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں، ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت ہیں، ہم نے تاریخی طور پرکبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔


    دوسری جانب کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغان عوام کو 103 ویں یوم آزادی پر مبارک باد دی،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ عوام اور افغان قیادت کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے-


    یوم آزادی کے موقع پر قندھار میں ولیسی جرگہ سے امارات اسلامیہ کےامیر ہبةاللہ اخند نے خطاب میں کہا کہ جن لوگوں نےافغانستان کے اثاثے فروخت کئے وہ ہمارے ہی بھائی تھے،دنیا میں پھیلے تمام افغان پروفیشنلز کو ملک میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں، آپ لوگ واپس آ کر یہاں کام کریں اور ملک کی خدمت کریں، اسی طرح ہم ترقی کریں گے

    روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل


    واضح رہے کہ گزشتہ روز 19 اگست کو افغانستان کا 103 واں یوم آزادی، پورے ملک میں جشن آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا امارات اسلامیہ نے مختلف سرکاری تقریبات کا اہتمام کیا، افغان فورسز کی جانب سے خصوصی ملٹری پریڈز ہوئی اور آزادی کے جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا افغانستان نے برطانوی راج سے 19 اگست 1919 میں آزادی حاصل کی تھی-

    دوسری جانب سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کردیا ہے چین اور روس نے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں، 13 طالبان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنی دیا گیا تھا-

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت