Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • روس یوکرین جنگ:  ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل

    روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل

    روس اور یوکرین لڑائی: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ژاپروژیا کے ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے کو خودکشی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک سمٹ کے دوان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے جنوبی یوکرین کے شہر ژاپروژیا پر ممکنہ حملے سے متعلق بات کی۔

    محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی لڑائی میں ژاپروژیا کے نزدیک قائم ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا یوکرین کے شہر کیف پر حملے کے بعد یوکرینی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

    اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اسے زمین پر ایک بڑا بحران قرار دیا ترک صدر نے کہا کہ ہم یہ صورت حال دیکھ کرپریشان ہیں اور ایک اور چرنوبل کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    صدر اردوان نے صحافیوں کوبتایاکہ نیٹو کا رکن ترکی اس تنازع میں یوکرین کی حمایت میں پختہ عزم کے ساتھ کاربند ہےاور وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ہم بحران کا حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن مں ہم یوکرین کے دوستوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو میں صرف ایک بار روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا ذکر کیاکہا کہ ہم نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور اس سلسلے میں اپنے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا ہے اور کہا کہ’’ ہم مسٹر پوتین کے ساتھ اس بارے میں بات کرتے رہیں گے۔

    یوکرین کے صدر نے پاور پلانٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کو روس کی ارادی کارروائی قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کی جن دفاعی املاک پر مارچ میں قبضہ کیا تھا ان پر حالیہ ہفتوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کا الزام عائد کررہے ہیں۔

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

  • محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

    محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

    امریکی بحریہ کی جانب سے ڈولفنز پر لگائے گئے کیمروں کے نتیجے میں متعدد راز سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی بحریہ کی جانب سے زیرِ سمندر بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور امریکی جوہری ذخیرے کی حفاظت کے لیے ڈولفنز کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اور پھر اِن انسان دوست مچھلیوں کو کھلے سمندر، سان ڈیاگو بے میں چھوڑ دیا جاتا ہےڈولفن کا مطالعہ کیا جا رہا ہے کیونکہ محققین شکار کے دوران ان کے مواصلاتی طریقوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

    اِن ڈولفنز کی نقل و حرکت اور تہہ کے اندر کےراز جاننےکےلیے اِن پر باقاعدہ کیمرے لگا کر چھوڑا جاتا ہے ریکارڈنگ کا سامان ان ڈولفنز کی پیٹھ پر ایسے نصب کیا جاتا ہے کہ ناصرف سمندری تہہ نظر آ سکےبلکہ اِن مچھلیوں کے چہروں کے تاثرات بھی ریکارڈ کیے جا سکیں۔

    محققین کی ایک ٹیم نے امریکی بحریہ کی ڈولفنز کےساتھ کیمرے منسلک کیےاورسمندری مخلوق کی مچھلیوں کاپیچھا کرتے ہوئے، سمندری سانپوں کو کھا جانے اور یہاں تک کہ ‘سائیڈ آئی’ کی شکل دینے کی شاذ و نادر ہی دیکھی جانے والی فوٹیج حاصل کی۔

    ڈولفن مچھلیاں خونخوار نہیں ہوتیں اور نہ ہی جنگلی حیات کی طرح شکارکرتی ہیں جبکہ اِن مچھلیوں پر نصب کیےگئے کیمروں سے حاصل ہونے والی نئی ویڈیوز میں ڈولفنز کو زہریلے سانپوں کا شکار کرتے ہوئےبھی دیکھا گیا ہےایک ڈولفن نےآٹھ انتہائی زہریلے، پیلے پیٹ والے سمندری سانپ (Hydrophis platurus) کھائے۔

    ویڈیو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈولفن 200 سے زائد مچھلیوں کی اقسام کا شکار کرتی ہے جبکہ خود کو بدبودار شکار سے بچانے کے لیے پانی سے باہر چھلانگ بھی لگا دیتی ہے، یہ سمندر کی سطح پر الٹا بھی تیرتی ہیں تاکہ اپنی آنکھوں سے سمندر کے اندر کا واضح نظارہ دیکھ سکیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=EQ8YJgWotsg
    ڈولفن ایک دوسرے کو بلانے اور ڈھونڈنے کے لیے اپنے بینائی اور آواز دونوں کا استعمال کرتی ہیں اِن ویڈیوز سے ڈولفن کے شکار کرنے اور اِنہیں کھانے کی عادات سے متعلق بھی انکشافات سامنے ہیں ڈولفنز اپنے شکار کو براہِ راست نگلنے کے بجائے پہلے اِنہیں اپنے منہ کے ایک طرف رکھ کر خوب چوستی ہیں اور پھر اپنے طاقتور گلے کے پٹھوں کی مدد سے اِنہیں نگل لیتی ہیں۔

  • پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاورزلمی فاونڈیشن کے لیے اور بڑا اعزاز ،زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی-

    باغی ٹی وی : زلمی فاونڈیشن کےلیے اور بڑا اعزاز ،زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی ،زلمی فاونڈیشن بطور نان پرافٹ آرگنائزیشن کامن ویلتھ سے منسلک ہوگئی۔

    پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

    کامن ویلتھ کی جانب سے زلمی فاونڈیشن کے پروگرامز اور کام کی تعریف گئی ہے زلمی فاونڈیشن پشاور زلمی کےچیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کامن ویلتھ سے ایکریڈیشن زلمی فیملی کے لیے اعزاز ہے-

    جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لیے کھیلوں ، تعلیم اور تربیت/ملازمت کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    زلمی فاونڈیشن گزشتہ سالوں کے دوران زلمی مدرسہ لیگ، زلمی اسکول لیگ اور کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کرچکی ہے اس کے علاوہ نوجوانوں، خواتین کے لیے کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں کئی پروگرامز منعقد کیے –

    زلمی فاونڈیشن نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے پراجیکٹس بھی شروع کیے سال 2022 میں زلمی فاونڈیشن کو راونڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ میں نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

    کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

  • چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    چین اور روس کے صدور انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق انڈونشیا 20 بڑی معیشتوں کے گروپ کی سربراہی کر رہا ہے اور نومبر میں اس کا اعلٰی سطح اجلاس جزیرہ بالی پر ہو گا چین اور روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے اس کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امغربی ممالک نے انڈونیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے روسی صدر پیوٹن کا دعوت نامہ منسوخ کیا جائے جس کو روس ’خصوصی فوجی آپریشن‘ قرار دیتا ہے۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ،وزیراعظم

    بلوم برگ کے مطابق انڈونیشیا کےصدرکےمطابق جی 20 اجلاس نومبر میں منعقد ہوگا چین کے صدر شی جن پنگ آئیں گے اور پیوتن نے مجھے خود بتایا ہےکہ وہ بھی آئیں گےجب چین کی وزارت خارجہ سےاس اطلاع کےحوالےسےموقف جاننےکی کوشش کی گئی تووہاں سے فوری طورپرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    چین میں بھی موسلا دھار بارشیں، سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    انڈونیشئین صدر نے متحارب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھی کوشش کی ہے اور اس کے لیے یوکرین اور روس دونوں کے دورے بھی کیے اور صدور سے ملاقاتیں بھی کیں ان ملاقاتوں کے بعد جوکووی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے انڈونیشیا کو امن کے پُل کے طور پر قبول کیا ہےبڑے ممالک کے رہنما نومبر میں ملاقات کریں گے جن میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

    یاد رہے روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات تب سے خراب ہیں جب سے اس نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا ہے، امریکہ اور مغربی ممالک کھل کر یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ روس اور امریکہ کی قیادت کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی جاری ہے۔

    اسی طرح رواں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پلوسی کےتائیوان کےدورے پرامریکہ اور چین کےتعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی اور چین نے جنگی مشقیں بھی شروع کیں بعد ازاں امریکی کانگریس کا ایک اوروفد تائیوان جا پہنچاجس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کافی خراب ہیں۔ چین پڑوسی ملک تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعوٰی رکھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو آزاد ملک قرار دیتا ہے-

    ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتارملزم…

  • چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

    بیجنگ: چین اپنی جدید میگلیوٹرینوں کےمتعلق جاناجاتا ہےان ٹرینوں کو پٹری پر تیزی سےچلانے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک نظام کا استعمال کیا جاتا ہے اب چین نے دنیا کی پہلی ایسی معلق ماگلیو ٹرین متعارف کرائی ہے جو بجلی کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق ریڈ ریل نامی 2600 فٹ طویل تجرباتی ٹریک جنوبی چین کےجیانگ شی صوبے کی شِنگ گو کاؤنٹی میں بنایا گیا ہے’اسکائی ٹرین’ کا 800 میٹر کا تجرباتی ٹریک تیار کیاگیا ہےجس کومستقل مقناطیسوں سے بنایا گیا ہےاس کے متعلق انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ یہ توانائی کی ترسیل کے بغیر بھی ایک ’اسکائی ٹرین‘ کو ہوا میں معلق رکھ سکتی ہے۔

    ٹریک کے لیے طاقتور مقناطیس استعمال کیے گئے ہیں جو مسلسل اتنی طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے یہ ٹرین ہوا میں تیرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ٹرین میں 88 مسافر سفر کرسکتے ہیں موجودہ میگلیو لائنز کے برعکس یہ معلق ریل زمین سے 33 فٹ اوپر کام کرتی ہے۔ یہ ٹرین ریل کو چھوتی بھی نہیں اور اس کے نیچے 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خاموشی کے ساتھ چلتی ہے۔

    حکام کے مطابق اس کو چلانے کے لیے بجلی کی بہت کم مقدار کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقناطیس ہی اسے آگے دھکیل دیتا ہے برقی مقناطیسی ریڈی ایشن کی کم مقدار خارج ہوتی ہے جبکہ اس کی تعمیر کی لاگت ایک سب وے کے مقابلے میں 90 فیصد کم ہے۔

    ایپل: آئی فونز، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف

    حکام نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے بعد اس ٹریک کو ساڑھے 7 کلومیٹر تک پھیلا دیا جائے گا اور رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی چین کے متعدد شہروں میں مقناخیزی ٹرینیں چل رہی ہیں یا شروع ہونے والی ہیں، جن میں سے کچھ کی رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

    مگر بیشتر منصوبوں کے لیے زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جس سے مضبوط برقی مقناطیسی میدان بنتے ہیں جو ماحولیاتی نقصان کا باعث بنتے ہیں مگر اس نئے ٹریک کے لیے رئیر ارتھ ایلیمنٹس کو استعمال کرکے مقناطیسی میدان کی طاقت کو کم کیا گیا ہے اور ٹریک کی زندگی بڑھ گئی ہے۔

  • ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

    ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

    انقرہ: ترکی میں دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی : لڑکی کا ردعمل چونکا دینے والا تھا اسے ایک زہریلے سانپ نے کاٹا تھا، جسے اس نے مشرقی ترکی کے صوبہ بنگول میں اپنے دانتوں سے مار ڈالا۔

    فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں واقعہ 10 اگست کو پیش آیا، جہاں کمسن بچی گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی کہ اچانک چیخنے کی آواز آئی جس پر اہلخانہ اور پڑوسی جمع ہوگئے۔

    تاہم اس صورتحال نے سب کوحیران کر دیا۔ لڑکی نے سانپ کو کاٹ لیا اور اس کے چہرے پر ڈسنے کے بعد اسے مار ڈالا پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔

    ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

    رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا پڑوسیوں نے لڑکی کو ہسپتال لے جانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا جبکہ بچی کو فوری طور پر میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔

    لڑکی کے والد مہمت ایرکن نے بتایا کہ وہ کام پر تھے کہ ان کی بیٹی کو سانپ نے کاٹ لیا اور اللہ نے اسے بچایا پڑوسیوں نے مجھے بتایا کہ سانپ میری بیٹی کےہاتھ میں تھا، اور وہ اس کےساتھ اس وقت تک کھیلتی رہی جب تک اس نےاسے کاٹ نہ لیا،اورپھرمیری بیٹی نے ردعمل کے طور پر سانپ کو کاٹ لیا باپ نے بیٹی کو بچانے کی کوششوں پر پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ اگرچہ اس بچی پر حملہ کرنے والے سانپ کی قسم کا علم نہیں ہے تاہم ترکی میں سانپوں کی کل 45 اقسام موجود ہیں جن میں سے 12 زہریلی ہیں۔

    واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک…

  • کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد ہلاک

    کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد ہلاک

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےیہ واقعہ واٹسن ویل شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو طیاروں نے مقامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کی۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو حادثہ رن وے کے قریب ہی پیش آیا، ہوائی اڈے پر طیاروں کی اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے حوالے سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول ٹاور موجود نہیں ہے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ دو انجن والے طیارے سیسنا 340 میں دو پائلٹ سوار تھے جب کہ سنگل انجن والے سیسنا 152 میں ایک پائلٹ سوار تھا فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید

    قبل ازیں سعودی عرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو (اے آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے بتایا تھا کہ چھوٹا اسپورٹس طیارہ ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ طیارہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اورتربیتی پرواز پرتھا۔ پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا تھا فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔

    ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتارملزم…

  • بھارت کی متعدد ریاستوں کو بجلی کی فراہمی منقطع

    بھارت کی متعدد ریاستوں کو بجلی کی فراہمی منقطع

    بھارتی حکومت نے اپنی متعدد ریاستوں کی طرف سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کیے جانے کے تسلسل کے بعد انہیں بجلی کی فراہمی کرنے سے روک دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کئے جانے پر مودی سرکار کے اس سخت اقدام سے بھارت کی تقریباً نصف ریاستیں متاثر ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان ریاستوں کے ذمہ 51 ارب روپے کی خطیر رقم واجب الادا ہے ان بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر بجلی روکنے کا مقصد انہیں بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی پر مجبور کرنا ہے۔

    پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن کے چئیرمین ایس آر نرسیمہن کا کہنا ہے اس اقدام کے بعد ملک کی 13 ریاستیں اس وقت تک بجلی کی خرید و فروخت سے محروم ہوجائیں گی جب تک بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو بل ادا نہیں کرتی ہیں۔

    واضح رہے پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن بھارت میں بجلی فراہمی کے لیے مرکزی آپریٹر کے طور پر کام کرتی ہےمودی سرکار نے بجلی سے متعلق نئے قوانین ماہ جون میں متعارف کرائے تھے ان قوانین کے مطابق اگر ریاستیں اڑھائی ماہ تک بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کریں گی تو قلیل مدتی بنیاد پر بجلی سے محروم کر دی جائیں گی۔

    پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن کے سربراہ کے ایک میسج کے مطابق بجلی روکنے کے اس فیصلے کے نتیجے میں میں مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ اور تامل ناڈو کے لیے بجلی روک دی گئی ہے۔

  • فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید

    فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید

    فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا میرین کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہو نے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 36سالہ فنِنش وزیر اعظم کی تیزی کے ساتھ پھیلتی ڈانسنگ ویڈیو کے سوشل میڈیاپر چرچے ہیں جس میں انہیں دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔


    ویڈیو پر آنے والے عوامی ردعمل میں کہیں ان کی تعریف کی گئی ہے، تو کہیں کمنٹس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، تو کسی نے اسے زندہ دلی کا نام دیا، کہیں منشیات کےاثر سے بھی تشبیہہ دی گئی بعض لوگوں نے ان کےایک نجی تقریب میں ڈانس کو ’بے ہودہ رقص‘ قرار دیا اوران کے اس ڈانس نے ایک اسکینڈل کی شکل اختیار کرلی ہے۔


    تاہم 36 سالہ سانا میرین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک خاندان اور نوکری ہے وہ اپنا فارغ وقت دوستوں کے ساتھ ایک عام شخص کی طرح گزارتی ہیں جن کی زندگی میری عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو میں ایک عام آدمی کے طور پر نظر آنا چاہتی ہیں انہوں نے پارٹی میں منشیات کا استعمال نہیں کیا ڈانس کیا اور گایا اور اپنے وقت سے لطف اندوز ہوئیں مکمل طور پر قانونی ہے اور یہ ثابت کرنے کیلئے وہ ڈرگ ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی تیار ہیں-

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آس پاس کے دوسروں کو بھی منشیات کا استعمال کرتےہوئےنہیں دیکھا جواب میں قیاس آرائیاں اور افواہیں بھی شامل ہیں کہ شاید وہ پارٹی میں نشے میں تھی یا منشیات لی تھی حکومتی اتحادی جماعت نے وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کے وہ رضا کارانہ طورپر ڈرگ ٹیسٹ کروالیں۔

    واضح رہے کے 2019میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بننے والی 34 سالہ سانا میرین کو اس سے قبل بھی نجی پارٹیز منعقد کرنے پر کڑی تنقید کا سامناکرنا پڑا ہے-

  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،کوہستان، شانگلہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے،مالا کنڈ، بو نیر ، مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم بارش کا امکان ہے،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے،بنوں، ٹانک، وزیرستان اورڈی آ ئی خان میں چند مقا مات پر موسلا دھار بار ش بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، سانگھڑ اورخیرپور میں بارش متوقع ہے ،نوشہروفیروزمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد اور دادو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ میں بارش متوقع ہے،بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بینظیرآباد، بدین، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ اورڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی اورقلات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،خطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ، گوجرانوالہ ،گجرات، نارووال، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں صوبے بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں،بارشوں کےباعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکےہیں،بارشوں سےایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں،یک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصان پہنچا-

    ڈائریکٹر میٹ کے مطابق آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے 20اگست کی صبح تک وسطی، اپر سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع

    نوشہروفیروز میں مسلسل 36 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،فیصلہ شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا-

    گھوٹکی میں دریائے سندھ کا حفاظتی شینک بند ٹوٹ گیا،علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شینک بند گاؤں نور محمد چاچڑ کے مقام سے ٹوٹا ہے،بند ٹوٹنے سے علاقے کے پچاس دیہات زیر آب آئیں گے،گھوٹکی روینیو اور اریگیشن انتظامیہ بند کی متاثرہ جگہ پہنچ گئی ڈہرکی اوباڑو اور میرپور ماتھیلو میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے-

    انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہے ،ذرائع ایریگیشن کے مطابق دریائے سندھ کے پانی میں شدید دباؤ نہیں مگر بہاؤ تیز ہے،کئی دیہات زیر آب آ چکے ہیں،پانی لوپ بند کی طرف بڑھ رہا ہے-

    سکھر شہر اور مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹےسے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تجارتی مراکز کی دکانیں پانی سے بھر گئیں اور بجلی معطل ہوگئی۔

    بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ،بلوچستان میں بارش اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 207 ہوگئی بلوچستان بھرمیں بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں-

    بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے،بلوچستان بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،بلوچستان بھر 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں متاثر ہوئیں بلوچستان میں بارشوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی ہلاک ہو گئے-

    تیز بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی، مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل بہہ گیا جب کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پرآمدورفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں جاری ہیں جہاں کوہ سلیمان رینج میں پنجاب اور کے پی کے کے ساتھ پہاڑوں پر 2 روز سے بارش جاری ہے جس کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

    ادھر مظفرآبادمیں سیلاب سے 5سیاح بہنےکی تصدیق کی گئی جب کہ ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے مزید برآں ڈی جی خان کےعلاقے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ملتان کے قریب 132کے وی کا بجلی کا ٹاور سیلاب سے گرگیا جس سے شاؤ صدر دین گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔