Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننےوالےڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل اور دیگر تین کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ، صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا نجی اداروں، گھروں اوردفاتر میں پی ٹی سی ایل اورزونگ کی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی-


    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھا ترجمان پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کیچ ،پنجگور،گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے-

  • شہبازگل کو پمزاسپتال منتقل کرنے کا حکم

    شہبازگل کو پمزاسپتال منتقل کرنے کا حکم

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہبازگل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نے شہباز گل کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا سیشن کو رٹ اسلام آباد نے شہبازگل کو پیر تک پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا،جج نے ہدایت کی کہ شہباز گل کی سانس کی تکلیف کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے شہبازگل کی صحت ٹھیک نہیں ،ان کو اسپتال منتقل کیا جائے اگرشہبازگل کی حالت درست ہوتی تو انہیں ایمبولینس میں کیوں لایا جاتا،

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی
    ملزم شہباز گل کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے بخشی خانہ پہنچایا گیا ، جج ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کہا کہ آج جمعہ ہے کوشش کریں جلدی ہو جائے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ وکیل شعیب شاہین کا بیٹا آیا ہوا وہ ائیرپورٹ گئے ہیں،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا شعیب شاہین آدھے گھنٹے تک پہنچ جائینگے؟ وکیل نے کہا کہ شعیب شاہین 9 بجکر 15 منٹ تک پہنچ جائینگے، جج نے نائب کورٹ کو ہدایت کی کہ پولیس کو آگاہ کر دیں ملزم کو سوا 9 بجے پیش کیا جائیگا

    بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو شہباز گل کو کمرہ دالت پہنچا دیا گیا ، وکیل نے کہا کہ شہبازگل سے مل کر آیا ہوں ان کو آنے میں مشکل ہورہی ہے پولیس ضد کررہی ہے کہ سیڑھیاں چڑھ کر خود آئے ،جس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کو تو اوپر لانا پڑے گا،عدالت نے پولیس کو ملزم کو اٹھا کرلانے کی ہدایت کر دی،پولیس نے شہبازگل کے 8 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی

    عدالت نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ جس پر شہباز گل نے کہا کہ مجھے ماسک دے دیں میں رک جاوں گا،عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ آپ 8روزہ جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں؟ پہلے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا تھا آپ 8دن کی درخواست کیوں لائے ہیں؟کیا پولیس 2 روز میں تفتیش کرسکی یا نہیں ؟کیا پولیس نیا ریمانڈ مانگ رہی ہے یا پہلے کی توسیع چاہتی ہے ؟ کیا تکنیکی طور پر پہلا 2روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہی نہیں ہوا ؟شہبازگل کی بیماری کے باعث 2 روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہوا ہی نہیں ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ شہبازگل کی بیماری آپ نے دیکھ لی اس کا جینون ایشو ہے ،میڈیکل رپورٹ سے لگ رہاہے شہبا زگل پر تشدد کیا گیا ڈاکٹر زکا کہنا ہے کوئی درد کی شکایت کرے تو وہ انگلیاں دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں،جو پرچہ ریمانڈ دیاگیا اس کے مطابق بھی پولیس ما ن رہی ہے کہ ریمانڈ مکمل ہوچکا،

    وکیل فیصل چودھری نے ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس گزشتہ روز کا آرڈر عدالت میں پڑھ کرسنایا ،وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن نے پیر تک شورٹی دی تھی کہ شہباز گل کو سپتال میں رکھیں گے،جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ایڈیشنل سیشن جج کا آرڈر تھا میں نے اس کو دیکھنا ہے ، شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ میری اصل رپورٹ وہ نہیں جو انہوں نے پیش کی ہیں، عدالت اصل منگوائے شہباز گل کے وکیل نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کردی پولیس پراسیکیوٹر کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیئے گئے، پولیس پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکتا،کسی بھی ملزم کی جان قیمتی ہوتی ہے، تفتیشی افسر مکمل خیال رکھتا ہے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن نے پیر تک شورٹی دی تھی کہ شہباز گل کو اسپتال میں رکھیں گے ،رضوان عباسی نے کہا کہ جیل ڈاکٹر نے کہا کہ ملزم ہمارے پاس آیا تو اس کو کوئی مسئلہ نہیں تھا اور رپورٹ نارمل تھی، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جیل ڈاکٹر نے ایسی کوئی بات نہیں کی ، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بات کر لینے دیں، ایسا نہ کریں،جس پر جج نے کہا کہ آپ بات جاری رکھیں، آپ جواب بعد میں دیں،رضوان عباسی نے عدالت میں کہا کہ جیل ڈاکٹر نے بتایا کہ شہباز گل کو مسئلہ اس وقت ہوا جب جسمانی ریمانڈ پر دینے کا فیصلہ کیا ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ شہباز گل کے پھیپھڑوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی اگر آپ اجازت دیں تو شہباز گل کی میڈیکل ہسٹری بھی عدالت کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ،اس میں مقدمہ اخراج کے نوٹس ہوئے ہوئے ہیں اس صورت حال میں بھی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پمز اسپتال سے کچہری منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس شہباز گل کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے ساتھ پمز اسپتال کے پچھلے دروازے سے روانہ ہوئی ذرائع کے مطابق پمز اسپتال سے عدالت جاتے وقت شہباز گل نے منہ پر آکسیجن ماسک لگایا ہوا تھا اور انہیں وہیل چیئر پر اسلام آباد کچہری منتقل کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گیاسلام آباد کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کمرہ عدالت کے باہر ایف سی کی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو بالکل فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما تندرست،صحت مند اور مکمل فٹ ہیں۔شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کے 10مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا ٹیسٹ بھی شامل تھا،ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماکے 6 مختلف ایکسرے بھی کیے گئے، رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد بھی نہیں ملے۔

    ذرائع کے مطابق فٹ قرار دیئے جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکی تھی میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو اسپتال میں شہبازگل سے سوال وجواب کرنے سے روکا رکھا تھا ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ شہباز گل مکمل فٹ ہیں لیکن اسپتال میں ان سے تفتیش نہیں کر سکتے۔

    شہباز گل کی لیگل ٹیم بھی پمز اسپتال پہنچی تھی البتہ لیگل ٹیم کے ساتھ ان کے وکیل فیصل چودھری نہیں تھے مز اسپتال پہنچنے والی شہباز گل کی لیگل ٹیم نے کورٹ کا تحریری حکمنامہ بھی وہاں متعین پولیس حکام کے حوالے کردیا تھا شہباز گل کی لیگل ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں لیکن انہیں دروازے پر روک لیا گیا تھا-

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر مقدمہ اور مبینہ تشدد سے متعلق بیان قلمبند کرانےکے لیے اشتہار جاری کیا تھا اشتہار میں کہا گیا تھا کہ شہبازگل پر تشدد سے متعلق کسی کے پاس کوئی شہادت ہے تو اپنا بیان ریکارڈ کرادے اس حوالے سے کوئی بھی شہری آئی جی اسلام آبادکے دفتر میں بیان قلم بندکراسکتا تھا-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گِل پر ریمانڈ کے دوران تشدد کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد سے پیر تک رپورٹ طلب کر لی ہے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت کہاتھا کہ آہ و بکا مچی ہوئی ہے کہ تشدد ہوگیا، کیا یہ میڈیا ہائپ ہے یا واقعی ایسا ہوا ہے؟ ہم نے یہ دیکھنا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے ریمانڈ کے دوران شہباز گِل پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا، سانس کی تکلیف کا بتایا گیا ہے اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالتی استفسار پر بتایا تھا کہ شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے تشدد کا نہیں بتایا

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • حیران ہوں سلمان رشدی زندہ کیسے بچ گیا، ہادی مطر

    حیران ہوں سلمان رشدی زندہ کیسے بچ گیا، ہادی مطر

    شاتمِ رسول سلمان رشدی پرنیویارک میں حملہ کرنے والے ہادی مطر کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اس نے اسلام اور اس کے عقائد پرحملہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ملعون سلمان رشدی پر 12 اگست کی رات نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر ہادی متر نامی شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ حملہ آور ہادی مطر نے نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ حیران ہے کہ سلمان رشدی اس حملے میں بچ کیسے گیا جب میں نے سنا کہ وہ زندہ بچ گیا تو میں حیران رہ گیا۔

    ملزم نے کہا کہ میں آیت اللہ کا احترام کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں رشدی کے بارے میں مطر نے کہا کہ میں نے رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے،مجھے وہ شخص پسند نہیں آیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بہت اچھا انسان ہے وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے، وہ عقائد کے نظام پر حملہ کرتا ہے۔

    ہادی مطر نے ایران سے تعلق کی تردید کی کہا کہ وہ ایران کے پاسداران انقلاب سے رابطے میں نہیں ہےاسے ایک ٹویٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ رشدی اس سال کے شروع میں چوتکوا انسٹی ٹیوشن کی ادبی سیریز میں خطاب کرے گا جس کے بعد اس نے حملے کی تیاری کی۔

    سلمان رشدی پر حملہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

    اس سے قبل امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر ہونے والے حملے سے متعلق ایران کا ردعمل سامنے آیا تھا ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھاکہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں، کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنےکا حق نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر گزشتہ ہفتے نیویارک میں ایک تقریب کےدوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھاجس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے سلمان رشدی پر حملےکےالزام میں 24سالہ شخص ہادی مطر کو گرفتار کیا تھا۔

    ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھےپاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینےکا فتویٰ دیا تھا-

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ

  • تھانہ شرقپورشریف میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کیخلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

    تھانہ شرقپورشریف میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کیخلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

    فیروزوالہ : الیکشن پی پی 139شرقپور کے ریٹرننگ آفیسرہابیل اکرم نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیر اشرف رسول کے خلاف تھانہ شرقپور شریف میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر وادیا-

    باغی ٹی وی : مقدمہ 186ت پ 506ت پ 25 D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے بذریعہ فون کار سرکار میں مداخلت اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے پر دھمکیاں دیں-

    سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا

    الیکشن پی پی 139 کے ریٹرننگ آفیسر ھابیل اکرم نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیر اشرف رسول کے خلاف تھانہ شرقپور شریف میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر وادیا مقدمہ زیر دفعات 186 ت پ 506 ت پ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے اور مقدمہ نمبر 611/22 تحت درج کیا گیا –

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیراشرف رسول ضمنی الیکشن پی پی 139 میں انتظامی ڈھانچےمیں تبدیلی چاہتے تھے اور میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے چیف آفیسر محمد منشاء کا تبادلہ کروانا چاہتے تھے جس پر ریٹرننگ آفیس ہابیل اکرم نے تبادلہ الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا –

    چہرے بدلے باقی کچھ نہیں بدلا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    جس پر طیش میں آکر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے بذریعہ فون ریٹرننگ آفیسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس تھانہ شرقپور شریف نے مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ایم پی اے پیر اشرف رسول کو گرفتار نہیں کیا جاسکا-

    اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پیر اشرف سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا مگر ان کا فون نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا-

    عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول، پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر…

  • ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

    ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

    ریاض: سعودی حکومت کے خلاف تنقید کی حمایت کرنے کے جرم میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے سلمیٰ الشہاب نامی خاتون کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے خلاف تنقید کرنے والوں کی حمایت، فالو اور ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے محافظ کو دی گئی اب تک کی طویل ترین سزا ہے قبل ازیں سلمیٰ الشہاب کو ابتدائی طور پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر 34 سال کردیا۔

    سلمیٰ الشہاب برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں انہیں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ برس چھٹیاں گزارنے اپنے گھر واپس آئی تھیں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بدامنی پھیلانے اور قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ کا استعمال کیا، سلمیٰ الشہاب شادی شدہ ہیں جبکہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔

    مصر میں بیوی کے قاتل جج کو سزائے موت سنا دی گئی

    سلمیٰ الشہاب کو جاننے والے ایک شخص نے کہا کہ وہ2018 یا 2019 میں لیڈز میں پی ایچ ڈی کرنے کےلیے برطانیہ پہنچی تھیں وہ دسمبر 2020 میں چھٹی کے دن سعودی عرب واپس آئی تھی اور اپنے دو بچوں اور شوہر کو اپنے ساتھ واپس برطانیہ لانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ اس کے بعد اسے سعودی حکام نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور بالآخر گرفتار کر کے اس کی ٹویٹس کے لیے مقدمہ چلایا گیا۔

    دوسری جانب سلمیٰ الشہاب کی سزا کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس کے کیس کی پیروی کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ شہاب کو بعض اوقات قید تنہائی میں رکھا گیا تھا اور اس نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران جج کو نجی طور پر کچھ بتانے کی کوشش کی تھی کہ اس کے ساتھ کیسے سلوک کیا گیا تھا، جسے وہ اپنے والد کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس شخص نے کہا کہ اسے جج کو پیغام پہنچانے کی اجازت نہیں تھی۔ اپیل کے فیصلے پر تین ججوں کے دستخط تھے لیکن دستخط ناجائز تھے۔

    مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں

  • چہرے بدلے باقی کچھ نہیں بدلا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    چہرے بدلے باقی کچھ نہیں بدلا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    رواں سال ملک میں جمہوریت کے لئے فیصلہ کن سال ہے اب یہ جمہوریت کے دعویداروں پر ہے کہ وہ کس طرح جمہوریت کی کشتی جو اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اس کو بچا پائیں گے یا پھر خود اس کشتی کو ڈبو دیں گے یہ جانتے ہوئے کہ ملک غیر جمہوری صدموں سے دوچار رہا ہے اس کے باوجود آج ایک بار پھر جمہوریت اور جمہوری ادارے ایک پھر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔

    جمہوری عمل کا فقدان ہماری تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہےملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے سوال ہے کہ ہر بار جمہوریت ایک سوالیہ نشان بن جاتی ہے کیوں؟ آج تک جمہوری عمارت مکمل نہیں ہوسکی ا س پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ہر نئے آنے والے نے عوامی حاکمیت کا نعرہ لگایا کسی نے عوام کی دہلیز پر انصاف پہنچانے کا دعویٰ کیا کوئی کشکول توڑنے کی بات کرتا رہا۔ کوئی قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگاتا رہا۔ کوئی اسلامی نفاذ کا نعرہ لگاتا رہا۔ کوئی غربت مٹائو کا نام دیتا رہا۔ کوئی روٹی کپڑا مکان کا خواب دکھاتا رہا لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلتی رہی اقتدار حاصل کرنے کے بعد ان کے لب و لہجہ تبدیل ہوتے رہے۔ دعوئوں اور وعدوں کی جگہ مجبور یوں، تکبر اور غرور کی حدوں کو عبور کرتے رہے۔

    آج کا منظر نامہ بھی پرانی سیاسی تاریخ کے منظر نامے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کی اکثریت آج بھی مستحکم جمہوری نظام کی تلاش میں ہیں۔ عمران خان کی حکومت کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت کا نعرہ غربت مکائو کا نعرہ چند مہینوں میں ہی بے نقاب ہو گیا تمام خواب قوم کی پلکوں سے پھسل کر زمین پر آگرے یوں محسوس ہوتا ہے چہرے بدلے ہیں کچھ نہیں بدلا۔

    عمران خان کے جانے کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ غربت، بیروزگاری، مہنگائی، بھوک افلاس عوام کی حالت پہلے سے بھی بدتر کر دی ہے۔ عمران حکومت اگر عوام کو لولی پاپ دیتی رہی تو یہ پی ڈی ایم کی حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کا سارا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال رہی ہے۔ تاہم عوام کی تقدیر اور نصیب کے دامن کسی فقیر کے کاسہ گدائی کی طرح خالی کے خالی ہی رہے۔

    پوری قوم بند گلی میں کھڑی ہےاسےراستہ نہیں مل رہامسلم لیگ (ن) کی موجودہ لیڈر شپ ہو یا پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی۔ ملک اور قوم کے مسائل سے نکالنا ان کے بس کی بات نہیں مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے جو محمد شہبازشریف کے پاس وہ تجربہ نہیں جو نوازشریف کے پاس ہےنوازشریف ستمبر میں وطن واپسی کی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

  • ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتارملزم کا اعترافی بیان

    ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتارملزم کا اعترافی بیان

    گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کے ارادے سے آیا تھا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق جسونت سنگھ پچھلے سال 25 دسمبر کو ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر حراست میں لیا تھا اُس وقت ملکہ الزبتھ اپنے بیٹے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں۔

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    20 سالہ جسونت سنگھ چیل بدھ کی صبح برک شائر کے براڈمور ہائی سکیورٹی نفسیاتی ہسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوا، اس پر غداری ایکٹ کی دفعہ 2 کے تحت جرم، جارحانہ ہتھیار رکھنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    2 سابق ججوں کو رشوت لینے پر 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کا حکم

    ٹریزن ایکٹ کے تحت چیل کاسامنا کرنےوالے سب سےسنگین الزام میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر2021 کوونڈسر کیسل میں، ملکہ کے شخص کے قریب، آپ نے جان بوجھ کر ایک بھاری بھرکم تیر کماان تیار کیا تھا یا اس کا استعمال اس کے فرد کو زخمی کرنے کے لیے کیا تھا۔

    غداری ایکٹ کے تحت جیل جانے والا آخری شخص 1981 میں مارکس سرجینٹ تھا، جس نے ملکہ پر اس وقت گولیاں چلانے کا اعتراف کیا تھا جب وہ اس سال رنگ برنگے دستے کے دوران لندن کے مال میں سوار تھیں۔

    واجبات کی ادائیگی کا تنازع: سابق اہلکار نےپولیس کی ویب سائٹ بند کر دی

  • عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول، پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے

    عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول، پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے

    عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت پر کرپٹ ترین افسران احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہاوسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگانے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے،پرویز الہی کو فون پہ جھاڑیں پلا دیں-

    باغی ٹی وی : احمد عزیز تارڑ عثمان بزدار کے دور میں ڈی جی ایل ڈی اے تھا اور احسن جمیل گجر اور فرح شہزادی کے لیے ایل ڈی اے میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرتا تھاآخری بڑی واردات ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا-

    پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”


    دوسری جانب فیاض موہل ،طاہر خورشید کا خاص آدمی ہے بزدار حکومت میں پیسے دے کر ڈی سی لگا اور اب اس نےبطورڈی جی ایل ڈی اے اس گینگ کے ادھورے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچانے کی حامی بھری ہے-

    کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی…

    عمران خان ذاتی طور پر وزیر اعلٰی پنجاب اور چیف سیکٹری پنجاب پر ان دونوں تعیناتیوں کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان دو کرپٹ افسران کی تعیناتی نہ کرنے پر عمران خان نے فوری طور پر چیف سیکٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے-

    عمران خان کا پنجاب حکومت پر بلاواسطہ کنٹرول ہے یہاں تک کہ عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو آخری وارننگ بھی دی ہے کہ اگر یہ دونوں تعینات نہ ہوئے تو چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلٰی نہیں رہیں گے-

    عمران خان نے اس حوالے سےوزیر اعلی کی تاویلوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا پرویز الٰہی کٹھ پتلی وزیر اعلٰی بن کر رہ گئے-

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

  • خارکیف میں  روسی فوج کی بمباری،6 افراد ہلاک 18 زخمی

    خارکیف میں روسی فوج کی بمباری،6 افراد ہلاک 18 زخمی

    یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کی شیلنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بدھ کے روز یوکرین کےدوسرے شہرخارکیف میں روسی بمباری میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، جبکہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    یوکرین روس تنازعہ:دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر:کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے

    خارکیف کے میئر ایگور تیریخوف کےمطابق روسی بمباری کے نتیجے میں روسی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں-

    تاہم علاقائی گورنر اولیگ سینیگوپوف نے ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے جبکہ سولہ زخمی ہیں گورنر نے کہا یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکہ دنیا میں جان بوجھ کرجنگوں کوہوادے رہا ہے،یوکرین جنگ کو بھی طول دے رہا…

    درایں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بمباری کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی "مکمل تباہی” کی مذمت کی کہا کہ بدھ اور جمعرات کی رات حملے میں روسی فوج نے فلیٹس کے ایک بلاک کو نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس کا شہریوں پرشرمناک حملہ ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے یہ ایک جارح ملک کی بزدلانہ حرکت ہے اور ہم اسے معاف نہیں کریں گے یہ حملہ روس کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، جلد اس کا بدلہ لیں گے۔

    روس کی اتحادی ممالک کوجدید ترین ہتھیاردینے کی پیشکش

  • الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق الجیریا کے وزیر داخلہ نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی الجزائر کے 14 اضلاع میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں-

    2 سابق ججوں کو رشوت لینے پر 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کا حکم

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب الطرف میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس کے علاوہ دو دیگر افراد جو اس سے قبل سیٹیف میں بھی ہلاک ہوئے تھے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں۔

    سوک احراس میں، مشرق کی طرف، لوگوں کو اپنے گھروں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی سے پہلے آگ پھیل گئی۔

    حکام نے بتایا کہ سوک احراس میں چار افراد جھلس گئے اور 41 دیگر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

    مصر میں بیوی کے قاتل جج کو سزائے موت سنا دی گئی

    دیگر علاقوں میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی تازہ اعدادو شماری نہیں کی گئی جندرمیری نے آگ کے نتیجے میں کئی سڑکیں بند کر دی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی الجیریا میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اگست کے آغاز سے، الجزائر میں 106 جگہوں پر آگ لگ چکی ہے، جس سے 2,500 ہیکٹر (6,200 ایکڑ) سے زیادہ جنگلات تباہ ہو چکے ہیں بدھ کو ہونے والی تعداد سے اس موسم گرما میں جنگل کی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ آگ لوگوں نے لگائی تھی۔

    الجزائر افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اس میں صرف 4.1m ہیکٹر (10.1m ایکڑ) جنگلات ہیں ہر سال ملک کا شمال جنگل کی آگ سے متاثر ہوتا ہے، یہ مسئلہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔

    پچھلے سال، کم از کم 90 افراد جنگل میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہو گئے تھے جس نے شمالی الجزائر کو تباہ کر دیا تھا، جس سے 100,000 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات تباہ ہو گئے تھے-

    مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں