Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا لاہور پہنچ گیا،طغیانی سے مضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ

    بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا لاہور پہنچ گیا،طغیانی سے مضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑے گئے ریلے کے بعد لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 30 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مزید طغیانی سےلاہور کےمضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے دریائے راوی کنارے آباد کچھ خاندان اپنے پالتو جانوروں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ریلا پہنچنے کے بعد سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ رات سے دریائے راوی کے کنارے تعینات کردیا گیا ہے۔

    نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے سے نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے کئی دیہات زیر آب ہیں، زمینی رابطہ اب بھی منقطع ہے جبکہ مقامی آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے-

    جھنگ میں بھی صورتِ حال ابتر ہے، پانی میں ڈوبے جانور بیمار ہونے لگے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جانور بیمار ہورہے ہیں لیکن کوئی امداد نہیں مل رہی۔

    بارش،کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی،امتحانات ملتوی

    دوسری جانب کوہ سلیمان میں مسلسل بارشوں کے باعث جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں سیلابی ریلوں سے متعدد بستیاں زیرِ آب آگئیں ریلے سے 190 دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ریلے سے سیم نالے میں شگاف پڑنے سے پل کا ایک حصہ ریلے میں بہہ گیا سیلابی ریلے میں بہہ کر سات افراد جاں بحق ہوئے۔ خشنوب میں ایک سو سے زائد مکان، فصلیں، ٹیوب ویلز اور سب کچھ سیلاب میں ڈوب گیا۔

    آخری سیلاب متاثرہ کو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیرِ اعظم

  • ملک بھر میں مزید بارشیں متوقع،اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ

    ملک بھر میں مزید بارشیں متوقع،اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے-

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    محکمہ موسمیات کے مطابق نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہےخطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ،سرگودھا،خوشاب، بھکر،لیہ، ڈ یرہ غا زی خان ،گوجرانوالہ اورگجرات میں بارش کاامکان ہےنارووال، سیالکوٹ ، لاہور،منڈی بہاؤ الدین،حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور فیصل آبا د میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ڈیرہ غا زی خان، تونسہ ، راجن پور،مظفر گڑ ھ،ملتان،خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے ،تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد ،سجاول، کراچی میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ ، مٹیاری ،گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر ، لا ڑ کا نہ ، کشمور، شکار پورٹنڈو جام میں بارش کا امکان ہے ،ٹنڈ و اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور اور نو شہرو فیروز میں بارش کا امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش کا امکان ہے کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اورڈی آ ئی خان میں کہیں کہیں موسلا دھار بار ش کا امکان ہے-

    وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآ ب آنے کا خدشہ ہے ارش کے باعث برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہےاس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختو نخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے –

    دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی۔

    پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں، اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ ،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں صوبے بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    ادھرپرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 6 ہی زخمی ہوئے جبکہ 20 مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا صوبے کے تمام اضلاع میں ‎متعلقہ ضلعی انتظامیہ بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ضلع خیبر کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

  • ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : – ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہےڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارشوں سے بستی لتڑہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا برساتی نالے مٹھوان کا سیلابی ریلا حفاظتی بند بہا کر لےگیا سیلابی ریلا بستی لتڑہ کی شہری آبادی میں داخل ہو گیا متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہو گئی۔

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران تونسہ شریف اورکوہ سلیمان کے سلسلہ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس سے ضلع بھر کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آسکتی ہےضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، مزید کشتیاں تونسہ منگوالی گئی ہیں۔

    برساتی ندی نالوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی، بیشتر خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ بیشتر خاندان سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے پیدل اور اونٹوں کے ذریعے ضروری سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔

    وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

    سیلاب نے تونسہ شریف میں تباہی مچا دی ہے متعدد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے میں سب سے زیادہ نقصان تونسہ شریف کے مغرب میں آباد تاریخی قصبے “منگڑوٹھہ” میں ہوا سینکڑوں مکانات اور مال مویشی سیلابی پانی کے ساتھ بہہ گئے-

    اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو تین وقت کھانا اور رہائش دی جا رہی ہے، تاہم کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

  • ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    امریکی خلائی ادارہ ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے نیا طاقتور راکٹ تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے نئے اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) نامی نیا میگا راکٹ کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ پیڈ پر پہنچایا جارہا ہے یہ راکٹ وہاں سے 29 اگست کو چاند کے مشن پر بھیجا جائے گا۔

    چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود


    پہلے مشن میں انسانوں کو نہیں بھیجا جائے گا مگر مستقبل کے مشنز میں انسانوں کو 5 دہائیوں کے بعد چاند پر بھیجا جائے گا۔


    یہ نیا راکٹ لگ بھگ 100 میٹر لمبا ہے جسے 16 اگست کی شب (مقامی وقت کے مطابق) لانچ پیڈ کی جانب بھیجا گیا جس کو منزل پر پہنچنے کے لیے 11 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

    ناسا ایک بار پھر چاند پرمشن روانہ کیلئے تیار

    اس راکٹ سے آرٹیمس 1 نامی مشن کو بھیجا جائے گا تاکہ مستقبل کے انسانی مشنز کے لیے سسٹم کی آزمائش ہوسکے آرٹیمس 1 کے بغیر انسانوں کے اولین مشن میں ناسا کے اورین اسپیس کرافٹ اور یورپین ایجنسی کے سروس موڈیول کو چاند پر بھیجا جائے گا اس مشن میں اون بھرا کھلونا بھی خلاباز کے طور پر سوار ہوگا۔


    ناسا کو توقع ہے کہ اس مشن کی کامیابی کے بعد آرٹیمس 2 مشن کو 2024 تک بھیجا جاسکے گا جس میں خلابازوں کو چاند پر پہنچایا جائے گا اس کے بعد 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کو بھیجا جائے گا ان مشنز کی کامیابی کے بعد ناسا کی جانب سے 2030 کی دہائی میں انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔


    واضح رہے کہ قبل ازیں یورپین اسپیس ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ شوان دی شیپ (برطانیہ کا ایک معروف ٹی وی کردار) نئے اسپیس لانچ سسٹم کی پہلی پرواز کا حصہ ہوگی، جس سے آرٹیمس پروگرام کا آغاز ہوگا اسی پروگرام کے تحت آئندہ چند برسوں میں چاند پر انسانوں کی واپسی ہوگی۔

    کائناتی تتلی : آپس میں ٹکراتی دو کہکشاؤں کی خوبصورت تصویر جاری

    ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

  • ریلویز پولیس کا  اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ، کروڑوں کی کمرشل ریلوے اراضی واگزار کروا لی

    ریلویز پولیس کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ، کروڑوں کی کمرشل ریلوے اراضی واگزار کروا لی

    ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا جس میں کروڑوں کی کمرشل ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی-

    باغی ٹی وی : ریلویز پولیس کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پھاٹک نمبر 25 نزد ریلوے سٹیشن کامونکی کے مقام پر عمل میں لایا گیا انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں1 کنال کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 4 کروڑ روپے قابضین سے واگزار کروائی گئی-

    قابضین ریلوے اراضی پر عرصہ دراز سے کاروبار کر رہے تھےانکروچر شیر علی اور احمد حیدر پر تھانہ ریلویز پولیس گوجرانولہ میں ناجائز انکروچمنٹ کے مقدمات درج تھےکمرشل اراضی واگزار کروا کر ریلویز حکّام کے حوالے کی گئی-

    آپریشن انسپکٹر راشد شاہ زمان ایس ایچ او تھانہ ریلویز پولیس گوجرانوالہ، IOW ریلوے گوجرانوالہ اور سٹیشن ماسٹر کامونکی کے زیرنگرانی سر انجام دیا گیا ریلویز پولیس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں عملہ ریلویز کو بھرپور سیکیورٹی اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا پاور ہاؤس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کی جانب سےپولیس پر پتھراؤ کیا گیا اوررکاوٹیں کھڑی کرکےانسداد تجاوزات کےآپریشن کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔

    پولیس نے سخت مزاحمت کے باوجود لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے نصف درجن سے زائد افراد کو ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا

  • پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان  کر دیا

    پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ چار سالوں کے لیے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی پاکستان اے سی سی 50 اوور کا ایشیا کپ 2023 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی کھیلے گا-

    بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے وجہ بتادی

    2025 اور 2026 میں شیڈول دو ون ڈے سہ فریقی سیریز؛ پاکستان چار سال کی مدت میں کم از کم 238 دن کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلے گا، جس میں 27 ٹیسٹ، 47 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں جبکہ پاکستان کم ازکم 13 ٹیسٹ،26 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوئنٹی میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا-


    اے سی سی 50 اوور کے ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز شامل ہیں، جو پاکستان بالترتیب 2023 اور 2025 میں کھیلے گا۔ 2023 اور 2027 کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے ساتھ ساتھ 2025 اور 2026 کی تین ملکی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا پی سی بی کے مطابق میچز کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے-

    اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جب کہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کےلیےپاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ اس دوران پاکستان دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گا۔

    پی سی بی نے آئی سی سی کے عالمی ایونٹس پر ایک نظر کے ساتھ وائٹ بال میچز شیڈول کیے ہیں۔

    جبکہ پاکستان بالترتیب ICC مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور ICC چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایشیا کپ 2023 اور فروری 2025 میں سہ رخی سیریز کی میزبانی کرے گا، وہ تعمیر میں ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 11 T20I کھیلے گا۔ ICC مردوں کے T20 ورلڈ کپ 2024 تک، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔

    اسی طرح، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، پاکستان آسٹریلیا سے تین ہوم گراؤنڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

    آسٹریلیا کے علاوہ تین دیگر ٹیمیں افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے بھی 2023 سے 2027 کے درمیان پاکستان میں وائٹ بال کے میچ کھیلیں گی۔

    پاکستان کا FTP 2023-2027 اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی بار آئی سی سی کے 12 میں سے 10 مکمل رکن ممالک کی میزبانی کرے گا۔

    پاکستان مینز فیوچر ٹورز پروگرام 2023-2027 (تمام ٹیسٹ میچز کا شمار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 اور 2025-2027 میں ہوتا ہے)-

    سال 2023-24

    جولائی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان (دو ٹیسٹ)، اگست میں پاکستان اور افغانستان (تین ون ڈے) کھیلیں گے ستمبر میں پاکستان اے سی سی 50 اوور کا ایشیا کپ کھیلے گا اکتوبر/نومبر 2023 میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا کھیلے گا

    دسمبر/جنوری میں پاکستان اور آسٹریلیا (تین ٹیسٹ). فروری/مارچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز (دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی) جبکہ مئی میں پاکستان سے نیدرلینڈز (تین T20I)، آئرلینڈ (تین T20I) اور انگلینڈ (پانچ T20I) کھیلے گا جون 2024 میں آئی سی سی مینز کا T20 ورلڈ کپ USA/ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گا-

    گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    سال 2024-25

    اگست میں پاکستان میں بنگلہ دیش (دو ٹیسٹ)، اکتوبر میں پاکستان میں انگلینڈ (تین ٹیسٹ) نومبر میں پاکستان سے آسٹریلیا (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) نومبر/دسمبرمیں زمبابوے کے ساتھ (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) میچز کھیلے گا-

    دسمبر/جنوری میں پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ (دو ٹیسٹ، تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی) جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ، پاکستان میں (ون ڈے سہ فریقی سیریز) میچز کھیلے گا-

    فروری/مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کھیلی جائے گی مئی میں پاکستان میں بنگلہ دیش (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) میچز کھیلے جائیں گے-

    سال 2025-26

    جولائی/اگست – پاکستان سے ویسٹ انڈیز (تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی)، اگست – پاکستان میں افغانستان (تین ٹی ٹوئنٹی)، اگست/ستمبر – ACC T20 ایشیا کپ (میزبان/مقام TBC)، ستمبر/اکتوبر – پاکستان میں آئرلینڈ (تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی)، اکتوبر/نومبر – پاکستان میں جنوبی افریقہ (دو ٹیسٹ، تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی) میچز کھیلے جائیں گے-

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    نومبر – سری لنکا پاکستان میں (تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی)، فروری – پاکستان میں آسٹریلیا (تین T20)، فروری/مارچ – ICC مردوں کا T20 ورلڈ کپ بھارت/سری لنکا 2026 اور مارچ – پاکستان میں آسٹریلیا (تین ون ڈے)، مارچ/اپریل – پاکستان سے بنگلہ دیش (دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی)، اپریل/مئی – پاکستان میں زمبابوے (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) میچز کھیلے جائیں گے-

    سال 2026-27

    جولائی/اگست – پاکستان سے ویسٹ انڈیز (دو ٹیسٹ)، اگست/ستمبر – پاکستان سے انگلینڈ (تین ٹیسٹ)، اکتوبر – سری لنکا پاکستان میں (تین ٹی ٹوئنٹی)، اکتوبر/نومبر – پاکستان میں انگلینڈ اور سری لنکا (ون ڈے سہ رخی سیریز)، نومبر – سری لنکا پاکستان میں (دو ٹیسٹ)، مارچ – پاکستان میں نیوزی لینڈ (دو ٹیسٹ) میچز کھیلے گا-

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (یہ 2023-2027 سائیکل کے دوران عارضی ونڈوز ہیں):

    جنوری/فروری 2024 – HBL پاکستان سپر لیگ 2024 سیریز کھیلی جائے گی، مارچ-مئی 2025 – HBL پاکستان سپر لیگ 2025 سیریز کھیلی جائے گی-

    دسمبر 2025/جنوری 2026 – HBL پاکستان سپر لیگ 2026 سیریز کھیلی جائے گی اور جنوری/فروری 2027 – HBL پاکستان سپر لیگ 2027 سیریز کھیلی جائے گی-

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سال 2023 سے 2027 تک کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے معیاری، مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ مینجمنٹ کو ترجیح دی ہے، کوشش کی گئی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر مواقع دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس عرصے کے دوران پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں آئندہ ایف ٹی پی میں 2 ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

  • محققین عطیہ کیے گئے گردے کا بلڈ گروپ بدلنے میں کامیاب

    محققین عطیہ کیے گئے گردے کا بلڈ گروپ بدلنے میں کامیاب

    برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسے 3 گردوں کا بلڈ گروپ بدلنے میں کامیابی حاصل کی جو انتقال کرجانے والے افراد نے عطیہ کیے تھے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کو توقع ہے کہ اس پیشرفت سے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے سپلائی میں اضافہ ہوسکے گا، بالخصوص ایسے افراد کے لیے جن کے لیے عطیہ کیے گئے گردوں کے میچ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

    گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں

    تحقیق میں شامل پروفیسر مائیک نکلسن اور پی ایچ ڈی۔ طالبہ سیرینا میک ملن نے اس مقصد کے لیے normothermic perfusion machine نامی ڈیوائس کو انسانی گردوں سے منسلک کیا تاکہ اس عضو میں آکسیجن ملے خون کی گردش یقینی ہونے سے اسے زیادہ عرصے تک محفوظ رکھ جاسکے۔

    بعد ازاں خون کو ایک انزائمے کے ساتھ خارج کردیا گیا، یہ انزائمے ایک مالیکیولر قینچی کی طرح کام کرتے ہوئے بلڈ گروپ کا تعین کرنے والے عناصر کو ختم کرکے اسے سب سے عام قسم O ٹائپ میں بدل دیتا ہے۔

    A بلڈ گروپ والے شخص کا گردہ B بلڈ گروپ والے شخص میں ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی دوسرے طریقے سے۔ لیکن خون کی قسم کو یونیورسل O میں تبدیل کرنے سے مزید ٹرانسپلانٹ ہونے کا موقع ملے گا کیونکہ O کسی بھی بلڈ گروپ والے لوگوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    میک ملن نے کہا کہ "ہمارے اعتماد میں واقعی اضافہ ہوا جب انزائمے کے استعمال سے گردوں میں خون کے گروپ کا تعین کرنے والے اینٹی جینز بہت تیزی سے ختم ہوگئے اس کے بعد ہم جانتے تھے کہ یہ عمل ممکن ہے اور پھر ہم نے انسانی گردوں پر اس کی آزمائش کی۔

    ملن نے کہا کہ اس مقصد کے لیے B بلڈ گروپ والے انسانی گردوں میں مشین کا استعمال کرتے ہوئےبی گردوں میں انزائمے کو شامل کیا گیا ہم نے دیکھا کہ چند گھنٹوں میں وہ O قسم میں تبدیل ہو گیا-

    گُردوں کے امراض جدید تحقیق کی روشنی میں

    یہ دریافت نسلی اقلیتی گروہوں کے لوگوں کےلیے خاص طور پراثر انداز ہوسکتی ہے جو اکثر کاکیشین مریضوں کے مقابلے میں ٹرانسپلانٹ کے لیے ایک سال طویل انتظار کرتے ہیں۔

    اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے پاس B قسم کا خون ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور ان آبادیوں کی طرف سے عطیہ کرنے کی موجودہ شرح کم ہونے کے باعث گردے کافی نہیں ہوتے کہ عطیہ کئے جا سکیں 2020/21 میں، اعضاء کےکل عطیات کاصرف 9فیصد سیاہ فام اور اقلیتی نسلی عطیہ دہندگان سے آیا جب کہ سیاہ اور اقلیتی نسلی مریض گردے کی پیوند کاری کی انتظار کی فہرست میں 33 فیصد ہیں۔

    اب کیمبرج ٹیم کی جانب سے یہ دیکھا جائے گا کہO گروپ میں منتقل کیے جانے والے گردے کسی مریض کے جسم میں کیسے کام کرتے ہیں-

    پرفیوژن مشین انہیں لوگوں میں ٹیسٹ کرنے سے پہلے ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے، کیونکہ وہ گردے لے سکتے ہیں جو O قسم میں تبدیل ہو چکے ہیں، مختلف خون کی اقسام کو متعارف کرانے کے لیے مشین کا استعمال کر سکتے ہیں اور یہ مانیٹر کر سکتے ہیں کہ گردہ کس طرح کا رد عمل ظاہر کر سکتا ہے، جس میں ٹرانسپلانٹ کے عمل کو نقل کیا جا سکتا ہے۔

    خون میں کولیسٹرول۔لیول کیسے کم کر سکتے ہیں?

    ٹرانسپلانٹ سرجری کے پروفیسر نکلسن نے کہا کہ عطیہ کیے گئے گردے کی پیوند کاری کی جانے والی سب سے بڑی پابندیوں میں سے ایک یہ حقیقت ہے کہ آپ کے خون کے گروپ کے مطابق ہونا ضروری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے خلیوں پر اینٹی جینز اور مارکر موجود ہیں جو A یا B ہو سکتے ہیں۔ آپ کا جسم قدرتی طور پر ان کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرتا ہے جو آپ کے پاس نہیں ہیں۔

    "بلڈ گروپ کی درجہ بندی کا تعین نسلی بنیادوں پر بھی کیا جاتا ہے اور نسلی اقلیتی گروہوں میں بی قسم کے نایاب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہےخون کے گروپ کو یونیورسل O قسم میں کامیابی کے ساتھ منتقل کرنے کے بعد، ہمیں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہمارے طریقے طبی ترتیب میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اور بالآخر ٹرانسپلانٹیشن تک لے جایا جاتا ہے۔

    کڈنی ریسرچ یو کے میں ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آئسلنگ میک موہن نے کہا،مائیک اور سرینا جو تحقیق کر رہے ہیں وہ ممکنہ طور پر گیم چینج کرنے والی ہے۔ ٹیم نے اتنے کم وقت میں جو پیشرفت کی ہے اسے دیکھنا ناقابل یقین حد تک متاثر کن ہے۔ ، اور ہم اگلے اقدامات دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    مٹر میں چھپے صحت کے راز

    میک موہن نے کہا کہ ایک تنظیم کے طور پر، ہم اس تحقیق کو فنڈ دینے کے لیے پرعزم ہیں جو علاج کو تبدیل کرتی ہے اور صحت کی ناہمواریوں سے نمٹتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اقلیتی نسلی گروہوں کےلوگ ٹرانسپلانٹ کے لیے زیادہ انتظار کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے خون کی قسم کے دستیاب اعضاء کے ساتھ میچ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ تحقیق اقلیتی نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زیادہ لوگوں کے لیے امید کی کرن پیش کرتی ہے جو گردے کے انتظار میں ہیں ۔

    خون کی دوسری اقسام کو دوبارہ متعارف کرانے کی جانچ کرنے کے بعد، کیمبرج ٹیم یہ دیکھے گی کہ طبی ترتیب میں اس نقطہ نظر کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اتنے کم وقت میں بہت ترقی کر کے وہ مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔

    مائیک اور سرینا کے کام پر مکمل دستاویز آئندہ مہینوں میں برٹش جرنل آف سرجری میں شائع ہوں گے فی الوقت یہ تحقیق کسی جریدے میں شائع نہیں کی گئی-

    کیا موٹے لوگ زمین کے لئے خطرہ ہیں?

  • واٹس ایپ کی  ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ کے لیے جاری کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان


    بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہی جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کرسکتےہیں یہ فیچر چند ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بیٹا ٹیسٹرز ہیں، اس فیچر پر فی الحال تجربہ کیا جارہا ہے اور اسی وجہ سے اب تک دیگر صارفین کی رسائی ممکن نہیں-

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    اب اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کردیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں آپ چند سیکنڈوں کی مہلت پر ’اَن ڈُو‘ کا ٹیب استعمال کرتے ہوئے میسج واپس لا سکیں گے اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ کر سکیں گے۔

    اس فیچر کے حصول کیلئے پلے اسٹور میں جاکر واٹس ایپ بیٹا ورژن اپ ڈیٹ کریں، اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ پر نہ آئے تو پریشان نہ ہوں واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آنے والے چند ہفتوں میں عالمی سطح پر متعارف کرادیا جائے گا۔

    ٹک ٹاک میں نئے فیچر کا اضافہ

  • واجبات کی ادائیگی کا تنازع: سابق اہلکار نےپولیس کی ویب سائٹ بند کر دی

    واجبات کی ادائیگی کا تنازع: سابق اہلکار نےپولیس کی ویب سائٹ بند کر دی

    نیوٹن:امریکا میں ایک سابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر واجبات کی ادائیگی کے تنازع پر پولیس کی ویب سائٹ بند کر دی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ اسٹیون اسمتھ، جو ایک طویل عرصے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق ڈائریکٹر ہیں، نے جون اور جولائی میں کئی دنوں تک محکمے کی ویب سائٹ کو ہٹا دیا۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر ویب سائٹ بند کرنے والے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    نیوٹن شہر کی میئر رُوتھین فُلر کا کہنا تھاکہ سابق اہلکار، جو محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر تھا، نے جون کے آخر اور جولائی میں محکمے کی ویب سائٹ بند کر دی تھی ویب سائٹ پر جانے والوں کو ایک پیغام دِکھایا جاتا تھا جس میں لکھا تھا کہ نیوٹن پولیس ڈاٹ کام ویب سائٹ نے نیوٹن کے رہائشیوں کو پچھلے بیس سالوں سے شہر کو بغیر کسی قیمت کے معلومات فراہم کی ہیں میئر سے رابطہ کریں اور ویب سائٹ بحال کرنے کا کہیں۔

    شہر کی سابقہ ​​سرکاری ویب سائٹ، newtonpolice.com، سمتھ کی ملکیت ہے اور اس طرح وہ کنٹرول کرتا ہے ویب سائٹ کون تبدیل کر سکتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اس نے ابھی تک یہ اجازتیں نیوٹن کے حکام کو نہیں دی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او نے ’منکی پاکس‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

    میئر نیوٹن کا کہنا تھا کہ اہلکار نے شہری حکام کو مارچ میں مطلع کیا تھا کہ وہ نوکری چھوڑ رہا ہے اہلکار کو لگتا تھا کہ جس وقت انہوں نے ویب سائٹ بند کی ان کو 1 لاکھ 37 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی جانی تھی۔

    اس کے بعد شہر نے محکمہ پولیس کی ایک نئی ویب سائٹ بنائی ہے، جو ہنگامی حالات اور معمول کے معاملات کے لیے کلیدی وسائل کے طور پر کام کرتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، newtonpolice.com ویب سائٹ اب فعال نہیں ہے۔

    شہر نے اس پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کر دیا جو غیر یونین کارکنوں کو 40 گھنٹے سے زیادہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ اگر میئر کا دفتر اس کی اجازت دیتا ہے تو ایک استثناء ہے، لیکن فلر نے کہا کہ شہر کے پاس اسمتھ کو یہ اجازت دینے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جبکہ اسمتھ اس نکتے کے خلاف دلیل دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ارادے صاف تھے۔

    اسمتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کردار میں جو بھی اقدامات کیے وہ اس وقت نیوٹن پولیس چیف کی منظوری اور اجازت کے ساتھ کیے گئے تھے۔ میں اس معاملے میں حقائق کی شہر کی نمائندگی سے مایوس ہوں۔ میں کسی بھی بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے شہر کے ساتھ کام کرتا رہوں گا-

    بارسلونا میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیےمنفرد ٹیم کی خدمات

  • شمالی کوریا کا مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ

    شمالی کوریا کا مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ

    پیانگ یانگ: عالمی مخالفت کے باوجود شمالی کوریا نے مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے اونچون سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

    شمالی کوریا کے صدر کورونا سے صحتیاب

    شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔

    سیول کی وزارت دفاع نے کہا، اس سال پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات کے ریکارڈ توڑ سلسلے میں ایک ماہ سے جاری تعطل کا خاتمہ ہوا۔

    وزارت کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، آج صبح، ہمیں پتہ چلا کہ شمالی کوریا نے جنوبی پیونگن صوبے کے اونچون سے مغربی سمندر میں دو کروز میزائل فائر کیے ہیں امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام پرواز کے فاصلے جیسی تفصیلی وضاحتوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    آخری بار پیانگ یانگ نے 10 جولائی کو ہتھیاروں کا تجربہ کیا تھا، جب انہوں نے متعدد راکٹ لانچرز کو فائر کیا تھا۔

    اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے پیانگ یانگ نےاپنا پہلا جوہری تجربہ سن 2017 میں کیا تھا جس کےبعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارت کاری کی کوششوں کے نتیجے میں اس نے مستقبل میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر خود ساختہ پابندی کا اعلان کیا۔

    ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہر