Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تباہی مچ گئی ،سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں بڑے پیمانے پر دیہات اور بستیاں پانی میں گھر گئیں۔ روجھان کی رودکوہی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، راجن پور میں داجل کو جام پور سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا۔ میراں پور سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

    ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    تونسہ میں انڈس ہائی وے ڈوبنے سے سندھ جانے والی ٹریفک رک گئی۔ بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے تین لاشیں بر آمد کی گئیں۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کر دیا گیا۔پنجاب کے ریسکیو، ریونیو، ہیلتھ، لائیو اسٹاک اور دیگر محکمے ہائی الرٹ کر دیے گئے۔

    کمشنر ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ڈی جی خان اور راجن پور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کیے گئے ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کے مطابق ڈی جی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیوں کےلیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے فکسڈ کیمپ کے علاوہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    ادھر توبہ اچکزئی میں کئی گھنٹوں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف پانی پانی کردیا شدید بارشوں سے سیلابی ریلےقلعہ عبداللہ میں داخل ہوگئے جس سے کئی دیہات اور سڑکیں ڈوب گئیں سیلابی ریلے سے باغات اور فصلیں تباہ جب کہ کئی مویشی بہہ گئے، انتظامیہ نے صورتحال خراب ہونےپر شہریوں کی فوری منتقلی شروع کردی۔

    خاران میں 2 لیویز افسران سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہو گئے جب کہ موسیٰ خیل، دکی، بارکھان اور کوہلو میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی موسیٰ خیل میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات گرگئے جب کہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے ادھر سبی، جیکب آبادریلوے ٹریک زیر آب آگیا جب کہ مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعے سبی ریلوےاسٹیشن پہنچایا گیا۔

    دوسری جانب سکھر میں کندھ کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقے گھوڑا گھٹ میں پیش آیا جہاں دریائے سندھ پار کرتے ہوئےکشتی الٹ گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں متاثرہ کشتی میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیاہے۔

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اور کز ئی، کرم،ڈی آ ئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا، آزادکشمیر ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر بارش کا امکان ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارکھان،سبی، ژوب ،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے میانوالی ،سرگودھا، خوشاب ، بھکر،لیہ ، ڈ یر ہ غا زی خان ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش متوقع ہے-

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،منڈی بہاؤالدین ، نارووال اور فیصل آبا د میں بارش کا امکان ہے ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے،ٹھٹھہ ، مٹیاری ،جیکب آباد، جامشورو، سکھر،لا ڑ کا نہ ، ٹنڈو جام، ٹنڈ و اللہ یار میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور، نو شہرو فیروز، کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے دیر،چترال،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،شانگلہ اور بو نیر میں بارش متوقع ہے جبکہ مردان، پشاور ، نو شہرہ، مہمنڈ، کوہاٹ، بنوں، خیبر، با جوڑ، چار سدہ اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کااخراج 2لاکھ 18 ہزازکیوسک ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ ، پانی کی آمد 2لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1547 فٹ ،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1171 فٹ ہے-

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

  • سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر: روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی-

    باغی ٹی وی : حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں-

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرلاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ قبل ازیں وٹروے ایم 5 پر جلالپور پیروالہ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی بس میں کل 24 مسافرسوار تھے جن میں سے 2 مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا آگ اس قدر شدید اورخوفناک تھی کہ دورسےدکھائی دے رہی تھی آخری اطلاعات تک حادثےمیں کم ازکم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق،2 زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان موٹروے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا کہا کہ جلال پور پیر والا ٹریفک حادثہ نہایت ہی افسوسناک ہے،میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں-

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • ون ڈے سیریز:پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ آج ہو گا

    ون ڈے سیریز:پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ آج ہو گا

    پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا انجری کے باعث کھیلنے کا امکان نہیں دیگر اسکواڈ میں شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ آج میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔


    دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بلے باز سلمان علی آغا نے کہا اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں۔ اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔

    فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے۔ ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے۔ کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے 13 ٹیسٹ میچ جب کہ سلمان آغا 2 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے اگر قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

    بابراعظم اس سیریزمیں ایک بھی سنچری اسکور کردیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہیں۔ یہاں کا موسم اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔

  • مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں

    مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں

    قاہرہ: مسلمان نوجوان مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب شہر کے گرجا گھر میں لگی آگ میں پھنسے متعدد لوگوں کو باہر نکالنے کوشش میں زخمی ہو گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق نوجوان محمد یحیٰی ابو مروان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانچ بچوں سمیت متعدد لوگوں کی جان بچائی ،امدادی کام کے دوران ابومروان کی پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اب ہسپتال میں ہیں۔

    مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا…

    ابو مروان کا کہنا ہے کہ وہ گرجا گھر کے قریب ہی رہتے ہیں، وقوعہ کے روز وہ اپنے گھر سے نکلے تو دیکھا گرجا گھر میں ہولناک آگ لگی ہوئی اور اندر سے لوگ ’بچاؤ بچاؤ‘ کی آوازیں لگا رہے ہیں۔

    ابو مروان کے مطابق یہ منظر دیکھتے ہی وہ جان کی پروا کیے بغیر آگ میں کود پڑے اور پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی عینی شاہدین نے کہا ہے کہ نوجوان محمد ابو مروان نے پانچ بچوں کو گرجا گھر سے باہر نکالا ہے جبکہ متعدد مرد اور خواتین کی نکلنے میں مدد کی ہے-

    ایک عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ میں محصور ایک بزرگ کو جب نکالنے گئے تو اٹھاتے وقت وہ پھسل گئے اور پیر میں شدید زخم لگ گئے بزرگ کو اٹھائے لنگڑاتے ہوئے جب باہر آئے تو درد کی وجہ سے زمین پر بیٹھ گئے۔

    دوسری طرف امبابہ ہسپتال کی طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ابو مروان کا پیر ٹوٹ گیا ہے اور اور ہڈی جڑنے کے لیے دو ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

    مصرمیں کالج کے پہلے سال ہی میڈیکل کی طلبہ کی ریکارڈ تعداد ناکام

    واضح رہے کہ قاہرہ کے نزدیک شہر کے گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں جیزہ کے امبابہ محلے میں واقع قبطیوں کے ابوصفین چرچ میں آتشزدگی کے وقت پانچ ہزار افراد جمع تھے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گرجا گھر میں اجتماعی دعائیہ تقریب کے دوران میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی-

    قبطی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی عیسائی برادری ہیں، جو مصر کی 103 ملین آبادی میں سے کم از کم 10 ملین ہیں مصر حالیہ برسوں میں کئی مہلک آگ کا شکار ہو چکا ہے مارچ 2021 میں، قاہرہ کے مشرقی مضافات میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے 2020 میں، دو ہسپتالوں میں آگ لگنے سے کوویڈ کے 14 مریض ہلاک ہوئے۔

    ایران میں ہیٹ اسٹروک سے 500 سے زائد مزدوراسپتال داخل، متعدد جاں بحق ہوگئے

  • موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    موٹروے پر ٹریفک حادثہ، صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

    ملتان: موٹروے ایم 5 پر جلالپور پیروالہ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی بس میں کل 24 مسافرسوار تھے جن میں سے 2 مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔

    باغی ٹی وی : موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی –

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پرپہنچ گئےمقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا بس میں 2 ڈرائیور سوار تھے تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا-

    رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔

    لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق تین افراد انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بُک کرائے گئے تھے عدیل اور شاہد کے نام پر تین تین ٹکٹ بُک تھے جبکہ ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر چار ٹکٹ بُک کرائے گئے۔ حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر دو دو ٹکٹ بُک کرائے گئے اس کے علاوہ نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر بھی ایک ایک ٹکٹ بُک تھے-

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق،2 زخمی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، صدر نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت ہی افسوناک ہے ۔ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا،اور کہا کہ زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ،وفاقی وزیر اطلاعات نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشک بار ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند فرمائے، (آمین)، وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے-

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

    بلوچستان: پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر حملہ

  • پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،نیڈ پرائس

    پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،نیڈ پرائس

    امریکا نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے-

    باغی ٹی وی : امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی مشن کے خاتمے کو تقریباً ایک سال ہوگیا، افغان انخلا کے ایک سال بعد آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

    امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

    نیڈپرائس نے کہا کہ آج ہم عالمی خطرات،چیلنجوں اور مواقع پر بہتر توجہ دینے کے قابل ہیں اور فوجی مشن کےخاتمےکامطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،حال ہی میں کابل میں القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کی ہلاکت اس کا ثبوت ہے۔

    امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ہم افغان عوام کی فلاحی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہمیں طالبان حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغان عوام سے کیے گئے وعدووں کی پاسداری کرے گی۔

    افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ…

    نیڈپرائس نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں آج نیٹو پہلے سے زیادہ بامقصد ہے جبکہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا سب سے مؤثر حل سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، جوہری معاہدےکےلیےایران کو ہرصورت ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ترک کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ چین یک طرفہ طور پر آبنائے تائیوان کے اطرف اسٹیٹس کو بدلنا چاہتا ہے،امریکی ارکانِ کانگریس کے دورہ تائیوان معمول کی بات ہے جس پر چین کا رد عمل حد سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ ہے-

    نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

  • مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

    مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

    مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم پیر کو ادا کی گئی حرمین شریفین انتظامیہ کےسربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔

    عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم


    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کے ہمراہ مسجد حرام پہنچے جہاں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے ان کا استقبال کیا۔


    شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد حرام آمد کے بعد پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نوافل ادا کیں۔ اس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے جہاں انہیں غسل دینے کا شرف حاصل ہوا۔ پھر انہوں نے سنتیں ادا کیں

    خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں


    غسل کعبہ عرق گلاب اور اعلی درجے کے عود سے معطر آب زمزم سے دیا جاتا ہے اس موقع پر کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے سے صاف کیا گیاغسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلی درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔


    مسجد الحرام میں صفائی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیا پر چاندی کی پرت چڑھی ہوتی ہے اس کام کے لیے چاندی کے د ندانوں والی 4 جھاڑو استعمال ہوتی ہیں غسل کعبہ سے قبل جھاڑو سے خانہ کعبہ کی گرد صاف کی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

    سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ گزشتہ روز حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے 4 افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے۔

    مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا…

    پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کردی ہیں، جس کے بعد میتیں پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔ پاکستانی محنت کشوں کی نمازجنازہ سعودی عرب میں بھی ادا کی گئی۔

    امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

  • گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے استنبول سے لاہور پہنچے ائیرپورٹ پر ارشدندیم کے اہل خانہ اور اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے ایتھلیٹ کا شاندار استقبال کیا جبکہ ان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔


    لاہور ائیر پورٹ پت ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا، خوشی ہے کہ پاکستان کے لیے دو میڈل جیتے میں زخمی تھا لیکن اس کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور گولڈ میڈل جیتا نوجوانوں سے کہوں گا محنت کریں، محنت رائیگاں نہیں جائے گی اور پھل ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہییں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں حکومت کو چاہیے اولمپک کے لیے ایک علیحدہ گراؤنڈ دے۔

    صوبائی وزیرکھیل ملک تیمور نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دیا ہے،ارشد ندیم کے گاوں میں اسٹیڈیم بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ارشدندیم نے پہلے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ بعد ازاں انہوں نے ترکیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا برمنگھم میں ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

    اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہےارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

  • بارسلونا میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیےمنفرد ٹیم کی خدمات

    بارسلونا میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیےمنفرد ٹیم کی خدمات

    اسپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیے بکریوں اور بھیڑوں پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے جن کا بس کام ہے زیادہ سے زیادہ سبزہ چرنا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ادارے Pau Costa Foundation کی جانب سے اس طریقہ کار پر 2016 سے اسپین میں کام کیا جارہا ہے اور اس کے عہدیدار Guillem Canaleta نے بتایا کہ ماضی میں اس طرح جنگلات کو آتشزدگی سے بچایا جاتا تھا، ہم نے کچھ نیا نہیں کیا۔

    مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا اعلان

    بارسلونا میں اس پروگرام کا آغاز اپریل میں Collserola پارک سے ہوا تھا 290 بھیڑوں اور بکریوں کو انڈر گروتھ کے لیے استعمال کیا ہے کولسیرولا نیشنل پارک 20 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں ہر سال آگ لگنے کے اوسطاً 50 واقعات سامنے آتے ہیں عام طور پر یہ آگ زیادہ نہیں پھیلتی مگر یہ خطرہ موجود ہےکہ کسی دن بڑےپیمانےپرآتشزدگی سےملحقہ آبادیاں متاثرہوسکتی ہیں-

    اس پائلٹ پراجیکٹ کا اختتام جولائی میں ہوا مگر اب اسے بارسلونا کے دیگر حصوں میں بھی جلد شروع کیا جائے گا، یہ بحیرہ روم کے بندرگاہی شہر کے 1.6 ملین باشندوں کو دیہی علاقوں کے بارے میں تعلیم دینے میں بھی مدد کرتا ہے-

    چرواہوں میں سے ایک ڈینیئل سانچیز نےکہا کہ سب سےبڑا چیلنج لوگوں کو دیہی زندگی کےبارے میں دوبارہ تعلیم دینا ہےجب وہ جانوروں کو چرانے کے لیے باہر لے جا رہے تھے سالہ ریوڑ کی دیکھ بھال کے لیے سینٹ لورینک ساول سے بارسلونا منتقل ہوا، جو کہ اندرون ملک سے کچھ 50 کلومیٹر (30 میل) دور واقع ہے۔ وہ بھیڑوں اور بکریوں کے پاس پارک میں ایک شیڈ میں سوتا ہے۔

    امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

    8,200-ہیکٹر (20,262-ایکڑ) پارک نیویارک کے سینٹرل پارک سے 22 گنا بڑا اور پیرس کے بوئس ڈی بولون سے آٹھ گنا بڑا ہے اس کے دیکھنے کے مقامات بارسلونا کے وسیع و عریض نظارے پیش کرتے ہیں، اور پیدل سفر کے راستے اسے جوگرز، سائیکل سواروں اور سیر کے لیے نکلنے والے لوگوں میں مقبول بناتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بارسلونا پہلا شہر نہیں جہاں بھیڑ بکریوں کو آتشزدگی کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اس سے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں متعدد کمپنیوں نے بکریوں کی خدمات اسی مقصد کے لیے حاصل کیں جبکہ شمالی پرتگال میں گھوڑوں کے ذریعے Faia Brava reserve کو بچایا گیا جبکہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں بھی مویشیوں کو آتشزدگی کا خطرہ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے-

    یاد رہے کہ یہ ایک قدیم حکمت عملی ہے جس کو دنیا کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس میں جن علاقوں میں آگ لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے وہاں سبزہ چرنے والے مویشیوں کو چھوڑ دیا جائے جو ایسی خشک نباتات کھالیں جو آگ کے لیے ایندھن کا باعث بن سکتی ہیں۔

    مصرمیں کالج کے پہلے سال ہی میڈیکل کی طلبہ کی ریکارڈ تعداد ناکام