Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ،سمندر میں طغیانی، تیسرا الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ،سمندر میں طغیانی، تیسرا الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا سمندر میں دو دن طغیانی رہے گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی جانب سےتیسرا الرٹ جاری کر دیا گیا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیر 14 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے450 کلومیٹردور ہے۔سسٹم ٹھٹھہ سے550کلومیٹر دور اورماڑہ کےجنوب میں350 کلومیٹردورہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میں موجودڈپریشن مغرب اورجنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔سسٹم کےمرکز میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں میں مزید جنوب مغربی سمت کی جانب بڑھا ہےآج شام تک سسٹم کے مزید مغرب کی طرف بڑھنے اور پھر واپس آنے کا امکان ہے۔ساحلی علاقوں کوبحیرہ عرب میں موجودڈپریشن سے فی الحال خطرہ نہیں۔

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود اس سرگرمی کو ٹروپیکل سائیکلون سینٹر مسلسل مانیٹر کررہا ہے، بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آ ج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے۔بارشو ں کے اسپل کا اختتام 15اگست تک ہوسکتاہے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز اسپیل متوقع ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔

    سوات بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے

  • جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی

    جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی

    سعودی عرب میں ایک خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے خود کو اُڑالیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو 2015 میں بم دھماکے میں انتہائی مطلوب ملزم عبد اللہ بن زید الشہری نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتاری دینے کے بجائے خود کو دھماکے سےاُڑالیاجس کے نتیجے میں اشتہاری ہلاک اور ایک پاکستانی شہری اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    ملزم عبداللہ بن زائد الشہری نے خودکش بیلٹ باندھی ہوئی تھی جیسے ہی وہ سیکیورٹی اہلکاروں کےچنگل میں پھنسا اس نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک پاکستانی ہے-

    زخمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ عبداللہ الشہری سعودی سیکیورٹی حکام کو مطلوب 9 افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دیگر 8 کی تلاش جاری ہے۔

    روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

    یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا تاہم حساسیت اور دیگر ملزمان کے چوکنا ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری میڈیا نے تفصیلات آج بتائی ہیں صدارت عامہ برائے ریاستی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عبد اللہ الشہری سعودی عرب میں 2015 میں مسجد میں خود کش حملے اور 2016 کے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے اور تربیت یافتہ خودکش بمبار ہے۔

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

  • دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

    دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

    سائنسدانوں نے ایک ایسا پرندہ دریافت ہوا ہے جس کے زہریلے ہونے کی سائنسی تصدیق ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاپوا نیوگنی اور انڈونیشیا جزائر پر عام پائے جانے والے پرندے کا پورا نام ’ہوڈڈ پیٹوہوئی‘ ہے جو واحد زہریلا پرندہ قرار پایا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990 میں اس کا زہریلا پن سامنے آیا تھا۔

    اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند ہے،تحقیق

    پرندوں کے ایک ماہر، جیک ڈمبیشر بحرالکاہل کے جزائر میں تحقیق پر تھے کہ انہوں نے کچھ پرندوں کو پکڑنے کے لیے جال لگایا تو اس میں پیٹوہوئی بھی گرفت میں آگیا پرندے نے ان کی انگلی پر کاٹ لیا جیک نے اپنی زخمی انگلی کو سکون دینے کے لیے منہ میں ڈالی تو ان کی زبان اور ہونٹ کی حس ختم ہوگئی اور انگلی بھی سن ہوگئی یہ کیفیت کئی گھںٹے تک جاری رہی۔

    جیک کو خیال آیا کہ یہ سب پرندے کی وجہ سے ہوا ہے اور انہوں نے پرندے کا ایک پر توڑ کر منہ میں رکھا تو درد اور سُن ہونے کا عمل لوٹ آیا جیک کو خیال آیا کہ شاید انہوں نے پرندوں کی دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت کرلیا ہے-

    بعد ازاں سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کی تو سب نے پرندے کو چھونے پر تکلیف اور جلن کا احساس کیا۔ مقامی افراد سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ’کچرا پرندہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا گوشت بھی بدبو بھرا ہوتا ہے۔

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    اس کے بعد سائنسی تجزیہ کیا گیا تو پیٹوہوئی کے پروں سے زہر دریافت ہوا اس میں بیٹراکوٹوکسن (بی ٹی ایکس) نامی نیوروٹاکسن دریافت ہوا جو اعصاب میں سوڈیم آئن کے بہاؤ کو روکتا ہے یہاں تک کہ بی ٹی ایکس دل کی دھڑکن روک کر موت کی وجہ بن سکتا ہےاس کے بعد پیٹوہوئی کی جلد میں بھی زہر کی ہلکی مقدار دریافت ہوئی لیکن اس کا خود پرندے پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

    یہ پرندے ایک طرح کے زہریلے بھنورے کھاتے ہیں اور وہیں سے زہر ان تک پہنچتا ہے۔ لیکن اس پرندے کو زہر سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا تاہم خیال ہے کہ اس طرح پرندہ کیڑے مکوڑوں اور جووں سے دور رہتا ہے۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

  • سوات بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے

    سوات بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے

    سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

    سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔

    قبل ازیں ترجمان خبر پختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغانستان سے واپس آنے والے چند افراد دور افتادہ پہاڑوں میں موجود ہیں پولیس اورسیکیورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات میں 2008 کادور واپس آسکتا ہے سوات میں امن وامان کی صورتحال انتظامیہ کےکنٹرول میں ہے سوشل میڈیا پر آنے والی مسلح افراد کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ سوات کے پُرامن معاشرے میں کسی بھی دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پولیس اور سیکیورٹی کے دستے سوات میں قیام امن کے لیے تعینات ہیں

    واضح رہے کہ ضلع سوات کے علاقے مٹہ کے قریب پہاڑی علاقوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ ان سے منسوب کچھ ویڈیوز بھی سوش میڈیا پر گردش کر رہی ہیں سوات میں مبینہ طور پر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گیا ہے-

    پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

  • امریکا میں 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا

    امریکا میں 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا

    اوریگون: امریکا میں 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا-

    باغی ٹی وی : پورٹ لینڈ میں مسلسل سات روز سے ہیٹ ویو ہے درجہ حرارت 95 درجے فارن ہائٹ (35 درجے سینٹی گریڈ) رہا اور ایسٹ مورلینڈ کے علاقے میں خشک سالی بھی شدید تھی جس کی وجہ سے 200 سال قدیم شاہ بلوط کا درخت خشکی سے پھٹ پڑا اور بجلی کے تار متاثر ہونے سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔

    فرانس کے جنگلات آتشزدگی،ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

    درخت سے شاخ کا ایک موٹا ٹکڑا گرگیا جس کا وزن 30 ہزار پونڈ بتایا جارہا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے تاہم لوگ حیران ہیں کیونکہ یہ ایک تندرست درخت تھا اور تاریخی اہمیت کی بنا پر اس کا خیال بھی رکھا جارہا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پورٹ لینڈ کی تاریخ کی یہ سب سے شدید گرمی کی لہر تھی جو مسلسل سات روز تک جاری رہی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرمی کی شدید لہر انسانوں کے ساتھ ساتھ شجر کے لیے بھی تباہ کن ہوسکتی ہے۔

    امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ

    درختوں کے ایک ممتاز ماہر مائیکل جولِف نے تصدیق کی ہے کہ گرمی کی وجہ سے درخت تباہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق شدید حرارت نے درخت کے اندرونی ساخت کو بہت متاثر کیا درخت کے ٹشو میں گیس جمع ہوگئی اور ان کے زور سے وہ دھماکے سے پھٹ گیا اگرچہ یہ ایک کمیاب واقعہ ہے لیکن ایسا ہونا عین ممکن ہے۔

    دوسری جانب درخت کے ٹھوس وجود اور وزن کو بھی اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کے درخت گرمی سے اسی صورتحال سے گزرسکتے ہیں۔

    یورپ میں شدید گرمی: جرمنی ،فرانس اور برطانیہ میں الرٹس جاری

  • نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز کا شدید برہمی کا اظہار

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز کا شدید برہمی کا اظہار

    سیاسی جلسے کےلیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی جس پر سابق اولمپئینزز نے برہمی کا اظہار کیا ہے-

    اولمپیئن رشید الحسن کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے لاہور میں کوئی دوسرا میدان نہیں ملا۔

    اولمپیئن وسیم فیروز کا کہنا تھا کہ ابھی اس ٹرف پر مزید بہت کھیل ہوسکتا تھا جب کہ ہاکی فیڈریشن کے قام مقام سیکرٹری حیدرحسین نے کہا کہ دسمبر میں یہاں ہونے والی لیگ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    آسٹروٹرف کو ہٹانے کی خبر وائرل ہونے کے بعد اولمپیئن منظور الحسن نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم کو برباد کرنے کے فیصلے پر سخت مایوس ہیں۔

    انہوں نے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود کی جانب سے آسٹروٹرف کو پرانے ہونے کی وجہ سے تبدیل کرنے اور سرگودھا میں لگانے کے دعوے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’سرگودھا میں ٹرف پہلے سے موجود ہے اور لڑکے بغیر کسی شکایت کے وہاں کھیلتے ہیں جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ ایک سال سے ٹرف موجود نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیے گئے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ٹرف کافی پرانا تھا اور کھیل کے قابل نہیں تھا، گزشتہ ماہ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ٹورنامنٹ اسی پر کھیلا گیا اور کھلاڑی بغیر کسی شکایت کے ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے، تاہم اس کا واحد مسئلہ یہ ضرور تھا کہ جب اسے تقریباً 10 سال پہلے لگایا گیا اس وقت یہ ٹھیک سے بچھایا نہیں گیا تھا لیکن اس کی سطح بالکل درست حالت میں تھی ۔

    منظور الحسن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 4 برسوں میں ایک بھی ٹرف نہیں بچھائی اور اب ایک موجودہ ٹرف کو ہٹانے کے فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، اس حوالے سے جمعہ کو (آج) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ٹرف کو ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے نئے ٹرف کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    اس حوالے سے قائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے جب نئی ٹرف آجاتی تب پرانی اکھاڑنی چاہیے تھی۔

    صوبائی وزیر کھیل تیمور مسعود کا کہناتھا کہ ٹرف 10،12 سال سے لگی ہوئی تھی ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائےگی، ٹرف تبدیل کرنےکا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں کیا گیا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے تبدیلی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں لگی ٹرف اکھاڑ ی۔

    یاد رہےکہ پہلے پی ٹی آئی نے جشن آزادی جلسہ پریڈگراؤنڈ اسلام آباد میں کرنےکا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں جلسےکا مقام تبدیل کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کیا تھا کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔

  • ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "ٹاپ سیکرٹ” دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں ضبط کی گئی جائیداد کی ایک رسید کے مطابق جو وارنٹ کے ساتھ منسلک تھی۔ فائلوں کے ایک گروپ کو "مختلف کلاسیفائیڈ/TS/SCI دستاویزات” کا نشان لگایا گیا تھا، جس میں سرفہرست خفیہ/حساس کمپارٹمنٹ شدہ معلومات کا مخفف شامل ہے۔

    "ٹائم ٹریولر” خاتون نے تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان کی پیشگوئی کردی

    جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا تو بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔

    امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبہ میں مارا گیا ۔

    قانون کے متن کے مطابق، ایک قانون، جو حکومتی ریکارڈ کو ہٹانے یا تباہ کرنے سے متعلق ہے، اس میں "امریکہ کے تحت کسی بھی عہدے پر فائز رہنے سے نااہل” ہونے کی سزا شامل ہے تین قوانین میں سے کوئی بھی ریاست کے ضابطہ کا عنوان 18، سیکشن 793، 1519 اور 2071 – اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ آیا زیر بحث دستاویزات کی درجہ بندی کی گئی تھی۔

    دوسری جانب امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہےامریکی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیز سازشی بیانیہ امریکا میں تشدد اور انتشار کو ہوا دے رہا ہے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اداروں کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے، سرچ وارنٹ پر دستخط کرنے والے جج کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایف بی آئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مار کر انتہائی حساس کاغذات حاصل کیے تھے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہم کاغذات کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔

    ٹرمپ کا کہناہے کہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

    قبل ازیں الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں چند لوگ واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ وہ ایک طرح کی خانہ جنگی میں مصروف ہیں نسل پرستانہ اور زینو فوبک دہشت گردی کی ان کی کارروائیوں کا مقصد 2040 کی دہائی تک امریکہ میں سیاہ اور بھورے اکثریتی آبادی کی ممکنہ سیاسی اور اقتصادی طاقت کو روکنا ہے۔

    روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

  • ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہر

    ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہر

    ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہرکردی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس کے مطابق شاتمِ رسول سلمان رشدی پر 24 سالہ ہادی مطاری نامی شخص نے چاقو سے حملہ کیا،اس کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے اس نےکیلیفورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی۔

    متنازع مصنف سلمان رشدی وینٹی لیٹر پرمنتقل، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہادی مطاری کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔


    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شاتمِ رسول سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا۔


    جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا۔

    پارلیمنٹ پرحملہ:سابق پولیس افسرکو7سال 3ماہ قید کی س


    خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔


    پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔

    جی سی سی ممالک میں بانجھ پن کی شرح میں اضافہ

  • پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

    پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

    لاہور پولیس کا عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ –

    باغی ٹی وی :پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ چھا پے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔

    اب ارسلان بیٹا پنجاب سے تنخواہ لیکر شر پھیلایا کرے گا،عظمیٰ بخاری


    اس حوالے سے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلےجس گھر میں 15 سال پہلےرہتا تھا وہاں پولیس بھیج کرکیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے ،ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں


    عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔

    سرفراز احمد کے لئے بڑا اعزاز،سوانح حیات نصابی کتاب میں شامل


    ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے 25 مئی واقعات کے سلسلے میں سزا جزا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میں نے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق باقی اظلاع میں بھی پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی ہے-


    کرنل ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ عطا تارڑ آپ نے کل کہا تھا کہ آپ پنجاب میں کسی بھی شہر میں آئیں گے۔ آئیں نا آپ کو کافی پلائیں گے-


    وزیر داخلہ پنجاب نے دھمکی دی کہ اگر آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں بنی گالا میں چھاپے مارے جبلہ عمران خان لاہور میں ہیں تو پنجاب میں ایسے چھاپے لگیں گیں کہ آپ یاد رکھیں گے-

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں عطا تارڑ، ملک احمد خان اور رانا مشہود کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    متنازع مصنف سلمان رشدی وینٹی لیٹر پرمنتقل، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

  • سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔


    سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔


    اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم


    انہوں نے کہا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

    خوش بخت سرفراز نے قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

    سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نےجون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی –

    حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں سرفرازاحمد سب سےکم عمرکرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا