Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • "ٹائم ٹریولر” خاتون نے  تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان کی پیشگوئی کردی

    "ٹائم ٹریولر” خاتون نے تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان کی پیشگوئی کردی

    ایک خاتون "ٹائم ٹریولر” نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان تباہی مچا دے گا۔

    باغی ٹی وی : کم ونڈیل نکوس نامی ایک "ٹائم ٹریولر” خاتون نے31 ہزار سے زائد ممبرز پر مشتمل ٹائم ٹریول نامی فیسبک گروپ پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تعلق 68 سال مستقبل سے ہے اور وہ 2090 سے یہاں آئی ہیں تا کہ وہ آنے والے خطرے کے بارے میں آگاہی دے سکیں۔

    جہاں مستقبل سے ماضی کی جانب سفر کی دعویدار خاتون کم نکوس نے لکھا کہ تمام لوگ خبردار ہو جاؤ، میں ایک ٹائم ٹریولر ہوں اور 2090 سے تعلق رکھتی ہوں –

    کائناتی تتلی : آپس میں ٹکراتی دو کہکشاؤں کی خوبصورت تصویر جاری


    خاتون نے لکھا کہ 14 اگست 2022 کو تاریخ کا سب سے بدترین سمندری طوفان جنوبی کیرولائنہ کے ساحل سے ٹکرائے گا، جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا طوفان ہوگا، جبکہ 6 دیگر طوفان بھی آئیں گے لیکن یہ پہلا طوفان 250 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ہزاروں جانوں کے نقصان کے ساتھ دنیا کو کھربوں کا نقصان پہنچائے گا۔

    کم نکوس کے اس دعوے پر مبنی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے گروپ ممبران میں سے ایک نے لکھا کہ آخرکار کوئی تو سامنے آیا جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹائم ٹریولر ہے اور وہ ایک پیشگوئی بھی کر رہا ہے ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے تو وہ ٹائم ٹریول کے حوالے سے اپنی سوچ تبدیل کر لیں گے۔

    فرانس کے جنگلات آتشزدگی،ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور


    ایک صارف نے کہا کہ یہ ٹائم ٹریولرز ہمیشہ ہمیں برے واقعات کے بارے میں ہی کیوں بتاتے ہیں میں نے کبھی کوئی ایسا ٹائم ٹریولنگ کا دعویدار نہیں دیکھا جس نے ہمیں کوئی خوشخبری سنائی ہو۔

    تاہم دوسری جانب موسمیاتی رپورٹس ایسی کسی بھی صورتحال کی پیشگوئی نہیں کر رہی ہیں، ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو جنوبی کیرولائنہ میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور سورج اپنی آب و تاب سے موجود ہوگا۔

    امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ

  • ہزاروں خواتین کی شکایات پر برطانوی مارکیٹوں سے  بھی جانسن بے بی پاؤڈراٹھانے کا اعلان

    ہزاروں خواتین کی شکایات پر برطانوی مارکیٹوں سے بھی جانسن بے بی پاؤڈراٹھانے کا اعلان

    برطانیہ میں ہزاروں خواتین کی جانب سے قانونی شکایتوں کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جانسن بے بی پاؤڈر کی برطانوی مارکیٹوں میں فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانیہ کی ہزاروں خواتین کی جانب سے جانسن بے بی ٹالکم پاؤڈر کے خلاف کی گئی شکایات کے بعد ایسا فیصلہ کیا گیا ہے، خواتین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاؤڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

    خواتین نے اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ بے بی پاؤڈر بنانے کیلئے ٹالک (Talc) کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں Asbestos پایہ جاتا ہے جو کہ اووریئن کینسر (Ovarian Cancer) کا سبب بنتا ہے۔

    جانسن اینڈ جانسن نے الزامات کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سالوں کی تحقیق کے بعد یہ ثابت شدہ ہے کہ یہ پراڈکٹ استعمال کیلئے بلکل محفوظ ہے، تاہم مس انفارمیشن کی وجہ سے پراڈکٹ کی فروخت میں کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے بے بی پاؤڈر مارکیٹوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خواتین کی ایسی شکایات کے بعد کمپنی کی جانب سے اگلے سال تک جانسن بے بی پاؤڈرکی پراڈکٹ کی فروخت برطانیہ سمیت پوری دنیا کی مارکیٹوں سے ختم کر دی جائے جبکہ ٹالک سے بنے پاؤڈر کی جگہ کارن اسٹارچ سے بنی نئی پراڈکٹ لائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ نیا بھر میں پورٹ فولیو کی تشخیص کے حصے کے طور پر، ہم نے تمام کارن اسٹارچ پر مبنی بیبی پاؤڈر پورٹ فولیو میں منتقلی کا تجارتی فیصلہ کیا ہے اس نے مزید کہا کہ کارن اسٹارچ پر مبنی بیبی پاؤڈر پہلے ہی دنیا بھر کے ممالک میں فروخت کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے امریکا اور کینیڈا کی مارکیٹوں میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت دو سال قبل ہی ختم کر دی گئی تھی، تاہم اب کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں شکایات سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت پوری دنیا میں پراڈکٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ

    اس حوالے سے 2020 میں، جے اینڈ جے نے اعلان کیا کہ وہ شمالی امریکہ کے دو ممالک میں اپنے ٹیلک بیبی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گا کیونکہ قانونی چیلنجوں کے درمیان پروڈکٹ کی حفاظت کے بارے میں اسے "غلط معلومات” کہنے کی وجہ سے مانگ میں کمی آئی تھی۔

    کمپنی کو ہزاروں مقدموں کا سامنا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی ٹیلک مصنوعات کو ایسبیسٹوس سے آلودگی کی وجہ سے کینسر ہوا، جو کہ ایک معروف کارسنجن ہے۔

    جے اینڈ جے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کئی دہائیوں کی سائنسی جانچ اور ریگولیٹری منظوریوں نے اس کے ٹیلک کو محفوظ اور ایسبیسٹس سے پاک ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کو، اس نے اس بیان کو دہرایا جب اس نے پروڈکٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

    اکتوبر میں، جانسن نے ذیلی کمپنی ایل ٹی ایل مینجمنٹ کو ختم کر دیا، اسے اپنے ٹیلک دعوے تفویض کر دیے اور اسے فوری طور پر دیوالیہ کر دیا، زیر التواء مقدمات کو روک دیا۔

    مقدمہ کرنے والوں نے کہا ہے کہ جے اینڈ جے کو قانونی چارہ جوئی کے خلاف اپنا دفاع کرنا چاہئے، جبکہ کمپنی کے مدعا علیہان اور دیوالیہ ہونے والے ماتحت عمل کا کہنا ہے کہ یہ دعویداروں کو معاوضہ دینے کا ایک مساوی طریقہ ہے۔

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    مدعی فرم کیلر پوسٹ مین کے وکیل بین وائٹنگ نے کہا کہ چونکہ دیوالیہ پن میں مقدمے روک دیے گئے ہیں، اس لیے کمپنی کی فروخت کا فیصلہ ان پر فوری اثر نہیں کرے گا۔ وائٹنگ نے کہا، لیکن اگر وفاقی اپیل عدالت مقدمات کو آگے بڑھنے کی اجازت دیتی ہے، تو صارفین جانسن کے فیصلے کو ثبوت کے طور پر مصنوعات کو کھینچنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اوراگر یہ معاملات دوبارہ چلتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

    دیوالیہ پن کی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق دیوالیہ پن دائر کرنے سے پہلے، کمپنی کو فیصلوں اور تصفیوں میں 3.5 بلین ڈالرز کی لاگت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 22 خواتین کو 2 بلین ڈالرز سے زیادہ کا فیصلہ سنایا گیا ۔

    لڑکی نے محبت ثابت کرنے کیلئےعجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھا لیا

    2016 میں، مسوری ریاست کی ایک جیوری نے جے اینڈ جے کو حکم دیا کہ وہ ایک خاتون کے خاندان کو 72 ملین ڈالرز ہرجانہ ادا کرے جس کی بیضہ دانی کے کینسر سے موت اس کے کمپنی کے بیبی پاؤڈر اور شاور ٹو شاور نسائی حفظان صحت کی مصنوعات کے کئی دہائیوں تک استعمال سے منسلک تھی۔

    ایک سال بعد، ایک امریکی جیوری نے جے اینڈ جے کو ایک ایسی خاتون کو 417 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی کی ٹالک پر مبنی مصنوعات استعمال کرنے کے بعد اسے ٹرمینل ڈمبگرنتی کینسر ہو گیا ہے۔

    2018 میں رائٹرز کی خبر رساں ایجنسی کی تحقیقات سےپتا چلا کہ جے اینڈ جےکو 1971 کے اوائل سے ہی اپنی مصنوعات میں ایسبیسٹوس کی تھوڑی مقدار کی موجودگی کا علم تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنی بیبی پاؤڈر فرنچائز پر کیے گئے مطالعے کے لیے کمیشن اور ادائیگی کی تھی اور ایک جریدے میں نتائج کو پیش کرنے والے مضمون کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک گھوسٹ رائٹر کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے دبئی کے ولی عہد کی ملاقات

  • سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان،سبی، جھل مگسی ، نصیر آباد، خضدار ، قلات اور لسبیلہ میں مزید بارش متوقع ہے کوہلو،لورالائی، آواران،پنجگور ، کیچ اور مکران میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے،بھکر،لیہ، بہاولپور، ڈ یر ہ غا زی خان ،ملتان اوررحیم یارخان میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص، بینظیر آباد، بدین ، سجاول، ٹھٹھہ میں بارش متوقع ہے دادو، حیدر آباد، اور کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے-

    اپر کوہستان کے علاقے داسو میں طوفانی بارشوں کے بعد اچھاڑ نالا بپھر گیا داسو میں اچھاڑ نالے میں طغیانی کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچادی اور شاہراہ قراقرم پر بنا لوہے کا عارضی پل بہا کر لے گیا۔

    پل بہہ جانے کے باعث شاہراہ قراقرم پر گلگت بلتستان جانے والی ٹریفک بند ہوگئی مقامی انتظامیہ نے گلگت بلتستان آنے جانے کیلئے ناران بابو سر ٹاپ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ایس ایچ او اسلام کوٹ کےمطابق تھر پارکر میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق،خاتون زخمی ہو گئی ،زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا-

    سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر صوبے کے 9 اضلاع کے 723 دیہات آفت زدہ قرار دیئے گئے ہیں۔

    سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ریلیف کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھہ، جامشورو، بدین ، خیر پور ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ،دادو، مٹیاری، قمبر شہزاد کوٹ کے 723 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

    ریلیف کمشنر سندھ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی آبادی کا جانی و مالی نقصان ہوا متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    امریکا نے سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں کراچی میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کہا کہ امریکی عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خصوصی گرانٹ پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈونلڈ بلوم نے مراد علی شاہ کو بتایا کہ مالی امداد یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جو سندھ کے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی میں معاونت کرے گی امریکا کے عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی سفیر کو حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا اور امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا ملاقات میں 155 ملین ڈالر کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم و صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے اور باہمی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    ادھر قلعہ عبداللہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماچھکا ون ، ٹو اور ماچھکا تھری ڈیم ٹوٹے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ توبہ اچکزئی اور پہاڑی سیلابی ریلوں سے تینوں ڈیم بھر گئے تھے، تمام علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے اور لیویز کی ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنےمیں مصروف ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر منیر کاکڑ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقوں حبیب زئی، میزئی اور مخلتف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، حبیب زئی میں بڑی تعداد میں لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں،سیداں میں ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی جس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، بہہ جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ لاجور کے علاقے میں ریلوے پٹری بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ، چمن کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے قلعہ عبداللہ میں سیلاب سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جنگل پیر علی زئی کے علاقے میں تین پل بہہ گئے ہیں۔

    کراچی میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ رات گئے بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ شہریوں کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رات گئے اور اعلی صبح شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ، جوہر موڑ کےاطراف تیز بارش ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی، ملیر ، ائیرپورٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہےمختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل ہو گیا ۔

    پاور ہاؤس چورنگی سے دو منٹ چورنگی جانے والی مرکزی سڑک زیرآب آ گئی ۔ کے ڈی اے چورنگی سے حیدری مارکیٹ تک شاہراہ عثمان پر بھی پانی جمع ہے۔ موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی۔

    فائیواسٹارچورنگی پر بھی پانی جمع ہو گیا ۔ ناظم آباد ، لیاقت آباد ، ایف بی ایریا میں بادل برسے ۔ کریم آباد ، سائٹ ایریا ، گلبہار ، پاک کالونی میں بھی بارش ہوئی عائشہ منزل ، گلبرگ اور نارتھ کراچی میں بھی بارش سے پانی جمع ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں اکیس گھنٹوں پرمشتمل بارش کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔سرجانی ٹاون میں سب سے زیادہ 59.5 ملی میٹربارش ہوئی۔

    مسروربیس کےاطراف 44،یونیورسٹی روڈ پر42.5،اورنگی ٹاون میں 41.6 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ ناظم آباد میں 37.5،نارتھ کراچی میں 37.1،سعدی ٹاون میں35.3 ملی میٹربارش ہوئی۔

    اعدادوشمارکےمطابق گلشن معمارمیں 30.5 ملی میٹر،کورنگی میں 26.6 ملی میٹر،کیماڑی کےاطراف 22 ملی میٹر،گلشن حدیدمیں 20 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ میں 15.6 ،جناح ٹرمینل کے اطراف 13 ،اولڈائیرپورٹ کےاطراف 12 ملی میٹر،ڈیفنس میں 11.6 اورصدرمیں 10 ملی میٹربارش ہوئی۔

    حیدرآباد میں بھی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں تالاب بن گئی ٹھنڈی سڑک ، گدو چوک ، حسین آباد ، لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت بیشتر شاہراہیں اور گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی بارش کے باعث حیسکو کا نظام بھی جواب دے دیا ۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں تیز بارش کا الرٹ جاری کررکھا ہے۔ حیدر آباد اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔

  • روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

    روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

    امریکا نے خبر دار کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے روسی اہلکاروں کو ڈرون استعمال کی تربیت کے سلسلے میں ایک سوال پر امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی اور اس وجہ سے ان پر اقتصادی پابندیاں زیادہ مضبوطی سے عائد کی جائیں گی-

    دفتر خارجہ کے نائب ترجمان وینڈت پٹیل نے کہا کہ امریکہ نے ان تمام امور کا جائزہ لیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کو حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون طیارے موصول ہوئے ہیں ۔ امریکہ کو ایران کے ان ڈرونز کے بارے میں غیر معمولی طور پر تشویش ہے۔

    روس نےایرانی سیٹلائٹ "خیام” خلا میں بھیج دیا

    نائب ترجمان نےمزید کہا کہ ایرانی ڈرون امریکی افواج اورامریکی اتحادیوں کےخلاف استعمال ہوسکتے ہیں اس لیےامریکہ صرف اقتصادی پابندیوں تک نہ رہے گا بلکہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے پیچھے تک جائے گا اور ایران کو ڈرونز سےمتعلق لوازمات فراہم کرنے والوں اور ایرانی خریدداری کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے اقدامات بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نےروس کے لیےایرانی ڈرون طیاروں کی فراہمی اور روسیوں کو تربیت دینے کےمعاملے پر گزشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ روسی حکام نے ڈرون طیاروں کےحصول کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایرانی ماہرین سے تربیت حاصل کی ہےیہ بھی کہا گیا تھا کہ ان ایرانی ڈرون طیاروں کو روس یوکرین کے خلاف استعمال کرے گا-

    یاد رہے کہ روس نے قازقستان سے ایران کا سیٹلائٹ (خیام ) خلا میں بھیج دیا ہے روس نے منگل کے روز قازقستان کی ائیر بیس سے ایران کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا۔ روسی مشن نے سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے ایرانی آئی سی ٹی کے وزیر کے مطابق، لانچ خلائی صنعت میں دونوں ممالک کے درمیان ’اسٹریٹیجک تعاون‘ کے آغاز کا اشارہ ہے۔

    ایران، روس کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

    ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ روسی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ایرانی سیٹلائٹ کا پہلا ٹیلی میٹری ڈیٹا موصول ہوگیا ہے دوسری جانب اس ماہ کے شروع میں، واشنگٹن پوسٹ نے گمنام امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ خدشہ ہے کہ روس ایرانی سیٹلائٹ سے یوکرین میں فوجی اہداف کی نگرانی کرے گا تاہم اس دعوے کو ایرانی خلائی ایجنسی (ISA) نے نے امریکی انٹیلی جنس کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اس میں کسی تیسرے ملک کا عمل دخل نہیں ہے۔

    دوسری جانب ایران کی حکومت کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ قومی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہو گئی۔اس حوالے سے حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کواس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-

    خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

  • جی سی سی ممالک میں بانجھ پن کی شرح میں اضافہ

    جی سی سی ممالک میں بانجھ پن کی شرح میں اضافہ

    ایک حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورخلیج تعاون کونسل(جی سی سی) میں شامل دوسرے ممالک میں بانجھ پن کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےاوریہ عالمی اوسط سے دُگنا ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کےمطابق ماہرین نےاس ضمن میں طرززندگی کےانتخاب، غذائی عادات اورغیر تشخیص شدہ طبی حالات کے رجحان کی نشان دہی کی ہے اے آر ٹی فرٹیلٹی کلینک نے، جس کے جی سی سی بھر میں طبی مراکزہیں،بانجھ پن کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظرپورے خطےمیں گہری تحقیق کی اس کے اعدادوشمار سےپتاچلتا ہے کہ اگرچہ بانجھ پن کے عالمی تخمینے قریباً 15 فصد ہیں لیکن جی سی سی میں اس کی شرح 35 سے 40 فی صد تک زیادہ ہے۔

     

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    اے آرٹی فرٹیلٹی دبئی کے کلینک کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرکیرول کوفلان نے العربیہ کو بتایا کہ ہم اپنے خطے میں بنیادی اورثانوی بانجھ پن میں مسلسل اوپر کی طرف رجحان دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ جزوی طورپرثقافتی اور طرز زندگی سے متعلق مسائل ہیں۔ اس کلینک کی تحقیق سے پتاچلا ہے کہ جی سی سی کے مخصوص خطے میں اضافی عوامل موجود ہیں جو بانجھ پن کی شرح میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںاس تحقیق میں بانجھ جوڑوں کی موجودہ معیاری تشخیص میں خطے کے لیے مخصوص مشاورت اورعلاج کے طریقوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے-

    ڈاکٹر کوفلان نے بتایا کہ عالمی سطح پر موٹاپے میں اضافہ ہورہا ہے اور مشرق اوسط کے خطے میں تو موٹاپے کی شرح میں انتہائی زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔اس کی وجہ سست طرزِزندگی، جسمانی ورزش کی کمی اور زیادہ کیلوری والی غذائیں ہیں۔یہ موٹاپے کی شرح میں عام معاون عوامل ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ بلند باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) ہارمون کی بے ضابطگیوں اور بیضوی خرابی کا سبب بن رہا ہے اور نتیجۃً بانجھ پن کاخطرہ بھی بڑھ رہا ہےطبی ماہرین کو لوگوں کے طرزِ زندگی کے عوامل پرغورکرنے کی ضرورت ہے-

    ڈاکٹر کوفلان کے نزدیک عالمی سطح پر بانجھ پن کی بہت سی وجوہات ہیں۔ان میں زچگی کی عمر میں اضافہ، پولی سسٹک اووری سینڈروم، انڈومیٹریوسیس، یوٹرن فائبرائیڈز اور اکثر کم رپورٹ کیے جانے والے مردانہ عوامل بھی شامل ہیں۔

    بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

    ان کی رائے میں بعض عوامل ہر ملک میں مختلف ہو سکتے ہیں اور ان کا تعلق آب و ہوا، سماجی، ثقافتی، معاشی یا مذہبی تفاوت سے ہوسکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہر معاملے کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے اور انفرادی تقاضوں کے مطابق مناسب علاج تجویز کیا جائے۔

    اے آر ٹی فرٹیلٹی کلینکس گروپ کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرحومن فاطمی کا کہنا تھا کہ بانجھ پن کے بارے میں کافی بات نہیں کی جاتی اور اس معاملے کے بارے میں محدود آگاہی ہے۔

    العربیہ کے مطابق ابوظبی کے الریم جزیرے میں واقع برجیل ڈے سرجری سنٹرمیں زچگی اور گائناکالوجی کی ماہر اور شعبہ کی سربراہ ڈاکٹرمونیکاچوہان نے بھی شرح تولید میں کمی دیکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ حالیہ مطالعات اوراعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شرح تولید میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ موٹاپے اور طرز زندگی کے انتخاب جیسی مختلف وجوہات ہیں۔ان میں سست طرزِزندگی اورمضر صحت غذائی عادات شامل ہیں مطالعات سے پتاچلتا ہے کہ ان مسائل کی وجہ سے پورے جی سی سی خطے میں بانجھ پن کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔لیکن بانجھ پن کا شکار جوڑوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس ضمن میں رہ نمائی کی خواہاں ہے-

    شرح تولید میں کمی کا مسئلہ آفاقی ہے اورعام عوامل کی طرف اشارہ کرتا ہے جیسے شادی اور بچے پیدا کرنے میں تاخیر کے ساتھ ساتھ غیر صحت مند طرز زندگی اورغذائی عادات اپنانا وغیرہ۔

    یورپ میں شدید گرمی: جرمنی ،فرانس اور برطانیہ میں الرٹس جاری

    اسی کلینک کے گائناکولوجسٹ سرجن ڈاکٹرسندیش کڈے نے واضح کیا کہ بانجھ پن کو مرد اور عورت دونوں کے مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔بانجھ پن کے علاج کے لیے سب سے پہلے مرد اورخواتین کے عوامل کی نشان دہی کی جانی چاہیے۔ مسئلے کی جلد شناخت کے بعد اسے طب,جراحی کے ذریعے درست کیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ ہارمونل عدم توازن کے لیے طبی انتظام اور یوٹرین، ٹیوبل اور بیضوی مسائل کے لیے سرجیکل مینجمنٹ عام طور پر جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مدد کر سکتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پولی سسٹک بیضہ دانی اور انڈومیٹریوسیس کے ارتقائی مسائل کو بھی مناسب دیکھ بھال اور انتظام کی ضرورت ہے۔

    العربیہ نے رپورٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ایم بی زیڈ سٹی کے برین انٹرنیشنل اسپتال میں زچگی اور گائناکالوجی کی ماہر ڈاکٹرنظوراصدیقی نے بھی تصدیق کی ہےکہ جی سی سی ممالک میں شرح تولیدمیں مجموعی طور پرکمی آئی ہے۔یہ کم شرح بنیادی طور پر معاشی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ خواتین کی دیرسے شادیوں کی وجہ سے ہے،خواتین زیادہ تعلیم یافتہ اورکیریئرکے انتخاب کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کررہی ہیں اور پہلی بار دیر سے بچے کو جنم دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہ تمام عوامل حمل میں دشواری کا باعث بنتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ شرح تولید کی کم شرح کی دیگر وجوہات میں ماحولیاتی عوامل میں تبدیلی، فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوااستعمال، ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے کیس، موٹاپا اور پولی سسٹک بیضہ دانی شامل ہیں۔

    لڑکی نے محبت ثابت کرنے کیلئےعجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھا لیا

  • یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے،اقوام متحدہ

    یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے،اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے(آئی اے ای اے) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔

    ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

    انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائےروس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔

    فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے۔

    دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کو خودکشی کے مترادف قرار دیا تھا انہوں نے یوکرین کی جنگ کی طوالت کی جانب سے بھی پریشانی ظاہر کی ہے۔

    امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ

    قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ یوکرین زاپو روژیا ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کرکے یورپ کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا تھا کہ کیف نہ صرف روسی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ خود یوکرین بھی اس کا ٹارگیٹ بن گیا ہے۔

    زاخارووا نے کہا تھا کہ دراصل یوکرین کی قیادت نے پورے یورپ کو یرغمال بنایا ہے اور اپنے نسل پرستانہ نازی اہداف تک پہنچنے کے لئے اس ایٹمی بجلی گھر کو آگ لگانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین ان ری ایکٹروں اور ایٹمی ایندھن کے ذخیروں پر گولہ باری کر رہا ہے جہاں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ایران، روس کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

  • وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    نئی دہلی: بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیاجب 66 سالہ تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں مراد آباد جانے کے لیے اتر پردیش کے متھرا اسٹیشن سے ٹکٹ خریدا تو ان سے 70 کے بجائے 90 روپے وصول کیے گئے انھوں نے وہاں شکایت کی لیکن انہیں رقم واپس نہیں دی گئی-

    وکیل تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں 22 سال قبل یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    چترویدی نے متھرا کی مقامی صارف عدالت میں انڈین ریلوے کے نارتھ ایسٹ ریلوے سروس ڈویژن کے خلاف شکایت درج کرائی اور 100 سماعتوں کے بعد عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریلوے حکام کو 15,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ بقایا رقم کے علاوہ 12% سود بھی اور اگر رقم 30 دنوں میں ادا نہیں کی جاتی ہے، تو سود بڑھ کر 15% ہو جائے گا۔

    66 سالہ تنگناتھ چترویدی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22 سال کے دوران 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتنا پڑیں تاہم اب فیصلہ میرے حق میں آیا ہے اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی۔

    بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ 20 روپے کی رقم آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف لڑائی تھی جو میں نے جیت لی۔

    تنگناتھ چترویدی نے بتایا کہ 1999 میں متھورا سے مراد آباد تک کے سفر کے دوران انہوں نے دو ٹکٹ خریدے تھے جن کی قیمت 70 روپے بنتی تھی لیکن جب انہوں نے ٹکٹ فروخت کرنے والے کو 100 روپے تھمائے تو اس نے 70 روپے کے بجائے 90 روپے چارج کیے اور 10 روپے واپس کیے تھے۔

    یہ مقدمہ ہندوستان کے اوورلوڈ عدالتی نظام کو اجاگر کرتا ہے، جہاں تقریباً 40 ملین مقدمات اس نظام کو روک رہے ہیں۔ قانونی مقدمات کو کسی نتیجے پر پہنچنے میں 10-15 سال لگتے ہیں۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ایک معمولی رقم پر چترویدی کی استقامت ہے، جس میں اس کیس کو سپریم کورٹ تک لے جانا بھی شامل ہے جب ریلوے ٹریبونل نے کیس کو خارج کر دیا تھا۔

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

  • میٹرک کے  پیپرز لیک کرنے کا الزام ،11 افراد گرفتار

    میٹرک کے پیپرز لیک کرنے کا الزام ،11 افراد گرفتار

    پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔

    چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، تمام ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔

    عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لئے کالجز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال

  • پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی

    دبئی میں رہائش پذیر پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سرکر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : نائلہ کیانی نے گیارہویں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سرکرلیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

    پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون نائلہ کیانی کے ٹو کے کیمپ ون پر پہنچ گئیں،مزید سفر شروع

    نائلہ کیانی گیشربرم ون سے قبل گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں جب کہ وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سرکیا تھا۔

    اس کے علاوہ ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیا ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں وہ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔

    نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہرکےعلاقے گجر خان کے ایک قدامت پسند خاندان سے ہےانھوں نے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کیا تاہم اب اس وقت وہ خاوند کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ بیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

    شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما

    نائلہ کیانی کے مطابق انھیں بچپن سے مہم جوئی کا شوق تھا زمانہ طالب علمی اور اب بھی باکسنگ کرتی ہیں دبئی میں قیام کے دوران راک کلائمبنگ اور آئس سکیٹنگ شروع کی قدامت پسند ہونے کے باوجود میرے خاندان والے کبھی میرے شوق کی راہ میں حائل نہیں ہوئے۔

    شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا ہماری پسند کی شادی تھی۔ میرے خاوند خالد راجہ کو میرے سارے شوق پتا تھے وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ انھیں یہ بھی پتا تھا میرے شوق اور دلچسپیاں تبدیل ہوتی رہی ہیں شادی کی بڑی تقریبات کی مخالف نائلہ نےاپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے کے ٹو بیس کیمپ پر تقریب منعقد کی اور ان کی تصاویر وائرل بھی ہوئی تھیں۔

    تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری

  • ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کر گئے

    ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کر گئے

    بہاولپور: پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اولمپیئن مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، مطیع اللہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    مطیع اللہ روم اولمپکس کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی تھے جنھوں نے لطیف الرحمن جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کی جگہ لی تھی۔ مطیع اللہ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ُمڑے بغیر کراس لگاتے تھے اور گیند پنالٹی سٹروک کے نشان اور گول کیپر کے درمیان میں جایا کرتی تھی، یہی خوبی بعد میں سمیع اللہ کے کھیل کا حصہ بنی۔

    آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

    مطیع اللہ ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان اور کلیم اللہ خان کے چچا ہیں سمیع اللہ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے دو چچا اولمپیئن مطیع اللہ اور امان اللہ زمانہ طالب علمی میں ایتھلیٹک میٹ میں حصہ لیا کرتے تھے-

    ان کا کہنا تھا کہ چچا مطیع اللہ مجھے پچاس میٹر اور پھر سو میٹر کی سپرنٹ لگوایا کرتے تھے۔ وہ جب بھی پریکٹس کے لیے جاتے تھے میں ان کے ساتھ جایا کرتا تھا اور دیکھا کرتا تھا کہ وہ کس طرح ہٹ لگاتے ہیں اور کس طرح گیند روکتے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ تم اس وقت تک اچھے کھلاڑی نہیں بن سکتے جب تک صحیح طریقے سے گیند نہ روک سکو۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد