Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری

    تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے ویژن کے مطابق تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری-

    باغی ٹی وی : ترجمان انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے احکمات جاری کر دئیے،جن کے مطابق
    لیڈی انسپکٹر فرحت انچارج انویسٹی گیشنز وحدت کالونی میں رپورٹ کریں گی-

    لیڈی سب انسپکٹر صدف رشید کی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائدِاعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں تعیناتی ہوئی ہے جبکہ لیڈی سب انسپکٹر سمیرا نذیر کا بطور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹاؤن میں تبادلہ کیا گیا ہے-

    لیڈی سب انسپکٹر امبرین رحمان انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے میں تعینات ہوئیں ،لیڈی سب انسپکٹر شازیہ کوثر کا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ تبادلہ کیا گیا جبکہ لیڈی سب انسپکٹر سونیا لیاقت انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس میں رپورٹ کریں گی-

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی سے خواتین افسران کی حوصلہ افزائی ہو گی-

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے-

  • لڑکی نے محبت ثابت کرنے کیلئےعجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھا لیا

    لڑکی نے محبت ثابت کرنے کیلئےعجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھا لیا

    آسام: کہا وت ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے، اور کوئی حد نہیں دیکھتی’ تاہم، آسام میں ایک نوعمر لڑکی نے اس کہاوت کو بہت آگے بڑھایا جب اس نے اپنی محبت کو ثابت کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب اور انتہائی قدم اٹھایا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کےضلع ساول کوچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی نےفیس بک پرایک لڑکےسے دوستی کی جو ستدولا علاقے کا رہائشی تھا وہ تین برس سے ملتے رہے ہیں اس دوران لڑکی کی محبت جنون میں بدل گئی لڑکی نے بہت مرتبہ اپنے محبوب کے ساتھ جانے کی کوشش بھی کی لیکن والدین اسے کسی طرح دوبارہ گھر لے آئے۔

    بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

    اس کے بعد لڑکی نے ایک شدت بھرا قدم اٹھایا اور اس نے ایڈز کے شکار نوجوان سے سرنج میں خون بھرا اور اسے اپنے بدن میں منتقل کرلیا۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس کے محبوب کو گرفتار کرلیا۔

    لڑکی اب ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے اور اس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے اہلِ خانہ نے لڑکے پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسی دوران یہ خبر میڈیا اور سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور ایک نئی بحث چھڑ گئی جس میں عوام نے ملا جلاردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک جانب تو عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے خاکے اور میمز بنائے۔

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو…

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

     

  • شمالی کوریا کے صدر کورونا سے صحتیاب

    شمالی کوریا کے صدر کورونا سے صحتیاب

    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کورونا وائرس کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر کم جونگ اُن نے وائرس کے پیش نظر مئی میں لگائی گئی سخت پابندیاں اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ہائپرٹینشن کورونا کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    قبل ازیں شمالی کوریا کے صدر کی بہن نے تصدیق کی تھی کہ کم جونگ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویشناک ہے ان کی ہمشیرہ نے اجلاس سے خطاب کیا اور بتایا تھا کہ کم جونگ کو بھی بخار کی علامات تھیں۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کبھی بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بتائی لیکن یومیہ بنیادوں پر بخار میں مبتلا شہریوں کی تعداد سے آگاہ کیا 29 جولائی تک شمالی کوریا میں 47 لاکھ 70 ہزار افراد بخار میں مبتلا ہوچکے تھے۔

    صدر کم جونگ نے وائرس پر قابو پانے کا اعلان بدھ کو ایک اجلاس میں کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عہدیدار ماسک کے بغیر موجود تھے کم یو جونگ نے پڑوسی ملک جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ جنوبی کورین حکام شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ کورونا وائرس ہماری وجہ سے پھیل رہا ہے۔

    کم جونگ نے متنبہ کیا کہ اگر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند نہیں کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا شمالی کوریا میں کورونا کے حالیہ لہر کے دوران جنوبی کوریا نے گیس کے غباروں کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کے پمفلٹ سرحد کے اس پار بھیجے تاکہ شمالی کوریا کو بدنام کیا جاسکے-

    امریکی صدرجوبائیڈن پہلی بار کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں:وائٹ ہاوس

  • چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    کراچی : نیو گوادرانٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیےپروفیشنل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اورسلوشنز فراہم کرنے والی چینی کمپنی ہائیٹیر (Hytera) جدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ جو 4,300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ 2023 میں اپنی تکمیل کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کوقرضےکی فراہمی کیلئےلیٹرجاری کرنےکی منظوری دے دی

    مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے،نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیے قابل اعتماد اور مضبوط مواصلات فراہم کرنے کے لیے Hytera ہوائی اڈے کے مواصلاتی حل کا انتخاب کیا گیا چینی کمپنی کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ پاکستان میں جدید طرز کے مواصلاتی آلات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    معاہدے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پائیداراور جدید ترین مواصلاتی آلات اور ٹیکنالوجیکل سلوشنز فراہم کرے گی جس میں DIB-R5 1کمپیکٹ ٹیٹرا بیس اسٹیشن، اسمارٹ ون ڈسپیچ سسٹم، متعدد پورٹیبل ریڈیوز، موبائل ریڈیوز اور ریپیٹر ز شامل ہیں۔

    ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا…

    اس منصوبے نے ہوائی اڈے کی صنعت اور پاکستانی مارکیٹ میں Hytera کی ترقی کا ایک اور سنگ میل ثابت کیاچینی کمپنی اس سے قبل بھی قطر ایئرویز، پی ایم آئی اے ایئرپورٹ، ہانگ کانگ ایئرپورٹ، ویانا ایئرپورٹ، چارلس ڈی گال ایئرپورٹ، اور ہیلسنکی ایئرپورٹ کو جدید ترین مواصلاتی نظام اور ٹیکنالوجیز سے لیس کر چکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریڈیو ٹیکنالوجی سولوشن کی فراہمی میں ایک معتبر نام ہے-

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا. وزیرخزانہ

  • سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے دبئی کے ولی عہد کی ملاقات

    سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے دبئی کے ولی عہد کی ملاقات

    دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی رائیڈر سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور سے ملاقات کی اوران کے دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو سراہا-

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا


    شیخ حمدان بن محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ عبدالغفور سے ملاقات اعزاز ہے یہ ایسی مثال ہیں جس کی سب کو تقلید کرنی چاہئیے۔

    پاکستانی ڈیلیوری بوائے عبدالغفورنے دبئی کی ایک مصروف سڑک پر گری اینٹوں کو ہٹایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار


    عبدالغفور کی وائرل ویڈیو پر دبئی کے ولی عہد نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا تھا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی تھی شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی تھی اور ان کے نیکی کے جذبے کی تعریف کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک واپسی سے پرعبدالغفور سے ملاقات کریں گے۔

    پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

  • سیاحتی ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت

    سیاحتی ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت

    سعودی حکومت نے مملکت کے سیاحتی ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزے سمیت ہر قسم کے ویزوں کے حاملین کو عمرے کی اجازت ہو گی۔

    عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالطہمان شمس نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والا شخص عمر ادا کر سکتا ہے۔

    انہوں نے سعودی ٹیلی ویژن الاخباریہ کو بتایا کہ مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔

    سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔

    خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    عہدیدار نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کے 2030 کے وژن کو پورا کرنا ہے جس کا مقصد ہر سال 3 کروڑ عمرہ زائرین عمرہ زائرین کا ہدف رکھا گیا ہے-

    سعودی 2030 ویژن ایک پرجوش ترقیاتی منصوبہ ہے جو مملکت کی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سعودی عرب میں سالانہ مناسک حج کے اختتام کے فوراً بعد نیا عمرہ سیزن 30 جولائی کو شروع ہوا۔

    سعودی حکام کے مطابق نئے سیزن میں ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

  • شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال

    شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال

    پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے اُن کے چینل پر دیئے گئے متنازع بیان کے بارے ایک روز بعد پتا چلا کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ شہباز گل کی فوج کے حوالے سے اے آر وائے پر متنازع گفتگو کے بعد انھیں مبینہ بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہےشہباز گل کی متنازع گفتگو آن ایئر ہونے کے بعد اے آر وائے کی نشریات معطل کر دی گئی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کی شب پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکمنامے کو معطل کرتے ہوئے ملک بھر میں اے آر وائے کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
    تاہم اب برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو سے واٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ درحقیت وہ پروگرام اے آر وائے کے بیورو چیف خاور گھمن کی بریک کردہ اس سٹوری پر ہو رہا تھا کہ جس میں بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کے اندر ایک میڈیا سیل چل رہا ہے جو ایک مخالف سیاسی جماعت (تحریک انصاف) کے نام پر آرمی مخالف موقف پھیلا رہا ہے۔

    ارشد شریف دبئی کیسے گیا کس نے کی مدد؟ سب سامنے آ گیا

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری جماعتوں کو بلایا تھا، جن میں شہباز گل بھی تھے۔ چونکہ مسلم لیگ ن نے اے آر وائے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس لیے وہ نہیں آئے۔ شہباز گل پارٹی کا مؤقف دے رہے تھے۔۔۔ ہمیں تو اگلے دن یہ پتہ چلا کہ ہمارے ٹی وی پر وہ اتنی بڑی بات کر چکے ہیں۔ اس میں ہمارا کیا قصور ہے، وہ آئے انھوں نے پارٹی کا موقف دیا اور چلے گئے مگر پھر حکومت نے پیمرا کے ذریعے ایک خط لکھ کر بھیج دیا کہ ہم غدار ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا جو موقف ہے وہ اُن کا اپنا موقف ہو گا یا پھر پارٹی کا موقف ہو گا اس کا اے آر وائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اُن کا کام پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، یہ اُن کا کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بتائیں کہ انھیں کیا بولنا ہے، کیا نہیں۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا خود کا ایک موقف ہوتا ہے، اس سے قبل بہت ساری سیاسی جماعتیں بشمول مسلم لیگ ن آرمی کے خلاف دس مرتبہ ٹی وی پر بات کر چکی ہیں، پارلیمینٹ کے اندر کر چکے ہیں، انھیں تو کسی نے نہیں کہا کہ یہ ملک غدار ہیں، کبھی وہ سیکشن نہیں لگا جو ہم پر لگا ہے، انھیں تو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا، ہمارے بندے کو اٹھا کر لے گئے-

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، ہم نے تو کچھ بھی نہیں کہا ، صرف پلیٹ فارم فراہم کیا تھا جس میں شہباز گل نے آ کر بات کی ہے اے آر وائے کے ہیڈ آف نیوز حماد یوسف کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ایف آئی آر میں ہم تین لوگ ہیں۔ میں، خاور گھمن اور ارشد شریف۔ تینوں نامعلوم جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اگر یہ منصوبہ بندی ہوتی تو انہیں پتہ ہوتا، ادارے کو پتہ ہوتا، کسی کو تو پتہ ہوتا، کسی کو بتائے بغیر یہ کیسے پلاننگ ہو سکتی ہے؟میرا کال لاگ چیک کر لیا جائے کہ میری شہباز گل کے ساتھ آخری مرتبہ بات کب ہوئی ہے، اس کو چھوڑیں یہ چیک کر لیں کہ میری حماد یوسف کے ساتھ آخری بات کب ہوئی ہے۔ میں اپنا فون دے دیتا ہوں نکال لیں، چیک کریں، اگر ہم نے منصوبہ بندی کی تھی تو اس میں دو تین دن تو لگے ہوں گے۔ کالز کا تبادلہ ہوا ہو گا وہ دکھا دیں۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ عمران خان ہوں، آصف زرداری یا شہباز شریف ہوں سب کے لیے ایک ہی بات ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرنا پڑے گاورنہ یہ کہانی ختم نہیں ہو گی، اگلی جو حکومت آئےگی وہ دوسرے کسی میڈیا ہاؤس کوبند کرے گی میڈیا ایک ہوجائے تو یہ سیاسی جماعتیں سروائیو نہیں کرسکتیں۔

    شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش

  • پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا برسر پیکار تھا پرویز الہی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو پنپنےنہیں دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

    فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت پرفارم کچھ نہیں کر رہی تھی بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگا رہی تھی لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر آج حاجی بن گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں شامل ہر پارٹی کی اداروں کے خلاف بولنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔

    سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائیں گے،پرویزالہیٰ

    قبل ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے بھر میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پورے پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو کھلی رہیں گی انہوں نے کہا تھا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے ۔

    بعد ازاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں آج سے کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ تمام کاروبار اور دکانیں چوبیس گھنٹے کھل سکیں گی ریسٹورانٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

    پنجاب بھر میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامہ معطل

     

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھرکھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھرکھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی سطح بلند ،سپل ویز کھول دیئے گیے-

    باغی ٹی وی : راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، پانی کی سطح 1751 فٹ ہونے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق 1749 فٹ پانی کی سطح پر سپل ویز بند کر دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں تغیانی کا خدشہ ہے رواں برسات میں چوتھی دفعہ سپل ویز کھولے گئے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں خبردار کیا کہ اس موسم میں پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

    پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے پر بھی بریفنگ دی تھی-

    وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ صورتحال معمول بن جائے گی اور ملک کا مجموعی انفراسٹرکچر ایسی آفات کے لیے تیار نہیں ہے جس سے شدید انسانی بحران جنم لے گا محکمہ موسمیات کی واضح وارننگ کے باوجود صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف اور ریسکیو کی صلاحیت کا فقدان ہے۔

    تاہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ محکمہ موسمیات جدید آلات کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں موسم کی حتمی انداز میں پیش گوئی نہیں کر سکتا کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اتھارٹی نے 11 ہزار 639 امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 23 ہزار 61 افراد کے لیے 78 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جون سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں 575 اموات ہوئیں جن میں سے 176 بلوچستان میں، 127 سندھ اور 119 پنجاب میں ہوئیں جبکہ 939 افراد زخمی ہوئے۔

    شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما

  • مون سون: موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

    مون سون: موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا اگست میں ملک بھر میں شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات مطابق بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں 11 سے 13 اگست تک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی، کوہاٹ، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور، کرک، بنوں، ٹانک اور وزیرستان میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش سے کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

    شمالی بلوچستان میں مون سون کا چوتھا اسپیل طوفانی شکل اختیار کر گیا ہے چمن میں قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے مسلم باغ میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے مسلم باغ قصبے میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے بازار میں کھڑی گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں مسلم باغ بازار ریلے میں 2 افراد بھی بہہ گئے جن کی تلاش جاری ہےمسلم باغ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات کی گئی ہے قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنرکی عدم تعیناتی سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں، وزیراعظم نے متاثرین کو کھانا فراہم نہ کرنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنرکو معطل کیا تھا۔

    کوئٹہ میں بھی سہ پہر 2 گھنٹے تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، ان علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں جبکہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیاریسکیو حکام اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں نے فوری طور پر ان علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ کچھ کچے مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ضلعی انتظامیہ کو لوگوں کو نالے اور ندیوں کے قریبی علاقوں سے دور منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں خبردار کیا کہ اس موسم میں پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

    پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے پر بھی بریفنگ دی-

    وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ صورتحال معمول بن جائے گی اور ملک کا مجموعی انفراسٹرکچر ایسی آفات کے لیے تیار نہیں ہے جس سے شدید انسانی بحران جنم لے گا محکمہ موسمیات کی واضح وارننگ کے باوجود صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف اور ریسکیو کی صلاحیت کا فقدان ہے۔

    تاہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ محکمہ موسمیات جدید آلات کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں موسم کی حتمی انداز میں پیش گوئی نہیں کر سکتا کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اتھارٹی نے 11 ہزار 639 امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 23 ہزار 61 افراد کے لیے 78 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جون سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں 575 اموات ہوئیں جن میں سے 176 بلوچستان میں، 127 سندھ اور 119 پنجاب میں ہوئیں جبکہ 939 افراد زخمی ہوئے۔