Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

    کورونا وبا اپنے اختتام کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 73 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی-

    واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

    ہائپرٹینشن کورونا کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کےخطرات کومول لیں گے، جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

  • ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سیلابی پانی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

    عمران خان ایک نااہل شخص ثابت ہوا،مولانا فضل الرحمان

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سینکڑوں کلومیٹر پر محیط جھیل بن گئی۔پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے متاثرین میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچے، 6 لاکھ حاملہ خواتین شامل ہیں ہمیں نا صرف سیلاب سے نمٹنا ہے بلکہ وبائی امراض سے بھی متاثرین کو بچانا ہے40 لاکھ ایکٹرپر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں فصلیں تباہ ہونے سے ہمیں غذائی قلت سے بھی نمٹنا ہے آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد سے ہمیں کچھ اقتصادی ریلیف ملاہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ موحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفت،ہیلتھ ایمرجنسی،غذائی تحفظ جیسےچیلنجیزکاسامنا ہےان تمام مشکلات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اور مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اشد ضروری ہے بھارت کے حالیہ اقدامات کے باعث کشمیریوں کے بنیادی حقوق بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

  • وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے،عارف علوی

    وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے،عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت نے کہاہے کہ کشتی ڈانواں ڈول ہے ذمے داری ہماری ہے کہ کشتی کو سہولت دیں آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی۔

    انہوں نے کہا، معشیت تقاضا کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو، آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیا ہے۔عدالتیں مشورے کے ذریعے ہی سوال کرتی ہیں۔

    امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    عارف علوی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں واپس جانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ پارٹی والے خود کریں گے۔ ہمارا کام رہ گیا ہے چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت گراو۔ چار ادمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت کھڑی کردو۔ آگ گھر کو کھا رہی اور ہم حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے لیکن پتہ نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے۔ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اپوزیشن میں ہیں اس لیے اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے اسمبلی میں واپسی کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔

    عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،شازیہ مری

  • کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

    کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

    کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی:غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔

    کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

    کچھ علاقوں میں آندھی کی رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں اور کاروباری علاقوں میں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

    بعض مقامات پر لوگوں کو انخلا کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتا ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

    اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    قبل ازیں امریکی طوفان مرکز نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی ستمبر کے مہینے میں سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیاتھا ۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

    ۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئےتھے ۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی،جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئےتھے ۔

  • نائجیریا: جامع مسجد پر ڈاکوؤں کا حملہ،ا5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نائجیریا: جامع مسجد پر ڈاکوؤں کا حملہ،ا5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی ایک مقامی جامع مسجد پر مسلح ڈاکوؤں کا حملہ، 15 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 15 نمازی جاں بحق ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

    رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    رہائشی امیمو مصطفیٰ نے کہا کہ مسلح ڈاکو اپنی بندوقیں تھامے موٹر سائیکلوں پر آئے اور سیدھے مسجد کی طرف بڑھے اور ہم پر وقفے وقفے سے گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

    ایک اور رہائشی جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ دوپہر تقریباً 2 بجے ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق، کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

    افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں…

    شہریوں نے ڈاکوؤں کو 21 ہزار ڈالر، پیٹرول اور سگریٹ دیئے گئے تھے تاکہ وہ اس شہر کو بخش دیں تاہم ڈاکوؤں نے شہر کی مسجد پر حملہ کرکے بے گناہ افراد کو قتل کر دیا اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران شمال مغربی نائیجیریا کے مختلف شہروں میں ڈاکو راج نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور اس دوران ہزاروں شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سینکڑوں لوگوں کو قتل کر دیا گیا۔

    ان حملوں نے سیکورٹی فورسز کو پریشان کر دیا ہے نائیجیرین عسکری حکام کی جانب سے کچھ دن قبل ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن اور بمباری کے پیش نظر شمال مغربی ریاست زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو جنگل سے ملحقہ علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

    ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

  • اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    کانگو: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

    سی این این کےمطابق پناہ گاہ کے بانی فرینک چینٹیرونے کہا کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ بچے بندروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا-

    چنٹیریو نے بتایا کہ اغوا کار 9 ستمبر کی صبح 3 بجے کے قریب پناہ گاہ میں داخل ہوئے، اور پانچ بچوں میں سے تین بن مانسوں کو لے گئے چنٹیرو کی بیوی کو اغوا کاروں کی طرف سے تین پیغامات اور اغوا شدہ چمپس کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔

    اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

    عودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔

    جس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جب کہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغوا ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

    چینٹیرو نے کہا کہ ظاہر ہے، ہمارے لیے تاوان ادا کرنا ناممکن ہے،نہ صرف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم ان کے راستے پر چلتے ہیں، تو وہ دو ماہ میں یہ کام بہت اچھی طرح سے کر سکتے ہیں، اور ہمارے پاس اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ بچے ہمیں واپس کر دیں گے۔

    چینٹیرو کو یہ بھی خدشہ تھا کہ اس سے مزید اغوا کا دروازہ کھل جائے گا پورے براعظم میں 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ہم تاوان ادا کرتے ہیں، تو یہ ایک مثال قائم کر سکتا ہے اورکئی دوسرے لوگوں کو متوجہ کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں انتہائی چوکس رہنا چاہیے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

  • رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو گرہن لگے گا،جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جزوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر58 منٹ پرہوگا،4 بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6 بج کر2 منٹ پرہوگا۔

    100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

    زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

    سورج گرہن ہر وقت ہر علاقے میں نہیں دیکھا جا سکتا، اس لیےسائنسدانوں سمیت بعض لوگ سورج گرہن کامشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں۔ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہےاور زیادہ سے زیادہ سات منٹ چالیس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔ البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    سورج گرہن کئی قسم کا ہو سکتا ہے: مکمل سورج گرہن، حلقی سورج گرہن، مخلوط سورج گرہن، جزوی سورج گرہن

    جب بھی زمین کے کسی خطے میں مکمل سورج گرہن لگتا ہے تو اس کے گردونواح میں چاروں طرف جزوی گرہن ہوتا ہے،یورپ میں دیکھا گیا 1999ء کا مکمل سورج گرہن تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سورج گرہن تھا۔

    زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

  • 8 ماہ کے بچے نے نیل کٹر نگل لیا، ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن

    8 ماہ کے بچے نے نیل کٹر نگل لیا، ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن

    نئی دہلی: بھارت کے ضلع ناسک میں ایک 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے نیل کٹر (ناخن تراش) نگل لیا۔ جسے ڈاکٹر سرجری کے ذریعے نکالنے میں کامیاب رہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک کے علاقے اڈگاؤں میں 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے ناخن تراش نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وسنت پوار میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے پیر کے روز 5 سینٹی میٹر کے نیل کٹر کو کامیابی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جسے آٹھ ماہ کا بچہ غلطی سے نگل گیا تھا اور تکلیف میں تھا-

    ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک


    والدین بچے کو فوری طور پر سول اسپتال لے گئے، جو حکومت کے زیر انتظام ضلع کا مرکزی اسپتال ہے کیونکہ پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کروانے کی پوزیشن میں نہیں تھےسول اسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کے کیس کو ناسک کے اڈگاؤں کے ڈاکٹر وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔

    میڈیکل کالج کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فوری طور پر ایکسرےبچےکا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں 15 سینٹی میٹر کی گہرائی میں پھنسا ہوا ہے مشکل مرحلہ یہ تھا کہ کم سے کم حملے یا بچےکی جان کوخطرہ کےساتھ اس چیز کوکیسے ہٹایا جائےبچے کی سانس کی نالی کے اس نازک مگر اہم حصے میں تیز دھار چیز کو سمائے ہوئے دو گھنٹے ہو چکے تھے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک


    ڈاکٹر پا ل کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنے کا فیصلہ فوری طور پر کیا گیا تھاجب سے اتفاقی طور پر انجیکشن ہوا تھا اس وقت سے لڑکا رونا نہیں رکا تھا جونیئر اور سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ایک اینستھیٹسٹ اکٹھی ہوئی اور کامیابی سے نیل کٹر کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئی۔

    ڈاکٹر پال کہتے ہیں کہ نیل کٹر نکالنا مشکل ثابت ہو ابتدائی طور پر، ہم نیل کٹر پر اچھی گرفت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ عمل کے دوران، یہ تھوڑا سا آگے کھسک گیا تھا لیکن 30 منٹ کے طریقہ کار کے بعد، ہم بالآخر اس چیز کو ہٹانے میں کامیاب ہو گئے،”

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد نےآئندہ سال خلائی مشن پر روانہ ہونے کا فیصلہ…


    ڈاکٹر پال نے اعتراف کیا کہ ہسپتال نے ایسے بچوں کے کیسز دیکھے ہیں جن کے گلے میں سکے یا قلم کی ٹوپی وغیرہ پھنسے ہوئے تھے، لیکن 15 سینٹی میٹر کا نیل کٹر یقیناً پہلا کیس تھا-

    پیوٹن یوکرین میں آپریشن کی خود کمان کررہے ہیں،امریکی انٹیلی جنس

  • ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ،26 ستمبر کو خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

    ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ،26 ستمبر کو خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

    واشنگٹن: ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ، 26 ستمبر کی شام خلائی چٹان سے ٹکرائے گا۔

    باغی ٹی وی : ڈبل ایسٹیرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (DART) کو گزشتہ برس نومبر میں زمین سے 1 کروڑ 9 لاکھ کلو میٹر دور سیارچے کا رخ بدلنے کیلئے خلا میں بھیجا گیاجو تقریباً ایک سال کے سفر کے بعد اب ڈائمورفس نامی ایک چھوٹے سیارچے سے 24 ہزار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا کر ٹکرائے گا یہ سیارچہ ڈائڈِموس نامی بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔

    نظام شمسی کا سب سے برا سیارہ 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب

    روم میں نصب ورچوئل ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ نے جنوبی افریقا کی متعدد مشاہدہ گاہوں کے ساتھ ایک مل کر ہدف سیارچے کو تصادم کے وقت دِکھائیں گے۔


    اس سے قبل دو طاقتورترین ٹیلی اسکوپ نے چھ راتوں کے مشاہدے کے بعد اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ڈائڈِموس کا مدار امریکی خلائی ایجنسی کے ڈارٹ کرافٹ کی سیدھ میں آ چکا ہے۔ان مشاہدات نے 2021 میں کی جانے والی مدار کی پیمائشوں کی تصدیق کی تھی۔

    یہ مشاہدے جولائی کے مہینے میں ایریزونا کی لویل ڈِسکوری ٹیلی اسکوپ اور چلی کی میگیلن ٹیلی اسکوپ سے کیے گئے۔

    جان ہوپکنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈارٹ اِنویسٹی گیشن ٹیم کے شریک سربراہ اینڈی رِوکِن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے جو پیمائشیں 2021 کے ابتداء میں حاصل کیں تھیں وہ ڈارٹ کو صحیح مقام تک پہنچانے کے لیے اور ڈائمورفس کے ساتھ صحیح وقت پر تصادم کے لیے اہم تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اُن پیمائشوں کی نئے مشاہدات سے تصدیق یہ بتاتی ہے کہ ہمیں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں اور ہم ہدف کے تعاقب کے لیے درست سمت میں گامزن ہیں ڈائڈِموس اور ڈائمورفس اس سال ستمبر کے آخر میں زمین کے قریب سے یعنی 1 کروڑ 8 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے اس 548.8 کلوگرام وزنی اسپیس کرافٹ کا مقصد اس کو ڈائمورفس سے ٹکرا کر سیارچے کی رفتار کا عشرِعشیر حصہ بدلنا ہے۔

    ڈارٹ کا ہدف ڈائمورفس تقریباً 560 فٹ (170 میٹر) چوڑا ہے اور ہر 11 گھنٹے اور 55 منٹ میں ایک بار اپنےڈائڈِموس کا چکر لگاتا ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ ڈارٹ زمین سے تقریباً 7 ملین میل (9.6 ملین کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے اور ہمارے سیارے کو متاثر کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    ناسا کے مطابق ڈارٹ کو تقریباً 14,760 میل فی گھنٹہ (23,760 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے ڈائمورفس سے ٹکرانا چاہیے۔ یہ ہے ڈارٹ کا آخری دن کیسا ہوگا۔

    نظام شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد چھلّے کیسے بنے؟

    25 ستمبر کو حتمی مشق کے بعد، اثر سے تقریباً 24 گھنٹے پہلے، نیوی گیشن ٹیم کو 2 کلومیٹر [1.2 میل] کے اندر ہدف ڈائمورفس کی پوزیشن معلوم ہو جائے گی،” ناسا کے حکام نے ایک بیان میں لکھا وہاں سے، ڈارٹ خود مختار طور پر خود کو خلائی چٹان کے چاند کے ساتھ ٹکرانے کے لیے رہنمائی کرے گا۔

    اسپیس کرافٹ اور سیارچے کے درمیان یہ تصادم پاکستانی وقت کے مطابق 27 ستمبر کو صبح 4 بج کر 14 منٹ پر ٹکرائے گا۔

  • سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی،عوام کی شدید تنقید

    سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی،عوام کی شدید تنقید

    جاپان کے سابق آنجہانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات پر 1.66 بلین ین خرچ ہوں گے جو آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم الزبتھ کی آخری رسومات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : جاپان ٹائم کےمطابق حکومت نےاعلان کیاکہ سابق وزیراعظم شنزو ایبےکےلیے 27 ستمبر کو منعقد کیےجانےوالے سرکاری جنازے پر ایک اندازے کےمطابق ¥ 1.66 بلین ($ 11.8 ملین) لاگت آئے گی جب سیکیورٹی کی قیمت اوربیرون ملک مقیم معززین کا استقبال کیا جائے گا۔

    ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

    قتل ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی لیکن اس سے قبل ہی ان کی آخری رسومات کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    بجٹ میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے، جاپان کی مرکزی اپوزیشن آئینی ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی امور کی کمیٹی کے سربراہ جون ازومی نے کہا کہ حکومت نے "اصرار کیا تھا کہ اخراجات ¥250 ملین ہوں گے، لیکن یہ تعداد 6.6 گنا بڑھ گئی ہے۔

    عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے آخری رسومات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شنزو ایبے کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں کا ہے جس کے لیے عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے اوربہت سے لوگوں نے اس تقریب کی مخالفت بھی کی ہے۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

    میڈیا کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر 1.3 بلین ین کا خرچہ آیا تھا لیکن جاپان کے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ اس رقم سے کہیں زیادہ یعنی 1.66 بلین ین ہے۔

    اس کے ساتھ ہی جاپانی عوام نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیم پر حکومت کی جانب سے کیے گئے خرچ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 بلین ڈالر تقریب پر خرچ کیے گئے جو تقریب کے بجٹ سے دوگنا زیادہ تھے۔

    میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی

    گزشتہ ماہ دوسری جگہوں پر، احتجاج کے منتظمین نے دعویٰ کیا تھا کہ اندازاً 4,000 لوگ 31 اگست کو ٹوکیو میں پارلیمانی عمارتوں کے باہر جمع ہوئے تھے تاکہ ریاستی جنازے کی منسوخی کا مطالبہ کیا جا سکے، جب کہ مزید 400,000 افراد نے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے-