Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کی  اسپیکر قومی اسمبلی  سے  مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے،اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی اور اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے-

    امریکہ کی کینیڈا کو دھمکی،اسرائیل اپنے مشن میں کامیاب

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  • پی ٹی آئی نے  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیاشیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    دوسری جانب پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

    حکومتی عیاشیاں ،ایف بی آر کا 1010نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کا نوٹس جاری ہوا گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

  • جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو متعدد پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے فیس بک کو متعدد پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئےجس کے لیے فیس بک انتظامیہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

    فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جوبائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا مارک زکر برگ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے جوبائیڈن انتظامیہ نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا، ہم حقیقت پر مبنی چیزوں کو ختم نہیں کریں گے اسے ہٹانے کے احکامات مضحکہ خیز ہیں۔

    لاس اینجلس، تباہ کن آگ سے 77 سالہ اداکار جیمز ووڈس کا گھر محفوظ

    انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا جسے ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیاہمارے انکار پر جوبائیڈن انتظامیہ نے ہمیں بہت کچھ کہا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

    لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اس طرح کی درخواستوں کی تعمیل کرنے میں بہت آگے گئی،اور تسلیم کیا کہ اس نے اور کمپنی کے دیگر افراد نے غلطی سے یہ آئیڈیاخرید لیا تھا روایتی میڈیا آؤٹ لیٹس یہ بحث کر رہے تھے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غلط معلومات نے 2016 ءکے انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں تبدیل کر دیا تھا۔

    ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو فیصلہ سنانے میں ہچکچاہٹ ہو رہی ہے۔علیمہ خان

    زکربرگ نے کہا کہ ان کی کمپنی کا حقائق کی جانچ پڑتال کا عمل "1984 میں سے کچھ مختلف” تھا اس نے ایک وسیع پیمانے پر یقین پیدا کیا کہ ان کی کمپنی نے جن فیکٹ چیکرز کی خدمات حاصل کیں وہ "انتہائی متعصب” تھے زکر برگ نے ایکس کے "کمیونٹی فیڈ بیک” پروگرام کو فیس بک کے ماڈل سے بہتر قرار دیا ہےبعد میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ سوشل میڈیا کے تخلیق کار حکومت اور روایتی میڈیا کی جگہ سچائی کے ثالث کے طور پر لے رہے ہیں-

    تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ،لاس اینجلس میں آگ پرپریتی زنٹا کا آنکھوں دیکھا حال

  • احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    کراچی: معروف اداکار احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق کی جانے والی مختصر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : احد رضا میر اور سجل شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکی ہے، ان کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظہبی میں ہوئی تھی، بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے-

    احد رضا اور سجل علی کی طلاق سے متعلق شوبز کے معروف صحافیوں نے تصدیق کی، اس کے علاوہ کئی نامور لوگوں نے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی کہ اس مشکل وقت میں دونوں کو اکیلا چھوڑ دیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر نہ کریں۔

    لاس اینجلس، تباہ کن آگ سے 77 سالہ اداکار جیمز ووڈس کا گھر محفوظ

    تاہم اداکار جوڑے کی جانب سے اپنی طلاق کی نہ ہی تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اب حال ہی میں احد رضا میر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سجل کا نام لے کر ان کے کام کی تعریف کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے رمشا خان اور دنانیر مبین کے کام کو بھی سراہا۔

    احد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘دنانیر، سجل اور رمشا تینوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں، میرے ان سب کے ساتھ مختلف تجربات رہے ہیں’۔

    تاریخی کوہالہ پُل پر "کشمیر بنے گا پاکستان” کنونشن کا انعقاد

    واضح رہے کہ احد اور سجل ماضی میں معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات،ناروے میں  بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ

    روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات،ناروے میں بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ

    ناروے نے روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کے تحت بڑے پیمانے پر بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ نئی عمارتوں میں حفاظتی شیلٹرز کی تعمیر یورپ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ممکنہ اقدامات کے پیش نظر کی جا رہی ہے،دو الگ الگ پناہ گاہیں بنائی جائیں گی جن میں سے ایک لوگوں کو کیمیائی یا تابکار ہتھیاروں سے محفوظ رکھے گا۔

    وزیرِ انصاف ایمیلی اینگر میل نے کہا کہ ”بدترین حالات“ میں شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

    20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    1,000 مربع میٹر سے بڑی عمارتوں میں شیلٹرز لازمی ہوں گے شیلٹرز تابکار، کیمیائی اور روایتی ہتھیاروں سے تحفظ فراہم کریں گے، پار کنگ گیراج یا سب وے اسٹیشنز کو بھی شیلٹرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    لتھوانیا، لٹویا، اور ایسٹونیا بھی اپنی دفاعی حکمتِ عملی کو مضبوط کر رہے ہیں، جبکہ نیٹو آرکٹک میں جنگی مشقیں کر رہا ہے روسی جارحیت اور ہائپرسونک میزائل نصب کرنے کی اطلاعات کے بعد یورپ میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

  • آئی سی سی وفد کا  قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

    آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

    لاہور: چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    icc

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے،شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہےاور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

  • 20 سال قبل سپمسن نے  لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیش گوئی آج سے 20 سال قبل کارٹون سیریز سپمسن نے کردی تھی۔

    باغی ٹی وی:کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاس اینجلس میں جنگل کی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی جہاں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں وہیں اب اس آگ کے حوالے سے ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیش گوئی آج سے 20 سال قبل کارٹون سیریز سپمسن نے کردی تھی۔

    سپمسن دیکھنے والوں کا دعویٰ ہے مذکورہ کارٹون سیریز کے ایک پرانے ایپیسوڈ میں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ لگنے کی پیش گوئی کی گئی تھی ایک ٹک ٹاک صارف کو ایک ایسا ایپی سوڈ ملا جسے دیکھ کر یوں لگا کہ یہ لاس اینجلس جیسی آگ ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    صارف کی جانب سے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دی سپمسن کارٹون کے 18ویں سیزن کی 12ویں قسط کا پرانا ویڈیو کلپ شئیر کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا کہ اسپرنگ فیلڈ کے قصبے میں جنگل کی آگ پھیلی ہوئی ہے جو لوگوں اور ان کے گھروں کا نقصان پہنچا رہی ہے، مذکور ہ قسط میں بارٹ نامی کردار ایک مذاق کرتا ہے جس سے حادثاتی طور پر آگ لگ جاتی ہے، جو تیزی سے پھیل کر قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    cartoon series

    ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے پوچھا کہ یہ اتفاق ہے یا پھر ایک پریشان کن پیشگوئی؟پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ سمپسن کے تخلیق کاروں نے ایک بار پھر ایک اور بڑے واقعے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد متعدد افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ دی سمپسنز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔

    دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

  • اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی تاہم اب پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات ہوئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے،سات رکنی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی-

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا تھا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی آج ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، لیکن یہ ملاقات تاخیر کا شکار ہوئی۔

    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری

    مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےکہا ہےکہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے، تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ داروں کا تعین کرے، بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات سے قبل علامہ ناصر عباس نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے، حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کرے گی۔

    صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں،این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار رہا ہےترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔

    جاری کردہ آبزرویشن کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی جبکہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا، ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا۔

    ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کر رہے ہیں، یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، اسپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کر دیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہونا ہے۔

  • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی  بڑی مالی بے ضابطگی سامنے  آگئی

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    ڈی جی خان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہےعثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئےعثمان بزدار کی وزار ت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری اسکولوں میں رقم کی محکمانہ طور پر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے تھے، تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

    دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا تاہم رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سے دسبتردار ہونے کا اعلان کردیا تھا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

  • دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

    دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

    اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے، ہرلڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کیلئے اسکول جائے۔

    باغی ٹی وی :مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔

    ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کیلیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتےدنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے، ہرلڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کیلئے اسکول جائے۔

    سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

    قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان