Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا  غزہ میں لڑنے سے انکار

    ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار

    تل ابیب: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکیا ہے، فوجیوں نےذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خود کشی کی تھی، گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزروفوجی،7 لازمی سروس کرنے والے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے جب کہ گزشتہ دو سالو ں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے،سال 2011 کےبعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں خودکشی اسر ائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دئیے

    واضح رہےکہ اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

  • مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

    مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

    اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، راناثنا اللہ، فاروق ستار، علیم خان،عرفان صدیقی نوید قمر، راجہ پرویز، خالدمگسی، اعجازالحق شریک تھے-

    اپوزیشن (پی ٹی آئی) کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل (ایس ٹی آئی) کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئے –

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

    اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان صاحب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی چیئر مین عمران خان صاحب سمیت پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہیں ہونا چاہیئے، انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشنل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تا کہ حقائق پوری طرح سامنے آسکیں۔

    پی ٹی آئی کمیٹی نے آگاہ کیا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ ز پیش کرنے کے لئے ہمیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب سے ملاقات ، مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے یہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اجازت دی ہے لہٰذا اسے مثبت طریقے سے جاری کرنے کے لئے ان کی ہدایات بہت ضروری ہیں۔

    پی ٹی آئی کمیٹی نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب سے مشاورت اور رہنمائی کے بعد اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ باقاعدہ تحریری شکل میں پیش کر دیا جائے گا۔

    حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے تحت ہمیں توقع تھی کہ آج پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی تاکہ مذاکرات کا کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی کمیٹی عمران خان صاحب سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ ز لائے تا کہ دونوں کمیٹیاں معاملات کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھا سکیں۔

    جاری اعلامیے کے مطابق طے پایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان صاحب سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے دونوں کمیٹیوں کی تیسری نشست کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف بات چیت جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، تیسری میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی، آج ہونے والی بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جبکہ دوسرے مطالبہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کو سیاسی قیدیوں پر مزید کیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو کیس موجود ہیں ان پر عدالتی فیصلوں کے مطابق عمل درآمد ہونا چاہیئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائے جائیں۔

    دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

    مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم توقع کررہے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر نکات لے کر آئیں گے جن کی روشنی میں بات کی جاسکے۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لیے بانی سے رہنمائی لیتے رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات اور سہولت لینے پر کوئی اعتراض نہیں، تحریک انصاف نے ایک ہفتے کا مزید وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کا تیسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا، اپوزیشن کے مطالبات اگر تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک میں جمہوری استحکام کی بات کی ہے، اپوزیشن کا لہجہ سخت نہیں اور بہت سی چیزوں کو ان کی جانب سے سراہا گیا ہے، بات چیت کا خوشگوار ماحول میں ہونا بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل ہم نے طے کیا تھا کہ اجلاس کے باہر ہونے والے تمام تر بیانات، واقعات کو اہمیت نہیں دی جائے گی، 6 جنوری کو جو بھی نتیجہ آئے گا ہماری طرف سے اس نتیجے کی بنیاد پر مذاکرات کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

    مذاکرات سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مشاورت ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب، اسد قیصر اور شیر افضل مروت جبکہ حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری اور نوید قمر شامل تھے۔

    سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے مثبت فیڈ بیک آرہا ہے، کوئی بہترحل نکلے گا، مذاکرات سے تلخیاں کم ہوں گی۔

    سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کے 2 بڑے مطالبات سامنے آرہے ہیں ہمارے سامنےتحریری مطالبات آئیں تو دیکھیں گے وہ کیا چاہتےہیں۔

    افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر ان کے یہ 2 مطالبات تحریری طور پر سامنے آئے تو ہم ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ممکن ہے ہم ان سے پوچھیں گے آپ بھی اتنی ہی تاریخ جانتے ہیں جتنی ہم تو بتائیں قیدیوں کی رہائی کیسےممکن ہے ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی والے جو مطالبات لے کر آئیں گے اس پر ہمیں گائیڈ بھی کریں گے، پی ٹی آئی والے ہمیں بتائیں گے کہ آئین اور قانون یہ راستے دیتے ہیں، اگر وہ ہمیں اس پر قائل کردیں گے تو ہم خوش دلی سے ان کے مطالبوں پر غور کریں گے۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے آج شمال اور مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

    دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے اور چترال، دیر، سوات میں برفباری کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا کراچی پر بھی اثر پڑے گا، جس کے باعث شہر میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرسکتا ہے۔

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

  • دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

    دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے ناسورکوکچلنےکے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلی، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی اجلاس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے اور سرمایہ کاری سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
    ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں گے تو کامیابی ملےگی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہی ہیں، دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، دہشت گردی کے ناسورکوکچلنےکے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے پارا چنار امن معاہدے پر تمام فریقوں کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ پاراچنار میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایسا دل خراش واقعہ قیامت تک نہیں ہونا چاہیے۔

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہو ا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق دن رات کام ہو رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، میکرواکنامک انڈیکیٹر بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی 2018 کے بعد 4.1 فیصد پر آئی ہے، پانچ ماہ میں ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں،اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، یہ سب کامیابیاں ٹیم منیجمنٹ کی مرہون منت ہیں۔

    سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 9 ماہ میں حکومت کو بیرونی و اندرونی خلفشار کا سامناکرنا پڑا، باہمی تعاون اور اجتماعی کاوشوں سےچیلنجز کامقابلہ کیا، سینٹرل ایشیا کی ریاستوں سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں، سب چاہتے ہیں پاکستان سے روابط بڑھیں، ایکسپورٹ ہو، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے ساتھ ایم او یو سائن ہوئے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

  • جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

    اسلام آباد: ڈائریکٹر مذہبی تعلیم ڈاکٹر عاظم الدین زاہد لکھوی کا کہنا ہے کہ ہمارا جن مدارس سے معاہدہ ہوا، انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے رجسڑیشن سے انکار کر دیا-

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس ڈاکٹر عاظم الدین زاہد لکھوی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران مدارس اصلاحات اور رجسٹریشن کا معاملہ زیر بحث آیا ڈائریکٹر مذہبی تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے رجسٹریشن سے انکار کر دیا، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے۔

    ڈائریکٹر مذہبی تعلیم نے بتایا کہ ہمارا جن مدارس سے معاہدہ ہوا، انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے رجسڑیشن سے انکار کر دیا، 598 مدارس میں ہم نے چیک لگایا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ہمیں بلوچستان اور کے پی کے میں سب سے زیادہ مسائل پیش آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مدارس رجسٹریشن نہیں کروانا چاہتے، مدارس کے درس نظامی یا ان کے نصاب میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، ان مدارس کی رجسٹریشن ضروری تھی، آرڈنینس اگر پارلیمینٹ پاس کر دے تو ہمارے لیے رہنمائی ہوگی، بیرون ممالک کے طلبہ بھی مدارس میں زیر تعلیم ہیں، انہیں بھی دیکھنا ہے تاکہ وہ ہمارے سفیر بنیں۔

    ڈائریکٹر مذہبی تعلیم کا کہنا تھا کہ 1760 مدارس مختلف بورڈز سے الحاق کر چکے ہیں، 40 ہزار سے زائد مدارس ہیں، 18164 مدارس ملک بھر سے ڈائریکٹیوریٹ جنرل مذہبی تعلیم سے رجسٹر ہوچکے ہیں، 1608 بیرون ممالک کے طلبا مدارس میں تعلیم حاصل کرنے پاکستان میں آئے ہیں۔

    کمیٹی کے رکن اسلم گھمن نے سوال اٹھایا کہ افغانستان کے طلبہ کتنے ہمارے مدارس میں زیر تعلیم ہیں؟ ڈائریکٹر مذہبی تعلیم نے کہا میرے پاس ایسا کوئی ڈیٹا ابھی موجود نہیں ہے۔

  • سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    بھارتی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے مسلسل بری کارکردگی کے باعث کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ میں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا،اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے روہت شرما کو آرام کرنے کا موقع دینے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما کی جگہ جمعے کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کی قیادت جسپرت بمرا کریں گے جب کہ ٹیم میں کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے فاسٹ باؤلر آکاش دیپ بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک پراسدھ کرشنا کے ڈیبو کا امکان ہے۔

    افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    تاہم آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کپتان اور ٹیم کے اعلان سے متعلق کرکٹ بورڈ یا ٹیم منیجمنٹ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    گزشتہ روز کوچ گوتھم گھمبیر سے روہت شرما کی پریس کانفرنس سے غیر حاضری اور اگلے میچ میں ٹیم میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا تھاروہت شرما اپنے بچے کی پیدائش کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے انہوں نے ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے جوائن کیا تھا۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    تاہم دو ٹیسٹ میچوں میں شکست اور پھر شبھمن گل کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر منیجمنٹ سے اختلافات اور بیٹنگ آڈرد میں ردوبدل سے چیزیں مزید خراب ہوتی چلی گئیں جس کےبعد روہت شرما پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے لیے بھی دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    کینیا: افریقی ملک کینیا کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 30 دسمبر کو کینیا کے گاؤں Mukuku میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرا ایکس پر جاری کینیا اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں ابتدائی تجزیے کے نتائج بتائے گئے۔

    بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے عندیہ ملا ہے کہ یہ کسی راکٹ سے الگ ہونے والے رنگز کا ملبہ ہےیہ رنگز اکثر لانچ وہیکل کے 2 مراحل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو مخصوص بلندی پر الگ ہو جاتے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کینیا اسپیس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی اشیا کو اکثر اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ زمین کے کرہ ہوائی میں دوبارہ داخل ہوتے وقت جل جاتی ہیں یا وہ ویران علاقوں جیسے سمندروں میں گرتی ہیں مگر یہ معاملہ الگ ہے اور ایجنسی کی جانب سے اس کی تحقیقات کی جائے گی اور بین الاقوامی خلائی قانون کو مدنظر رکھ کر فریم ورک طے کیا جائے گا۔

    کینیا اسپیس ایجنسی کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس خلائی کچرے سے لوگوں کو فوری طور پر خطرہ لاحق نہیں ماہرین ان اشیا کا تجزیہ کرکے اس کے مالک کی شناخت کریں گے اور عوام کو مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    گاؤں پر گرنے والے سامان کی متعدد تصاویر سوشل میدیا پر بھی شیئر کی گئی تھیں ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ یہ سارا سامان کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اس سے قبل 30 دسمبر کو ایکس پر ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور افریقی ملک گھانا میں ایک سیٹلائیٹ آکر گرا تھا، اس حوالے سے کینیا اسپیس ایجنسی کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سال 2025 کے دوسرے دن بھی سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    باغی ٹی وی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 وپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2635ڈالر کی سطح پر آگیا۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 872 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    واضح رہے کہ 2024 میں، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا، جس میں 287,900 روپے فی تولہ کی بلند ترین اور 210,800 روپے فی تولہ کی کم ترین سطح تھی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت ہوا جب تاجروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود کی رفتار اور صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر مزید وضاحت طلب کی۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    کراچی: سربراہ اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔

    باغی ٹی وی: لسبیلہ چوک پر اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں نے اہم پریس کانفرنس کی، مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارے دھرنوں کا مقصد پارا چنار کرم کا مسئلہ تھا، ہمیں تو پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کرم میں ظالم کون اور مظلوم کون ہے،کرم ایجنسی میں تین سب ڈویژن ہیں، دو سب ڈویژن میں اہل سنت برادری کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج تک اپر کرم میں فوجی آپریشن نہیں ہوا، کرم ایجنسی میں بشیرہ گاؤں ہے جہاں شدت پسندوں نے حملہ کیا، ہمارے بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کو قتل کیا گیا، ہمارے کانوائے پر حملہ کیا گیا، بگن گاؤں کو پورا جلا دیا گیا، بگن گاؤں کو لوٹا گیا، بچوں کو ذبح کیا گیا، عورتوں کی عزتوں کو لوٹا گیا، کرم ایجنسی میں مساجد کو جلایا گیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، میں صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں، آئیں میرے ساتھ کرم ایجنسی چلیں۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہماری ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کرم ایجنسی سے اسلحہ جمع کیا جائے، کچھ لوگوں نے وہ اسلحہ دینے سے انکار کردیا اور اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کیا، شہر کراچی بند کردیا، لوگوں کی زندگی مفلوج کردی، کچھ لوگوں نے غیر ملکی اسلحہ چھپانے کے لیے دھرنوں کی آڑ لی، میں کہتا ہوں یہ ملک کو بدنام کرنے کے لیے پوری سوچی سمجھی سازش ہے، یہ لوگ پاکستان کو عراق اور شام بنانا چاہتے ہیں۔

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی اور خیبرپختونخوا حکومت میں شامل مجلس وحدت المسلمین نے کراچی کو جام کیا، کراچی لاوارث نہیں کسی کو بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے، شام کی تنظیم کے جھنڈے پارہ چنار میں لہرائے گئے، کراچی میں دھرنے ختم نہیں مؤخر کر رہے ہیں۔

    ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر سکتے ہیں، سست نہیں کر سکتے،چیئرمین پی ٹی اے

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی پرچم کو پاؤں تلے روندا، ہمارے بزرگوں نے اس ملک پاکستان کو بڑی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا، ایم کیو ایم کے لوگوں نے پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی، پی ٹی آئی نے نو مئی کو پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی، جنہوں نے اس ملک سے غداری کی آج ملک میں ان کا حال کیا وہ پاکستانی عوام کے سامنے ہے، انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی کالعدم تنظیموں کا پرچم لہرایا ہےانہوں نے اس ملک پاکستان سے غداری کی ہےہمارا مطالبہ ہے پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

  • مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ
    مریم نواز شریف کے وژن پرترقیاتی نظام کو خود کار بنا دیا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیشرفت کا یومیہ جائزہ جدید ٹیکنالوجی سے کیا جا رہا ہے، چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ پورٹل کے ذریعے تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں، عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا بڑا بجٹ دیا ہے، مریم نواز شریف مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں، بنیادی مراکز صحت، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے-

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر پہلی بار عمل ہو رہا ہے، پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی، ستھرا پنجاب سکیم کے تحت صفائی کا نظام صوبے کے ہر ضلع میں لے جا رہے ہیں، تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں-

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    سینئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی بہتری پاک کیلئےگزشتہ 9 ماہ سے پنجاب کے ہر شعبے میں اقدامات جاری ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی ، پلاسٹک بیگز کا خاتمہ، مونجی جلانے پر پابندی نے اہم کردار ادا کیا-