Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

  • نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی  اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    بہاولپور: نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور بے پناہ تشدد کا شکار بننے والی 24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتہائی تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ سیماب نے دم توڑ دیا، سیماب کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کے علاوہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا، جس کی وہ دورانِ علاج تاب نہ لاکر دم توڑ گئی،ملزمان 12 روز قبل 24 سالہ سیماب کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    متاثرہ لڑکی کے ورثا کے مطابق سیماب کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالا گیا تھا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پائے گئے اور اس کے گردے بھی فیل ہوچکے تھے،واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور شدید تشدد کی وجہ سے اس کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہےمریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • اسرائیل 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند

    اسرائیل 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند

    اتوار کے روز اسرائیل نے عمر قید کی سزا پانے والے تقریباً 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم ان قیدیوں کی شناخت پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ تنازع کا ایک اہم نکتہ فلسطینی قیدیوں کی تعداد سے متعلق ہے جن کا اسرائیل مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاہدے سے نکل جائیں اسرائیل نے 65 فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کی رہائی کو ویٹو کرنے کے حق کا مطالبہ کیا حماس کو یہ لگتا ہے کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے۔

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے اسرائیل کے ایک باخبر سیاسی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مروان برغوثی جو فلسطینی رہنماوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں کو حتمی معاہدہ ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا جائے گا۔

    قبل ازیں اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ اسرائیل جامع معاہدے کے بجائے جزوی معاہدے پر غور کر رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ کو روکنے کے اشارے موجود ہیں جس کے لیے کئی دنوں سے مذاکرات جاری ہیں لیکن ایک حتمی معاہدہ ابھی تک واضح طور پر سامنے نہیں آیا –

    حماس نے ان فلسطینی قیدیوں کی فہرست حوالے کی ہے جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 250 قیدی شامل ہیں جبکہ اسرائیل نے 34 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،اسرائیل کچھ شخصیات کی رہائی سے انکار کرتا آ رہا ہے جن میں تحریک الفتح کے رہنما مروان برغوثی شامل ہیں۔ اسی طرح جن دیگر مسائل پر تنازع جاری ہے ان میں رفح کراسنگ سے اسرائیلی فوج کے ہٹنے کا معاملہ بھی ہے۔

    اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے قبل ایک جامع ڈیل طے پانے کے امکان کو مسترد کر دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایک جزوی معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے جس میں معلومات یا ضمانتوں کے بدلے کچھ قیدیوں کو رہا کرنا بھی شامل ہے

  • ترقیاتی بجٹ 60 سال کی عمر کے لوگ بناتے ہیں ،جو نوجوانوں کا نہیں سوچتے،بلاول

    ترقیاتی بجٹ 60 سال کی عمر کے لوگ بناتے ہیں ،جو نوجوانوں کا نہیں سوچتے،بلاول

    جامشورو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ یونی ورسٹی کے شہید بینظیر بھٹو چیئر اینڈ کنونشن سینٹر آمد ہوئی-

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر صدیق کلہوڑو ودیگر نے خوش آمدید کہا بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ سندھ یونی ورسٹی میں نیم کا پودا لگایا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ یونی ورسٹی کیلئے 2.45 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے آغاز کا افتتاح کیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ سندھ یونی ورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

    جامشورو یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈگری لینے والے طالبعلموں کو مبارکباد دیتا ہوں میں اس دن کو یاد کر رہاہوں جب میں نے ڈگری حاصل کی تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جا سکتا،آپ جو کرنا چاہتے ہیں کرلیں ماضی میں ہمارے بڑوں نےاپنے چیلنجز کا سامنا کیا –

    بلاول نے کہا کہ موسمی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لئے بڑا خطرہ ہے،دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ موسمی تبدیلی ہے،موسمیاتی تبدیلی کے لئے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہو گی ،چاہتا ہوں کہ آپ کو اس خطرے کے بارے میں سمجھاؤں،موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نا ہی پاکستان اور نہ ہی دنیا تیار ہےچھ سات نہریں بنانے سے پہلے آنے والے دنوں کا سوچیں،موسمی تبدیلی کے حوالے سے نیا پی ایس ڈی پی بنانا چاہیئے-

    انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ 60 سال کی عمر کے لوگ بناتے ہیں ،جو نوجوانوں اور مستقبل کا نہیں سوچتے،آپ ملک کا مستقبل ہو ،ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے،آپ اکیلے بھی بہت کچھ کر سکتے ہو،آپ نے محنت کر کے تعلیم حاصل کی ڈگری حاصل کی اب آپ نے اپنا اختیار استعمال کرنا ہے،اجتماعی جدوجہد کر کے آپ اور بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں-نئی نسل کو مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنا ہوں گے،ماضی میں آپ کو کنٹرول کرنے اور سنسر کرنے کی کوشش کی گئی،لوڈ شیڈںگ نا کرنے کے دعووں سے متعلق بڑا کوئی مذق نہیں ،کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی لیکن جب یہاں آتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ سے متعلق بتایا جاتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ڈیجیٹل حقوق کیلئے قانون سازی کی جدو جہد کرنا ہو گی اسلام آبد میں بیٹھے لوگوں کو انٹر نیٹ سلو ہونے اور وی پی این بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر فرق پڑتا ہے تو آپ کو اور مجھے فرق پڑتا ہے انہیں نہیں پڑتا، انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ہم ڈیجیٹیل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے یہ ہمارا جمہوی حق ہے اور ہم اس حق کیلئے لڑیں گےمیں اس ملک کے تام تعلیمی اداروں میں پہنچوں گا اور اس جدو جہد میں ساتھ مانگوں گا-

    بلاول ںے کہا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر مجھے ایڈ کرکے مجھے بتائیں تجاویز دیں کہ ہمارے بل آف رائٹس میں یہ یہ چیزیں موجود ہونی چاہئیں میں آپ کے مطالبات لے کر اسلام آباد جاؤں گا آپ جانتے ہیں وہ مشکل جگہ ہے مگر جب اچھی نیت سے محنت کی جائے تو مسائل کا حل ملتا ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیمی میں پہلی بار اچھے ماحول کو بنیادی انسانی حقوق کے طور پر شامل کیا گیا، ماضی میں کسی نہ کسی بہانے یوتھ کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، سنسر کرنے کی آج بھی کوشش ہورہی ہے اور یہ ثبوت ہے کہ آپ کے پاس کتنی طاقت ہے

  • پاکستان بزنس فورم کا  وزیرخزانہ کو خط،آئندہ سال کیلئے قابل عمل معاشی روڈ میپ کی اپیل

    پاکستان بزنس فورم کا وزیرخزانہ کو خط،آئندہ سال کیلئے قابل عمل معاشی روڈ میپ کی اپیل

    لاہور:پاکستان بزنس فورم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ دیا جس میں فورم نے ر سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کا اعلان کرنےکی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : خط میں پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ سال 2024 بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا، بجلی بلوں اور شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا، پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا لہٰذا سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کےباوجود روپیہ مضبوط ہونے میں ناکام رہاحکومت روپے کو مضبوط کرنے کے لیے فوری اورفیصلہ کن اقدامات کرے، روپے کی مضبوطی کے بغیر مالی دباؤ کم کرنے کی کوششیں بے اثر رہیں گی۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ 2024 میں زرعی محاذ پربھی کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت سے لوگ اپنی پیداواری لاگت کی وصولی سے قاصر رہے، پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 16.5 ملین ایکڑ کا تھا مگر صرف 12 ملین ایکڑ رقبے پر گندم کی فصل کی کاشت ہوئی-

    خط میں بزنس فورم کی جانب سے وزیر خزانہ کو مشورہ دیا گیا کہ اس وقت میثاق معیشت کی تشکیل کی فوری ضرورت ہے، چارٹر کو وسیع سیاسی اتفاق رائے اور سول سوسائٹی کی حمایت حاصل ہو، تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اکٹھے ہوں، قوم کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

    دوسری جانب پاکستان بزنس کاؤنسل نے اضافی ٹیکسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں پاکستان بزنس کاؤنسل نے کہا کہ ایڈوانس برائے ڈپازٹ تناسب اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس نے بزنس کمیونٹی کو چیلینجز میں مبتلا کر دیا ہے اور بینکوں کی بیلنس شیٹ کو متاثر کررہا ہے، بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا اکٹھا ہونا سرمایہ کار کو پریشان کررہا ہے سی وی ٹی سے ریونیو بھی کم حاصل ہوا اور سپریم کورٹ میں اسکے خلاف مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

    پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا کہ محصولات کی شرح نمو کو بڑھانے کیلئے حکومت طویل المدتی حکمت عملی اپنائے، مالیاتی پالیسی کا جائزہ لیاجائے، ٹیکس کا بوجھ پہلے سے دینے والوں پر نہ ڈالاجائے۔

  • اسٹیٹ بینک اور حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک اور حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 25 دسمبر بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی 25 دسمبر 2024 بروز بدھ یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولتِ پاکستان 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا۔

    مرکزی بینک کے تعطیل کے اعلان کی وجہ سے دیگر بینک اور مالیاتی ادارے بھی 25 دسمبر کو بند رہیں گے-

    قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے بھی 25 دسمبر کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اس کے علاوہ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے 27 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند جب کہ بینک اور دیگر نجی ادارے کھلے رہیں گے۔

  • 2025 میں ہونیوالی سرکاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری

    2025 میں ہونیوالی سرکاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری

    اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے 2025 میں سرکاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : کابینہ ڈویژن کی جانب سے دسمبر کے آخر میں آنے والے سال کی 12 عوامی اور 22 اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق ملک بھر میں پہلی چھٹی 5 فروری کو ہوگی اور دوسری چھٹی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہوگی، توقع ہے کہ حکومت مارچ میں عیدالفطر کے لیے تین تعطیلات کا اعلان کرے گی جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی۔

    کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی جبکہ عاشورہ کی تعطیلات 9 اور 10 محرم کو ہوں گی، 14 اگست کو یوم آزادی کی تعطیل ہوگی،حکومت نے ماہ ربیع الاول میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل ہو گی، تاہم 2025 کی آخری عام تعطیل 25 دسمبر کو ہوگی۔

  • ماہرین نفسیات کے مطابق وہ رویے جو طلاق کروا دیتے ہیں

    ماہرین نفسیات کے مطابق وہ رویے جو طلاق کروا دیتے ہیں

    شادی محبت، ارادوں اور سہاروں سے تقویت پاتا ہے لیکن ان سب سے نظراندازی رشتے کو کمزور کردیتی ہے،شوہر اور بیوی کے درمیان تعلقات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور جب وہ نہیں ہوتا تو نتیجہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی و ی: ایوولوشنری سائکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں شادی شدہ جوڑے کے رویوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں ایسے بنیادی رویوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو جوڑے کو طلاق کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

    مطالعہ میں شامل اکثر شرکا نے اطلاع دی کہ تعلقات میں سب سے زیادہ نقصان دہ رویہ دیکھ بھال کی کمی ہے اس میں غفلت، لاتعلقی اور جذباتی طور پر سطح پر قطع تعلق ہونا شامل ہے۔

    مطالعے میں کہا گیا کہایک اور شدید نقصان دہ رویہ جب کوئی زوج اپنے بچوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا یا بحیثیت والدین اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

    علاوہ ازیں دوسرے ساتھی کے رویے کو کنٹرول کرنا یعنی اپنی مرضی دوسرے پر مسلط کرنا، اس کی آزادی کو محدود کرنا بھی شادی میں زہر گھول دیتا ہے اور نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ کے ایک ماہر نفسیات ہاورڈ مارک مَین نے لندن کی ایک کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ شادی سے پہلے ہی ہونے والی بیوی کی بات چیت سن کر اور ان کے حالات دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ شادی نبھانے والی باتیں ان میں پائی جاتی ہیں یا نہیں وہ کہتے ہیں وہ کئی سال سے یہ کام کر رہیں اور اب تک سینکڑوں جوڑوں کے متعلق اندازے لگا کر انہیں بتا چکے ہیں اور ان کے ۹۰ فیصد اندازے درست نکلے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں طلاق کی بڑی وجہ بات چیت اور تعلقات کا یکسر ختم کر دینا ہوتا ہے(Communication Breakdown)۔ اگر تعلقات جلد بازی اور غصہ میں یکدم توڑے نہ جائیں اور تعلقات بگڑنے کے بعد بھی بول چال جاری رکھیں اور کچھ عرصہ اکٹھے رہتے رہیں تو طلاق ہوتے ہوتے بھی بچ جاتی ہے جب و ہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر سمجھنے سے انکار کردیتے ہیں ، اپنی ضد پر اڑ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی بات سننے کے روادار نہیں رہتے تو اس کا نتیجہ طلاق ہوتا ہے۔

    ان کے مطابق دوسری وجہ طلاق کے باہمی احترام کا فقدان ہوتاہے۔ وہ ایک دوسرے کے کردار پرحملہ کرتے ہیں اورہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں ۔ ایک فریق دوسرے کو مسلسل نیچا دکھانے اورذلیل کرنے کے درپے رہتاہے اگر ایک نے دوسرے کے ہاتھ سے بیس میٹھی کاشیں کھائی ہوں اور ایک کڑوی آ جائے تو پچھلی بیس کویکسر بھلا کرایک کڑوی کو باربار دہراتا رہے گا اورہمدردی حاصل کرنے کے لئے گھر کے باہر کے افراد کوبھی بتانا شروع کر دے گا یاکر دے گی، ایسے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کامسئلہ بناکر ڈٹ جاتے ہیں اور ان کے والدین بھی اسے اپنی عزت کا مسئلہ بنا کر صورت حال کو مزید گھمبیر بنا دیتے ہیں۔

  • 9 مئی  سانحہ: ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے  مزید 11 ملزمان جیل منتقل

    9 مئی سانحہ: ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مزید 11 ملزمان جیل منتقل

    لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مزید 11 ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے ملزمان کی جیل منتقلی کا عمل جاری ہے جس میں سزا یافتہ 11 مجرموں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا، جیل منتقل ہونے والوں میں محمد عمران محبوب، علی شاہ، جان محمد، ضیا الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داود خان، فہیم حیدر، محمد حاشر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول شامل ہیں۔

    قبل ازیں 25 میں سے 12 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا اور اب مزید 11 کو لاہور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاک جنوبی افریقہ آخری ون ڈے ، اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی …

    واضح رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنائی تھیں آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں، سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی، یہ پُرتشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں۔

    اسپتال میں علاج کیلئے آئی خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کی زیادتی

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئے۔

  • اسپتال میں علاج کیلئے آئی  خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ  کی زیادتی

    اسپتال میں علاج کیلئے آئی خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کی زیادتی

    راولپنڈی: اسپتال میں علاج کے لئے آئی خاتون کاسکیورٹی گارڈ نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں بیٹی کے علاج کے لیے موجود خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کی، جس پر اس نے اسپتال میں شدید پریشانی کے عالم میں ہینڈ سینیٹائزر پی لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی 9 سالہ بیٹی اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج ہے اس کی دیکھ بھال کے لیے وہ یہاں تھی کہ رات کے وقت اسپتال کے واش روم گئی، جہاں شاہ زیب نامی گارڈ پیچھے آ گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،تمام واقعے سے متعلق اسپتال عملے کو بھی بتایا۔

    ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو ایک شخص نے زندہ جلا دیا

    واقعے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا کہا کہ خواتین سے زیادتی، ہراسگی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، جس کے بعد وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    پاک جنوبی افریقہ آخری ون ڈے ، اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی …