Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جی ایچ کیو  راولپنڈی کیس:  قید کی سزا پانے والے 2 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

    جی ایچ کیو راولپنڈی کیس: قید کی سزا پانے والے 2 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

    راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، اڈیالہ جیل پہنچائے گئے مجرمان میں راجہ محمد احسان اور عمر فاروق شامل ہیں،جرم ثابت ہونے پر دونوں کوملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ یہ سزائیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے تحت دی گئیں، جس میں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائیں سننے کے بعد تمام ملزمان کو ان کے قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، مجرموں کو ان کے حقوق دینے کے لیے قانونی عمل کی ہر سطح پر پابندی کی گئی، جس سے ان کے حقوق کی پامالی کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

  • پی ٹی آئی ایم این اے  کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پی ٹی آئی ایم این اے کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پشاور:ترجمان پیسکو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے گزشتہ رات کمپنی کے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی( پیسکو )نے کہا کہ گزشتہ رات ایم این اے ذوالفقار بیس پچس لوگوں کے ہمراہ پیسکو پبی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ایم این اے نے پیسکو کے عملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیئے، ویڈیو نہ ریکارڈ ہو اس لئے سی سی ٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عجب باغ فیڈر پر بقایا جات 171ملین روپے جبکہ لاسز 45فیصد ہیں، عجب باغ فیڈ پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، نہ اضافی لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے اور نہ ہی غیر اعلانیہ لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، ایم این اے ذوالفقار کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔

  • اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے،علیمہ خان

    اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے،علیمہ خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے-

    باغی ٹی وی : علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائی کورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گےجو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں، لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اگر دو مطالبات مانتے ہیں تو اتوار سے زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے، اگر مطالبات نہیں مانتے تو ہم اوورسیز کو کہیں گے زرمبادلہ نہ بھیجیں۔

  • انڈسٹری میں کئی لوگ شاہ رخ کو ہکلا بلاتے تھے،ابھیجیت بھٹاچاریہ کاانکشاف

    انڈسٹری میں کئی لوگ شاہ رخ کو ہکلا بلاتے تھے،ابھیجیت بھٹاچاریہ کاانکشاف

    ممبئی:بالی ووڈ فلموں کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے انکشاف کیا ہےکہ انڈسٹری میں کئی لوگ شاہ رخ کو ہکلا بلاتے تھے۔

    باغی ٹی وی : ابھیجیت نے شاہ رخ کی کئی فلموں کے لیے مشہور گانے گائے جو مشہور ہوئے 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان ابھیجیت کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے اور ابھیجیت نے آخری مرتبہ شاہ رخ کے ساتھ 17 سال قبل کام کیاتھا۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ابھیجیت بھٹا چاریہ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنے تعلق پر گفتگو کی، اس موقع پر سلمان خان کیلئےان کا کہنا تھا کہ سلمان ابھی بھی ان میں نہیں آتا جن کیلئے میں چرچا کروں –

    ابھیجیت نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ میں نے اس (شاہ رخ خان) کے لیے گایا تھا جب وہ بہت چھوٹا تھا میری آواز ابھی بھی بہت چھوٹی ہے ابھیجیت نے موسیقی کے ذریعے شاہ رخ سے قائم خصوصی رشتہ پر زور دیتے ہوئے کہاتاہم، ان کے ذاتی تعلقات کبھی بھی قریبی نہیں تھے، اور وہ پیشہ ورانہ وابستگیوں سے باہر شاذ و نادر ہی ملے۔

    ابھیجیت نے کہا کہ ہم پہلے کبھی بھی اکثر نہیں ملے تھے ہم میوزک لنچ کے دن یا تقریبات کے دوران ملتے تھے اب نہیں، ہم نہیں ملتے ہم کبھی دوست نہیں تھے میں ایک موسیقار ہوں، میں سٹوڈیو جاتا ہوں اور گھر واپس آتا ہوں میں فلمی لوگوں کی طرح لوگوں اور پارٹیوں سے نہیں ملتا-

    ابھیجیت نے کہا کہ میں نے شاہ رخ کو کبھی برا بھلا نہیں کہالیکن بہت سے لوگوں نے ایسا کیا، کچھ نے اپنے کتے کا نام بھی شاہ رخ کے نام پر رکھا، فرح خان کے شوہر شریش کندر نے ان کی توہین کی لیکن پھر سب نے اسے گلے لگا لیا، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے درد کا اظہار کر دیتا ہوں ۔

    ابھیجیت کہنا تھا کہ اس کی اپنی کلاس تھی لیکن میری شاہ رخ سے کوئی بھی ناچاقی ذاتی ہونے کے بجائے پیشہ ورانہ تھی، جب میں شاہ رخ کیلئے گانا گاتا تھا تو لوگوں نے شاہ رخ کیلئے مجھے پلے بیک سنگر ہونے پر طعنے دئیے، کچھ اسٹار ایسے بھی تھے جنہوں نے مجھ سے کہا کہ ‘ہکلے کے لیے گا رہا ہے نا‘ ، مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیوں جل رہے ہیں‘۔

    ان کے درمیان دوری کے باوجود، ابھیجیت شاہ رخ کے ساتھ جڑنے کے لیے بے چین ہیں، وہ ان کی میوزیکل کیمسٹری کو وجہ بتاتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، ہماری آوازمیاں بیوی کی طرح ہیں، شوہر اور بیوی آپس میں لڑتے ہیں،اسی طرح انہیں بھی جوڑنا پڑے گا۔

    گلوکار نے کہا کہ ان ذاتی اختلافات کے باوجود مجھے امید تھی کہ شاہ رخ دوستی کیلئے میری طرف ہاتھ بڑھائے گا، ایک سینئر ہونے کے ناطے وہ آکر مجھے گلے لگائے گا لیکن لوگوں نے مجھے نظر انداز کیا‘،میں معافی کی توقع نہیں کر رہا تھا، لیکن وہ آ کر کہہ سکتا تھا، ’چل یار ہم دوبارہ ایک ساتھ کھیلیں گے۔ لیکن اس نے مجھے نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا۔

    ابھیجیت نے کہا کہ مجھے اپنے گانے کے لیے ایوارڈ ملا اس تجربے کے بعد میں نے (ستاروں کے لیے پلے بیک گانے میں) دلچسپی کھو دی اور اپنے شوز اور کنسرٹس پر توجہ دینا شروع کر دی آج میں یہ کر کے بہت خوش ہوں –

    واضح رہے کہ شاہ رخ سے اختلافات کے باوجود، وہ پر امید ہیں کہ وہ اپنے موسیقی کے جادو کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں، جو اپنے مداحوں کے لیےکچھ خاص ہوسکتا ہے۔

  • سال 2024 میں والدین بننے والی بالی ووڈ شخصیات

    سال 2024 میں والدین بننے والی بالی ووڈ شخصیات

    2024ء میں بالی ووڈ کی کئی شخصیات والدین بنی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی، ورون دھون اور ان کی اہلیہ شادی کے 3 سال بعد والدین بنے، ورون دھون نے 2021ء میں اپنے اسکول کے دور کی محبت نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد اس سال فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھےجنوری 2021ء میں ان کے ہاں پہلی اولاد بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا تھا-

    بالی ووڈ جوڑی وکرانت میسے اور شیتل ٹھاکر کے ہاں بھی اسی سال فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی،وکرانت میسے اور شیتل ٹھاکر 14 فروری 2022ء میں ہماچل پردیش میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، معروف اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر ادیتیہ دھر نے مئی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی

    بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کی سال 2020 میں شادی کے بعد ان کے گھر 16 جولائی 2024ء کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بالی ووڈجوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 9 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’دعا پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے،38 سالہ دیپیکا پڈوکون کی 39 سالہ رنویر سنگھ سے شادی 14 نومبر 2018ء کو ہوئی تھی۔

    مشہور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے ہاں اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی مسابا گپتا لیجنڈری ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی ہیں، جنہوں نے ستیادیپ سے جنوری 2023ء میں شادی کی تھی۔

    بھارتی اداکارہ یوویکا چوہدری کے ہاں بھی اسی سال بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جبکہ بھارتی اداکارہ و ماڈل درشتی دھامی اور نیرج کھیمکا بھی اسی سال والدین بنے، ان کے ہاں 22 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،علاوہ ازیں اداکارہ سونالی سیگل اور اشیش سجنانی کے ہاں بھی اسی سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • مرغی چوری پرسزائے موت پانے والے کو 10 سال بعد معافی

    مرغی چوری پرسزائے موت پانے والے کو 10 سال بعد معافی

    نائیجیریا میں مرغی چوری پرسزائے موت پانے والے کو 10 سال بعد معافی مل گئی،نائیجیریا کی اوسون ریاست کے گورنر ایڈیمولا اڈیلیک نے 31 سالہ سیگن اولووکیری رہا کرنے کا اعلان کیا

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں موت کی سزا پانے والے سیگن اولو وکیری نامی قیدی کو معاف کردیا گیا، سیگن کو 17 سال کی عمر میں انڈے اور مرغیاں چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،اولووکیری کا خاندان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے ان کی آزادی کی مہم چلا رہے تھے ان کے والدین نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں حکومت سے اپنے بیٹے کے لیے رحم کی التجا کی تھی-

    اولووکیرے اور ان کے ساتھی موراکینو سنڈے پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ لکڑی کی بندوق اور تلوارکے ساتھ ایک پولیس افسر کے گھر میں داخل ہوئے اور مرغیاں اور انڈے چوری کر کے فرار ہوگئے واقعے کے بعد عدالت نے انہیں 2014 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر ملک بھر شدید غصے کا اظہار کیا گیا تھا سیگن اولووکیری کو 2025 کے اوائل تک رہا کر دیا جائے گا لیکن ان کے ساتھی موراکینو سنڈے کی قسمت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔

    واضح رہے کہ نائیجیریا میں سال 2012 کے بعد سے کسی بھی مجرم کو پھانسی نہیں دی گئی ہے اور اس وقت 3 ہزار 400 سے زائد قیدی سزائے موت کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • سابق بھارتی پر فراڈ‌کا الزام،گرفتاری کا حکم

    سابق بھارتی پر فراڈ‌کا الزام،گرفتاری کا حکم

    بنگلورو: سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رابن اتھپا بنگلورو میں سینٹورس لائف اسٹائل برانڈز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں کمپنی نے تقریباً 23 لاکھ روپے ادا نہیں کیے جو اس پر واجب الادا تھے اب حکام یہ رقم خود اتھپا سے وصول کرنا چاہتی ہیں سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ 4 دسمبر کو جاری ہوئے تھے۔

    عدالت نے سابق کرکٹر رابن اتھپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،وہ کپڑے کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جن پر تقریباً 24 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، عدالت کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو حکم دیا گیا کہ ان کے پاس صرف 27 دسمبر تک کا وقت ہے کہ وہ 24 لاکھ بھارتی روپے کے واجبات ادا کرے یا گرفتاری دیں۔

    واضح رہے کہ رابن اتھپا بھارت کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں مقبول کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے 54 ون ڈے اننگز میں مجموعی طور پر 1183 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 7 نصف سنچریاں ہیں۔

  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس

    شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس

    کراچی: پاکستانی اداکار شہریار منور اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ماحین صدیقی کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،ڈھولکی کے بعد قوالی نائٹ میں بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں ہمایوں سعید، احد رضا میر، سونیا خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی،جن میں یہ جوڑا دلکش شادی کے ملبوسات میں خوشی اور دلکشی بکھیرتا نظر آیا۔

    تصاویر میں دلہن ماحین صدیقی ایک شاندار نیلے لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں، جس میں نفیس کڑھائی والا نیلا شرٹ اور چوڑے لہنگے کا امتزاج تھا جبکہ دولہا شہریار منور سنہرے شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئے، جسے چمکدار واسکٹ، نیلی شال اور براؤن جوتوں کے ساتھ خوبصورتی سے مزین کیا گیا تھا۔

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اس محفل میں پرفارم کر کے سماں باندھ دیا شہریار صدیقی نے سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں شاندار پرفارمنس پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے تو وہیں ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات کی بھی تعریف کی ہے۔

    واضح رہے کہ شہریار منور نے گزشتہ ماہ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ماہین صدیقی اور شہریار منور کے درمیان تعلقات کی اس وقت سے چہ مگوئیاں تھیں جب شہریار منور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے ’جان‘ کا لفظ استعمال کیا تھا جس کے بعد اداکار کا نام اداکارہ کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔

  • وسیم اکرم کی ریمپ پر واک کے جلوے

    وسیم اکرم کی ریمپ پر واک کے جلوے

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ہاتھوں میں گیند پکڑ کر ریمپ واک کی –

    باغی ٹی وی:برائیڈل کٹیور ویک 2024 کے 3 روزہ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز لاہور میں ہو چکا ہے جہاں ملک بھر کے ڈیزائنرز کو ایک معزز اسٹیج پر اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، یہ 3 روزہ فیشن شو 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا جو اس ایو نٹ کا 22 ویں ایڈیشن ہے-

    اس فیشن کے پہلے دن کئی مشہور پاکستانی اداکاروں نے مشہور ڈیزائنرز اور فیشن برانڈز کے لیے ریمپ پر واک کی، ان میں ’صبا قمر، کنزہ ہاشمی، عروہ حسین، نمرہ خان، نمرہ مہرہ، رجب بٹ، سونیا حسین، بلال سعید، وسیم اکرم’ اور دیگر شامل تھے جو اپنے غضب ڈھاتے عروسی جوڑوں میں حسن کے جلوے بکھیر رہے تھے۔

    کرکٹ کے میدان میں پچ پر اپنی تیز رفتار گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والے سوئنگ کے سلطان نے لاہور میں منعقدہ برائیڈل کٹیور ویک میں ریمپ پر جلوے بکھیر دئیے،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کو سرخ شیروانی، سیاہ شلوار، گلے میں مالا اور دھوپ کے چشمے پہنے ریمپ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وسیم اکرم نے برائیڈل کٹیور ویک میں ریمپ واک کی ہو، اس سے قبل 2019 میں وہ اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ ریمپ واک کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب ریمپ پر واک کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ عروہ حسین لڑکھڑا گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عروہ حسین کو ریمپ واک کے دوران دو مرتبہ لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےاداکارہ نے لڑکھڑانے کے بعد بہت ہی بہترین انداز میں اپنے آپ کو سنبھالا اور اپنی واک جاری رکھی۔

    نیو ہم ٹی وی برائیڈل کٹیور ویک 2024 میں شرکت کیلئے عروہ حسین نے ڈیزائنر ‘عائشہ شعیب ملک’ کا شاہکار زیب تن کیے ریمپ پر واک کی ہاتھی دانت کے رنگ کے خوبصورت جوڑے کیساتھ عروہ حسین نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے میچنگ چاندی اور ہیرے کے زیورات کا انتخاب کیا جبکہ چمکدار میک اپ انکی خوبصورتی کو چار چاند لگارہا تھا۔

  • ٹیکس پالیسی  ٹیکس کلیکشن سے بہتر بنائیں گے،وزیر خزانہ

    ٹیکس پالیسی ٹیکس کلیکشن سے بہتر بنائیں گے،وزیر خزانہ

    سیالکوٹ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آرکا پالیسی میکنگ میں کوئی تعلق نہیں ہوگا، ان کا کام اب کلیکشن کرنا ہوگا-

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے تو یہ خوش آئند ہے، اوورسیز چیمبرز میں گئے تو وہاں سب کا اپنا پوائنٹ آف ویو تھا، آپ لوگوں کی مدد سے آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملا ہے، بجٹ پیش کرتے ہیں تو اس کے بعد کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں، اسے دوبارہ پورا کیا جاتا ہے، آپ ابھی سے ہمیں پرپوزل بھیجیں تاکہ اپریل میں آپ کو مسئلہ نہ ہو، ہم آپ سے ڈسکس کریں گے کہ ہم یہ چیزیں بجٹ میں لے کر جارہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلریڈ کلاس کی تنخواہ پر ٹیکس کٹ رہا ہے، ٹیکس پالیسی ہم ٹیکس کلیکشن سے بہتر بنائیں گے، ہرایک کو ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ ڈیل کرنا پڑے گی، ایف بی آرکا پالیسی میکنگ میں کوئی تعلق نہیں ہوگا، ان کا کام اب کلیکشن کرنا ہوگا،تین چیزیں چکن، دال ماش اور دال چنا کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، اس پر کام کیا اور قیمتوں کو کم کیا جس کا فائدہ عام آدمی کو ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ کے ملک میں صرف دو فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، صنعت کاروں پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، مضبو ط معیشت ہماری سیکیورٹی کی ضامن ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی، پالیسی ریٹ نیچے آیا، محنت کر رہے ہیں مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں، پاکستانی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا۔

    انہوں کہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہےمعاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے، اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیں اس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیاجبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا، اسمگلنگ پر ضرب لگائی اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا، سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں-