Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شہزادہ ہیری کا  اہلیہ کیلئےاہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

    شہزادہ ہیری کا اہلیہ کیلئےاہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

    شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری برطانیہ واپسی سے قبل اپنی اہلیہ کے لیے سازگار ماحول یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے والد بادشاہ چارلس سے براہِ راست بات چیت کے خواہاں ہیں تاکہ ممکنہ تنازعات سے بچا جا سکے بادشاہ چارلس رواں موسمِ گرما میں ہیری کے بچوں آرچی اور لیلی بیٹ کو برطانیہ میں خوش آمدید کہنے کے لیےپُرامید ہیں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل بھی بچوں کے ہمراہ برطانیہ آ سکتی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں منفی رویوں یا تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑےاسی مقصد کے لیے وہ اپنے والد سے ’صاف گوئی پر مبنی‘ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات پہلے ہی طے ہو جائیں،شہزادہ ہیری ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، ایک طرف وہ اپنے والد کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ اپنی اہلیہ کو ممکنہ تنقید اور تنازعات سے بچانا بھی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2027 میں انویکٹس گیمز برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوں گے، جن کی میزبانی شہزادہ ہیری کریں گے، اور وہ اس موقع پر شاہی خاندان کی شرکت کے بھی خواہاں ہیں۔

  • کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسحاق ڈار

    کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں علما کونسل کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کیا۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملکی و بین الاقوامی ممتاز علما اور اسکالرز کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت اور بروقت انعقاد کو سراہا۔

    اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد، تنظیمِ تعاونِ اسلامی کے کلیدی کردار اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی نمایاں کیا اور معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی ثابت قدمی اور قومی عزم کو خراجِ تحسین پیش کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں امن، ترقی اور خوشحالی پاکستان کے قومی وژن کے مرکزی ستون ہیں-

  • روس کا جوہری صلاحیتوں کے حامل میزائلوں کے تجرباتی لانچ کا آغاز

    روس کا جوہری صلاحیتوں کے حامل میزائلوں کے تجرباتی لانچ کا آغاز

    روس میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجرباتی لانچ کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    روسی حکام کے مطابق یہ مشقیں کورا ٹریننگ گراؤنڈ میں بدھ کے روز شروع ہوئیں، جو کامتچاتکا کے علاقے میں واقع ایک اہم عسکری مقام ہےیہ مشقیں 10 مئی تک جاری رہیں گی، علاقائی حکومت نے ایک بیان میں مقامی آبادی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں پر عمل کریں اور اس دوران تربیتی میدان اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے افراد یا آلات کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی-

    کورا ٹریننگ گراؤنڈ روسی ایرو اسپیس فورسز کے زیرِ انتظام ایک اہم تنصیب ہے، جو پیٹروپاوولوسک شہر سے تقریباً 500 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، یہ مقام مختلف اقسام کے میزائل ہتھیاروں کی آزمائش اور ہدفی مشقوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہےسوویت دور سے یہ مقام بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے وارہیڈز وصول کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے، جنہیں دیگر مقامات جیسے پلیسٹسک کاسموڈروم اور کاپستین یار ٹریننگ گراؤنڈ سے لانچ کیا جاتا ہے۔

    روسی حکام کے مطابق اس نوعیت کی مشقیں سال میں کئی بار معمول کے مطابق کی جاتی ہیں، جن میں نئے میزائل سسٹمز کی آزمائش اور اسٹریٹیجک میزائل فورسز کی تربیتی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس نے حال ہی میں ایٹمی توانائی سے چلنے والے "بورے ویسٹنک” (Burevestnik) کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو لامحدود رینج اور دنیا کے تمام دفاعی سسٹمز کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہ۔ اس سے قبل، روس نے ‘سرمت’ (Sarmat) بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا، جسے دنیا کا بہترین میزائل قرار دیا گیا ہے۔

    بوریویسٹنک کروز میزائل: یہ ایک ایٹمی توانائی سے چلنے والا میزائل ہے جو طویل فاصلے (تقریباً 14,000 کلومیٹر) تک مار کر سکتا ہے اور اسے روکنا تقریباً ناممکن قرار دیا گیا ہے۔

    سرمت (Sarmat) میزائل: یہ جوہری صلاحیتوں کا حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو امریکہ سمیت دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    ان تجربات کا مقصد روس کی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرنا اور مغرب بالخصوص امریکہ پر دباؤ بڑھانا ہے، جسے مغربی ممالک ایٹمی اسلحے کی نئی دوڑ قرار دے رہے ہیں،روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان میزائلوں کو ناقابل شکست قرار دیا ہے اور ان کی جلد ہی روسی فوج میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

  • عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے اطہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت دے دی

    عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے اطہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت دے دی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اطہر میمن کو پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) کراچی میں بطور ریسرچر ملازمت فراہم کر دی ہے۔

    وزیر اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ایک جانب صارفین نوجوان کی حوصلہ افزائی اور حکومتی اقدام کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ آیا ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی توجہ حاصل کرنا ضروری بنتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اطہر میمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنے ماضی سے لے کر آج تک کے مشکل حالات کی کہانی بیان کر رہے تھے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے MBA کیا ہوا ہے،جس کے بعد عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اطہر میمن کو اپنی نشست پر بٹھایا ویڈیو میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور کہا کہ یہ لمحات اس کے لیے انتہائی خاص ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطہر میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے انہیں عزت و احترام کے ساتھ اسلام آباد مدعو کیا جہاں انہیں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا موقع ملا ان کے مطابق ملاقات کے دوران انہیں ایک موبائل فون بطور تحفہ بھی دیا گیا جبکہ ملازمت فراہم کیے جانے کی خوشخبری بھی سنائی گئی تھی-

  • وزیراعظم  کی  ملک بھر میں آٹو ڈسیبل  سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ملک بھر میں آٹو ڈسیبل سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable – AD) سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی صحت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی ایک قیمتی جان کے تحفظ کے لیے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی سے گزرنے کو تیار ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیپا ٹائیٹس اور ایڈز جیسے موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مریضوں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہیپاٹائیٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لیے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بروقت شناخت سے ہی ان امراض کا مکمل سدباب ممکن ہو سکے گا، ہیپیٹائٹس کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے وزارت صحت صوبوں کے اشتراک سے ’’وزیراعظم ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام‘‘ کے نفاذ میں تیزی لائے۔

    وزیراعظم نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل سرنج کا استعمال یقینی بنانے کی ہدا یت کی اور کہا کہ ڈریپ اور دیگر ادارے سرنج کے دوبارہ استعمال کو مکمل طور پر روکنے کو یقینی بنائیں، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں،اجلاس میں وزیراعظم کو پولیو، ہیپاٹائیٹس اور ایڈز کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایڈز جیسے مرض کے خاتمے کے لیے ملک کے بڑے اسپتالوں میں 98 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سینٹرز قائم ہوچکے ہیں، جسے ایک سال میں 164 تک لے جایا جائے گا، ملک واپس آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایڈز کی اسکریننگ کی سہولت شروع ہو چکی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائیٹس سی کا پائلٹ جلد اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا، ماحو لیاتی نمونوں کے حالیہ ٹیسٹوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے، حالیہ انسداد پولیو مہم میں کوریج 98 فیصد رہی۔

    اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، فوکل پرسن انسداد پولیو عائشہ رضا اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • معروف بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    معروف بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    بھارت کے معروف ملیالم اداکار سنتوش کے نائر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح ریاست کیرالہ کے علاقے ایڈور میں پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں،اداکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے۔

    سنتوش کے نائر نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں فلم ایتھو آرتی کتھا سے کیا تھا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران 100 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ خاص طور پر منفی اور مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، ان کی وفات پر ملیالم فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے،انہوں نے نہ صرف بڑے پردے بلکہ چھوٹی اسکرین یعنی ٹیلی ویژن پر بھی بہت کام کیا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

  • جنوبی کوریا کا ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم میں شمولیت پر غور

    جنوبی کوریا کا ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم میں شمولیت پر غور

    جنوبی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں نئے مشن ’پروجیکٹ فریڈم‘ میں شرکت کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کا صدارتی دفتر اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ملک آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے امریکی قیادت میں شروع کیے جانے والے اس فوجی آپریشن کا حصہ بن سکتا ہے یا نہیں۔

    صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اس اہم آبی گزرگاہ میں پھنسے ہوئے جہازوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اس مہم کا اعلان کیا تھا صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ان لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کو آزاد کرانا ہے جنہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور وہ صرف حالات کے شکار ہوئے ہیں یہ مہم ان ممالک کی درخواست پر شروع کی جا رہی ہے جن کے جہاز اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں اگر اس آپریشن میں کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو اس کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے نہیں چلایا جائے گا ایرانی پارلیمنٹ کے عہدیدار ابراہیم عزیزی نے انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی یہاں سے گزرنے والے جہازوں کو ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور پاسداران انقلاب کے منظور شدہ راستوں پر چلنا ہوگا۔

    اس وقت صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق تقریباً دو ہزار بحری جہازوں پر بیس ہزار کے قریب ملاح پھنسے ہوئے ہیں ان جہازوں پر خوراک، ایندھن اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہےتنظیم کے ڈائریکٹر ڈیمین شیولیئر کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اتنی بڑی تعداد میں ملاحوں کے پھنس جانے کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔

  • 4 روزہ تعطل کے بعد پاکستانی پاسپورٹ سروسز  بحال

    4 روزہ تعطل کے بعد پاکستانی پاسپورٹ سروسز بحال

    پاکستان کے پاسپورٹ کے اجرا کی خدمات تکنیکی خرابیوں کے باعث پیدا ہونے والے 4 روزہ تعطل کے بعد دنیا بھر میں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں-

    تکنیکی خرابیوں سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور متعدد یورپی ممالک سمیت کئی ملکوں میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل متاثر ہوا اور درخواست دہند گان کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، محمد علی رندھاوا کے مطابق پاسپورٹ ہیڈکوارٹر میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل اب حل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد خدمات دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سے قبل تکنیکی مسائل کے باعث خدمات معطل تھیں، تاہم اب تمام درخواست دہندگان کے لیے پاسپورٹ سے متعلق امور دوبارہ شروع ہو چکے ہیں، تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار کے دوران سفارت خانے کا رخ کریں اور اپنے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، ابوظہبی میں سفارت خانہ اب معمول کے مطابق خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم قیمتیں اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی جس کے بعد یہ تقریباً 112 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (یو ایس آئل) کی قیمت بھی کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل سے کچھ نیچے آگئی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں کمی آئی ہے، لیکن یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے کیونکہ خطے میں غیر یقینی صورتحال اب بھی برقرار ہے خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں جاری تنازع عالمی تیل کی سپلائی کو متاثر کر رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر فوری اثر ڈالتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اب بھی بلند سطح پر موجود ہیں جب تک خطے میں کشیدگی ختم نہیں ہوتی اور سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہوتی، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان کم ہے۔

  • ٹرمپ کی کرپٹو کمپنی نے جسٹن سن کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

    ٹرمپ کی کرپٹو کمپنی نے جسٹن سن کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

    ٹرمپ اور اس کے بیٹوں کی کرپٹو کمپنی نے جسٹن سن کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کی مشترکہ قائم کردہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فائنانشل نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ہانگ کانگ میں مقیم کرپٹو کاروباری شخصیت جسٹن سن کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    ورلڈ لبرٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مقدمے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جسٹن سن نے کمپنی کے خلاف عوامی سطح پر بدنامی کر نے کی غرض سے مہم چلائی اور ایسے دعوے کیے جو کمپنی کے مطابق بے بنیاد ہیں،سن نے اپنے ٹوکنز کے ساتھ ایسے اقدامات کیے جن کی اسے اجاز ت نہیں تھی، جن میں انہیں کرپٹو ایکسچینج بائنانس کو منتقل کرنا بھی شامل ہے، ٹوکنز کو منجمد کرنے کا اختیار فروخت کی شرائط میں واضح طور پر درج تھا۔

    اس سے قبل اپریل میں جسٹن سن نے خود ورلڈ لبرٹی فنانشل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی نے غیرقانونی طور پر ان کے خریدے گئے ٹوکنز منجمد کر دیے ہیں، کمپنی نے خفیہ طور پر ایسے ٹولز نصب کیے جن کے ذریعے ستمبر 2025 میں ٹوکنز کے قابلِ تجارت ہونے کے بعد بھی ان کی فروخت کو روکا گیا۔

    جسٹن سن نے خبر رساں ادارے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ لبرٹی کی جانب سے ایکس پر اعلان کردہ یہ مبینہ ہتکِ عزت کا مقدمہ محض ایک بے بنیاد تشہیری حربہ ہےمیں اپنے اقدامات پر قائم ہوں اور عدالت میں اس کیس کو شکست دینے کا منتظر ہوں۔

    امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ورلڈ لبرٹی کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ جاننے کے لیے اس پوری تھریڈ کو پڑھیں جبکہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی زیک وٹکوف کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں حقیقت سامنے آنے کے منتظر ہیں۔