Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ،ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری

    عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ،ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی-

    دوران سماعت دراخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا پر مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو عمرہ نہیں بلکہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا جاتا تھا ٹریول ایجنٹ کو 5 بھکاریوں کو ویزا دلوانے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے محمد عطا ٹکٹ بک کروا کر دے سکتا ہے مگر ویزا دلوانا ٹریول ایجنٹ کی ذمے داری نہیں ہے بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے لیے الزام پر درخواست گزار کے خلاف 2 مقدمات ملتان میں درج کیے گئے تھے محمد عطا دونوں مقدمات میں بری ہوگیا ہے، کراچی میں درج مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    باجوڑ : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

  • خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی

    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نےخلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرنے والے ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ اس کا خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملزمان کا دوست ہونے کے باعث مقدمے میں ملوث کیا گیا پولیس اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ہے درخواست گزار کو بغیرکسی جرم کے جیل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے۔

    دوران سماعت ملزم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔

    سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

  • باجوڑ  : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

    باجوڑ : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

    باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

    باغی ٹی وی : باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے،ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا، ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہےریسیکیو عملے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

  • سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

    وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا اگر سولر سسٹم کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، اس کی معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو یہ آپ کا کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں، اس سے قبل رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے ہوگئی تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی تھی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا تھا،سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی تھی۔

  • پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    لاہور: لاہور سمیت آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

    دوسری جانب ، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہےمری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، نارووال، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش ہونے کی توقع ہے،سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اورکرم میں بارش ہونے کی توقع ہے،کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےسندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی توقع ہے، آزاد کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے-

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے، حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔

  • لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

    لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

    لندن: سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان نے قومی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں گلوکار چاہت فتح علی نے گفتگو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

    گلوکار نے کہا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہےپاکستان ٹیم کےساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہےیا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں ، جیت مقدر بنے گی۔

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے بعد ازاں وہ برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

    لبنان و فلسطین کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں …

  • پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پولیس کا آپریشن، اشتہاریوں سمیت  39 افراد گرفتار

    پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پولیس کا آپریشن، اشتہاریوں سمیت 39 افراد گرفتار

    کرک میں پولیس نے پنجاب اور دیگر اضلاع سے متصل سرحدی علاقوں میں مڈنائٹ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے اشتہاریوں سمیت 39 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان سے 11 کلاشنکوف، 5بندوقیں اور23 پستول برآمد کرلیے،آپریشن میں 11منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، آپریشن کے دوران پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، لیڈی پولیس اور کوئیک رسپانس فورس کی معاونت حاصل تھی۔

    دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی شہر میں خوف کی علامت بدنام زمانہ وائٹ کرولا ڈکیت گروپ سے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی، مقابلہ لنڈی کوتل چورنگی سےشریف آباد تک دو بدو چلتا رہا۔

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ ملزمان وارداتوں کے لیے سفید رنگ کی کرولا گاڑی استعمال کرتے تھے اور اسی وجہ سے یہ گروہ کرولا گروپ کہلاتا تھااس سے قبل پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سفید کرولا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 3 کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    لبنان و فلسطین کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں …

  • لبنان و فلسطین کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا  امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

    لبنان و فلسطین کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

    لبنان اور فلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کا انتقام لیتے ہوئے یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی :یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری نے کہا ہے کہ تازہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسرائیل کی مدد کیلئے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

    دوسری جانب مزاحمتی فورسز کی جانب سے عراق سے بھی مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ادھر اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر دو ہزار پاؤنڈز وزنی بم برسا دیے جس سے چھ عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ حملے میں اہم کمانڈروں سمیت 8 افراد شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین محفوظ ہیں۔ لوگ دشمن کے پھیلائے ہوئے جھوٹ کے جال میں نہ پھنسیں۔ واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ چیف کے رشتہ دار ہیں۔

    لبنانی وزارتِ صحت نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد تو نہیں بتائی تاہم اتنا ضرور بتایا کہ چند لاشیں نکالی گئی ہیں۔ حزب اللہ کے المنار ٹی وی نے بتایا کہ چار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اور کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اے پی نیوز کے مطابق یہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور شمالی بیروت میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ اپریشن حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز کے خلاف کیا گیا جو کئی ریائشی عمارتوں کے نیچے بنایا گیا تھا۔ حزب اللہ کے المنار ٹیلی ویژن نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار ریائشی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

    اس حملے سے پہلے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت جنوبی لبنان پر زمینی حملہ کرسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے درجنوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر ساز و سامان لبنانی سرحد پر پہنچادیا ہے۔ فوج کو واضح احکامات بھی دیے جاچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصے میں حزب اللہ ملیشیا کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پر بڑا حملہ کیا ہے۔ بیروت پر حملے کے تناظر میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اپنا امریکا کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ادھر امریکا نے مشرق وسطی میں بگڑھی زمینی صورتحال کے بعد اسرائیلی حملے سے لاعلم ہونے کا دعویٰ کردیا جبکہ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کو ’ضرورت کے مطابق‘ خود کو تیار رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔

    دوسری جانب ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ نے کہا حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں امریکا ملوث نہیں، اسرائیل نے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی امریکی ڈیفنس سیکرٹری لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیردفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے تاہم اسرائیل نے آپریشن سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

    قبل ازیں صدر بائیڈن نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکہ کو (اسرائیلی) کارروائی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس میں شریک تھا۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات پر مزید کہا کہ ’ہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطٰی میں موجود امریکی افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ ’ضرورت کے مطابق‘ خود کو تیار رکھیں۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطے میں ضروری امریکی فورس کی پوزیشن کا جائزہ لے اور اسے ضرورت کے مطابق ہم آہنگ کرے تاکہ ڈیٹرنس کو بڑھایا جائے، فورس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور امریکی مقاصد کا مکمل احاطہ کیا جائے۔

  • امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    نیو یارک: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھربڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں،امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائے، تشدد کو روکنا ہوگا کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں۔

    روس کے وزیرخارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو رستہ چنا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پرمجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا ان کوششوں کو روکتا رہےسلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں،جلد تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔