Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا،مولانا عبدالغفورحیدری

    آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا،مولانا عبدالغفورحیدری

    اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا-

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کا دباؤ بڑھا پھر انہوں نے فیصلہ واپس لیا، ہم ایسے شخص کو ہم کیسے سپورٹ کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی بعد میں پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شئیر کیا تھا مگر حلف دیا گیا تھا کہ کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنی ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں، حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟

    انہوں ںے کہا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد انہوں نے وہ سلسلہ ہی روک دیا پھر رابطہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جوہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی، ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے، آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا اور ہم اس پر غور کریں گے اور رائے دیں گے۔

  • کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ  معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات

    کے پی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں معاہدے کے بعض نکات پر سوالات اٹھائے گئے اور مزید وضاحت طلب کی گئی صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت کو ان تحفظات کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے، اور وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی خیبرپختونخوا کابینہ نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم کچھ نکات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز پہلے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے بنائے ہوئے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی  مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز، جنگیں دنیا کو تباہ کردیں گی،عالمی قوانین کا احترام کون کرے گا، بستیاں اجڑ گئیں ،کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں،خون کی ہولی کب بند ہوگی، امریکہ کو سانپ سونگھ گیا ،دنیا بھر کے کمزور ممالک کی نظریں سپر پاور پر

    تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کا قیام 1945ء میں ہوا،79 ویں سیشن کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مایوس کن پیغام سے ہوا ،سیکرٹری جنرل نے دنیا میں جاری جنگیں روکنے میں اقوام متحدہ کی نااہلی کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی ریاستوں کو حاصل استثنیٰ کی مذمت کی اور خاص طور پر غزہ اور یوکرین کی جنگوں کا حوالہ دیا، بلاشبہ اقوام متحدہ قومی سلامتی کونسل، او آئی سی اور اسی طرح دوسری عالمی تنظیموں کے سامنے دنیا کے کئی ممالک جنگوں میں تباہ ہو گئے، ہنستی بستی آبادیاں اجڑ گئیں، ملک کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے انسانوں کو زندہ جلا دیا گیا ،طاقتور ممالک نے کمزور ممالک میں وہ ظلم کئے جس کی تاریخ نہیں ملتی، انسانی لاشوں سے قبرستان بھر گئے۔ بچے بوڑھے عورتیں جوان ان جنگوں کا نشانہ بن گئے، سوال یہ ہے کہ کیا کبھی بین الاقوامی قوانین پر طاقتور ممالک عمل کریں گے بھی یا یہ موت کا رقص جاری رہے گا؟ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی شروع ہوتے ہی لبنان اسرائیلی بموں کی زد میں آگیا۔ بین الاقوامی قوانین کا نظام اس حد تک بگڑ چکا ہے کہ کوئی بھی چیز مذمت کا باعث نہیں بن سکتی کیا پابندیاں کیا رکاوٹیں کیا مذمتیں دنیا کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ اب اقوام متحدہ، قومی سلامتی ، او آئی سی ، عرب لیگ وغیرہ ایک بے جان ڈھانچے کی طرح ہیں، مشرق وسطیٰ ہمہ گیر جنگ اور دیگر ممالک کے درمیان جنگ دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے بین الاقوامی تنظیمیں عالمی کشمکش میں الجھی ہوئی ہیں، دنیا میں غربت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی، بڑھتی ہوئی بیماریاں، سیلاب سے تباہ شدہ ممالک، دنیا میں پانی کی قلت کا بڑھتا ہوا بحران، انسانی حقوق کی پامالی، موسمیاتی تبدیلی، فسادات، خواتین کے حقوق، اقوام متحدہ دنیا میں بڑھتے ہوئے ان خطرات سے کیسے نمٹے گا دنیا کی سپر پاور امریکہ اگر اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے تو شاید عمر رسیدہ اقوام متحدہ اپنے آپ کی تجدید کر سکتی ہے، دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی نظریں امریکہ سپرپاور پر لگی ہیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 256 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2663 ڈالرز ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تااگست) میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 1.479 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا،یہ زرمبادلہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2024 کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 0.625 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.464 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 1.016 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.122 ملین ڈالر تھا،اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات کا حجم 2.362 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73 فیصد زیادہ ہے۔

    مالی سال 2024کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 1.367 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اگست میں جیولری کی برآمدات کا حجم 0.690 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 1.672 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.907 ملین ڈالر تھا۔

  • سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے،گورنر خیبرپختونخوا

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے،سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی، آبی وسائل سے متعلق چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کوبلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات واپس لیں گےصوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر وفاقی حکومت کو امن و امان سے متعلق بیان بازی کے بجائےعملی اقدامات کی تلقین کریں اور وفاق کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے، گورنرکے پی وزیراعظم کو صوبے کے بقایاجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں اور خط میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیراعظم کے گوش گزار کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے اس لیے کے پی کے ساتھ سوتیلوں جیساسلوک نہ رکھیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کے لیے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنے ہوئے ہیں۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدنان شجاعت زبیری کو چھاپہ مار کارروائی میں لیاقت باغ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر بھی شیئر کیں جبکہ ملزم متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قصور میں کھارا روڈ پر دو طلبہ گروپس کے درمیان لڑکیوں کو چھیڑنے کے معاملے پر سرعام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے دوران طالبات کو لے جانے والا رکشہ ڈرائیور محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نے فائرنگ کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طالبات کے آگے لیٹ کر انہیں بچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ گولی کا نشانہ بن گیا۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو طلبہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    زخمی رکشہ ڈرائیور محمد اسلم کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کی ہمت اور فرض شناسی نے ممکنہ طور پر ایک بڑا سانحہ ٹال دیا۔

  • یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل

    یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کردیا جبکہ عدالت نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیےدلائل سننے کے بعد جسٹس احمد ندیم ارشد نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرکے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا مگر گورنر پنجاب نے حکومت پنجاب کی سفارش پر بغیر نوٹس دئیے 2 سال قبل ہی پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔

  • بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات  عدالت میں جمع

    بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل کے ذریعے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا۔

    سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی بھی پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے،درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔

    عدالت نے کہا کہ جو بھی مزید کیس ہوگا اسٹیٹ کونسل بتائیں گے، جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ایک ہی کیس تھانہ کوہسار میں پہلے کا درج ہے جسے یہاں چیلنج بھی کیا گیا ہے،بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی۔

  • شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماو سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالا گیا کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے، پارلیمنٹیرین ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہا ہے، اسپیکر صاحب بھی کہتے ہیں،عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے اور ایک ہفتے میں عمل درآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

    حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے خاموشی …

    بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ 2 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا-

    نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  • جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے

    جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے

    اسلام آباد: جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی چھٹی منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار جان ججوں میں سے ایک تھے جنہوں نے عدالتی امور میں انٹیلی جنس آپریٹو کی مداخلت پر چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، موسم گرما کے بعد اپنی ذمہ داریاں بحال کرنے کے فوراً بعد ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چھٹی کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کو درخواست پیش کی، انہوں نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا، جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کی چھٹی منظور کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کے لیے چھٹی پر ہوں گے۔

    نیپرا اجلاس: بجلی کی کھپت میں 25 فیصد کمی، عوام پر اضافی بوجھ کا خدشہ

    اگرچہ نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک ایک ماہ کی چھٹی کا ذکر کیا گیا مگریہ قابل توسیع چھٹی ہے اور اسے دسمبر تک بڑھایاجا سکتا ہےجسٹس بابر ستار کی عدالت سے کیسز کی سماعتیں ایک ماہ تک ملتوی کردی گئیں، موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعتیں کرتے رہے ہیں۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان