Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

  • چیمپئنز ون ڈے کپ  کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    چیمپئنز ون ڈے کپ کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں،آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

  • وینا ملک  کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    کراچی: سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہاہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی مختلف انسٹا اسٹوریز کے اسکرین شارٹس وائرل ہیں جن میں اداکارہ نے ’ایم شہریار01‘ نامی ایک مخصوص ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چوہدری‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی مختلف ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے،ری شیئر کی گئی ویڈیوز اور انسٹا اسٹوریز کے ساتھ سرخ دل والے ایموجی اور مختلف کمنٹس بھی موجود ہیں، جو اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد ہو گئی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے خود کچھ واضح نہیں کیا ہے اور نہ ہی اداکارہ نے مذکورہ شخص کا چہرہ دکھایا ہے۔
    showbiz


    واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013ء کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی تھی، جو صرف 4 سال بعد 2017ء میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی،طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی سے متعلق تنازع کھڑا ہوا لیکن ان کے 2 بیٹوں کی کسٹڈی اداکارہ کے پاس ہی ہے۔

  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں  پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اگلے چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹ ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر عامر جمال کو بھی سلیکشن کے لیے زیرِ غور لایا جائے گاعامر جمال بھی فٹنس کا معیار حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے بھی 2 میچز کھیلے تھے۔

    پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خرم شہزاد کو چیمپئنز کپ نہیں کھلایا گیا، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں،عامر جمال فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری ہوئی تھی جبکہ خرم شہزاد کو بنگلا دیش کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ میں انجری ہوئی تھی۔

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،ایئرلائنز نے پروازیں معطل کر دیں

    پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی اور انگلینڈ کی ٹیم بھی 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی  کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کر کےورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کر دیا،اسجد اقبال نے بیسٹ آف الیون میں انڈین کھلاڑی کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا۔

    مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا اور یوں اسجد اقبال 6-0 کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    گداگری کی آڑ میں کاروبار اور جرائم

    اب بکرا منڈی میں جلسہ نہیں ہوگا،علیمہ خان کا5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے …

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی:سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہو گیااسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئٰی ہے،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت 2628 ڈالر پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

  • کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہےشہر میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • مخصوص نشستوں  سے متعلق کیس:جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری

    مخصوص نشستوں سے متعلق کیس:جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی اس لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے اور مخصوص نشستوں کیلئے اہل ہے مگر پی ٹی آئی اس عدالت کے سامنے فریق نہیں بنی،3 جون سے کیس چل رہا تھا، پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی، 26 جون کو پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست آئی، بیرسٹر گوہر نے جاری کیس میں معاونت کی درخواست دی مگر پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کسی ڈکلیریشن کی استدعا نہیں کی، الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر 7 روز میں فیصلہ کرے اور مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا دوبارہ جائزہ لے۔

  • عدالتی کاز لسٹ منسوخ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت   منسوخ

    عدالتی کاز لسٹ منسوخ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت منسوخ

    لاہور: عدالتی کاز لسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، جس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ آج کورٹ نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

    کملاہیرس سے ہار گیا تو دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یحیٰ سنوار کی شہادت کی خبریں،حماس کا بیان جاری

    معرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

  • فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل ہے،عطا اللہ تارڑ

    فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل ہے،عطا اللہ تارڑ

    نیویارک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ میں خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے-

    باغی ٹی وی: نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل ہے،فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں،پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے،ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوگی،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے،ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس 3.1بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے ہر فورم پر فلسطین کا مسئلہ اٹھایا ہے،وزیراعظم کے دورے کے پاکستان پر بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف لندن میں 2 روز قیام کے بعد نیویارک پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا 27 ستمبر کو عالمی فورم سے خطاب شیڈول ہے،شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔