Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    با ی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لاجر بینچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا تاہم اب ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے اور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننےکا اختیار ہے،سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہوسکتیں، سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں، مقررہ وقت گزرنےکے بعدمخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جاسکتی، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

    فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا مخصوص نشستوں پرحق ہوتا ہے لیکن جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

  • وزیر اعلیٰ پنجاب   سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب   کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی-

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے انہوں نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا-
    https://x.com/pmln_org/status/1772136814611922948?s=20
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، مریم نواز شریف کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے-

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

  • نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: ‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، ہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-

    اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں ،جبکہ مریم نواز نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روزافزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھانے چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ،سیاحت، صحت،تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیزرفتارترقی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔

    ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اورترکی کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

    ملاقات کے موقع پر کمرشل قونصلرنوریتین دیمیر(Nurettin Demir)، غضنفر محمودڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل آفس،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

  • صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،چیف جسٹس

    صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ کررہا ہے، سماعت کے آغاز پراٹارنی جنرل منصور عثمان اور وکیل بیرسٹرصلاح الدین روسٹرم پر آ گئے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، جو لوگ پیچھے ہٹ گئے انکی بھی کمزوری ہے۔ ہم نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا، اُس وقت صحافیوں کو ہراساں کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اس وقت یہ معاملہ2 رکنی سے 5 رکنی بنچ کے سامنے چلا گیا، کہا گیا صرف چیف جسٹس سوموٹو نوٹس لے سکتے ہیں وہ معاملہ ایف آئی اے نوٹس ملنے سے زیادہ سنگین تھا۔

    بیرسٹرصلاح الدین نے کہا کہ دونوں معاملات کی اپنی اپنی سنگینی ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں کو ایک جیسا سنگین نہیں کہہ سکتے، ایف آئی اے نوٹس مکمل غیر قانونی بھی ہو چیلنج ہو سکتے ہیں، الزام تو لگایا جاتا ہے مگر عدالت پیش ہو کر موقف نہیں دیا جاتا-

    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ایڈووکیٹ حیدر وحید سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ میڈیا ریگولیشن کی بات کر رہے ہیں، ہم عدالت کو استعمال نہیں ہونے دیں گے، اس عدالت کو کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیا آپ کا ’فریڈم آف پریس‘ کا کیس ہے یا کوئی اور ایجنڈا ہے؟ عمران شفقت کے خلاف ایف آئی آر کس حکومت کے دور میں ہوئی؟ –

    اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس وقت بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حکومت تھی، عمران شفقت نے ریاستی اداروں اور عہدداروں کے بارے وی لاگ کیے تھے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم بھی جانتے ہیں کہ ایف آئی آر کیسے ہوتی ہے، لوگ ماضی کو جلد بھول جاتے ہیں، کیا عمران شفقت پر کوئی ٹھوس کیس ہے؟ کوئی سنجیدہ جرم تھا یا پھر صرف تنگ کرنے کے لیے ایف آئی آر کاٹی گئی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران شفقت نے کوئی سنجیدہ جرم نہیں کیا، میرے خیال میں اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست میں مختلف درخواست گزار ہیں، آپ کو مفت مشورہ ہے پہلے اپنے مؤکل سے ملاقات کر لیا کریں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ریاست سے پوچھ رہا ہوں کہ صحافیوں کیخلاف فوجداری جرم بنتا تھا؟ جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی فوجداری جرم نہیں بنتا تھا۔

    دریں اثنا ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت اور عامر میر کے خلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیرسٹر صلاح الدین، آپ کی درخواست کیا ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے جواب دیا کہ پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کی درخواست ہے، میں مطیع اللہ جان اور ابصار عالم کی بھی نمائندگی کر رہا ہوں، ایف آئی اے انکوائری درج کرنے کے بعد گرفتاری کا اختیار رکھتی ہے، اس اختیار کو میڈیا اور صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہم کسی ایف آئی آر کو درج ہونے سے روک سکتے ہیں؟ ایف آئی آر غلط ہو سکتی ہے مگر اسے کیس ٹو کیس ہی دیکھا جائے گا، پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جاسکتی ہیں، بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ پیکا کی ایک سیکشن 20 ہے جسے بار بار غلط استعمال کیا جاتا ہے، بعد ازاں عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

    پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

    پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع کر لیا-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے رٹ دائر کی گئی ۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے،مخصوص نشستو ں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں،حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کیلئے 20 مخصوص اور3 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے سے انکارکیا تھا، 7 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی تھی، 14 مارچ کو ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

    خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو مہلت

  • بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت بی جی پی  کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

    بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت بی جی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال بھارت میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا، کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

    بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہمیشہ میری غیر مشروط حمایت حاصل رہی ہے، بی جے پی کی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش سے اپنا لوک سبھا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے، میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کررہی ہوں، میں الیکشن جیت کر اپنی خدمات سے ایک قابل اعتماد سرکاری ملازم بننے کی منتظر ہوں۔
    https://x.com/KanganaTeam/status/1771926746826162447?s=20
    واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

    بھارتی اداکار کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

  • علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر)  صفدر

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    پشاور: مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، خیبر پختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا،خیبر پختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے، پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

    برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

    کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟-

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا …

  • خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو  مہلت

    خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو مہلت

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون بازیابی کیس میں پولیس کو17اپریل تک مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،،جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی،دوان سماعت عدالتی حکم پر سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،جسٹس امجد رفیق نے خاتون کی بازیابی نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا۔

    دوران سماعت سی سی پی او نے کہاکہ خاتون کی بازیابی کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ 3ماہ گزر چکے، بظاہر پولیس کی کوشش نظر نہیں آ رہی،سی سی پی او لاہور نے کہاکہ خاتون کی بازیابی کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو خاتون کی بازیابی کیلئے 17اپریل تک مہلت دے دی۔

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا …

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

  • اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا،تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں جبکہ پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے،واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا-

    خاتون کو موقعے سے پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کیا اور بعدازاں انہوں نے ’ایسا لباس‘ پہننے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ کرتا ڈیزائن سمجھ کر خریدا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہےمیری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔

    پاکستان میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کرتا بنانے والی کویت کی کمپنی ’سِمپلیچیتا‘ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی عوام! ہمارا حال ہی میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کویت کی کمپنی ہیں اور ہم دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی ترسیل نہیں کرتے مہربانی فرما کر ہمیں فالو اور میسج کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ بہت پریشان کن ہےہم عربی حروف کو مختلف فونٹس میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔

  • پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک آرمی کے تعاون سے منگل سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ان کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

    تربیتی کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

    عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، …

    فٹنس کیمپ کاکول ایبٹ آباد میں 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں، کیمپ میں تجربہ کارٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلیے پیسہ رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہیں، اگر کرکٹ کی بہتری ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں، انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ بھی تو تنخواہ کیلئے کام کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی سمیت پی سی بی کا حصہ بننے والے اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے