Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے  پر دستخط

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تجارتی معاہدے پر دستخط کئے گئے-

    باغی ٹی وی: :پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پورٹ ٹرسٹ پاکستان اور ابوظہبی پورٹس گروپ یو اے ای کے مابین معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1753772777545388360?s=20
    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ایک تجارتی معاہدہ ہے جوکراچی بندرگاہ کے ایسٹ وہارف کی سات برتھوں پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کے آپریشن کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق ہے اس کا مقصد میرین اور لاجسٹک کے شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے اس موقع پر نگران وزیرمواصلات، ریلوے و میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور دونوں ممالک کے حکام موجود تھے، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی شعبہ میں تعاون و بات چیت اور تبادلوں میں اضافہ پر اطمیان کا اظہار کیا-

  • پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر عطا تارڑ کا حملہ قابل مذمت ہے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر عطا تارڑ کا حملہ قابل مذمت ہے، بلاول

    لاہور: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے،جبکہ الیکشن کمیشن نے عطا تاررڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی دفتر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے، این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے-

    بلاول نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں کو اختیار کرکے لاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، لا ہور کے عوام مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لاہور کے عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی کا جواب دیں گے، لاہور کے باشعور عوام کو مسلم لیگ ن خرید کر اور ڈرا کر نہیں جھکا سکتی-

    دوسری جانب رضا ربانی، ذوالفقار علی بدر،چودھری اسلم گل،فیصلمیر،عدنان گورسی،میاں مصباح،فیاض بھٹی،عثمان ملک، کی مشترکہ پریس کانفرنس کی-

    پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا کہ ‏پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر عطا تارڑ نے جو دہشت گردی کی ہے انکی شکست عیاں ہو گئی ہے،الیکشن کمشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ این اے127 ہائی پروفائل حلقہ ہے الیکشن کمشن یہاں دہشت گردی اور اغوا کاری کا فوری نوٹس لےلاہور پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ 5گھنٹے گزرنے اور فونز کے باوجود پولیس کا مناسب رد عمل سامنے نہیں آیا، نگراں حکومت کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کرانا ہے، چاہتے ہیں 8فروری آرام سے گزرے کیونکہ اس روز بلاول بھٹو زرداری کامیاب ہونگے، تصادم ہمارے حق میں نہیں یہ شکست خوردہ عناصر کا کام ہے۔

    پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل ایک بجے اجلاس میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہ غنڈہ گردی میاں صاب جب آپ کو جوتے مار کر نکالا جاتا ہے تو بھاگ جاتے ہیں عطا تارڑ نے چھوٹی حرکت کی ہےاس بدمعاشی کا مطلب ہے کہ تم ہار چکے ہو اس وقت بلاول بھٹو اور انکے امیدوار جیت رھے ہیں۔تمھیں اس کا جواب دیا جائیگا-

    اسلم گل نے کہا کہ بلاول بھٹو کے انتخابی دفتر پی پی 160میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے،عطا تارڑ اور فہد نے300مسلحہ افرد کیساتھ یہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا، ہمارے کراچی سے ایم پی اے نوید جیوا کی گاڑی پر ن لیگ والوں نے توڑ پھوڑ کی، الیکشن کمشن اور سی سی پی او لاہور کیا سوئے ہوئے ہیں-

    پی پی رہنما علی بدر نے کہا کہ دس ورکرز کو اغوا کیا،ائی پیڈ اٹھایا اور سوشل میڈیا پر دکھایا، ووٹرز پرچی اور انکی تفصیلات ساتھ لے گئےالیکشن میں شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں،میاں مصباح اور دیگر عہدیدار حملے کے وقت دفتر میں موجود نہیں تھے الیکشن کمشن نوٹس لے ڈکیتی اور اغوا کنندگان اور عطا تارڑ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    علی بدر نے کہا کہ اسلحے کی نمائش کی گئی۔ہماری چوری شدہ چیزیں سوشل میڈیا پر عطا تارڑ لے گیے، تین مرتبہ 15پر کال کی مگر پولیس نہیں آئی، ن لیگ کے غنڈوں نے متعلقہ تھانے پر قبضہ کر رکھا ہے، این اے 127سے بلاول بھٹو کی جیت کو دیکھ کر ن لیگ کے غنڈے ڈر گئے ہیں، نقص امن کا خطرہ ہے،امیدواروں اور کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے،چاہتے ہیں کہ الیکشن سبوتاژ نہ ہو ، یہ سلسلہ نہ رکا تو عوام کو کوئی نہیں روک سکے گا،عطا تارڑ کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ قرآن پر حلف لیکر ووٹرز میں پیسے تقسیم کر رہے ہی ۔

    فیصل میر نے کہا کہ یہ ہر مرتبہ ووٹ خریدتے ہیں،عطا تارڑ نے شکست سے بچنے کیلیے ووٹوں کی خریداری ،شروع کی، عطا تارڑ خود کو لگام دو ہماری لیڈر شپ نے روکا نہ ہوتا تو جواب دیتے۔

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ ہمیں اطلاع آرہی تھی کہ پیپلزپارٹی ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، انہوں نے کوشش کی کہ پیسےکا بے دریغ استعمال کیا جائے، سندھ سے گاڑیوں کے ذریعے پیسےلائےگئے، پیپلزپارٹی نے حلقے میں ووٹوں کی خریدو فروخت شروع کیم کمیشن ایجنٹ مقررکیےگئےکہ جو زیادہ ووٹ لائےگا اس کا زیادہ کمیشن ہے۔
    https://x.com/TararAttaullah/status/1753809295135703229?s=20
    عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ ایک سیٹ اپ موجود ہے جو ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، ہمیں بلاول بھٹو زرداری حلقے میں کہیں نظر نہیں آرہے، آپ کوشش کر رہے ہیں پیسا استعمال کرکے ووٹوں میں تبدیل کیا جائے، یہ کرپشن کا پیسا سندھ کے عوام کا حق تھا، لاڈلے کو ایم این اے بنانےکے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، آپ کا سارا تکیہ پیسے پر ہے، سندھ سے آکر لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

    این اے127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے، ہم نے ہمیشہ ووٹوں کی سیاست کی ہے، ہماری ان لوگوں پر بھی نظر ہے جن کو آپ نے پیسے دیے ہیں، جنہوں نے ووٹ بیچا ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہمیں چار ٹیب ملے ہیں، ہمارے پاس تمام ڈیٹا آچکا ہے،تین لوگ پکڑے ہیں جنہیں کوٹ لکھپت تھانے منتقل کیا ہے، منصوبہ بندی تھی زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی خریداری کرنی ہے، آپ نے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمیر خریدنےکی کوشش کی۔

  • الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا ہے، عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دئیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے عدم دستیابی کی اصل وجہ بتادی-

    باغی ٹی وی: سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے یو ٹیوب پر اپنے آن لائن شو میں دعویٰ کیا ہےکہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسر ے بچےکی پیدائش کے منتظر ہیں،انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہو ئے کہا کہ ویرات کوہلی کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہے وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور بات کی تصدیق نہیں کرسکتا، میں کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچےاور جینوین انسان ہیں تو فیملی آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہےاس پر ویرات کوہلی کو جج نہیں کیا جا سکتا، یقیناً ہم انہیں مس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ لیا ہے میں اس کے علاوہ کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کرسکتا، میں اسے دوبارہ دیکھنےکے لیے انتظار نہیں کر سکتا، میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، یہ ایک فیملی ٹائم ہے اور ان کے لیے چیزیں اہم ہیں، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جوکہ اچھی چیز ہے۔

    خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2017میں شادی کی تھی اور پھر 2021میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنی فیملی کے پاس آگئے تھے۔

  • خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    اسلام آباد: ویمن فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویمن فاؤنڈیشن کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں، بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دئیے، اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

  • ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے،بلاول

    ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے،بلاول

    میر پور خاص: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہولت کار سُن لیں اگر چوتھی بار نواز شریف کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں، میں نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دورے کیے، یہ سارے علاقے ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اس لیے اب سارا ٹبر لاہور میں اپنا گھر بچانے کی کوشش کررہا ہے،باقی سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں، جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چارہا ہے اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں، کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے، سندھ اور پورا پاکستان ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردے گا اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی-

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب نگراں حکومت کے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ میں فارم 45 اور فارم 47 پہنچائے جائیں تاکہ وہ پہلے سے دھاندلی کرسکیں، وہ ابھی سے ووٹوں پر ڈاکا مارنے کیلئے سازشیں کررے ہیں، عوام ایسے بزدل گیدڑ کا ساتھ نہیں دیں گے یہ ن لیگ کی بھول ہے کہ وہ دھاندلی کرلے اور ہم خاموش بیٹھ جائیں، یہ پی پی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ ضیا کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، انہوں نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تھا، دھاندلی کی سازشیں کرنے والا شیر نہیں بلکہ بلی ہے اور اس کا ہم بندوبست کریں گے۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ مل کر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے، یہ اپنے سہولت کار کو کہہ رہے ہیں دھاندلی کرو مگر نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گےہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ بجلی فری کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگاراور کسانوں کو حقوق دیں گے، میرپور خاص نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کا بھرپور ساتھ دیا اور آج یہاں لے لوگ بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں-

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

  • برطانوی ٹی وی کی  نواز شریف کے چوتھی بار  وزیراعظم بننےکی پیشگوئی

    برطانوی ٹی وی کی نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننےکی پیشگوئی

    برطانوی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کنگ آف کم بیک قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں، بی بی سی نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کی وجہ نواز شریف کی مقبولیت نہیں بلکہ ان کا اپنے پتے صحیح کھیلنا ہے –

    بی بی سی کے مطابق تھنک ٹینک وِلسن سینٹر کے جنوبی ایشیا وِنگ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کے اگلے وزیرِ اعظم بننے کے لیے مرکزی امیدوار ہیں، اس لیے نہیں کہ وہ بہت مقبول ہیں بلکہ اس لیے کیونکہ انھوں نے اپنے پتّے صحیح کھیلے ہیں۔

    پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور نواز شریف اپنے آپ کو ایک ایسے تجربہ کار امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس کے پاس تین بار وزیرِ اعظم کہ عہدے پر فائز رہنے کا تجربہ ہے،وہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے اور اس کی ’کشتی کی سمت درست‘ کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ نواز شریف کے حامیوں کو امید ہے کہ ان کا ملک کو استحکام دینے، تجربے اور خود انحصاری کا بیانیہ انھیں ووٹ دلوائے گا اور فوج کو بھی ان کی اور ان کی پارٹی کی طرف سے اطمینان بخشے گا۔

    نواز شریف کو آگے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوگا اور اس میں معاشی بحران سرِفہرست ہے جس کا الزام ان ہی کی جماعت پر لگایا جاتا ہے۔ یہ بھی خدشات پائے جا رہے ہیں کہ ان کے مرکزی حریف کی جیل میں موجودگی کے سبب شاید ملک میں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    نواز شریف کے حریف اور ماضیِ قریب میں فوج کی حمایت رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اب جیل میں ہیں اور ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کو ملک بھر میں مختلف پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب گیلپ سروے اور بلومبرگ کی رپورٹ نے بھی نواز شریف کے پاکستان کے اگلا وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

  • سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اسلام سے قبل کے تاریخی ورثے کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او)امر بن صالح عبدالرحمن آل مدنی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے حراست میں لیا، امربن صالح پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس میں ان کی شراکت داری تھی، کرپشن میں شریک ان کے رشتے دار سمیت 3 افراد کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

  • الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں میں پہلے ہی 60 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری واپس کئے جائیں، الیکشن کے دن اسپتالوں میں عملے کی کمی کیسے پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عملے کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کے لئے انتخابی خدمات کے دیگر شعبوں سے مدد لی جائے، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی طبی عملے کو تعینات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری