Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی عدالت نے  اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا

    امریکی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی وفاقی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی عدالت کا یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو عالمی عدالت انصاف کے تاریخی فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جمعہ 26 جنوری کو ایک وفاقی عدالت نے ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین بمقابلہ بائیڈن کیس میں دلائل اور گواہی سننے کے بعد، بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کی روک تھام اور بصورت دیگر مدد اور حوصلہ افزائی کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی ہے-

    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج جیفری وائٹ نےفیصلے میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کامرتکب ہو رہاہےاسرائیلی حکومت کےمختلف افسرا ن کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری فوجی محاصرے کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔

    اسرائیل کاغزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظا میہ غزہ میں نسل کشی روکنے میں ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔البتہ امریکا کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس لیے مقدمہ خارج کرتے ہیں۔

    امریکی سینٹرفار کانسٹیٹیوشنل رائٹس نے فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے گزشتہ سال 13 نومبر کو وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا، مقدمے میں مدعیان نے بائیڈن، بلنکن اور آسٹن کو فوری طور پر اسرائیل کو اضافی رقم، ہتھیار اور فوجی اور سفارتی مدد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے ابتدائی حکم امتناعی جاری کرنےکی درخواست کی تھی۔

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

  • ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےکراچی کی چارٹرفضائی کمپنی اسکائی ونگزکے چھوٹے ساخت کے سنگل انجن طیارے کی خدمات حاصل کرلیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 2024کے دوران فضائی انتخابی مہم کے لیے پائپرساختہ سنگل انجن ہوائی جہازحاصل کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت بن گئی، ایم کیوپاکستان نے الیکشن مہم کے لیے اسکائی ونگزکا جہازبک کروایا ہے، جوکراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا

    رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئےاسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کے لیے بک کرایا ہے انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہوگا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اسکائی ونگزکی جانب سےمراسلہ لکھا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں فلائی جناح کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم کیوایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نواب شاہ ائیرپورٹ جائے گا، 3 اور4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعمال ہوگا۔

  • نجی ایئرلائن  نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا

    نجی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا

    کراچی: ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کے آغازکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ایئرلائن فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق فلائی جناح دونوں شہروں کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑے گا،اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کوآسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اورمزید فضائی رابطوں کی فراہمی ہے اس توسیعی اقدام کےساتھ فلائی جناح نے اپنے بیڑے میں دونئے ایئربس اے 320جہازوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے،اس اسٹریٹجک توسیع سے فلائی جناح کے طیاروں کی تعداد5 ہوگئی ہے،جس سے ایئرلائن کےقابل اعتماد اورسستےہوائی سفرکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    جدہ سے کراچی کی پرواز میں مسافرکا انتقال،طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    ترجمان کا کہنا ہےکہ فلائی جناح کےبیڑے میں توسیع اوربین الاقوامی آپریشنز کےآغازکامقصد مسافروں کوفری سہولیات کی فراہمی ہے،یہ ایک اہم سنگ میل ہےاورہم پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملاکر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں،ا س سروس کا آغاز نہ صرف اپنے صارفین کو سستی ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرناہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملےگا، شارجہ متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے اور خلیجی خطے میں ثفاقتی ، فنی اور خارجی سرگرمیوں کے لیے ایک متحرک مرکزکی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسرائیل کاغزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار

    فلائی جناح کے ترجمان کے مطابق شارجہ شہر اب فلائی جناح کے مسافروں کے لیے قابل رسائی شہر بن جائے گا اسی کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کرے گا، فلائی جناح اپنے جدید 5اے 320ایئربس طیاروں کے ذریعےپاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور متحدہ عرت امارات کے شہر شارجہ میں جدیداورغیرمعمولی سفری سہولیات پیش کررہا ہے۔

    ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی …

  • سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا  نے بھارت کو  ڈرونز کی فروخت روک دی

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی

    واشنگٹن: سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر امریکا نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر امریکا نے بامعنی تحقیقات تک بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی،امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرونز بھارت کو دینے تھے تاہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی، امریکی نمائندوں نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت کیلئے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روکے جانے پر رد عمل سے گریز کیا ہے جبکہ بھارتی بحریہ اور بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی سفارتی عہدیداروں کے ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے تھے جس کے بعد امریکا میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا منصوبہ امریکی خفیہ اداروں نے ناکام بنایا تھا اور اس سازش میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھےامریکا اور کینیڈا نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل اور ان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات میں معاونت کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

  • عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    کراچی: سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی اور سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی، 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، تعطیلات کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

    ئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،نواز شریف

    مریم نواز کے شوہر صفدر کا پی ٹی آئی جھنڈا اٹھائے ننھے بچے کو پیار،ماتھا …

    ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی امیدواروں کی …

  • کینیڈا میں ساحل پر  تباہ شدہ جہاز کا ملبہ نمودار

    کینیڈا میں ساحل پر تباہ شدہ جہاز کا ملبہ نمودار

    کینیڈا میں نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل پر تباہ شدہ جہاز کا ملبہ نمودار ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لکڑی سے بنائے گئے جہاز کا ملبہ کیپ رے کے مقام پر نمودار ہوا، یہ علاقہ ایسے ہی دوسرے سات جہازوں کے لیے بھی آخری آرام گاہ کا درجہ رکھتا ہے کئی جہاز سمندری طوفان کے ہاتھوں یا کسی اور وجہ سے غرقاب ہونے کے بعد اس ساحل پر پہنچتے رہے ہیں۔

    کینیڈین پریس کے مطابق 20 جنوری کو ایک مقامی باشندے گورڈن بلیکمور نے سی برڈز کا شکار کرتے ہوئے گہرے رنگ کے اس جہاز کا سایا دیکھا اور پھر قریب جاکر اس کا جائزہ لیا گورڈن بلیکمور اس جہاز کو دیکھتے ہوئے سرپٹ دوڑتا ہوا گھر گیا اور اپنی والدہ کو اس کے بارے میں بتایا انہوں نے بیٹے کے ساتھ ساحل پر آکر جہاز کا جائزہ لیا۔

    فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے،امریکا

    مقامی آبادی اس جہاز کے حوالے سے بہت پُرجوش ہے صوبائی حکومت نے اسے دوبارہ سمندر برد ہونے بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا مقامی آبادی اس حوالے سے خود ہی کچھ کرنا چاہتی ہے تاکہ جہاز کا ملبہ پھر سمندر میں نا چلا جائے-

    دنیا کا سب سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہونے والا مصنف

    سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرناخلاف قانون قرار

  • بھارت میں جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیاچینی کبوتر 8 ماہ بعد بے گناہ قرار

    بھارت میں جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیاچینی کبوتر 8 ماہ بعد بے گناہ قرار

    نئی دہلی: بھارت نے جاسوسی کے الزام میں 8 ماہ قبل پکڑے گئے چینی کبوتر کو بے گناہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے چین کی جاسوسی کے شبے میں کبوتر کو مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی نام کے علاقے سے پکڑا گیا جسے 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا، کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پیروں میں ایک کاپر اور دوسرا ایلومینیم کا رنگ ڈالا گیا تھا جبکہ پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پرلکھی گئی تحریر برآمد ہوئی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ پکڑے جانے والے کبوتر کا چین سے کوئی تعلق نہیں کبوتر اڑان کے مقابلوں میں استعمال ہونے والا پرندہ ہے جو تائیوان میں ہونے والے مقابلوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے،اس کبوتر کے پیروں میں بھی رنگز اسی مقابلے میں شناخت برقرار رکھنے کی غرض سے ڈالے گئے تھے۔

    یہ کبوتر اڑتا ہوا اپنے ملک سے باہر آ گیا تھا اور بالآخر انڈیا میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا تھا، کبوتر کو ممبئی میں قائم جانوروں اور پرندوں کے ہسپتال میں رکھا گیا تھا، اس ہسپتال کو پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد کبوتر کو آزاد کر دیا گیا، ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرندے کا خاص خیال رکھا گیا تھا اور اس کی صحت بہت بہتر تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل پاکستان پر بھی متعدد بار کبوتر کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کرچکا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا،جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 279 روپےپربندہوا تھا۔

    علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

  • الیکشن کمیشن نے   نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اوراصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے آئین اور الیکشن ایکٹ میں نگران حکومت کا دائرہ اختیار واضح ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت روزمرہ کے امور انجام دے سکتی ہے، ایف بی آر کی تشکیل نو اوراصلاحات ایک بڑا پالیسی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن نے تجویز دی نگران وزیراعظم یہ اہم پالیسی اقدام آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں اور ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات سے گریز کریں نگران حکومت کی متعین کردہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر اقدامات پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

    اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی

  • اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی

    اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی

    جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
    آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں

    اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سعید الرحمان المعروف سرور بارہ بنکوی 30 جنوری 1919ء کو بارہ بنکی (یو پی۔بھارت) میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد پہلے کراچی اور پھر ڈھاکا میں سکونت اختیار کی، جہاں انہوں نے فلم تنہا کے مکالمے لکھ کر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور پھرچندا، تلاش، ناچ گھر، کاجل ، بہانہ، ملن، نواب سراج الدولہ، تم میرے ہو، آخری اسٹیشن،چاند اور چاندنی، احساس، سونے ندیا جاگے پانی اور کئی دیگر فلموں کے نغمات لکھے جو بہت مقبول ہوئے اسی دوران انہوں نے تین فلمیں آخری اسٹیشن، تم میرے ہو اور آشنا پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔

    آخری دنوں میں وہ بنگلہ دیش کے اشتراک سے ایک فلم ’’کیمپ 333‘‘ بنانا چاہتے تھے، وہ اسی سلسلے میں ڈھاکا گئے ہوئے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 3 اپریل 1980ء کو ڈھاکا میں وفات پاگئے ان کا جسد خاکی کراچی لایا گیا جہاں وہ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے،سروربارہ بنکوی کے دو شعری مجموعے سنگ آفتاب اور سوزگیتی کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔

    منتخب کلام

    اور کوئی دم کی مہماں ہے گزر جائے گی رات
    ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مر جائے گی رات

    زندگی میں اور بھی کچھ زہر بھر جائے گی رات
    اب اگر ٹھہری رگ و پے میں اتر جائے گی رات

    جو بھی ہیں پروردۂ شب جو بھی ہیں ظلمت پرست
    وہ تو جائیں گے اسی جانب جدھر جائے گی رات

    اہل طوفاں بے حسی کا گر یہی عالم رہا
    موج خوں بن کر ہر اک سر سے گزر جائے گی رات

    ہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر
    ٹوٹ کر مانند آئینہ بکھر جائے گی رات

    ہم تو جانے کب سے ہیں آوارۂ ظلمت مگر
    تم ٹھہر جاؤ تو پل بھر میں گزر جائے گی رات

    رات کا انجام بھی معلوم ہے مجھ کو سرورؔ
    _______

    تو عروس شام خیال بھی تو جمال روئے سحر بھی ہے
    یہ ضرور ہے کہ بہ ایں ہمہ مرا اہتمام نظر بھی ہے

    یہ مرا نصیب ہے ہم نشیں سر راہ بھی نہ ملے کہیں
    وہی مرا جادۂ جستجو وہی ان کی راہ گزر بھی ہے۔

    بہ ہزار دانش و آگہی مری مصلحت ہے ابھی یہی
    میں سرورؔ رہرو شب سہی مری دسترس میں سحر بھی ہے

    _______
    ہم لوگ نہ الجھے ہیں نہ الجھیں گے کسی سے
    ہم کو تو ہمارا ہی گریبان بہت ہے
    _______

    فصلِ گُل کیا کر گئی آشفتہ سامانوں کے ساتھ
    ہاتھ ہیں الجھے ہوئے اب تک گریبانوں کے ساتھ

    ان حسیں آنکھوں سے اب للہ آنسو پوچھ لو
    تم بھی دیوانے ہوئے جاتے ہو دیوانوں کے ساتھ

    زندگی نذر حرم تو ہو چکی لیکن سرورؔ
    ہر عقیدت قازۂ عالم صنم خانے کے ساتھ

    منقول