Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سندھ:  لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    سندھ: لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار کی جانب سے معاوضہ دینا بند کردیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے معاوضے دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندے نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ معاوضے پر کچھ لوگوں کو اعتراض تھا، اس لیے بند کردیا۔

    جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جن لوگوں کواعتراض ہے ان کو پیسے دینا بند کردیں، جن لاپتا افراد کے اہلِ خانہ معاوضہ لینا چاہتے ہیں ان کو ملنا چاہئے جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جب تک لاپتا شخص عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرتے رہیں۔

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

    عدالت نے 2015 سے لاپتا شہری ماجد کا سراغ لگانے کے لیے اشتہارات شائع کرنے اور ملک کے جیل حکام اور دیگر مقامات سے بھی لاپتا افراد کی معلومات لینے کی ہدایت کردی، عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر کو 28 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پولیس اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس خادم حسین تنیو نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست …

    دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، پولیس کا رویہ دیکھ کربہت افسوس ہوتا ہے اور بہت ہی افسوس کا مقام ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کو کسی نیحراست میں نہیں لیا، وہ خود سیلاپتا ہے، لاپتا شہری سیاسی جماعت کا کارکن تھا اور ذاتی دشمنی بھی تھی۔

    عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ کو خود سیلاپتا ہوگیا ہے، شہری 2015 سیلاپتا ہے، اب بول رہے ہیں خود کہیں چلاگیا ہے، لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا کیسے حتمی رائے قائم کرلی کہ خود چلاگیاہے؟ اس قسم کا بیان دینے پرتو آپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگرشہری ازخود روپوش ہے تو تلاش کرنا اور بھی آسان ہے، بعد ازاں عدالت نے دیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق بھی 28 فروری کورپورٹ طلب کرلی۔

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا …

  • عمران خان اور  بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح  کیخلاف درخواست  پر حکم امتناعی میں توسیع

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع کردی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،مدعی مقدمہ خاور فرید مانیکا کی جانب سے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے-

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نہیں ہے تو اس کیس کو اگلے ہفتے کے لیے رکھ لیتے ہیں، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے استدعا کی کہ اس پر اسٹے کو ختم کریں،اسٹے اگر ختم نہیں کیا جاتا تو سماعت کل تک کےلئے ملتوی کریں، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ اسلام آباد نے کہا کہ کوئی جلدی نہیں اگلے ہفتے تک لے جاتا ہوں-

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں …

    بعد ازاں عدالت نے رضوان عباسی کی حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدت میں نکاح کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کر دی-

    شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

  • غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

    غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

    لاہور : اینٹی کرپشن عدالت پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں، آج پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو حاضری معافی نہیں ہوتی، ملزم جیل میں ہے تو حاضری معافی کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں۔

    جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ یہ میری عدالت ہے، اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے؟میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا، میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

  • کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ ان کے جانے سے کتنا فرق پڑا، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں …

  • حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے،سراج الحق

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے،سراج الحق

    لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں-

    باغی ٹی وی: لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں، روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کےحامل ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سےہےامیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کردیں گے، فلسطین،کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

  • شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پولیس نے 16 جنوری کو 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا ان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہےعدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں جمعرات کی صبح ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

    روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق

    چینگڈو: ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھاپا آنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی محققین کے مطابق سیاہ اور سبز چائے میں موجود پولی فینولز، تھینائن اور کیفین جیسے صحت مند کیمیا خلیوں کو پہنچے نقصان کو کم کرتے ہوئے اعضا کو طویل مدت تک فعال رکھ کر عمر بڑھنے کے عمل پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تحقیق میں سب سے زیادہ فوائد ان افراد میں دیکھے گئے جو مستقل چائے پینے والے تھے لیکن لوگوں کا یہ عادت اپنا کر صحت کو بہتر کرنا بھی مشاہدے میں آیا۔

    سیچوان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یی شیانگ کے مطابق محققین کو تحقیق میں مشاہدہ ہوا کہ روزانہ تین کپ چائے کی کھپت بڑھاپے کے خلاف فوائد فراہم کر سکتا ہےجس کی وجہ چائے میں متعدد بائیو ایکٹیو مرکبات کا موجود ہونا ہے۔

    ایلزیویئر جرنل میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ مشروب کس طرح عمر درازی کے عمل کو متاثر کرتا ہےتحقیق میں محققین نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 37 سے 73 برس کی عمر کے 5998 افراد جبکہ 30 سے 79 برس کے درمیان 7931 چینی افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

    تحقیق میں ان افراد سے چائے(سبز چائے، اولونگ چائے اور سیاہ روایتی چائے) کی کھپت کی مقدار کے متعلق پوچھا گیابعد ازاں ان افراد کے خون کے خاص ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے میں دیکھی گئی اور حیاتیاتی عمر درازی کا تعین کیا گیا۔

    اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چائے پینے سے ذیا بیطس اور قلبی مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ کینسر اور ڈیمیشنیا جیسی اعصابی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

  • نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آ باد: نگران حکومت نےلاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال کردی اور جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کا فیصلہ وزارت داخلہ کو بھجوادیا،کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے، کمیٹی ارکان میں وزیردفاع اور وزیر قومی ورثہ و ثقافت شامل ہیں،کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق بطور رکن حصہ ہوں گے،کمیٹی میں ایک ماہر قانون یا انسانی حقوق تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوگا جب کہ کمیٹی کی رپورٹ اورسفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، کمیٹی کیلئے وزارت داخلہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، حکومتی کمیٹی جبری گمشدگیوں کےکیسز کاجائزہ لے گی، اس سے قبل نگران وزیرداخلہ جبری لاپتا افراد سےمتعلق کمیٹی کےسربراہ تھے۔

    در یں اثنا وزارت داخلہ نے مزید کسی بھی شخص کوغیر قانونی لاپتا نہ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر تحریری جواب جمع کرانے سے قبل وزارت قانون وانصاف سے رجوع کرلیا ہے اور ایڈوائس مانگ لی ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی ایڈوائس پر وزارت داخلہ عمل آگے بڑھائے گی، اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو گذشتہ ہفتے لکھےگئےخط میں سپریم کورٹ کےحکم پرتحریری اقرارنامہ جمع کرانےکیلئے ضروری کارروائی کرنےکا کہا گیا-

    دوسری جانب بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی، بلوچستان حکومت نے عالمی ادارےکو خط میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے او راس حوالے سے وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصرکے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پر لاپتا افراد کے لواحقین کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور ان کی حفاظت کویقینی بنایا،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مایوس کن ہے جسے بلوچستان حکومت مسترد کرتی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پولیس اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس خادم حسین تنیو نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    دوران سماعت عدالت نے کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، پولیس کا رویہ دیکھ کربہت افسوس ہوتا ہے اور بہت ہی افسوس کا مقام ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کو کسی نیحراست میں نہیں لیا، وہ خود سیلاپتا ہے، لاپتا شہری سیاسی جماعت کا کارکن تھا اور ذاتی دشمنی بھی تھی۔

    عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ کو خود سیلاپتا ہوگیا ہے، شہری 2015 سیلاپتا ہے، اب بول رہے ہیں خود کہیں چلاگیا ہے، لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا کیسے حتمی رائے قائم کرلی کہ خود چلاگیاہے؟ اس قسم کا بیان دینے پرتو آپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگرشہری ازخود روپوش ہے تو تلاش کرنا اور بھی آسان ہے، بعد ازاں عدالت نے دیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق بھی 28 فروری کورپورٹ طلب کرلی۔

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

  • جاوید ہاشمی کےگھر پولیس کا چھاپہ،داماد اور نواسہ گرفتار

    جاوید ہاشمی کےگھر پولیس کا چھاپہ،داماد اور نواسہ گرفتار

    ملتان : سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پنجاب پولیس کے رات ایک بجے بیسیوں اہلکاروں نے میری مخدوم رشید کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور غیر قانونی طور میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلا وارنٹ اندر داخل ہو گئے میرے داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے تمام ملازمین کو گرفتار لیا گیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔
    https://x.com/JavedHashmiJH/status/1750257104282091824?s=20
    ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔
    https://x.com/JavedHashmiJH/status/1750263193925038111?s=20

    تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقیات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی،عارف علوی

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

  • کراچی میں  دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

    باغی ٹی وی : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا۔

    دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے یہ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان