Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رواں ہفتے موسم  بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رواں ہفتے موسم بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات بالائی وسطی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہےپنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات شدید دھند چھائی رہے گی ملک کے جنوبی میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان ہے ملک کے میدانی وسطی علاقوں میں شدید دھند کی طویل لہر برقرار تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    حامدخان،رؤف حسن جانیں،میں مہم ختم کر رہا، شیر افضل مروت ناراض

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقے خیبرپختونخوا کے میدانی جنوبی علاقے اور بالائی سندھ دھند کے زیر اثر شدید دھند کی لہر زیادہ بلندی پر موجود ہےجس کے باعث سورج غائب اور درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات شدید سرد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد ہے۔

    گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،مریم نواز

    غیر شرعی نکاح کیس ,عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

  • سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہے۔، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 67 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس سینکڑوں پوائنٹس گر گیا، منگل کے روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز بھی انڈیکس 368.26 پوائنٹس یا 0.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,269.38 پر بند ہوا تھا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ایسے مثبت محرکات کی تلاش میں ہیں جو 100 انڈیکس کے 2023 ء میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سامنے آئے، گزشتہ سال میں انڈیکس نے تقریبا تمام بڑے اثاثوں کی کلاسوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

  • دانیال عزیز کا  احسن اقبال کو ہرجانےکا نوٹس بھیجنے کا اعلان

    دانیال عزیز کا احسن اقبال کو ہرجانےکا نوٹس بھیجنے کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے اعلان کیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ہرجانےکا نوٹس بھیجوں گا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ دانیال عزیز کو 2013ء میں ن لیگ کا ٹکٹ میری گارنٹی پر ملا تھاشکر گڑھ میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ 2013ء میں پارٹی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی میں نے پارٹی قیادت کےسامنے دانیا ل عزیز کےلیے 20 منٹ تک دلائل دیے اور اُنکی وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کے حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا مہنگائی تو تحریک انصاف کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی لیکن دانیال عزیز نے اس کا الزام ن لیگ پر لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی، وہ اندرونی طور پر بلے کے نشان کےلیے دوڑ رہے تھے دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کےلیے درخواست تک نہ دی تھی جب انہیں دوسری طرف سے گھاس نہیں ڈالی گئی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔

    پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار گرفتار

    احسن اقبال کے اس دعوے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا، سوشل میڈیا پرکردار کشی کیسےکرسکتا ہوں؟ میرا اکاؤنٹ عرصے سے ان ایکٹو ہے، مختلف جماعتوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا، میرے جاری سوئی گیس کےمنصوبوں کو کس نےروکا؟ احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کیے، لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے، نوازشریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنے حلقے میں جلسہ کیا، میری بیماری میں مدد کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی فائدے اٹھائے جائیں میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے قیادت کو مجبور کیا۔

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  • پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ

    پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ

    پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : مردان این اے 21 مجاہد خان انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر، این اے 22 عاطف خان انتخابی نشان درانتی / لور، این اے 23 علی محمد خان ڈو لفن ،پی کے 54 زرشاد خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 55 طفیل انجم انتخابی نشان تکیہ ، پی کے 56 امیر فرزند خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو انتخابی نشان ہوائی جہاز، پی کے 58 عبدالسلام آفریدی انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر ، پی کے 59 طارق اریانی وہیل چیئر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے پی کے 60 پرمردا افتخارعلی مشوانی انتخابی نشان ”پنکھ“اورپی کے 61 احتشام خان ایڈوکیٹ کو انتخابی نشان فاختہ الاٹ کیے گئے ہیں۔

    ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں،جہانگیر ترین

    دوسری جانب سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرد یئے گئے این اے 2 پر ڈاکٹر امجد کو انتخابی نشان چائے جوش ، این اے 3پر سلیم الرحمن کو انتخابی نشان چمٹا، این اے4 پر سہیل سلطان کو انتخابی نشان بکری جبکہ پی کے 4 پر علی شاہ خان کو انتخابی نشان کھسہ، پی کے 5 پر اختر خان ایڈوکیٹ کو انتخابی نشان پریشر ککر،سوات کے پی کے 6 پر فضل حکیم کو بھی انتخابی نشان پریشر ککر دیا گیا ہے سوات پی کے 7 پر ڈاکٹر امجد علی کو انتخابی نشان توا /تبخے،سوات پی کے8 پر حمیدالرحمان کو انتخابی نشان زبان،سوات پی کے9 پر سلطان روم کو انتخابی نشان سبز مرچ اورسوات پی کے 10 پر محمد نعیم کو انتخابی نشان فرائی پین دیا گیا ہے-

    ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مدمقابل این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق کو میدان میں اتار دیا ، پی ٹی آئی کے نامزد امید وار میاں شہزاد فاروق این اے 110 سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما فاروق ٹرائی سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، میاں شہزاد فاروق کا مقابلہ مریم نواز سے ہوگا۔

    غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

  • امریکی ویزا مسترد ہونے میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    امریکی ویزا مسترد ہونے میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    لاہور: عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے امریکی ویزے مسترد ہونے کی والے ممالک کی فہرست اور اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی،برطانیہ 16 افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد، اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔
    https://x.com/stats_feed/status/1745858954369138956?s=20

    ہندو پیشواؤں کے بعد اپوزیشن جماعت اور سیاسی رہنماؤں کا رام مندر کے افتتاح …

    اسی طرح مائکرو نیشیا کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 100 فیصد سامنے آئی ہے جبکہ یورپی ملک موناکو کے ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر فیصد رہیاسرائیلی شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 2 فیصد، ارجنٹینا 4، ہانگ کانگ 5، برطانیہ 16 جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح 13، 13فیصد رہی،جبکہ جرمن ،ڈنمارک،انڈونیشیا اور فلپائن شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 12 فیصد،اسپین 11،سنگا پور ،یواے ای،ساؤتھ افریقہ 10 فیصد ، پرتگال 9 فیصدمفن لینڈ،فرانس ،نیوزی لینڈ،قطر اور آسٹریلیا 13 فیصد،چلی ،سعودی عرب اور برازیل 14 فیصد ، کولمبیا 33 فیصد، یوکرین 41،کینیا 42 سیریا 43 ،عراق 45، کیوبا 57 ،کینیڈا 58 ،رووانڈا 63، صومالیہ 74 فیصد رہی-

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گیخطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے،جبکہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات نےشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

    مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  گوپس منفی 06،لہہ، کالام، اسکردومنفی 05، گلگت، قلات منفی 04 اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہندو پیشواؤں کے بعد اپوزیشن جماعت اور سیاسی رہنماؤں کا رام مندر کے افتتاح …

    دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہےترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروےایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

    غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

  • امریکی صدر کا  یمنی حوثیوں سے متعلق  ایران کو اہم خفیہ پیغام

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی، بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے جس پر صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    یمن کے حوثی باغیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کے باوجود کارروائیاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکا نے دو دن قبل یمن میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھی ہے۔

    سیاسی اور سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی کسی بڑی جنگ کی طرف لے جانے والے حالات بھی پیدا کرسکتی ہےبحیرہ احمر میں بھارت اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بناکر حوثی ملیشیا نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے یمن میں مشقیں کی ہیں، وہ سمندر کے علاوہ زمینی اور فضائی حملوں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گاحوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان بھی کشیدگی بڑھی ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو جنگی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ تہران نے واشنگٹن کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا کسی بھی کارروائی سے قبل فریقین سے بات چیت سمیت تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

    غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

  • بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والےمزید 6 افراد کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی کا رہائشی 27 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا تھا اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا اور چوتھا 40 سالہ رحیم یار خان کا رہائشی بھی سعودی عرب سے کراچی پہنچا، پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا جب کہ چھٹے68 سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سے ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا-

    اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے پندرہ مثبت کیسوں میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے کورونا کے ”نئے ویرینٹ جے این ون“ مثبت آئے اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک کے اور پانچ مقامی ہیں۔

    سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گزشتہ کووڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہےعوام سے اپیل ہے کہ وہ کووڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار  گرفتار

    پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار گرفتار

    لاہور: پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی گرفتار کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کچھی اور سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 236 علی رضا خان خاکوانی کو چوک میتلا میں کمپین کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تازہ ترین
    ساہیوال سرگودھا سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 79 تحصیل ساہیوال علی اصغر خان لاہٹری کے گھر پر گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو اسکا خاندان کا کوئی فرد گھر نہ تھا تو پولیس نے پی پی 80 کے امید وارسابق ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل کے گھر پر چھاپہ ماراوہ بھی گھر پر نہ ملے،ریٹرننگ آفیسر کے پاس نشان لینے کے لیے ان کے وکلا پیش ہوئے۔

    مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر میں گھس کر افسر اور عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس آئے، پی ٹی آئی کے ممتازمصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے ان کے حامیوں نے دفتری عملے سےبدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کےحامیوں نے ڈی آر و اور عملے کویرغمال بنایا، حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوارانتخابی دستاویزات میں من پسند ردو بدل کرانا چاہتے تھے، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور 100 سے زائد حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

  • مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    اسلام آباد: مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی: مرکزی جمیعت اہلحدیث نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے کہا کہ ساجد میر اور مسلم لیگ ن کی 30 سالہ رفاقت بد قسمتی سے ٹوٹ گئی ہے، یہ رفاقت پارٹی ٹو پارٹی قائم دائم تھی جو مسلم لیگ ن کے بعض متکبر رویوں سے مسلم لیگ کے بعض لوگ جو متکبر کے عروج پر ہیں ان کی وجہ آج ہمیں یہ اتحاد قائم رہتا نظر نہیں آ رہا جس کی پالیسی کل امیر محترم کی صدارت میں میٹنگ کے بعد اناؤنس کر دی جائے گی،لیکن ابھی تک ہم نے فیصٌلہ کیا ہے کہ ہمارے جتنے امیدوار تھے ان میں سے ہم نے ان چند لوگون کو الیکشن کی فہرست میں اتارا جو مرکزی جمعیت اہلحدیث کی بھی نیک نامی کا باعث بن رہے تھے اور مسلم لیگ ن کی بھی نیک نامی کا باعث بن رہےتھے،چونکہ وہ اپنے اپنے حلقہ جات کے اندر انتہائی مضبوط امیدوار تھے،جس کی مثال ہماری ڈیری غازی خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ ہے ،ہم نے 3 الیکشنز وہاں سے بھاری اکثریت سے جتیے ہم اسی کے امیدوار تھے مگر ہمیں افسوس اس بات کا ہوا کہ مسلم لیگ ن کے متکبر رویے کی وجہ سے ہمیں وہ سیٹ بھی نہیں دی گئی اور اس کے بدلے ایک ایسے علاقے کے صوبائی حلقے کی سیٹ دے دی گئی جو ہمارا حلقہ نہیں ہے ،ہمارے کسی امیدوار کا وہ حلقہ ہی نہیں ہے تو لہذا جماعت کی پالیسی واضح ہوئی ہے کہ جماعت اپنے تمام امیدواروں کو الیکشن میں اتار رہی ہے،اور ہر حلقہ جات میں مضبوط پہلو پر اپنے امیدواروں کا ساتھ دے گی اور مسلم لیگ ن کی ڈٹ کر ہم مخالفت کریں گے اور جس طرح سے مسلم لیگ ن اپنے سیاسی فیصلوں میں آزاد ہے اسی طرح مرکزی جمیعت اہلحدیث ایک مذہبی جماعت ہے وہ اسی مذہب کی روشنی میں ملک کی سیاست میں کردار ادا کر رہی ہے، ہماری جماعت بھی سیاسی اعتبار سے اپنی پالیسی آزاد رکھتی ہے،اور ہم اب کسی بھی طرح سے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے ،اپنے امیدواروں کو ڈٹ کر الیکشن لڑائیں گے،اور یہاں تک ہمارا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ وہ کل پارٹی کے امیر محترم کی صدارت کے اجلاس میں یہ طے ہو جائے گا کہ ہم نے حلقہ ٹو حلقہ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے یا کسی اور اتحاد میں جانا ہے ،اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا-

    https://x.com/ShahzadGill202/status/1746564631039250788?s=20

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی دیرینہ اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر ن لیگ سے ناراض ہوگئی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ملنے والی اکلوتی سیٹ بھی احتجاجاً واپس کر دی مرکزاہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور پر گذشتہ روزمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ معتصم الہی ظہیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 35 سال سے دیرینہ اتحادی ہیں، تاہم سیٹ ایڈجسمنٹ میں مطلوبہ نشستیں نہ ملنے پر ن لیگ سے ناراض ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر ساجد میر ن لیگ کے ہی ٹکٹ پر سینئر منتخب ہوئے تھے ن لیگ کی ہمیشہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حمایت کی چند دن قبل ساجد میر کی نواز شریف اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات بھی ہوئی تھی تا ہم اب انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے