Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما  نے  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عابد اللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی: اے این پی پشاور کے صدر عابد اللہ یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، جسے قبول کرتا ہوں اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے کہا کہ عابد اللہ کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کو وہی عزت دیں گے جس کے حقدار ہے۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …

    پی پی پی ڈویژنل صدر مصباح الدین کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ سب الیکشن لڑیں گے، ارباب عالمگیر خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ تھا اور رہے گا۔

    واضح رہے کہ عابداللہ عوامی نیشنل پارٹی رہنما بشیر بلور کے حلقے میں ایک سرکردہ کارکن مانے جاتے تھے، جب کہ وہ بلور خاندان کے پرانے ساتھی بھی ہیں۔

    ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

  • پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہداد کوٹ پہنچے اور این اے 196 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے بعد ازاں لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، میں نے قمبر شہداد کوٹ سے اپنے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہے، عوام مہنگائی کے باعث مشکل میں ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے مفت ہونی چاہیے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہےعمران خان کو دئیے گئے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں، انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے، حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر اعتراضات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، وہ پی پی پی میں شامل ہوکر سیاست کریں، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سیاسی انتقام پر نہیں نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …

  • انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ مانگل کی حدود تریڑی میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں،ملبے تلے دبے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

  • کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون تیزی سے پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے کے مطابق اب یہ نیا کورونا ویریئنٹ امریکہ، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے –

    عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے ادارے جے این ون کے پھیلائو پر نظر رکھے ہوئے ہیں –

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وائرس میں خلیوں کو متاثر کرنے کی اپنی خصوصیت ہوتی ہے اور چند ایک خصوصی علامات ضرور ظاہر ہوتی ہیں کسی بھی وائرس کے مختلف ویئرئنٹ شدت اور پھیلنے کی صلاحیت کے حوالے سے خاصے مختلف ہوتے ہیں کورونا کا یہ نیا ویریئنٹ خاص موسمی حالات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے تاہم عوام کو غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اس کا پھیلائو روکا جاسکے۔

    قطر کے ویل کارنیل میڈیسن کے پروفیسر آف ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ ریسرچ لیت ابو رداد کہتے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اس سے پہلے آنے والے ویریئنٹس سے بہت مختلف ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب تک ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔

  • ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ مانگل کی حدود تریڑی میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں،ملبے تلے دبے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

  • ناسا نے  کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں  کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    سینکڑوں نوری سال دور ستاروں کا ایک جھرمٹ دیکھا گیا ہے جس کی شکل بالکل کرسمس کے درخت سے ملتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پر ناسا نے سبز رنگ کے ’نوجوان‘ ستاروں کے جھرمٹ NGC 2264 کی تصویر جاری کی ہے جسے Christmas Tree Cluster بھی کہا جاتا ہے، کسی کرسمس کے درخت کی طرح دکھنے والا ستاروں کا یہ جھرمٹ 2500 نوری سال کے فاصلے پر ہے ستاروں کے جھرمٹ کی یہ تصویر ناسا کی چاندرا ایکس رے آبزرویٹری کی جانب سے لی گئی ہے۔

    اس ’کرسمس درخت‘ میں کچھ ستارے ہمارے سورج کے سائز کا صرف دسواں حصہ ہیں جبکہ دیگر کئی گنا بڑے ہیں ناسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس جھرمٹ میں بہت سے ستارے صرف 1 سے 5 ملین سال پرانے ہیں جو اربوں سال زندہ رہنے والے دیگر ستاروں کے مقابلے میں انہیں ’شیرخوار‘ بنا دیتے ہیں-

  • ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی،جے یو آئی

    ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی،جے یو آئی

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا،جبکہ ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی-

    باغی ٹی وی : جے یو آئی ایف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے ایک بیان میں کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کوپھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟ تمام ترتحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں، پی ٹی آئی اپیل میں جائے گی تو بلا مل جائے گا، ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔

    گزشتہ روز نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی ماضی کا حصہ بن جائے گی، کیونکہ ماضی میں جن پارٹیوں نے ملکی اداروں کے خلاف نفرت کی سیاست کی و ہ پارٹیاں یا تو ختم ہوگئیں یا وہ پارٹیاں صرف صوبے یا ضلع کی پارٹی بن کر رہ گئیں تبدیلی خان کی تبد یلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، نہ بلا رہا اور نہ بلے سے کھیلنے والا کھلاڑی، الیکشن کمیشن نے بلےکے نشان کو ختم کردیا،8 فروی کو پاکستان تحریک انصاف کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا بانی پی ٹی آئی اصل میں آصف علی زرداری اور نواز شریف سے بھی دو ہاتھ آگے تھے، تبدیلی اور احتساب تو بس ایک ٹوپی ڈرامہ تھا، اصل میں تو وہ خود کرپشن کے کنگ تھے۔

    حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

    واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جب کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    عام انتخابات2024 : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہ

  • ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ،جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی

    ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ،جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی

    ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویے کے باعث جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ 50 کی دہائی میں ایک میجر جنرل کو ماتحتوں کے خلاف طاقت سے ہراساں کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کے دو درجات سے تنزلی کر دی گئی ہے-

    ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر جاپان کے میجر جنرل کو لیفٹیننٹ کرنل بنا دیا گیا جاپانی جنرل کے رویے سے 5 اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے، جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز میں طاقت اور جنسی ہراسانی کے کیسز کی وجہ سے 245 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے 166، میری ٹائم 36 اور ایئر ڈیفنس کے 26 اہلکار شامل ہیں۔

    برطرفی کے بعد دوسری سب سے بھاری سزا اور GSDF میں پہلی دو درجے کی تنزلی تھی یہ واقعہ SDF کی سابق رکن رینا گونوئی کے SDF میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے بارے میں منظر عام پر آنے کے بعد کیے گئے خصوصی معائنہ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔

    وزارت کے مطابق، معائنے کے دوران 1,325 رپورٹس میں سے کل 247 پاور اور جنسی ہراسانی کے کیسز کو تسلیم کیا گیا اس نے 247 مقدمات میں سے 207 کے لیے کل 245 افراد کو سزا سنائی ان میں جی ایس ڈی ایف کے 166 ارکان، میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے 36 ارکان اور ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے 26 ارکان شامل ہیں۔

    وزارت بقیہ 40 مقدمات میں سزاؤں پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ 12 دیگر مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

    میجر جنرل نے مارچ 2020 اور دسمبر 2022 کے درمیان تربیت کے دوران ماتحتوں کے خلاف بار بار زبردستی کے الفاظ استعمال کیے، جس کی وجہ سے پانچ افراد کو ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہوئے اور نو ماہ تک کام سے چھٹی لی گئی معائنے کے دوران، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ ان کے اقدامات طاقت کی ہراسانی کے مترادف ہیں۔

  • حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک دیا

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک دیا

    لاہور: حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا-

    باغی ٹی وی : حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے روکتے ہوئے ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا لازمی قرار دے دیا پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہےحکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے پراسیس شروع ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے اس معاملے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی خاطر اپنا دورہ آسٹریلیا مؤخر کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فروخت کیے جانے ہیں، اس فروخت میں جتنی دیر ہوگی اس کی قیمت اتنی ہی کم ہوتی جائےگی، حکومت کو اصل اعتراض طویل المدتی معاہدوں پر ہے پی سی بی کو یاد دہانی کرا ئی گئی ہےکہ وہ انتہائی ضروری مختصر المیعاد کنٹریکٹ کرے جس کا اسے اختیار حاصل ہے، اب اس حوالے سے حکومت کو تمام طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے اجازت طلب کی جائےگی۔

    واضح رہے کہ براڈ کاسٹ سمیت پی ایس ایل 9 اور 10 یعنی دو سال کے لیے ٹینڈرز پر کام روک دیا گیا ہے، طریقہ کار کے مطابق بڈر کی پہلے ٹیکنیکل اور پھر فنانشل بڈ کا جائزہ لینے کے بعد معاہدہ کیا جاتا ہے۔

  • ٹیم میں  کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا۔

    باغی ٹی وی : وقار یونس نے کہا کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلئے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار باؤ لرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل باؤلرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

    دوسری جانب اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد ان کا ری ہیب پلان ترتیب دے دیا ہے جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔