Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پہلی بار فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہےان اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر اب بھی بیشتر افراد اسے استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،درحقیقت فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

    میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اوراب تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب 88 کروڑ ہے، یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی میٹا کی ایپس کو استعمال کر رہی ہے فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اپریل سے جون 2023 کے دوران اضافہ ہوا۔

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    اس سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 64 لاکھ تک پہنچ گئی، جو جنوری سے مارچ کے دوران 2 ارب 37 لاکھ تھی یہ بھی کمپنی کے لیے اہم پیشرفت ہے کیونکہ 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی تھی صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریلز ویڈیوز بنی ہیں اور کمپنی کے مطابق میٹا کی ایپس میں روزانہ 200 ارب بار ریلز ویڈیوز کو دیکھا جاتا ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے رپورٹ جاری کرتےہوئے کہاکہ تھریڈز بھی بہترین کام کر رہی ہے ہم نے بہترین پیشرفت دیکھی ہے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری توقع سے زیادہ افراد روزانہ ایپس پر واپس آرہے ہیں۔

  • رواں ہفتے امریکی حکام دوحا میں طالبان کے وفد سےملاقات کریں گے

    رواں ہفتے امریکی حکام دوحا میں طالبان کے وفد سےملاقات کریں گے

    امریکی حکام رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان نمائندوں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائند تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کےلیےامریکی نمائندہ خصوصی رینا امیری آستانہ قازقستان میں قازقستان، کرغیزجمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستا ن کے نمائندوں کے ساتھ افغانستان سے متعلق ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکام کی رواں ہفتے دوحا میں طالبان نمائندوں کے وفد سے ملاقات ہوگی جس میں معیشت، سکیورٹی اور خواتین کے حقوق پر بات چیت ہوگی ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی امداد، سلامتی کے مسائل، افغان معیشت کے استحکام اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ روکنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کی ایلچی رینا امیری طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے تھامس ویسٹ اور رینا امیری 26 سے 31 جولائی تک قازقستان اور قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اگست 2021 میں امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں واشنگٹن اب بھی کابل میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس نے گروپ اور اس کے رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں محکمہ خارجہ نے بدھ 26 جولائی کو اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقاتیں امریکی موقف میں تبدیلی کا اشارہ نہیں دیں گی۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    ترجمان ویدانت پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم بہت واضح ہیں کہ ہم طالبان کے ساتھ مناسب طریقے سے بات چیت کریں گے جب ایسا کرنا ہمارے مفاد میں ہوگا۔ اس کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنے یا ان کے معمول پر لانے یا ان کے قانونی ہونے کا کسی بھی قسم کا اشارہ نہیں ہے2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان کو خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیوں پر متعدد مسلم اکثریتی ممالک سمیت بین الاقوامی سطح پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    خواتین کے یونیورسٹی جانے پر پابندی عائد کرے کے علاوہ انہوں نے لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے پہلے اسکول جانے سے روک دیا۔ رواں ماہ کے اوائل میں خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بھی پابندی عائد کر دی تھی گزشتہ سال کےاواخر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر طالبان نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں کی تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

  • جی ایچ کیوحملہ کیس :شہریار آفریدی کی ضمانت منظور

    جی ایچ کیوحملہ کیس :شہریار آفریدی کی ضمانت منظور

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر شہریار آفریدی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کی،عدالت نے مقدمے میں گرفتار دیگر 5 ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلی،وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کو 40 دن بعد مقدمےمیں ملزم نامزد کیا گیا۔

    وکیل نے مزید کہا کہ شہریار آفریدی پر اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ تھانہ آئی 9میں درج ہے، اس مقدمے میں شہریار آفریدی کی ضمانت ہو چکی ہے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہریار آفریدی اور اسی مقدمے میں گرفتار دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

    پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کی درخواست پر فیصلہ

    ملزمان شہریار آفریدی، عصمت اللہ خان اور نازیہ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، ملزمان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان، سید ذوالفقار عباس نقوی، شیر افضل، رضوان اعوان اور سجاد عباسی پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

  • مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    ایشیاکے سب سے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر، اینٹیلیا کی ایک منزل ہے جو خصوصی طور پر ان کی مہنگی کاروں کے لیے مختص ہے، اب حال ہی میں مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور کار کا اضافہ کیا ہے۔

    مکیش امبانی کی کمپنی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی اور مہنگی کمپنی ہے،مکیش امبانی کو اپنی مرسڈیز بینز میں سفر کرنا پسند ہے اور حال ہی میں اُنہوں نے اپنی کار کو اپ گریڈ کیا ہے مکیش امبانی نے ایک نئی مرسڈیز خریدی ہے جس کی مالیت 10 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے اور یہ گاڑی دنیا کی محفوظ ترین بم پروف گاڑی ہے، ان کی نئی گاڑی کا نام مرسڈیز بینز S680 گارڈ لگژری سیڈان ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی نئی مرسڈیز بینز ایس 680 گارڈ باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے مگر یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے، اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے، گاڑی میں بلٹ اور بلاسٹ پروف ملٹی لیئرڈ شیشہ ہے اور یہ گاڑی مضبوط ترین ٹائر رکھتی ہے جو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔

    امریکا کےپاس خلائی طشتریاں اورخلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں،سبق انٹیلیجنس افسر

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں محافظ رکھنے والے مکیش امبانی نے یہ بم پروف گاڑی کیوں خریدی ہے اس سے متعلق کچھ بھی کہنا مشکل ہے تاہم کچھ رپورٹس میں یہ بھی خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے مکیش امبانی کو مختلف تھریٹس ہوں اور انہوں نے اپنی سیفٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گاڑی خریدی دیگر رپورٹس میں کہا گیا کہ چونکہ شوق کا کوئی مول نہیں لہٰذا ہوسکتا ہے مکیش امبانی نے یہ صرف شوق کے لیے خریدی ہوں تاہم یہ گاڑی خریدنے کی کوئی بھی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

  • ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے قریب گاڑیوں سے لدے بحری کارگو جہاز میں اچانک آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے جزیرے ایملینڈ کے ساحل کےقریب 3 ہزار گاڑیاں لے جانے والے کارگو بحری جہاز میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور عملے کے ارکان سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے جہاز کے عملے کے کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لیے 100 فٹ کی اونچائی سے سمندر میں چھلانگ لگائی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایملنیڈ کے ڈچ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز میں 3 ہزار گاڑیاں موجود تھیں۔ ڈچ کوسٹ گارڈ کے مطابق پاناما کے کارگو شپ میں 25 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 2 ہزار857 گاڑیاں جرمنی سے مصر لے جائی جا رہی تھیں، جہاز میں عملہ بھی موجود تھا اور آگ کے نتیجے میں جہاز کا ملاح ہلاک اور 22 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں سانس میں دشواری، جھلسنے سمیت دیگر زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے یہ حادثہ بحیرہ شمالی کے ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے-

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

    حکام کے مطابق عملے نے پہلے اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ جہاز میں لگی آگ بجھانے کے لیے بحیرہ شمالی میں بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور خدشہ ہے کہ آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر ڈچ کوسٹ گارڈ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ جہاز میں موجود 25 الیکٹرک گاڑیوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے پیش آیا ہےجہاز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اطراف میں پانی ڈالا جا رہا تھا لیکن ریسکیو کشتیوں نے ڈوبنے کے خطرے کی وجہ سے جہاز پر بہت زیادہ پانی ڈالنے سے گریز کیا۔

    امریکا کےپاس خلائی طشتریاں اورخلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں،سبق انٹیلیجنس افسر

    آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ہے کہ آتشزدگی کی وجہ الیکٹرک گاڑی ہو سکتی ہے۔ جہاز پر تقریبا 25 گاڑیاں برقی تھیں۔ تین ہزار گاڑیوں سے لدا بحری کارگو جہاز منگل کو شمالی جرمنی سے مصر کے شہر پورٹ سعید کے لیے روانہ ہوا تھا۔

  • جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخلے کے منتظر افراد کے پناہ کی درخواست دینے پر عائد پابندیاں معطل کیں امریکی عدالت نے پابندیوں کو پناہ گزینوں سے متعلق ملکی قوانین سے متصادم قرار دیا۔ عدالت نے فیصلے میں جو بائیڈن انتظامیہ کو اپیل کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی جبکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے رواں سال مئی میں پناہ گزینوں سے متعلق پابندی عائد کی تھیں جس کے تحت امریکہ میں پناہ لینے کے خواہش مندوں کی اکثریت درخواست دینے کی اہل نہیں رہی تھی جو بائیڈن انتظامیہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کو اپنی اسی پالیسی کا ثمر قرار دے رہی ہے۔

    افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    دریں اثنا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے عدالتی فیصلے کو فتح سے تعبیر کیا ہے امریکن سول لبرٹیز یونین کی ڈپٹی ڈائریکٹر کترینا ایلینڈ کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ فتح کے مترادف ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جزوی ہے اس غیرقانونی پابندی کے خلاف جنگ کو بائیڈن انتظامیہ جتنا طول دے گی، اتنا ہی میکسیکو کی سرحد پر موجود امریکا میں تحفظ کے متلاشی ہزاروں افراد اور ان کے اہل خانہ کے مصائب میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

    بائیڈن انتظامیہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کو اپنی اسی پالیسی کا ثمر قرار دے رہی ہے۔ جون میں میکسیکو کی سرحد پر ایک لاکھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جو فروری 2021 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔

    50 ہزارجرمانہ اور تنخواہ بند،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب،آئی جی جیل پہنچے عدالت

  • افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب  سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔

    جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور کمشنرز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے نگران وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی کاریں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے لیے 1300 سی سی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

    کہا گیا تھا کہ تمام ڈبل کیبن گاڑیاں جو فی الحال اسسٹنٹ کمشنرز کے زیرِاستعمال ہیں بازیافت کی جائیں گی اور فیلڈ میں بہتر کارکردگی کے عوض تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی، تقریباً تمام نئی ڈبل کیبن گاڑیاں مالی سال 18-2017 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے آخری دور میں خریدی گئی تھیں حکام کا کہنا تھاکہ تحصیلداروں کو نئی گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ 1990 کی دہائی کی جیپیں استعمال کر رہے ہیں یا نجی گاڑیوں پر فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،‏سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے،غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے،پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے،صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے-

    درخواست میں استدعا کی کی گئی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے-

    پارلیمنٹ اجلاس،منشیات کے کاروبار پر سزائے موت ختم

    جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،اگر عدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا-

  • امریکا کےپاس خلائی طشتریاں اورخلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں،سبق انٹیلیجنس افسر

    امریکا کےپاس خلائی طشتریاں اورخلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں،سبق انٹیلیجنس افسر

    واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے سابق انٹیلی جنس افسر ڈیوڈ گرش نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس خلائی طشتریاں اور خلائی مخلوق کی لاشیں موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی: "دی گارڈین” کے مطابق سابق امریکی افسر نے مذکورہ بیان واشنگٹن میں ایوان کی نگرانی کرنےوالی کمیٹی کے سامنے حلف لیتے ہوئے کہا تھا ان کو اظہارِ خیال کرنے کا موقع اس دعوے کے بعد دیا گیا، جب انہوں نے جون میں کہا تھا کہ امریکی حکومت نے اپنے پاس خلائی طشتری کو پناہ دے رکھی ہے۔


    ان سے سوال کیا کہ امریکی حکومت کے پاس تباہ ہونے والی خلائی طشتریوں کے پائلٹ موجود ہیں؟ سابق امریکی افسر نے جواب دیا کہ جائرہ لینے سے معلوم ہوا کہ حیاتیاتی اعتبارسے وہ غیر انسانی تھے، اس کی تشخیص ان افراد نے کی، جو اس کا علم رکھتے ہیں۔

    روس ایران کی مدد سے ڈرون فیکٹری تیار کر رہا ہے،امریکا

    سابق امریکی انٹیلی جنس افسر نے 2023 تک امریکی محکمہ دفاع کے ایک خٖفیہ ادارے کےتحت کیے جانے والے ایک تجزیے کی قیادت کی تھی ڈیوڈ گرش نے جون میں الزام عائد کیا تھا کہ حکومت امریکی کانگریس سے خلائی مخلوق کے ثبوت چھپا رہی ہے لیکن اس انکشاف کے بعد ریپبلکن کی زیرقیادت نگرانی کمیٹی نے ان دعوؤں کی تحقیقات شروع کردیں۔

    کمیٹی میں ڈیوڈ گرش نے قانون سازوں کو بتایا کہ حکومت نے ایک غیرانسانی حیات کو برآمد کیا ہے لیکن انہوں نے اس کو خود نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی کسی خلائی طشتری کو دیکھا ہے،سماعت نے شدید عالمی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور قیاس آرائیاں اور دعوے فراہم کیے کہ امریکہ اجنبی زندگی اور ٹیکنالوجی کے شواہد چھپا رہا ہے – جس میں شکوک و شبہات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

    گرش نے 2022 میں ایک سیٹی بلوئر کی شکایت درج کروائی۔ اس نے کہا کہ حکومت میں ان کے کردار میں ان پر اس بات کی تحقیقات کا الزام عائد کیا گیا تھا کہ فوج، دفاع اور دیگر ایجنسیاں ایلین اور ایلین کرافٹ کے بارے میں کیا جانتی ہیں، لیکن الزام لگایا گیا کہ انہیں خفیہ سرکاری UFO پروگراموں تک رسائی سے روکا گیا تھا بدھ کو بات کرتے ہوئے، گرش نے کہا کہ انہیں اپنےالزامات کےنتیجے میں "انتہائی وحشیانہ” جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    یہ دعوے اعلی سطح کے انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ وسیع انٹرویو پر مُبنی ہیں امریکی حکومت نے ایک ”کثیر دہائی“ پروگرام کا انعقاد کیا جس نے تباہ ہونے والی خلائی طشتریوں کو جمع کیا ہے۔ امریکی حکومت نے ثبوت چھپانے کے گرش کے دعووں کی تردید کی ہے-

    کسی کا راز تو پھر بھی پرائی بات ہوئی ،خود اپنے دل کو سمجھنا بھی …

    محکمہ دفاع کے ترجمان نے دی گارڈین کو بتایا کہ تفتیش کاروں نے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابل تصدیق معلومات دریافت نہیں کی ہیں خلائی مخلوق کو قبضے رکھنے یا ریورس انجینئرنگ سے متعلق کوئی پروگرام ماضی میں موجود تھا یا فی الحال موجود ہے۔

  • نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور: نیب نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

    نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

    قبل ازیں لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    لاہور میں اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج بخت فخر بہزاد نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کیا۔

    حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کسٹڈی والےملزم کو عدالت کی مرضی کے بغیر منتقل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ آج ایک شخص کی آزادی پولیس کےہاتھ میں ہے توکل یہ آزادی کسی اورکےہاتھ میں جاسکتی ہے، ایک قیدی کو تین افسران نے مغوی بنایا ہے، یہ اقدام ریاست کی بےحسی بےنقاب کرتاہےجو ایک قیدی کو اس کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پربھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سمجھ سےباہر ہے کہ ریاست کیسے ایک شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر مسلسل قید میں رکھنے پرغافل ہے، یہ صورتحال ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا تقاضہ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس پکار نے کسی کو نہیں جگایا سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم صبح سے جیل کے باہر کھڑی ہے لیکن ملزم کو حوالے نہیں کیا جا رہا، عدالت نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے ملزم کو راولپنڈی بھیجا گیا؟ تو ڈی آئی جی نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منتقل کیا۔

    عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اورہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا اور تینوں افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیا عدالت نے تینوں افسران کو 5 اگست کے لیے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا اوریہ بھی حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو 5اگست کو پیش کیا جائے۔

    ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

  • روس ایران کی مدد سے ڈرون فیکٹری تیار کر رہا ہے،امریکا

    روس ایران کی مدد سے ڈرون فیکٹری تیار کر رہا ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کی مدد سے ڈرون فیکٹری تیار کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے ڈرون بنانے کی فیکٹری پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ فیکٹری آئندہ برس تک مکمل ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کی روس کو ڈرون فیکٹری کی تعمیر میں مدد کے یوکرین جنگ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ایران جلد ہی روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا،انٹیلی جنس ایران ڈرون، ہتھیاروں اور مارٹروں کی روس منتقلی کرنے کے لیے بحیرہ قزوین کا انتخاب کرتا ہے۔

    فوج نے نائیجرحکومت کا تختہ الٹ دیا

    ایک رپورٹ کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے جمعہ کو ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تہران باقاعدگی سے روس میں زیر تعمیر فیکٹری میں سامان منتقل کرتا ہے ایران ڈرونز اور اسلحے کی روس منتقلی کے لیے ایسے بحری جہازوں کا استعمال کرتا ہے جن پر ٹریکنگ سسٹم نہیں ہوتا تاکہ نقل و حرکت دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ابھی زیر تعمیر ہے اور توقع ہے کہ روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا،امریکی انٹیلی جنس نے کہا کہ یہ سہولت اگلے سال کے آغاز تک مکمل ہو جائے گی، اور خبردار کیا گیا ہے کہ نئے ڈرونز کا روس یوکرین تنازعہ پر خاصا اثر ہو سکتا ہے۔

    اپریل میں، امریکہ نے ماسکو سے 600 میل مشرق میں روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون کے اندر ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے مجوزہ مقام کی ایک سیٹلائٹ تصویر جاری کی تھی۔

    اماراتی صدر کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے

    سی این این نے رپورٹ کیا کہ ایران ڈرون، ہتھیاروں اور مارٹروں کو روس منتقل کرنے کے لیے بحیرہ قزوین کا استعمال کرتا ہے،اور اکثر ایسے بحری جہاز استعمال کرتا ہے جو "ٹریکنگ سسٹم استعمال نہیں کرتے” یا اپنی نقل و حرکت کو چھپانے کے لیے اپنے ٹریکنگ ڈیٹا کو بند کر دیتے ہیں۔

    ایران کی جانب سے روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے آلات فراہم کرنے کے بار بار انکار کے باوجود امریکہ نے یوکرین میں گرائے گئے بہت سے ڈرونز حاصل کیے اور ان کا تجزیہ کیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ "ناقابل تردید شواہد” موجود ہیں کہ ڈرون ایرانی ہیں۔

    بائیڈن انتظامیہ نے پچھلے سال ایک توسیعی ٹاسک فورس کا آغاز کیا تاکہ اس بات کی تحقیقات کی جا سکیں کہ امریکی اور مغربی اجزاء، بشمول امریکی ساختہ مائیکرو الیکٹرانکس، روس میں استعمال ہونے والے ایرانی ساختہ ڈرونز میں کیسے پہنچے۔

    26 جماعتی اتحاد نےمودی کےخلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی

    ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ تجزیہ کاروں نے پہلی بار اپریل 2022 میں روس ایران فوجی شراکت داری کے بڑھتے ہوئے آثار دیکھے۔

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران روس کو فوجی سازوسامان کی فراہمی سے فائدہ اٹھاتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے ہتھیار بین الاقوامی خریداروں کو پیش کر سکتا ہے اور اس کے بدلے میں روس سے اپنے خلائی اور میزائل پروگراموں کے لیے رقم اور مدد حاصل کر سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی سے روسی جنگ کے لیے ایرانی حمایت میں "بڑے پیمانے پر” اضافہ ہوگا، اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا تہران تنازعہ کے اس مقام پر یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

    ہاؤس آف کامنز؛ شراب نوشی پر پابندی؟