Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کینیڈا میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے،گالم گلوچ،ہاتھا پائی

    کینیڈا میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے،گالم گلوچ،ہاتھا پائی

    کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پی ٹی آئی عہدیداران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دی، ساتھ ہی مکوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی جھگڑے کا آغاز کیوں ہوا اور کس بات پر ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    یہ پہلا موقع نہیں کہ جب پی ٹی آئی کارکن کا آپسی جھگڑا ہوا ہے اس سے قبل ازیں پنجاب کے شہر چکوال میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جہاں کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے کارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھاعلاوہ ازیں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیوں اور کرسیوں کا استعمال کیا تھا۔

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

  • نواز شریف آئندہ ماہ عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،پارٹی ذرائع

    نواز شریف آئندہ ماہ عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،پارٹی ذرائع

    لاہور: ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز سے لندن سے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    جون کے آخر میں جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما دبئی میں تھے، تو ان کی پارٹی کے بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ تین گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر ہوائی جہاز کے ذریعے وہ پاکستان واپس آسکتے ہیں رانا ثناء اللہ کی جانب سے جولائی کے وسط میں مسلم لیگ (ن) کے صدور اور ڈویژنل سیکریٹریز کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ایم این ایز، ایم پی اے اور پارٹی ورکرز کو نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں سے آگاہ کریں۔

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

    اس میں کہا گیا کہ جب بھی قیادت کوئی تاریخ طے کرے، میاں نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں اور یونین کونسل کی سطح سے قافلے آنے چاہئیں لیکن کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی اور نواز شریف یو اے ای چھوڑ کر وقفے کے لیے یورپ چلے گئے اور اسی ماہ لندن واپس آئے مسلم لیگ (ن) کے ایک اندرونی زرائع نے ڈان کو بتایا کہ وہ نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے سے پہلے واپس نہیں آسکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ موجودہ چیف جسٹس کی موجودگی میں آتے ہیں یا نہیں کیونکہ ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، وہ 74 سال کے ہیں، وہ ذیابیطس کے مریض ہیں، دل کی دو سرجری اور متعدد بیماریوں میں مبتکلا ہیں۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

  • حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    دائر درخواست میں بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم نے موقف اپنایا ہے کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لے گئے میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے، تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیاڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا تھا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23 حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہےوالدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغواء کیا گیا گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔

    والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا۔

  • چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

    اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا، سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں سنیارٹی اسکیم کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس رہیں گے جس کے بعد 282 ایام کے لیے جسٹس اعجازالاحسن عہدے پر تعینات ہوں گے،بعدازاں 4 اگست 2025 سے جسٹس منصور علی شاہ عہدہ سنبھالیں گے۔

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، آپ کے والد مرحوم قاضی محمد عیسیٰ آف پشین، قیامِ پاکستان کی تحریک کے سرکردہ رکن تھے اور محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے،قاضی محمد عیسیٰ صوبہ بلوچستان میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اہم رہنما اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی منتقل ہوئے اور یہاں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے قانون کی تعلیم لندن سے حاصل کی اور پھر وطن واپس آ کر وکالت شروع کی وہ بطور وکیل تقریباً 27 سال ملک کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ۔

    پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ

    عدالتی کیرئیر بطور جسٹس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 5 اگست 2009 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے انہیں 5 ستمبر 2014 میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا انہوں نے نومبر 2007 میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی اور عبوری آئینی حکم کے تحت ججز کے حلف لینے کی مخالف کی تھی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس عرصے کے دوران کئی اہم مقدمات میں انتہائی اہم فیصلے تحریر کیے۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    سنہ 2012 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میمو گیٹ کمیشن کی سربراہی بھی کی میمو گیٹ اسکینڈل میں اس وقت امریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی پرالزام تھاکہ انہوں نےپاکستان میں فوجی بغاوت کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سے سول حکومت کی مدد کی درخواست کی تھی جسٹس فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ کو پیش کی جانے والی کمیشن رپورٹ میں حسین حقانی کو قصوار ٹھہرایا تھا۔

    8 اگست 2016 میں کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد اس کے حقائق جاننے کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنایا گیا جس کی سربراہی بھی جسٹس قاضی فائز عیٰسی کو سونپی گئی انکوائری کمیشن نے اپنی پیش کردہ رپورٹ میں خود کش دھماکے کو حکومت کی غفلت قرار دیا تھا انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو متنبہ کیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

  • جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا-

    باغی ٹی وی: جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن جے جے وی ایل ریفرنس میں نئی ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور کرلی۔

    جسٹس کے کے آغا نے فیصلے میں کہا کہ اب نئی ترمیم آگئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہےعدالت نے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی جانب سے احتساب عدالت کے دائر اختیار کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کیا گیا تھا پراسیکیوٹر نیب نے دلائل میں کہا تھا کہ سوئی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارے ہیں ڈاکٹر عاصم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر من پسند کمپنیوں کو گیس فراہم کی ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کرسکتے لیکن ملزمان کی بریت کیخلاف ہیں، جسٹس کے کے آغا نے کہا اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کر سکتے لیکن ملزمان کی بریت کے خلاف ہیں۔

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    وکیل صفائی فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا قانون بننے کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا۔ یہ ریفرنس بنیادی طور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ لیکن قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اختیارات استعمال کرنے والے نے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہو سرکاری کمپنیز کو گیس فراہم کرکے ڈاکٹر عاصم سمیت کسی ملزم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ 17 ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔

    قبل ازیں احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے 2 ستمبر کوآغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام عائد کیا تھااسپیکر سندھ اسمبلی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مبینہ طور پر معلوم آمدن سے زائد منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں فروری 2019 میں اسلام آباد کی ایک ہوٹل سے گرفتار بھی کیا تھا۔

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    بعدازاں 21 فروری 2021 کو انہیں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ریمانڈ منظور کیا اور اس میں کئی مرتبہ توسیع ہوئی،تاہم 13 دسمبر 2021 کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اگلے ہی روز ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    عدالت نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر نیب کے اقدام پر سوال اٹھایا اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری اور ان کے گھر کی تلاشی کو بلاجواز قرار دیا تھا علاوہ ازیں احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور اہلخانہ سمیت دیگر 18 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس بھی دائر ہے جس میں 30 نومبر 2020 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  • وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وٹامن سی اور ای کی گولیاں لینا پھیپھڑوں کے کینسر بڑھنے اور پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: چوہوں میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، وٹامن سی اور ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹس لینے سے پھیپھڑوں کے کینسر بڑے ہو سکتے ہیں اور ٹیومر کے اندر خون کی نالیوں کی تشکیل کو تحریک دے کر پھیل سکتے ہیں سوئیڈش سائنس دانوں کے مطابق وہ افراد جو کسی بھی قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں ان کو اپنی میں غذا میں کسی قسم کی تبدیلی سے گریز کرنا چاہیئے۔

    محققین کے مطابق وٹامن سی اور ای سے بھرپور صحت مند غذا کے علاوہ سپلیمنٹ کا لینا کینسر کا مرض پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے جرنل آف کلینکل انویسٹیگیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے کینسر میں مبتلا چوہوں کو اضافی وٹامن دیے جو وہ اپنی غذا میں پہلے ہی حاصل کر رہے تھے چوہوں میں جتنی زیادہ وٹامن کی مقدار تھی، کینسر کی رسولیوں میں اتنی زیادہ خون کی نئی شریانیں بن رہیں تھیں جو ممکنہ طور پر بیماری کےبڑھنے اور پھیلنےکا سبب ہوسکتی ہے،انہوں نے چوہوں کے پانی کو وٹامن سی کے ساتھ ملایا، جو جانور قدرتی طور پر پیدا کرتے ہیں، اور وٹامن ای اور این ایسٹیل سسٹین، جو وہ اپنی خوراک سے حاصل کرتے ہیں۔

    فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    کیرولِنسکااِنسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مارٹن برگو کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سے لوگ جو صحت مند خوراک لیتے ہیں، کچھ سپلیمنٹ کھاتے ہیں اور پھر شاید اسموتھی بھی پیتے ہیں اگر یہ سب بطور غذا لیا جائے تو آپ کی وٹامن کی کھپت اتنی ہوتی ہے جس کے متعلق تحقیق میں بتایا گیا ہے وٹامن انسانی صحت کے لیے انتہائی اہم شے ہے اگر غذاؤں سے تمام اینٹی آکسیڈنٹ نکال لیں آپ متعدد وجوہات سے بیمار ہوسکتے ہیں جیسے کہ وٹامن کی کمی وغیرہ اور یہ کینسر پر اثر ڈالتا ہے۔

    ایک محقق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس حالت میں مبتلا افراد کو اپنی خوراک میں ان اینٹی آکسیڈنٹ سے بچنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، لیکن سپلیمنٹس کے ذریعے ضرورت سے زیادہ حاصل کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

  • مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے،اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کےگٹر میں گرنے کے واقعات افسوسناک ہیں لیاری میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کوئی مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، سیاسی مخالفین کو مل بیٹھنے کی دعوت بھی دے دی شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کھلے سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جاسکے۔

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت موخر

  • فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    فرانس میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے قومی منصوبے کے تحت ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی:"دی گارڈین” کے مطابق وزیر اعظم نے اتوار کو کہا کہ فرانس میں تمباکو نوشی سے نمٹنے کے قومی منصوبے کے تحت ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کر دی جائے گی فرانس کی وزیراعظم ایلزبتھ بورن نے شریاتی ادارے آر ٹی ایل کو بتایا کہ حکومت جلد ہی تمباکو نوشی کے خلاف ایک نیا قومی منصوبہ پیش کرے گی، خاص طور پر ڈسپوزایبل الیکٹرانک سگریٹ کی ممانعت، مشہور ’پف‘ جو نوجوانوں کو بری عادات دیتے ہیں ۔

    وزیراعظم کے مطابق فرانسیسی حکومت تمباکو نوشی کو کم کرنے کے وسیع تر منصوبے کے ساتھ 2024 کے بجٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے، ملک میں ں سالانہ 75،000 اموات کی وجہ سگریٹ نوشی ہے،’اس منصوبے میں سگریٹ پر ٹیکس میں ایک اور اضافہ شامل نہیں ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم تمباکو کے استعمال کے بارے میں محتاط نہیں ہیں‘۔

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    حکومت کی سب سے بڑی تشویش ڈسپوزایبل ویپس ہیں، جنہیں فرانس میں ’پف‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو تمباکو نوشی کا ’گیٹ وے‘ کہلاتے ہیں فرانس کی وزیراعظم فکرمند ہیں کہ آئس کینڈی، مارش میلو اور ببل گم جیسے ذائقوں والے یہ سگریٹ کے متبادل ویپس جن کی قیمت 8 یورو (6.85 پاؤنڈ) سے 12 یورو فی 500 ’پف‘ ہے، نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    کئی یورپی ممالک بھی ان ویپس پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ بیلجیئم میں آن لائن فروخت پر پابندی ہے اور آئرلینڈ میں پابندی کے بارے میں قومی مشاورت جاری ہے جرمنی میں حکومت نے ذائقہ دار ای سگریٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور منشیات زار نے متنبہ کیا ہے کہ یہ صرف ایک آغاز ہو سکتا ہے آسٹریلیا نے سخت ترین ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویپس کے نسخے تیار کیے ہیں جن میں نکوٹین کی مقدار کو کم کیا ہے اور ذائقوں کو محدود کیا ہے۔

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    نیوزی لینڈ میں بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر ڈسپوز ایبل ویپس پر پابندی اور بچوں کی مارکیٹنگ پر پابندی شامل ہے، جس میں اسکولوں کے قریب ویپ کی دکانوں پر پابندی اور ایسے قوانین شامل ہیں جن میں عام ذائقے کی وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اگست میں نافذ العمل ہونے والے ان قوانین کا مقصد ان لوگوں کے لیے ڈسپوزایبل سگریٹ کی فروخت کو جاری رکھنا تھا جو اسے تمباکو نوشی ترک کرنے کی جانب منتقلی کے طور پر استعمال کرتے ہیں آئرش تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو نوجوان ای سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں ان میں تمباکو نوشی شروع کرنے کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہوتے ہیں جو سگریٹ نہیں کرتے ہیں۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    گزشتہ سال جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہو کر 8 فیصد رہ گئی ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے لیکن روزانہ ویپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ روزانہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی سے کہیں زیادہ ہے۔

    نیوزی لینڈ میں ویپس کا استعمال کرنے والے 14 سال کی عمر کے طلباء کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا جو 2019 میں 3.1 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 9.6 فیصدہو گئے ہیں اس حوالے سے فرانس کے اُس وقت کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایمانوئل میکرون کی حکومت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں ہے، لیکن وزرا پابندی پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ’قانون سازوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے یہ قانون "اس سال کے اختتام سے پہلے” نافذ کیا جا سکتا ہے۔

    جیمز ویب:سُپر نووا کے اندرونی سانچے کے متعلق نئے انکشافات

  • بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوج میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کےمطابق مذکورہ کرپشن کا معاملہ کُھلنے پر بھارتی فوج کے کرنل نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے جعلی دستخطوں اوررسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی یہ کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی،مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کوصرف کاغذات میں کرایے پرلیا گیا۔

    ان گاڑیوں کو کرایے پرلینے کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا گیا تاہم پول کھلنے پرکمانڈنگ آفیسر 4 کورنے انکشاف کیا کہ گاڑیاں بھارتی افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا ، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے جہاں افسران کرپشن کے لیے سہولیات لیتے ہوئے پاکستان مخالف کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں،پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے-

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل