Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی عائد

    فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی عائد

    فرانس کے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات پر عبایہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی وزیرِتعلیم گیبریل اٹل نے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایہ پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے، اب اسکولوں میں عبایہ پہننا ممکن نہیں ہو گا جب آپ کلاس روم میں جاتے ہیں، تو آپ کو طالب علموں کو ان کے مذہب کی وجہ سے نہیں پہچنانا جانا چاہیے4 ستمبر سے ملک بھرمیں اسکول سربراہان کو قومی سطح پر واضح قواعد دیں گے۔

    فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ (سی ایف سی ایم) ایک قومی ادارہ جس میں بہت سی مسلم انجمنیں شامل ہیں، اس نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے کہا لباس ہی مذہب کی علامت نہیں ہے۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر کئی مہینوں کی بحث کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، جہاں خواتین کے حجاب پہننے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے فرانس نے2004ء میں اسکولوں میں سکارف اوڑھنے اور2010میں عوامی مقامات پرمکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی-

    دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے مقبول ترین نیشنل پارکس میں سے ایک میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد عوامی مقامات پر خواتین کی رسائی کم کرنے کیلئے پابندیوں کی ایک طویل فہرست میں اضافہ ہوا ہے ہر سال ہزاروں افراد بند امیرنیشنل پارک کا دورہ کرتے اور ملک کے وسطی صوبے بامیان میں نیلم نیلی جھیلوں اور بلند و بالا چٹانوں کے حیرت انگیز مناظر کا لطف اٹھاتے ہیں۔

    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا

    اس پابندی کا اعلان تب کیا گیا جب قائم مقام وزیر برائے نائب و فضیلت نے شکایت کی کہ پارک میں آنے والی خواتین حجاب پہننے کے مناسب طریقے پر عمل نہیں کر رہی ہیں محمد خالد حنفی نے سکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ خواتین کو پارک میں داخل ہونے سے روکنا شروع کریں۔

  • کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج

    کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج

    کراچی میں گزشتہ روز ریلی نکالے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی: ریلی نکالنے والوں کے خلاف مقدمات تھانہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ملیر سمیت ملیر سٹی، ٹیپو سلطان، برگیڈ، سولجر بازار اور بہادر آباد تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے درج مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور انتشار پھیلانے کی دفعات شامل گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں گرفتار اور مفرور ملزمان کو نامزد کیا گیا ہےمقدمات کے متن کے مطابق بہادر آباد میں 10، برگیڈ میں 15، ٹیپو سلطان میں 17، سولجر بازار میں 7 اور ملیر سٹی میں 8 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

    خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے کراچی میں نرسری سے نمائش تک بائیک ریلی نکالی تھی جس کے بعد پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ نرسری شارع فیصل پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور شہر کے مختلف علاقوں سے 34 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا دوسری طرف لنڈی کوتل میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو پکڑ لیا،لنڈی کوتل میں یس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارساز کے مقام سے 9 کارکنان کو اور شارع فیصل، نمائش، قیوم آباد سے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا،پولیس کا کہنا تھاکہ ضلع خیبر میں جلسے جلسوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے تھے، شرکا نے نگراں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ …

  • جڑانوالہ سانحہ:جوڈیشل انکوائری کیلئےدائردرخواست پررجسٹرارآفس نےاعتراض عائد کردیا

    جڑانوالہ سانحہ:جوڈیشل انکوائری کیلئےدائردرخواست پررجسٹرارآفس نےاعتراض عائد کردیا

    لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پرجوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی: درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی کی ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران فریق بنایا گیا ہے تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دائر کی گئی درخواست ساتھ لف نہیں ہے۔

    درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ 16 اگست کو قرآن پاک کی توہین کا غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعہ کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے جڑانوالہ واقعہ میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا، مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا اور مشتعل جنونی ہجوم نے آسمانی کتابوں کی توہین بھی کی۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کیا جائے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے سے روکنے کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے ساتھ مسیحی برادری کے متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کی جائے-

    دوسری جانب سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل کامران کے مطابق دونوں افراد کو چک 36 اور 37 جنوبی سے گرفتارکیا گیاسرگودھا ملزمان کو جدید اور روایتی طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دو الگ الگ مقامات پر یہ سنگین وقوعے کیے تھے،ملزمان سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے، تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا …

  • اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    ٹیکساس: ایبٹ آباد میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کے اہلکار کو نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا امریکی بحریہ کے سابق سیلر کو عوامی مقام پر نشہ کی حالت میں حملہ کرکے جسمانی چوٹ پہنچانے الزام میں کلاس اے اور بدعنوانی کے الزام میں سی کلاس کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا بعد ازاں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو 3 ہزار 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم اب کیس عدالت میں چلے گا جہاں ممکنہ طور پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    یاد رہے کہ امریکی بحریہ کا یہ اہلکار اُس وقت توجہ کا مرکز بنا تھا جب اس نے اپنی شناخت کو خفیہ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکس نیوز پر ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2011 میں پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی کارروائی میں اُسامہ بن لادن کو گولیاں میں نے ہی ماری تھیں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار نے یہ کہانی اپنی 2017 کی یادداشت “دی آپریٹر” میں سنائی تھی اور ’دی نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق امریکی حکومت نے کبھی بھی اس کہانی کی تصدیق یا تردید نہیں کی سابق امریکی اہلکار اس سے قبل بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں اور 2016 میں بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے اسلام آباد، پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جب کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا سوات، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول اپر دیر، چترال، مردان اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے نوشہرہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ …

    ایمان مزاری اور علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

    واضح رہے کہ اسی ماہ دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

  • جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    لاہور: جناح ہاؤس پرحملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت کے معاملے پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی: بینچ نے عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنی تھی، جو جسٹس وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل تھا دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی، جس کے بعد کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

  • ایمان مزاری رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

    ایمان مزاری رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

    اسلام آباد:ایمان مزاری کو رہائی ملنے کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایمان مزاری ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی-

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک اور مقدمے میں علی وزیر اور ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں پراسیکیوٹر کی جانب سے راجہ نوید پیش ہوئے شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت کی ہدایت پر ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔

    پراسیکیورٹر نے دراخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک یوایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریب کی فرانزک بھی کروانی ہےدوران سماعت پراسیکیوٹر نےکہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، ایمان نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی ابھی آنی ہے ایمان مزاری اور علی وزیر کے وکلا نے عدالت نے ضمانت کی استدعا کی جس پر عدالت نے دونوں کی 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    واضح رہےکہ اس سے قبل ایمان مزاری کی تھانہ ترنول میں درج مقدے میں ضمانت ہوچکی ہے جس کے بعد اب ان کی رہائی ممکن ہوگئی ہے جب کہ علی وزیر نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

  • بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری

    بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری

    بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی، دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ والاکے مقامات پر دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی:پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیرآب آنے والے 480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری کردی،سب سے زیادہ 155 دیہات اورموضع جات ضلع بہاولنگر میں زیر آب آئے ہیں،سیلاب سے مختلف اضلاع کے 480 دیہات و موضع جات متاثر ہیں،بہاولنگرکے 155،قصورکے93،وہاڑی کے 77 ،اوکاڑہ کے76، بہاولپورکے47 اور لودھراں کے14 دیہات وموضع جات زیرآب ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کی طغیانی اب کم ہونے لگی ہے،بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ،پاکپتن، لودھراں، وہاڑی اور بہاولپور سے 970 افراد کو ریسکیو کیا گیااس کے علاوہ 32 ہزار لوگوں کا علاج کیا گیا جب کہ 300 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی مکنہ حادثے سے نمٹنے کیلئے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا لاہور میں صبح سویرے آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئےاورٹھنڈی ہواؤں کے بعد تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

    ڈیرہ غازیخان:تحصیل ٹرائیبل ایریا کے تمام ہسپتالوں میں ملیریا ٹیسٹ فری ہوں گے

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہےبارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھاخطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی ہوسکتی ہےمری، گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال، جہلم، سیالکوٹ،نارووال، میانوالی، لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

  • بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

    لاہور: بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر پاکستان بھر میں عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی جانب سے ناصرف بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا بلکہ حکومت سے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا جس کا حکومتی اداروں پر تو کوئی اثر نہیں نظر آ رہا تاہم آئندہ مہینوں میں بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: غربت کے مارے عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکا مارنے کی تیاری کرلی گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی،کیپیسیٹی چارجزکےنام سےمارے جانےوالا یہ ڈاکا اُس بجلی کی مد میں ہے جو بنائی تو گئی لیکن عوام نے استعمال نہیں کی بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ناقص نظام اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کے باعث عوام ناکردہ گناہوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    گوجرہ :بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج …

    واضح رہے کہ پہلے ہی اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھراگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی وصو ل کی جارہی ہے، بجلی پرعائد ٹیکس الگ وصول کئے جا رہے ہیں ، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا۔

    آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

  • خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    سڈنی: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعے کے دوران خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز پایا گیا،ماہرین کے مطابق یہ نظریہ ہے کہ زیادہ تر مرد عورتوں کو اس لیے دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ انکی جیون ساتھی وقت کے ساتھ جنسی تعلقات میں عدم دلچسپی کا شکار ہوجاتی ہے تاہم نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دراصل خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔

    محققین کی جانب سے مطالعے کی وضاحت بدلہ لینے اور ساتھی کو ارادتاً نقصان پہنچانے کے ساتھ کی گئی ہے، اس کیلئے 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا، تحقیق میں شامل خواتین سے ڈارک ٹیٹراڈ خصوصیات مثلاً جسمانی، جذباتی، اور بے وفائی کے عوامل کی تاریخ کا جائزہ لیتے سوالوں کے جواب لیے گئے۔

    بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

    تحقیق میں پتا چلا ہے کہ خواتین مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو تو پسند کرتی ہیں لیکن وہ ایک ہی پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلقات میں یکسانیت کی وجہ سے بور ہوجاتی ہیں اور اپنی تسکین کیلئے نیا راستہ تلاش کرتی ہیں،دوران مطالعہ انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔

    محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف بھی ہوسکتی ہیں جس میں سماجی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کرنے یا دماغی صحت کے مسائل شامل ہیں، دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے لطف اندوز ہونے والی کیفیت اور اپنی ذات سے محبت انتقامی دھوکے کا باعث بن سکتی ہے۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

    ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو خواتین کو سمجھنے اور ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب اس تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں

    واضح رہے ڈارک ٹیٹراڈعوامل 4 شخصیاتی خصوصیات خود سے محبت، دماغی مرض، منافقت اور اپنی تسکین کی خاطر دوسروں کو اذیت پہنچانا جیسے عوامل کا مجموعہ ہے۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ