Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سربراہ بی این پی عوامی  اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ

    سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ

    کوئٹہ جناح ٹاؤن میں سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دستی بم گھر کے قریب گرا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جناح ٹاؤن میں دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے علی مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا سہولت کار انسداد دہشت گردی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ابوذر آفریدی جو کہ علی مسجد کا خودکش حملہ آور تھا مارا گیا۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ابوذر کا تعلق لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل سے تھا جس کی لاش کو جمرود اسپتال پہنچایا گیا۔ 25 جولائی کو خیبر کی علی مسجد میں دو خودکش حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے خودکش حملہ آور نے اپنے پیچھے دھماکا خیز مواد پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ اور عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر علی مسجد میں دھماکہ کرنے والے کا سہولت کار مارا …

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

  • لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

    لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

    براہ راست نشریات کے دوران بی بی سی کے اینکر کی زبان پھنسل گئی جس کی ویڈیو انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے اینکر گیرتھ بارلو نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا اس 12 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارلو ایک سیگمنٹ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ویڈیو میں کیمرے میں اینکر کو دکھایا جاتا ہے اور اینکر ‘آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں’کا روایتی جملہ بھول جاتا ہے اور اس کی جگہ ‘میں بی بی سی دیکھ رہا ہوں’ بولتا ہے۔


    اس کے بعد اینکر نے اپنی ہی غلطی کو مزاحیہ انداز میں درست کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں،نیوز اینکر بارلو نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون خبریں دیکھ رہا ہے-

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    ٹویٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اسے مزاحیہ کہا تو دوسروں نے مذاق میں اسے ”شاندار“ کہا، تو کسی نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے لکھا ابھی کوئی نیوز نہیں دیکھ رہا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی بی سی کے کسی پریزینٹر نے اسکرین پر ہوئی اپنی مزاحیہ غلطی وائرل کی ہو،چند ماہ قبل اینکر لوکویسا براک بھی وائرل ہوئی تھیں، انہیں پتا ہی نہیں چلا تھا کہ وہ لائیو ہوچکی ہیں اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں انگڑائی لینے کے انداز میں اوپر اٹھا کر کہتی ہیں ’اوکے‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے اور یہ مناظر آن ایئر ہوجاتے ہیں۔

    ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دس مسافروں کی موت


    اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ لائیو آگئی ہیں تو وہ چونک جاتی ہیں اور پریشانی سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرلیتی ہیں اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہیں اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

  • مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک  جبکہ 80 زخمی

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں،مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، میں تمام متاثرہ خاندانوں سے انہوں نے اظہار تعزیت کرتا ہوں-

    ایشیا کپ،ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ریڈ کراس کے کارکنوں کو ایتھلیٹکس ٹریک کے قریب درجنوں زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،خیال رہے کہ انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کا گیارہواں ایڈیشن 25 اگست سے 3 سمتبر تک جارہے گا۔

    قبل ازیں 2018 میں مڈغاسکر اور سینیگال کے درمیان افریقن کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائنگ گیم سے قبل کرش میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 37 زخمی ہو گئے2019 میں، اسٹیڈیم میں ایک کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز ایک کثیر کھیلوں کا ایونٹ ہے جس میں خطے کے ممالک شامل ہیں-

    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کمی سے دو لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاﺅ 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 46 روپے ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ پانچ ڈالر کم ہو کر 1914 ڈالر فی اونس ہے-

    دوسری جانب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 301 اور اوپن ریٹ 314 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئے،ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں فرق بڑھ کر 13 روپے ہوگیا ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 5.23 روپے بڑھ کر 301 روپےکی سطح پربند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگئی۔

    ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

    اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.82 روپے بڑھ کر 378.87 روپے ہوگئےجبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 13 روپے بڑھ کر 398 روپے رہی،انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.21 روپے بڑھ کر 324.81 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 11 روپے بڑھ کر 339 روپے ہوگئی انٹربینک میں ریال کی قدر 1.37 روپے بڑھ کر 80.23 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال 3.50 روپے بڑھ کر 84 روپے پر بند ہوئی انٹربینک میں درہم کی قدر 1.42 روپے بڑھ کر 81.94 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قدر 3.50 روپے بڑھ کر 87روپے ہوگئی۔

    ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

  • نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر

    نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، کیس کی سماعت 29 اگست کو ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رہے کہ رواں سال جون میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے نیب آرڈیننس میں 27 اہم ترامیم متعارف کروائی تھیں لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی منظوری نہیں دی تھی، تاہم اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا اور بعد میں اسے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

    سائفر مجھ سے گم ہو گیا ،عمران خان کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اعتراف

    نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائے گا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا، بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کردی گئی ہے۔

    قانون کی منظوری کے بعد نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکے گا، مزید یہ کہ ملک میں کام کرنے والے ریگولیٹری اداروں کو بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت افراد یا لین دین سے متعلق زیر التوا تمام پوچھ گچھ، تحقیقات، ٹرائلز یا کارروائیاں متعلقہ قوانین کے تحت متعلقہ حکام، محکموں اور عدالتوں کو منتقل کی جائیں گی، بل نے احتساب عدالتوں کے ججوں کے لیے 3 سال کی مدت بھی مقرر کی ہے، یہ عدالتوں کو ایک سال کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنائے گا۔

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    مجوزہ قانون کے تحت نیب کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری سے قبل اس کے خلاف شواہد کی دستیابی کو یقینی بنائے، بل میں شامل کی گئی ایک اہم ترمیم کے مطابق یہ ایکٹ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے شروع ہونے اور اس کے بعد سے نافذ سمجھا جائے گا۔

  • پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کی جانب سے پرویز الہٰی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے دیئے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 21 اگست کو حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے تقرر تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصو بو ں میں مبینہ کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کردی،عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کو دوبارہ 9 ستمبر کو پیش کیا جا ئے-

    چینی حکومت کا عوام کوبچے پیدا کرنے پراُکسانےکا نیا طریقہ

  • اسپتال میں زیر علاج مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا

    اسپتال میں زیر علاج مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا

    بحرین: اسپتال میں زیر علاج ایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا-

    باغی ٹی وی : یہ انوکھا واقعہ بحرین میں پیش آیا بدھ کے روز بحرینی کیپٹل پولیس نے ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے اعلان کیا اور بتایا اس شخص نے نے اسپتال سے ایمبولینس چرا لی تھی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا جو ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا اس دوران ویڈیو بنانے والا قہقہ بھی لگا رہا ہے پولیس نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایمبولینس چور کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    کیا دماغ چیزیں جان بوجھ کر بھولتا ہے؟نئی تحقیق میں ماہرین کے انکشاف

    قبل اس طرح کا واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا جس میں پولیس کا کہنا تھا کہ شمالی ورجینیا میں متعدد شاہراہوں پرکو متاثر کیا ، پھر ایک ایمبولینس میں فرار ہو گیا اس نے ایمبولینس کو مدد کے لئے بلایا اور بعد اسے چوری کر کے فرار ہو گیا، وہ ورجینیا اور ڈی سی میں متعدد مجرمانہ مقدمات میں مطلوب تھا-

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    حکام نے بتایا تھا کہ ایک درجن سے زائد حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب 30 سالہ ڈیرل ٹی کالڈویل نے ہفتہ کو انٹر سٹیٹس 66 اور 395 پر گاڑیوں کو ٹکر ماری اور ورجینیا کے گریلی پوائنٹ پارک میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھگانے کی کوشش کی پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گھنٹوں ٹریفک کو روکا رکھا اور نیشنلز پارک میں شام کے بیس بال کے لیے جانے والے شائقین کے لیے تاخیر کا باعث بنا۔

    بچوں سے جنسی جرائم پر پرنسپل کو 15 برس قید کی سزا

  • بچوں سے جنسی جرائم  پر پرنسپل کو 15 برس قید کی سزا

    بچوں سے جنسی جرائم پر پرنسپل کو 15 برس قید کی سزا

    آسٹریلیا: الٹرا آرتھوڈوکس یہودی اسکول کے سابق پرنسپل کو دو طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے-

    باغی ٹی وی : اس سزا سے بہنوں ڈیسی ایرلِچ اور ایلی سیپر کی طرف سے انصاف کے لیے کئی دہائیوں سے جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گیا ہے سزا سنائے جانے پرلیفر رو پڑی، ملکا لیفر کو اپریل میں 18 جنسی جرائم کا مجرم قرار دیا گیا تھا اس وقت ان کی عمر 37 اور 41 کے درمیان تھی جس میں 16 یا 17 سال کی عمر کے بچے کی عصمت دری اور غیر اخلاقی حملے شامل تھے اسے نو دیگر الزامات سے بری کر دیا گیا، جن میں بہن بھائیوں کی بڑی بہن نکول میئر کے خلاف پانچ الزامات بھی شامل ہیں۔

    تینوں بہنیں جمعرات کو وکٹورین کاؤنٹی کی عدالت میں تھیں جب جج مارک گیمبل نے ان کی سزا سنائی اور لیفر کو کم از کم 15سال قید کی سزا سنائی لیفر ذاتی طور پر وہاں نہیں تھی، اور اس کے بجائے میلبورن کیحفاظتی جیل ڈیم فلس فراسٹ سینٹر سے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی دیکھی۔

    بھارت میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

    سابق پرنسپل، 56 سالہ لیفر نے تمام الزامات کے لیے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی لیفر، جس کے پاس اسرائیلی شہریت بھی ہے، پر 2008 میں یہ الزامات سامنے آئے تھے، اسے 2021 میں اسرائیل سے آسٹریلیا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    تین بہنوں نے لیفر پر الزام لگایا ہے کہ اس نے انہیں میلبورن کے اسکول ، بند عملے کے دفاتر میں، اسکول کے کیمپوں میں اور لیفر کے گھر پر 2003 اور 2007 کے درمیان، جب وہ نوعمر تھے، جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھاعدالت نے لیفر کو ان میں سے دو کے خلاف جرائم کا مجرم پایا۔

    یوکرین کے ماسکو پرڈرون حملے،زیر تعمیر عمارت نشانہ

    شکایت کنندگان میں سے ایک نے فیصلےکے بعد عدالت کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہماری توقعات بہت کم تھیں کیونکہ خواتین مجرموں کی بہت کم اطلاع دی جاتی ہے اور ہمارے پاس اس کے ثبوت کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور ہم صرف اس بات پر بہت شکر گزار ہیں کہ ہم نے اس عین لمحے میں درست محسوس کیا-

    بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

  • کیا دماغ چیزیں جان بوجھ کر بھولتا ہے؟نئی تحقیق میں ماہرین کے انکشاف

    کیا دماغ چیزیں جان بوجھ کر بھولتا ہے؟نئی تحقیق میں ماہرین کے انکشاف

    حالیہ تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ الزائمر جیسی کئی حالتیں کمزور یادداشت کی خصوصیات رکھتی ہیں کیونکہ یہ یادیں بعض اوقات خوشگوار ادوار میں واپس آسکتی ہیں-

    باغی ٹی وی: تحقیق کے مطابق دماغ کی جانب سے کسی چیز کابھلا دیا جانا جان بوجھ کر کیا گیا کام بھی ہوسکتا ہے جرنل سیل رپورٹس میں شائع تحقیق کے نتائج کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ بھول جانا دراصل سیکھنے کا بہترین طریقہ ہے اگر آپ کبھی کچھ بھول جاتے ہیں تو ظاہر ہے آپ کو وہ اب یاد رہے گا، کچھ بھولنے کا نقطہ ہی یہی ہےیعنی آپ کا دماغ بنیادی طور پر اب وہ معلومات محفوظ نہیں رکھتا جو اس نے پہلے کی تھی،سننے میں لگتا ہے کہ یہ آپ کے دماغ کے کسی حصے کی کوئی خرابی اس کی فعالیت میں کمی ہے تاہم، ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہوبھولنا اتنا برا نہیں جتنا آج تک اسے پیش کیا گیا ہے۔

    دراصل جب دماغ کچھ سیکھتا ہے اور معلومات کو جذب کرتا ہے تو دماغ کے نیوران اور ان کے آپس ملنے کے پوائنٹس (Synapses) میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اس عمل کو پھر اینگرام سیلز کے ذریعے سہولت فراہم کی جاتی ہے، جو میموری کو ذخیرہ کرنے، اسے مضبوط کرنے، بازیافت کرنے اور اسے بھولنے میں مدد دیتے ہیں اگرچہ کچھ بھول جانے پر اینگرام سیلز کا کیا ہوتا ہے، یہ واضح نہیں ہے لیکن یادداشت پر غور کرتے ہوئے کبھی کبھی بھولی گئی بات واپس یاد آسکتی ہے، جس کا مطلب ہے خلیات ممکنہ طور پر ختم نہیں ہوتے ہیں۔

    طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے یو اے ای جانیوالی 100 طالبات کو روک دیا

    نیوران اور Synapses میں ہونے والی جسمانی تبدیلیاں جو سیکھنے کے دوران حاصل کی گئی مخصوص معلومات کی نمائندگی کرتی ہیں ان کو اینگرامس کہا جاتا ہے اور یہ ایک میموری کا جسمانی نشان بناتے ہیں ممکنہ طور پر دماغی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہے تاہم، بھول جانے کے بعد اینگرام سیلز کی قسمت اب بھی اچھی طرح سے سمجھ نہیں آتی ہے۔

    پیتھولوجیکل حالات جیسے کہ فارماسولوجیکل طور پر خلل شدہ یادداشت کی مضبوطی اور الزائمر، کے ساتھ ساتھ نشوونما اور عمر بڑھنے کی وجہ سے یادداشت میں کمی کی صورت میں بازیافت کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ معدومیت کے بعد اچانک بحالی کی مثال میں یا الزائمر کی پیتھالوجی کے باوجود یادداشت کے واضح دور میں میموری انگرامس کی بقا بھولنے کی ایک فعال شکل کے خیال کی حمایت کرتی ہے، ایسا عمل جو ماضی میں انکوڈ شدہ یادوں کو الٹا خاموش کر سکتا ہے۔تاہم، کچھ مطالعات نے بھولے ہوئے انگرام کی خصوصیات پر توجہ مرکوز کی ہے یا یہ تجربہ کیا ہے کہ براہ راست تجربے کے ذریعے بھولنے کو کیسے ماڈیول کیا جا سکتا ہے-

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    یہ جاننے کے لیے کہ ان سیلز کے ساتھ کیا ہوتا ہے، آئرلینڈ کے محققین نے چوہوں میں اینگرام سیلز کا سراغ لگایا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ جب وہ بھول گئے تو کیا ہوااس کے بعد، روشنی کے ساتھ ان خلیات کو متحرک کیا گیا جس سے بظاہر خلیات اور بھولی ہوئی یادیں دوبارہ فعال ہوگئیں اس دریافت کے کئی مضمرات ہیں، لیکن جو چیز سب سے نمایاں ہے وہ یہ ہے کہ کسی چیز کو ”قدرتی طور پر بھول جانا“ اکثر الٹ سکنے والا عمل ہوتا ہے جب آپ معلومات کو ”بھولتے“ ہیں، تو وہ معلومات درحقیقت غائب نہیں ہوتی، صرف چھپی ہوتی ہے۔

    لیکن دماغ چیزوں کو کیوں بھول جاتا ہےاس کے پیچھے نظریہ یہ ہے کہ دماغ میں موجود چیزوں کو بھلانے سے دماغ کے لیے موافقت ممکن ہے یہ ان یادوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے زیادہ لچک اور بہتر فیصلہ سازی کا باعث بن سکتا ہےجوحالات سے متعلق نہیں ہیں لیکن یہ حقیقت کہ ان یادوں کو بازیافت کیا جاسکتا ہے، مستقبل کی تحقیق کے لئے ناقابل یقین اہمیت رکھتا ہے الزائمر جیسی کئی حالتیں کمزور یادداشت کی خصوصیات رکھتی ہیں کیونکہ یہ یادیں بعض اوقات خوشگوار ادوار میں واپس آسکتی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اینگرام سیل ابھی بھی موجود ہیں اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ نظریاتی طور پر ان کے علاج میں مدد کا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے۔

    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

  • ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

    ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

    اسلام آباد: کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا-

    باغی ٹی وی: ایمان مزاری کو بغاوت، دھمکانے، اکسانے کے کیس میں انسداددہشتگردی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایمان مزاری کو عدالت میں پیش کیا عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر 26 اگست تک جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی-

    آج صبح اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اورملزم کے وکلاء پیش ہوئے وکلا نے ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے اور والدہ سے ملنے کی اجازت دینے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کوجلدعدالت پیش کرنےکےاحکامات جاری کیے جائیں جس پرعدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیا تھا-

    سپریم کورٹ،توشہ خانہ کیس،عمران خان کی درخواست پر سماعت

    واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا یا تھا،عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    سانحہ نو مئی،عمران خان کو چھ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت