Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے نیوز اینکر عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں نیوز اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی-

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عمران ریاض تو پہلے ہی ملک سے باہر جا رہے تھے پھر گرفتاری کیا ضرورت تھی؟ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ایس ایچ او سیالکورٹ تھانہ کیا نظر بندی کے احکامات لے کر گئے تھے؟

    ایچ ایچ او نے جواب میں بتایا کہ نظر بندی کے احکامات بعد میں جاری ہوئے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر گرفتاری کس بات کی تھی؟جب آپ ائیرپورٹ گرفتار کرنے گئے دکھائیں کہاں روز نامچے میں اندارج کیا؟ عدالت کی حکم پر ایس ایچ او نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

    چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ اس روزنامچے میں تو واپسی پر اندارج ہوا ہے، مجھے دکھائیں آپ کی راونگی کہاں ہے؟ آپ کے پاس کہاں نظر بندی کےاحکامات تھے؟ایس ایچ او نے بتایا کہ انہوں نے اینکر عمران ریاض خان کو پہلے گرفتار کیا اور جیل بھیجا اس کے بعد اندارج کیا۔

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے نظر بندی کے احکامات کے موصول کیے بغیر عمران ریاض کو کیسے گرفتار کرلیا؟آپ نے خلاف قانون کے ایک معصوم شہری کو گرفتار کرلیا، مجھے ثابت کریں کہ آپ نے روزنامچہ میں لکھا، ڈیپٹی کمشنر نے فون کیا یا کوئی ثبوت دیں، عدالت آپ کیخلاف تادیبی کاروائی کا حکم دے گی اور آپ کو معطل کرکے جیل بجوا دیا جائے گا-

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ڈی پی او سیالکوٹ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا جائے۔ آپ نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے اس کا ریکارڈ کہاں ہے، میں وہاں تک پہنچنا چاہ رہا ہوں جہاں سے آپ کو آرڈر مل رہے تھے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ایس ایچ او کے کردار کو جسٹیفائی نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی جیل سے رہائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کمرہ عدالت میں چلانے کی ہدایت کردی۔

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا اور 7 روز کیلئے انہیں معطل کر دیاچیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ 7 روز تک معطل رہیں گے اگر عدالت کو مطمن نا کر سکے تو پھر عدالت سزا سنائے گی۔

    واضح رہے کہ معروف نیوز اینکر عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں عدالتی حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم وہ رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

  • پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اورتین سالہ بجٹ سٹریٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیریز کا کہنا ہےکہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنےکا منتظر ہے پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے آگے بڑھنےکا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائےگا۔

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایسٹر پیریز نے اتوار کے روز کہا کہ 9ویں جائزے کیلئے ضروری بیرونی فنانسنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی 9 ویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا، فروری میں پیش کردہ منی بجٹ اور توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں، درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کے لیےکلیدی ہے۔

    جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پروگرام کے 9 ویں جائزے کے لیے ہونے والی بات چیت، پاکستان اور آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے فنانسنگ گیپ کی نشاندہی کی تھی۔ اب تک پاکستان نے 3 ارب ڈالر کا بندوبست کیا ہے اور بقیہ خلا کو پر کرنا باقی ہے، جس سے تعطل کا شکار بیل آؤٹ پیکج کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اورتین سالہ بجٹ سٹریٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہےبجٹ سازی سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ آج سے مشاورتی عمل شروع ہوگاوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ اسٹر یٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم سے مشاورت کا عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گابجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہےمہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد مقررکرنے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 8879 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جب کہ ٹیکس وصولیوں کو دیکھ کرگروتھ کا ٹارگٹ طے کیا جائے گا۔

    مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

  • اے این ایف کی کارروائی، نائجیریا کیلئے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

    اے این ایف کی کارروائی، نائجیریا کیلئے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی ،بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اے این ایف ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پرکنٹینر کو روکا کنٹینر نائجیریا کے لئے بُک کروایا گیا تھا کنٹینر کی تلاشی لی گئی تو کنٹینرسے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    ترجمان ا ین ایف کے مطابق کنٹینر سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے واقعہ کا انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں شیخوپورہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی2 منشیات فروش گرفتار, 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد,مقدمات درج ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگرنےاپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کرتے ہوٸے 2 نامور منشیات فروش گرفتار کر لٸے-

    کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

    جن کے قبضہ سے 3 کلو اعلی’ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لٸیے, گرفتار ملزمان میں ریاض عرف تھوڑا قوم ورک سکنہ محلہ بمبانوالہ اور خرم ولد رزاق سکنہ محلہ خالد روڑ شامل ہیں۔

  • فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی-

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائیرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اورسامان بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

    مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

    عدالت نے فرخ حبیب کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا تھا فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

  • یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد کو گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نےیاسمین راشد کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت خراب

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بائی پائپ لگا ہوا ہے، ان کے چیسٹ، ناک اور گلے کے سی ٹی اسکینز کرا لیے گئے ہیں، وہ دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں چیسٹ انفیکشن بھی ہے۔

    پولیس یاسمین راشد کو حراست میں لینے کیلئے سروسز اسپتال پہنچی، اسپتال انتظامیہ کو بتایا گیا کہ یاسمین راشد کے خلاف سرور روڈ، گلبرگ اور شادمان تھانوں میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں، انہیں عدالت میں پیش کرنا ہے، حوالے کیا جائے-

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں پولیس کے حوالے نہ کیا اور بتایا کہ ان کے سی ٹی اسکین کئے گئے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے پر ہی انہیں ڈسچارج کیا جائے گاپولیس یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس لے کر واپس لوٹ گئی تھی بتایا گیا کہ یاسمین راشد کا کچھ عرصہ قبل بریسٹ کینسر کا آپریشن بھی ہو چکا ہے تاہم اب انہیں سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکاسفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی،مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پْرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور رُوحانی سْکون میسر ہوا ہے۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی


    خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    قبل ازیں رواں برس اپریل میں اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر پر نکلنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچا تھا عثمان ارشد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے عثمان نے حج کیلئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے، پیدل سفر کے دوران ان کو ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔

  • پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکے الزام میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطے کا الزام ہے، ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار اور گھیراؤ جلاؤ پر اکسانے میں اہم کردار تھا ایس ایچ او سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فون بند کرنے کا کہتے رہے-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے، ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

    ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔

    نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    اس کے علاوہ سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

    مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

    اسلام آباد: مری کے جنگل میں جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ایک بچہ برساتی نالے میں گر کر دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق دریاگلی کے رہائشی گلگت سے تعلق رکھنے والے والے 4 بچے 13 سالہ محمد زمان، 10 سالہ شیر اعظم، شفیق غفار، اور عارف علیم کھیلنے کے لیے قریبی جنگل میں گئے، جہاں وہ جنگلی بوٹی کو پھل سمجھ کر کھاتے رہے جس کے کچھ دیر بعد بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی اس دوران 2 بچے کسی نہ کسی طرح جنگل سےنکل کر علاقے میں پہنچے جس کے بعد لوگوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی۔

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچے چلتے ہوئے گہرائی میں برساتی نالے کے قریب چلےگئےتھےجہاں ایک بچہ عارف علیم حالت خراب ہونے سے نالے میں جا گرا اور دم توڑگیا، جبکہ دیگر تینوں بچوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے بچوں کے معدے واش کردیئے گئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترکیہ انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری،طیب اردوان کوحزب اختلاف کےامیدوارکلیچ داراوغلوپرمعمولی برتری حاصل

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے سُرجانی میں تین بچے کھیلتے ہوئے ندی میں ڈوب گئے جن کی عمریں 8 سے 12 سال تھیں واقعہ سُرجانی سیکٹر36 گہرام گوٹھ میں پیش آیا لواحقین کے مطابق جاں بحق تین بچوں میں سے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کی شناخت 12سالہ ثناء اللہ اور سات سالہ سمیر آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ 8 سالہ عبدالجبار نامی بچہ پڑوسی تھا۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

  • آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اوریواے ای صدر کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

  • جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    سول سوسائٹی کی درخواست پر جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی جلائی گئی عمارتوں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :9 مئی 2023 کو شرپسندوں کے ہاتھوں نذر آتش ریڈیو پاکستان پشاور عمارت کو یونیورسٹیز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لئے پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سے لیکر چار بجے تک کھولا جائے گا جبکہ عوام اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آ سکتے ہیں۔

    ترکیہ انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری،طیب اردوان کوحزب اختلاف کےامیدوارکلیچ داراوغلوپرمعمولی برتری حاصل

    عوام کو ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا جائے گا اوران کو شر پسندوں کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور کینٹ میں غنڈہ گردی اور تخریب کاری کے نتیجے میں جلائے گئے جناح ہاؤس اور ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر کو عوام اور سول سوسائٹی کی خواہش پر یکجہتی کے اظہار کا موقع دینے کے لیے کھولا گیا ہے۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    یہ مقامات ہر روز دن 11 بجے سے 1 بجے اور 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوام الناس کے لیے کھلی رہیں گی، میڈیا بھی اس دوران ان جگہوں کی کوریج کے لیے آ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

    سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی