Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اے ملازمین  کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی

    پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی

    پاکستان ائیرلائنز( پی آئی اے) کی تنظیم نو کی اجازت دے دی گئی جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی-

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کو تنظیم نو کا مربوط پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ مالی مسائل کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرزکےاجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےبھی شرکت کی،تنظیم نو منصوبے میں پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کیا جانا شامل ہےپی آئی اے پر عائد اربوں روپے کے قرضے، نان کور شعبہ جات اور غیر ضروری ملازمین کو پی آئی اے کے پہلے حصہ میں رکھا جائے گا جبکہ دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کور شعبہ جات ہوں گے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دوسرے حصے میں ملازمین کی تعداد کم رکھی جائے گی جبکہ تنظیم نو کے تحت پی آئی اے کے پہلے حصے کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا اور نان کور شعبہ جات آوٹ سورس کر دیئے جائیں گے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مالی مشکلات کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی یورپ، برطانیہ اور امریکا کیلئے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بورڈ کو بتایا گیا کہ یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا کی ٹیم پی آئی اے کے فزیکل آڈٹ کے لیے ستمبر میں پاکستان آئے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈآف ڈائریکٹرز کو پی آئی اے کے طیاروں میں عالمی معیار کے انفلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ذرائع کے مطابق سینیئر اسٹاف آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز رد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب،فصلیں …

    واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے موجودہ حکومت کے خاتمے سے قبل ہی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا، یہ ٹینڈر بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جائے گا پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جبکہ اسکردو ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا جائے گا،ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے-

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی رپورٹس کے مطابق پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا ہے،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے،کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی، گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا،وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-

  • ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب،فصلیں تباہ

    ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب،فصلیں تباہ

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلو چستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    آج ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی، بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    گزشتہ روز پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی عارف والا میں ڈھولہ کے مقام پر سیلابی صورتحال مزید خطرناک ہوگئی، اور سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں سیلابی ریلے کی نظر ہو گئیں۔

    راجن پور میں بھی نہر کا پانی قریبی کپاس کی فصلات میں داخل ہو گیا، منچن آباد، گجرات اور سیالکوٹ میں بارش کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اوکاڑہ اوررینالہ خورد میں بھی بارش کا پانی متعدد علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

    کراچی میں ملیر ندی سے آنے والا پانی کا ریلہ عظیم پورہ کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے رہائشی افراد پھنس گئےپانی کے آبادی میں داخل ہونے سے رہائش پذیر لوگوں کی آمدورفت مفلوج ہوگئی ہے اور گھروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہےریسکیو سروس 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے تین افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے-

    کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

    سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش خوب جم کر برسی، حیدرآباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری بدین اور لاڑکانہ میں بارش کے پانی کا تاحال اخراج نہیں کیا جا سکا، خیرپور، گولارچی اور شہداد کوٹ میں شگاف پڑںے سے میں سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی نواب شاہ اورٹںڈومحمد خان میں پانی کا تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، پی ڈی ایم کے مطابق سندھ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 15افراد جاں بحق،چارزخمی ہوئے۔

    بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، صحبت پور میں یکے بعد دیگرے دو مقامات پر شگاف پڑگئے، جس کے باعث کینال کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ سبی میں تیسرے روز بھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں، اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے نالوں میں خطرناک سیلاب کے امکانات ہیں منگلہ ڈیم 76 فیصد اور تربیلہ ڈیم 80 فیصد بھر چکے ہیں، دریائے سندھ میں تربیلہ اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کو نالہ لئی سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری ہے مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں باشوں سے متاثرہ لوگوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

    ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزریونیوعدنان رشید سیلاب تیاریوں کی سربراہی کریں گے، محکمہ انہار،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کی سیلاب تیاریاں مکمل ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے مکمل تیار ہیں سیلاب کی صورت میں نقل مکانی کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامات کر رہے ہیں، سیلاب کے ممکنہ متاثرین کے لیے راشن کے انتظامات بھی کر رہے ہیں، مساجد میں سیلاب کی صورت میں اقدامات کی آگاہی کے لیےاعلانات کروائے جا رہے ہیں ڈی سی لاہور نے درخواست کی کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ بچوں کو بارشی پانی میں نہ کھیلنے دیں، دریا میں نہانے یا تفریح پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق گزشتہ 4 روز میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 15 افراد جاںبحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل تباہ ہوگئے جاں حق افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال لوئر میں 39 جبکہ اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 60 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں بارشوں سے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات جاری ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور علی کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے حادثات میں شدید زخمی کو 2 سے 3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے قدرتی آفات میں 2 یا 2 سے زیادہ کمروں پر مشتمل تباہ شدہ گھر کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گےجبکہ ایک کمرے والے تباہ شدہ گھر کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے جس گھر کا صرف ایک کمرہ تباہ ہوا ان کو 80 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ قدرتی حادثات میں اگر کسی گھر کی چار دیواری گری ہو تو ان کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

    واضح رہے کہ اگلا مون سون اسپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا، اگلے مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا جب کہ موسلادھار بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی بحالی تیز کرنے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےاس کے علاوہ مون سون کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے، متعلقہ اداروں کو دریاؤں اور بھارتی ڈیمز میں پانی کے اخراج کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام باد: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق 100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے جب کہ 101سے 200 یونٹ والے صارفین کے لئے 4 روپے بجلی مہنگی ہو گی 201سے 300 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 5 روپے جب کہ 301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 6روپے 50پیسے مہنگی ہو گی –

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

    نیپرا کے فیصے میں کہا گیا ہے کہ 401 سے 500 یونٹ ماہانہ استعمال پربجلی کی نئی قیمت 35روپے24 پیسے فی یونٹ ہوگی، 501 سے 600 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر نئی قیمت 36 روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگی 601 سے 700 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کردی گئی ہے اور اس سلیب پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 37 روپے 80 پیسےہو گی جبکہ 700 یونٹ سے زائد ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر 42 روپے 72 پیسے ہوگئی700 یونٹ سے زائد استعمال پربشمول جی ایس ٹی فی یونٹ بجلی50 روپے سے زیادہ میں پڑے گی۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

  • ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    اسلام آباد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے جوڑے کو ہراساں کرنے پر ڈولفن پولیس پر پرچہ کاٹ دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ہمارا فرض عوام کی حفاظت اور خدمت کرنا ہے اور میں کسی بھی ایسے عمل کو برداشت نہیں کروں گا جس سے ہماری فورس کا اعتماد مجروح ہو ہم ایسے واقعات کو فوری طور پر حل کرنے اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
    https://twitter.com/ShehzadPSP/status/1683894148489678850?s=20

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہ شہری ایسے واقعات کی اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔ اس طرح کی ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔ آئیے ایک محفوظ، جوابدہ، اور باعزت کمیونٹی بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔
    https://twitter.com/ShehzadPSP/status/1683894148489678850?s=20

    ہائی کورٹ کے چھ ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی

    دوسری جانب چونیاں میں لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کر دی، لیڈی کانسٹیبل نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر والد کا چالان کر دیا سمیرا صدیق کا کہنا تھا کہ والد ہو یا کوئی اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،دوسری جانب جرمانہ بھرنے والے والد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کی فرض شناسی پر فخر ہے،جبکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے سمیرا صدیق کی فرض شناسی پر شاباش دی گئی اور شہریوں نے لیڈی کانسٹیبل کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے تعریف کی-

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

  • ہائی کورٹ کے چھ ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی

    ہائی کورٹ کے چھ ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی

    بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ کے چھ ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلورو پولیس نے کرناٹک ہائی کورٹ کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) کے کہنے کے بعد ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے کہ اسے دھمکی آمیز کال اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں چھ ججوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    بھارتی ایجنسی "انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے عدالت کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) مرلی دھر کو بین الاقوامی نمبر سے واٹس ایپ پر کال اور میسج کرکے کرناٹک ہائی کورٹ کے چھ ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیافون کرنے والے نے پاکستانی بینک اے بی ایل الائیڈ بینک لمیٹڈ کا اکاؤنٹ نمبر بھی دیا اور کہا کہ رقم جمع نہ ہونے پر دبئی گینگ ججوں کو قتل کر دے گا۔

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    فون کرنے والے نے پی آر او کے ساتھ کچھ نمبر بھی شیئر کیے اور کہا کہ یہ ہندوستانی شوٹر ہمارے اپنے شوٹر ہیں۔ جن ججوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ان کے نام جسٹس محمد نواز، ایچ ٹی نریندر پرساد، اشوک نجاگناور، کے نٹراجن اور ویرپا ہیں، جنہیں ہندی، اردو اور انگریزی میں بھیجا گیا ہے ۔

    بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    پی آر او نے بتایا کہ 12 جولائی کو شام 7 بجے کال موصول ہوئی تھی۔ دھمکیاں بھیجنے والے نے ہندی، اردو اور انگریزی میں پیغامات بھیجے۔ پی آر او نے اس معاملے میں بنگلورو پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کے مرلی دھر کی شکایت کے بعد بنگلورو کے سنٹرل سی ای این کرائم پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

  • وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    ڈی آئی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

    باغی ٹی وی : ڈیری اسماعیل خان میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ جونہی ہم نے اقتدار سنبھالا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تباہ کن سیلاب آیا جس سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے ہمت عطاکی اور توفیق دی کہ میں ہر جگہ چپہ چپہ پہنچا-

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں جب میں 10 سال پنجاب میں خادم اعلیٰ رہا تو لاکھوں ذہین بچوں اور بچیوں کو جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ہم نے اربوں روپے کے وظائف دیئے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے آج ہزاروں بچے ڈاکٹرز انجینئرز بن کے ملک کی خدمت کررہے ہیں-

    کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں گندم کی پیداوار 10 سال کی ریکارڈ پیداوار تھی اللہ تعالیٰ نے کسان کی محنت پہ کرم فرمایا اس سال مجھے امید ہے کہ پچھلے کئی سال کے مقابلے میں کپاس کی ریکارڈ فصل پیدا ہونے والی ہے۔گندم اور کپاس کی فصل باہر سے منگوانے کیلیے ہمیں جو اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے اس میں بہت کمی آجائے گی۔

    اسی دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑ گئی،خطاب کے دوران جب وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کر رہے تھے تو وفاقی وزیر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    وزیر اعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیر اعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی گورنر کے پی حاجی غلام علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی دورانِ خطاب شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔

  • قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال قصور سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں، رپورٹ میں تینوں نرسسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : قصور کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے بچی کی اغوا ہونے کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے میں اسپتال کی ہی 3 نرسیں ملوث تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں 21 جولائی کو ایک نومولود بچی کو نامعلوم عورت ایمرجنسی میں چھوڑ کر چلی گئی، اور اسپتال کی نرس گلشن بچی کو لے کر اپنی بھانجی نرس عنبرین کے ساتھ سرکاری گاڑی میں بیٹھ کرچلی گئی بچی کے اغوا کے بعد سکیورٹی گارڈ نے شور مچا دیا، تو نرس گلشن اور عنبرین کچھ دیربعد بچی کو واپس لے آئیں سکیورٹی گارڈ نومولود بچی کو گود لینا چاہتا تھا-

    شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    نرس گلشن نے پانچ رکنی کمیٹی کو بتایا کہ اس کا بھائی ایک اعلیٰ سرکاری افسر ہے اور وہ اپنے بھائی کو بچی دینا چاہتی تھی۔ رپورٹ میں تینوں نرسوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    قصور اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ رفعت، گلشن اور عنبرین تینوں ڈی ایچ کیو کی 17 ویں اسکیل کی نرسیں ہیں، واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ابتدائی انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق تینوں نرسیں بچی کے اغوا میں ملوث پائی گئی ہیں، تینوں نرسوں کےخلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے بچی کو بغیر اجا زت ڈی ایچ کیو اسپتال قصور سے دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر آیاکوبرطرف کردیاگیا۔

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

  • کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت بلوچستان کا یوم عاشور کے موقع پر 28 ،29 جولائی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں 7 ویں، 9 ویں اور 10ویں محرم کو موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے موبائل سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی درخواست کی روشنی میں شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی معطل کی جائے، اور مقررہ وقت کے دوران سروس کی معطلی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔

    مراسلہ میں محکمہ داخلہ نے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ میں 7 ویں اور 9 ویں محرم کو صبح 9 سے رات 8 بجے تک جب کہ یوم عاشور پر صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک سروس معطل رکھی جائے۔

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس 10 محرم (29 جولائی) تک جزوی طور پر معطل رہے گی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔

    صارفین کا دعویٰ ہے کہ کچھ علاقوں میں مختلف اوقات میں موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو مکمل بندش کا سامنا ہے۔ جن علاقوں میں موبائل سروس معطل یا متاثر ہوئی ان میں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، حاجی زکریا گوٹھ شامل ہیں۔ اس دوران شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سروس جزوی طور پر معطل ہے جبکہ وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

    کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام معلومات کے لیے یہ ہے کہ وزیر اعظم 28 تا 29 جولائی 2023 (جمعہ اور ہفتہ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1445 ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں ملک میں یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز آج شام (20 جولائی) کو منایا جائے گا، یعنی یوم عاشورہ 29 جولائی (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔

    اس سے قبل، حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مسلح افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

  • بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو گجرات میں ایک پرانی جائیداد کو توڑتے ہوئے برطانوی دور کے 240 سونے کے سکے ملے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 3-4 لاکھ روپے ہے وہ سکے اپنے گاؤں لے آئے اور انہیں دفن کر دیا لیکن 4 پولیس اہلکار مبینہ طور پر انہیں لے گئے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق گجرات کے ایک پرانے گھر سے برطانوی دور کے 240 سونے کے سکے برآمد ہوئے ، جسے غریب مزدور مدھیہ پردیش لائے تھے اور پھر چار پولیس اہلکاروں نے چوری کر لیا، یہ سکے جن کی قیمت 3، 4 لاکھ روپے ہے اور تمام پولیس والے لاپتہ ہیں مدھیہ پردیش پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔

    مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کی رہنے والی رام کو بائی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو گجرات کے نوساری ضلع میں ایک پرانے گھر کو منہدم کرتے ہوئے سونے کے سکے ملے، وہ چوری سے بچ جانے والے سکوں میں سے ایک کو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

    کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

    اس کی شناخت 1922 میں برطانوی ٹکسال میں بنائے گئے ایک محدود ایڈیشن کے سکے کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کا وزن 7.08 گرام ہے اور اس پر کنگ جارج ششم کی تصویر ہے، سکے میں 90 فیصد سونا ہے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے حکام کا ماننا ہے کہ لاٹ کے سبھی سکے ایک ہی زمرے کے ہونے کا امکان ہے۔

    رام کو بائی نے بتایا کہ وہ سونے کے 240 سکے واپس اپنے گاؤں باجڈا لے آئے اور انہیں اپنے گھر کے اندر دفن کر دیا۔ انہوں نے 240 سکے اس وقت برآمد کیے جب وہ گجرات کے بلیمورا میں ایک پرانے گھر کو توڑنے کا کام کر رہے تھے لندن میں رہنے والے گھر کے مالک امتیاز بلیا نے پرانے گھر کو منہدم کرنے کا کام ایک ٹھیکیدار کو دیا تھا جس نے رام کوبائی اور اس کے خاندان کے افراد کو اس کام کے لیے لگایا تھا رام کو بائی اور ان کے گھر والوں نے ان کے گھر کے اندر سونا دفن کر دیا تھا لیکن لیکن پولیس اہلکاروں کو اس کا پتہ چل گیا۔

    19 جولائی کی صبح سونڈوا پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر وجے دیودا، کانسٹیبل راکیش، ویریندر اور سریندر کے ساتھ مبینہ طور پر سادہ کپڑوں میں اور ایک نجی گاڑی میں پہنچے، اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی اور سکے لے کر فرار ہو گئےچاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    شکایت 20 جولائی کو درج کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے چوری کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 379 کے تحت ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

    ایس آئی ٹی سربراہ ایس ایس سینگر نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، ایک ٹیم رامک بائی اور ان کی فیملی کے ساتھ گجرات روانہ ہوگئی اور دوسری ٹیم لاپتہ پولیس اہلکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہےرام کو بائی اور ان کی فیملی کو گجرات لے جانے والی ایس آئی ٹی ٹیم گھر کے مالک اور گھر کو منہدم کرنے کا ٹھیکہ پانے والے شخص سے تفتیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    امتیاز بلیا اور شبیر بھائی بلیہ اس جائیداد کے مالک ہیں جو بیلیمورہ میں بازار مسجد کے سامنے واقع ہے۔ یہ گھر، جو دراصل ایک دوسرے سے منسلک دو جائیدادیں تھیں، دونوں مالکان کے درمیان تقسیم کی گئی تھیں امتیاز بلیا، جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں، انہوں نے جائیداد کے خستہ حال حصے کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں خزانے کا انکشاف ہوا۔

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

    بیلیمورا میں مقامی پولیس اور ریونیو ڈپارٹمنٹ سے بھی معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گم شدہ سونے کے سکوں کے بارے میں کوئی شکایت تو نہیں کی گئی تھی۔

    اتوار کے روز علی راج پور کے سابق ایم ایل اے اور مدھیہ پردیش بی جے پی کے نائب صدر ناگر سنگھ چوہان اور دیگر نے سونڈوا پولیس اسٹیشن کا 2 گھنٹے تک گھیراؤ کیا ناگر سنگھ چوہان نے مطالبہ کیا کہ چاروں پولیس اہلکاروں پر چوری کے بجائے لوٹ مار کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے اور سونے کے سکے برآمد کیے جائیں۔

    جاری تحقیقات اور شور شرابے کے درمیان معطل ملزم افسر وجے دیودا اور کانسٹیبل ویریندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں الزامات کی تردید کی گئی ہے اور ضلع کے باہر کے پولیس افسروں سے جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خبروں میں ماہرین شماریات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برطانوی دور کے سکوں پر ’ایک مہر‘ یا ’دو مہر‘ کی مہر لگی ہوئی ہے ان کی قیمت عام طور پر 3 سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان