Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لئے عید کے بعد حکمراں جماعتوں نے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں آئینی وقانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ نگران حکومتوں کے تحت ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کے مؤقف پر بھی مشاورت ہوئی۔

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد …

    اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عید کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اتحادی جماعتوں میں پہلے سے ا لیکشن سےمتعلق مشاورتی عمل جاری ہے، وزیراعظم اس پرپہلے ہی ایک کمیٹی بھی بنا چکے ہیں –

    اس کے علاوہ بلاول بھٹوزرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات کے انعقاد پر کامل یقین رکھتی ہیں سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کےدروازے کبھی بھی بند نہیں کیے جاتے ہیں، آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

    سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

    اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات کے وہ تمام لوازمات یقینی بنائے جائیں، جن کے نتیجے میں انتخابات کے نتائج سب جماعتوں کو قابل قبول ہوں اجلاس میں سنجیدہ اور آئینی حدود کے اندر مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

  • حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    سعودی عرب :حرمین شریفین میں 29 ویں شب میں ختم القرآن کا عظیم اجتماع ہوا جبکہ مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کی 29 ویں شب مسجد الحرام میں ختم القرآن کی دعا میں 25 لاکھ سے زائد افراد نےشرکت کی جبکہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح اور ختم القران کی دعا میں مجموعی طور پر30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

    اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں ختم القرآن کے بعد امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے رقت آمیز دعا کرا ئی ،امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نےبدھ کو مسجد الحرام کی دو تصاویر پوسٹ کیں3 سال کے فرق سے پہلی تصویر 1441 ہجری (2020 ع) کی ہے جب دوران وبا حرم میں عمرہ اور زیارت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی اور دوسری تصویر 1444 ہجری (2023 ع) میں لی گئی ہے-


    ٹوئٹر پر سعودی وزیر کی جانب سے شئیر کی گئی پہلی تصویر میں صحن حرم کو 1441 ہجری میں کرونا وبا کے دوران نمازیوں اور عمرہ ادا کرنے والوں سے بالکل خالی دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں مسجد الحرام کو دکھایا گیا ہے، جو نمازیوں اور معتمرین سے مکمل طور پر بھری ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں حرم کے ارد گرد، 3 کلومیٹر تک کا علاقہ نمازیوں سے سے بھرا ہوتا ہے۔

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    تصاویر شئیر کرتے ہوئےسعودی وزیر برائے حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے لکھا کہ غم انگیزغیرحاضری سے خوشگوار حاضری تک،اللہ کے فضل و کرم کے لیے حمد ہے، جیسا کہ وبا ختم ہو چکی ہے، اور مسلمان عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین کی زیارت کے لیے واپس آ گئے ہیں-

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ،13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا ، عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی ۔

    دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔

    سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔

  • سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

    سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان تصادم کے دوران پاکستان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی : خرطوم میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بدھ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آج سہ پہر سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پاکستان سفارت خانے کی دیوار کو چند گولیاں لگنے کے بعد سفارت خانے میں موجود تمام افراد الحمدللہ محفوظ ہیں۔ ہم سوڈان میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

    چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گولیاں لگنے سےعمارت کو نقصان پہنچا ہے یہ ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے مطابق میزبان ملک سفارتی مشنز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا پابند ہے۔

    پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں سوڈان میں لڑنے والے فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سوڈانی حکومت سے پاکستانی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

    سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی کی خراب صورت حال کےسبب تمام پاکستانیوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ سوڈان میں گذشتہ ایک ہفتے سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

  • یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 79 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعاء کے وسط میں واقع اولڈ سٹی میں بھگدڑ کا یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا سینکڑوں لوگ تاجروں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں جمع تھےتاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم جاری تھی اس دوران شہریوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے-

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ؛ 9 پاکستانی جاں بحق

    عینی شاہدین کے مطابق مسلح حوثیوں نے ہجوم پر قابو پانے کی کوشش میں ہوائی گولیاں بھی چلائیں، جس کے بعد تقریب میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ بھاگنے لگے۔

    یمن کے وزرات داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ہلاک افراد کی حتمی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا گیا البتہ کہا گیا کہ واقعہ میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنےکےلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا-

    باغی ٹی وی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے-

    دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا،سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئےگا، 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہو گا سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے، اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے۔

    سوات:شدید بارشیں،نالوں میں طغیانی،بحرین بازار میں پانی داخل،روڈ بند،شہری محصور

    ماہرین کے مطابق جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، اس صورتحال کے سبب عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

  • دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن

    دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن

    دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگ گیا البتہ پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آ سکتا۔

    باغی ٹی وی: یہ ہائبرڈ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پرہوا، صبح 9 بج کر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگاہائبرڈ سورج گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا، سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

    ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

    یعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا اور دیگر میں یہ جزوی نظر آئے گا ایسے غیر معمولی ہائبرڈ سورج گرہن صدی میں چند بار ہی ہوتے ہیں، درحقیقت 2013 کے بعد پہلی بار اس طرح کے گرہن کا نظارہ ہوگا۔

    سورج گرہن کا کم سے کم صدقہ
    1 سو گرام چنے کی دال
    2 سو گرام گڑ
    3 سو گرام چاول
    4 سو گرام باجرہ
    پرندوں کو ڈال دیں

    نماز کسوف کا طریقہ:
    یہ ہے کہ انسان تکبیرِ تحریمہ  کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھنے کے بعد تعوّذ پڑھے اور اس کے بعد سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملاتے ہوئے لمبی قراءت کرے پھر لمبا رکوع کرےپھر رکوع سے سر اٹھا کر : ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے
    پھر دوبارہ سے سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملا کر لمبی قراءت کرے، تاہم اب کی بار قراءت پہلے سے قدرے کم ہو گی۔
    پھر دوسری بار لمبا رکوع کرے  لیکن یہ پہلے رکوع سے قدرے کم لمبا ہو گا۔

    پھر رکوع سے سر اٹھائے اور ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے پھر کافی دیر تک کھڑا رہےپھر دو لمبے لمبے سجدے کرے، اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیاں بھی کافی دیر تک بیٹھے [جلسہ کرے] پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور بالکل پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی ادا کرے لیکن دوسری رکعت کا ہر عمل پہلی رکعت کے اعمال سے قدرے چھوٹا ہو گا، پھر اس کے بعد تشہد بیٹھے اور آخر میں سلام پھیر دے۔

  • خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    کابل: اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت کو وارننگ دی ہےکہ اگر خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں تمام آپریشن بند کرکے افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ نے اپنا مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امدادی کام خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت ملنے سے مشروط ہے۔

    میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت دی جائے خواتین عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کردی تھیں۔ 600 خواتین عملے میں سے اکثریت مقامی خواتین کی تھی جو اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

    گوگل نے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا

    اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن کی میعاد 5 مئی کو ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کا امکان تھا تاہم طالبان کی جانب سے خواتین عملے پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ نے مشن جاری رکھنے کو خواتین کو کام کرنے کی اجازت سے مشروط کردیا۔

  • سپریم کورٹ نےآڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نےآڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت دی کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا ہے اور اب سپریم کورٹ کا 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے،سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔

    بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے منانے انکے گاؤں پہنچ گئے

    واضح رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کو طلب کیا تھا چیئرمین پی اے سی کا کہنا ہے کہ دس سال سے سپریم کورٹ اپنے حسابات کا آڈٹ نہیں کروا رہی پی اے سی نے ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب نعیم بخاری کو فوری عہدے سے ہٹانے اور تمام مراعات واپس لینے کی ہدایت کی تھی-

    چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاتھا کہ سپریم کورٹ کو کیا اختیار حاصل ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مقرر کرے۔ پی اے سی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب کو فوری ہٹانے ، نعیم بخاری سے تمام مراعات واپس لینے کی سفارش کر دی۔

    ملک میں آئندہ ماہ مئی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

    پی اے سی نے ایف آئی اے اور نیب حکام کو انکوائری کیلئے گن اینڈ کنٹری کلب جانے کی ہدایت کی تھی کہا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے آڈٹ حکام کے ساتھ گن اینڈ کنٹری کلب جائیں اور دیکھیں کیسے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاتا۔ پی اے سی نے کلب کا مالیاتی ریکارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    نور عالم خان نے کہا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، پی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی، سینیٹ اسٹاف کو ملنے والے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کی تھیں پی اے سی نے پلاٹوں کی تفصیلات نہ بھجوانے پر چیئرمین سی ڈی اے کی سرزنش کی۔

    مفتی عبدالشکور کے معاملے پرپی ٹی آئی غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے،وزیر اطلاعات

    نور عالم خان نے کہا تھا کہ پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل مانگی تھی۔ بتائیں کہ کونسے بیوروکریٹس، ججز، اور سیاست دانوں نے ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو میں اپارٹمنٹ خریدےیہ بھی پتا کریں ان کےپاس اپارٹمنٹ خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے۔

  • لاعلاج سمجھے جانیوالے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن

    لاعلاج سمجھے جانیوالے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن

    برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لاعلاج سمجھا جانے والے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن ہے۔

    باغی ٹی وی: Diabetes UK کے زیرتحت ہونے والے کلینیکل ٹرائل میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی لاکرذیابیطس ٹائپ 2 سے کم از کم 5 سال تک نجات پانا ممکن ہے،کم کیلوریز والی غذا کا استعمال شروع کرنے کے بعد کلینیکل ٹرائل میں شامل ایک چوتھائی افراد ذیا بیطس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے اور 5 سال تک بیماری کی دوبارہ واپسی نہیں ہوئی۔

    کھانا پکانے کے دوران کی جانیوالی 7 معمولی غلطیاں جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ …

    اس ٹرائل میں 298 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 50 فیصد کو ذیابیطس کے حوالے سے روایتی نگہداشت فراہم کی گئی اور باقی سب کو مخصوص غذا کا استعمال کرایا گیا،مجموعی طور پر ان افراد کو روزانہ 800 کیلوریز پر مشتمل غذا کا استعمال 12 سے 20 ہفتوں تک کرایا گیا۔

    پہلے اس تحقیق کا دورانیہ 2 سال رکھا گیا تھا مگر پھر اس کا وقت بڑھایا گیا اور 95 افراد کاجائزہ مزید 3 سال تک لیا گیا تحقیق کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں 95 میں سے 48 ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات پانے میں کامیاب ہو چکے تھے اور 3 سال بعد 23 فیصد میں تاحال بیماری کی دوبارہ تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

    انزائٹی کا حیرت انگیز علاج دریافت

    ان افراد کو بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے کے لیے ادویات کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں پڑی ان افراد نے 5 سال کے دوران اوسطاً 9 کلو گرام کمی کی جسمانی وزن میں کمی اور اس کمی کو برقرار رکھنے سے ذیابیطس کو ریورس کرنے میں مدد ملتی ہے ذیابیطیس کے شکار افراد میں امراض قلب، فالج، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    موٹاپے کو ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بنانے والا بڑا عنصر تصور کیا جاتا ہےدرحقیقت تحقیقی رپورٹس کے مطابق موٹے افراد میں اس دائمی مرض کا خطرہ 80 گنا زیادہ ہوتا ہےمحققین نے بتایا کہ جسمانی وزن میں کمی لانا اور پھر اس کمی کو برقرار رکھنے سے ہی ذیابیطس کو خود سے رکھنا ممکن ہو سکتا ہے، کیونکہ جسمانی وزن میں اضافے سے بیماری دوبارہ لوٹ آتی ہے۔

    نیند کی کمی دوسروں کی مدد کرنے کے رجحان کو کم کرسکتی ہے،تحقیق

    یہ نتائج اگلے ہفتے ڈائریکٹ محققین پروفیسرز رائے ٹیلر اور مائیک لین (دونوں تصویر میں) پروفیشنل کانفرنس (DUKPC) میں پیش کئے جائیں گے-