Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا انکشاف

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا انکشاف

    لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں مصر کی جانب سے روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کے منصوبے کے بعد اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ دستاویزات میں چین سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا بھی ذکر ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیک ہونے والےبہت ساری دستاویزات یوکرین کے میدان جنگ اور روسی جنگی کوششوں سے متعلق ہیں، جن میں سے کچھ اس حد تک دکھاتے ہیں کہ امریکہ نے روسی وزارت دفاع اور روسی تنظیم ویگنر گروپ میں کس حد تک کردار ادا کیا ہے-

    مصر کا روس کو 40 ہزار راکٹس خفیہ طور پر دینے کا منصوبہ

    دستاویزات میں چین کے ہائپرسونک ہتھیاروں، جنگی جہاز اور راکٹ لانچر تجربات کی تفصیل ہے دستاویزات کے مطابق نیٹو ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین کا روس پر حملہ چین کو جنگ میں لاسکتاہے-

    لیک ہونے والی خفیہ امریکی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا نے جنوبی کوریا پر یوکرین جنگ میں ہتھیار بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا تاہم وہ جنگ زدہ ممالک کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی پالیسی کے تحت امریکا کے ساتھ مزاحم رہاجنوبی کوریا نے گزشتہ سال امریکا کو گولہ بارود فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور امریکا پر زور دیا کہ گولہ بارود یوکرین جنگ میں استعمال نہ ہوں۔

    علاوہ ازیں دستاویزات میں یوکرین جنگ میں مغربی فورسز کی محدود تعداد شامل ہونے کا بھی ذکر ہےدستاویزات میں روسی حمایت یافتہ ہیکروں کا کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو نشانہ بنانےکاانکشاف کیا گیا ہے جبکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ کینیڈین انرجی انفرااسٹرکچرکو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    ادھر برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس لیک میں سنگین سطح کی غلطی ہے۔

    برطانوی میڈیا نے امریکی دستاویزات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کوریا پر یوکرین جنگ میں ہتھیار بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، جنوبی کوریا امریکا کو گولہ بارود بیچنے پر رضامند ہوا تاہم اسے خدشہ رہا کہ یہ گولہ بارود امریکا یوکرین بھیج سکتا ہے اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران قومی سلامتی مشیر نے گولہ بارود امریکا کے بجائے پولینڈ کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    برطانوی ادرے کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستاویزات افشا ہونے سے جنوبی کوریا کے امریکا، روس سے تعلقات اپ سیٹ ہو سکتے ہیں امریکی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا پرانے اتحادی جنوبی کوریا کی دہائیوں سے جاسوسی کر رہا ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    جبکہ جنوبی کوریا نےافشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کوجعلی قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جنوبی کورین حکام کا کہنا ہےکہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریا کےاعلیٰ حکام سےمتعلق معلومات درست نہیں ہےجبکہ امریکا کےجنوبی کوریا کی جاسوسی کرنے کے شبہات بھی غلط ہیں جنوبی کوریا کے صدر اور قومی سلامتی مشیروں کی اعلیٰ سطحی بات چیت میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ امریکا گولہ بارود کا آخری صارف نہیں ہو گا۔

    دوسری جانب سے پینٹاگون نے دستاویزات لیک کو قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا-

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا-

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا –

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جائے گی حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کی جائے گی-

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے-

    چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جائے گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔

    چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جائے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جائے-

    اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ئے گی نوتال چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا-

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

  • کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن ، 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    باغی ٹی وی:ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقصود الحسن کےمطابق آپریشن کے دوران 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی پناہ گاہیں راکٹ لانچرز سے بھی تباہ کی گئی ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگادی گئی ہے،ڈاکو کچے کے جنگل میں نکل گئے ہیں جن کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی ڈاکوؤں کے مبینہ سرپرستوں کوکھُلی وارننگ دے دی،رونتی تھانے کے حفاظتی بند پر قائم چوکی کا افتتاح کرتےہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین ماہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈاکوؤں کے مبینہ سرپرستوں کوکھُلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے پکے میں موجود سہولت کاروں کو ٹف ٹائم دیں گےآپریشن کے لیے جدید اسلحے کی خریداری کے فنڈز جلد ریلیز ہوں گے-

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

  • اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    بدنام زمانہ پیگاسس پروگرام ، جسے جاسوسی کے لیے اسرائیلی نئے آلات نے مختلف ملکوں میں اپوزیشن سیاستدانوں اور صحافیوں کو ہدف بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : کینیڈین واچ ڈاگ نے منگل کے روز کہا کہ بدنام زمانہ پیگاسس پروگرام سےمشابہت رکھنے والے نئے اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کو کئی ممالک میں صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    سٹیزن لیب کے مطابق، سپائی ویئر اور متعلقہ استحصال یا ہیکنگ سافٹ ویئر کو غیر معروف کمپنی QuaDream نے بنایا تھا، جسے ایک سابق اسرائیلی فوجی اہلکار اور پیگاسس تیار کرنے والے این ایس او گروپ کے سابق فوجیوں نے قائم کیا تھا-

    سٹیزن لیب، جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کا مطالعہ کرتی ہے، نے کہا کہ اس نے کم از کم پانچ افراد کی نشاندہی کی ہے جنہیں QuaDream اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور شمالی امریکہ، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اورمشرق وسطیٰ میں لوگوں جو نشانہ بنایا گیا –

    اسرائیل، سنگاپور، میکسیکو، بلغاریہ اور امارات سمیت دس ملکوں کے سرورزکو متاثرین کا ڈیٹا پہنچا ہےجبکہ QuaDream نےجن ملکوں کو جاسوسی کے آلات بیچےہیں ان میں سعودی عرب، مراکش،انڈونیشیا اورگھانا بھی شامل ہےمتاثرین میں صحافی، سیاسی حزب اختلاف کی شخصیات اور ایک این جی او (غیر سرکاری تنظیم) کے کارکن شامل ہیں،” اس نے کہا کہ یہ فی الحال ان کی شناخت نہیں کرے گا۔

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

    دعویٰ کیا گیا ہےکہ جاسوسی کا نیا نظام کسی بھی شخص کو پتا لگے بغیر اس کے فون کال کی آڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے،کیمرے سے تصاویر لے سکتا ہے اور فون میں موجود تمام مواد کھنگال سکتا ہے، اس سے کلاؤڈ اکاونٹ تک بھی اس کی رسائی ممکن ہے جب کہ ڈیٹا کھنگالنے کے بعد یہ خود کار نظام سے اپنی موجودگی کے تمام شواہد مٹاسکتا ہے۔

    پیگاسس جیسے اسپائی ویئر کو حکومتوں اور دیگر اداکاروں نے مخالفین، میڈیا اور کارکنوں کی جاسوسی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے۔

    پروگراموں کو کمپیوٹر اور سیل فونز پر فشنگ کمیونیکیشنز اور بیک ڈور کارناموں کے ذریعے رکھا جا سکتا ہے، اور صارف کے علم کے بغیر فون پر معلومات کا سروے اور آپریٹر کو واپس منتقل کر سکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے مارچ کے آخر میں کہا تھا کہ پیگاسس کو حکومتیں "جبر کو آسان بنانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قابل بنانے کے لیے” استعمال کرتی رہی ہیں۔

    کیا دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے پیگاسس کی مدد واٹس ایپ نے کی اور پاک فوج کیسےمحفوظ رہی؟ پی ٹی اے حکام کے انکشافات

    سٹیزن لیب نے کہا کہ صارفین کے علم میں لائے بغیر ایک بار صارف کے فون یا کمپیوٹر پر رکھنے کے بعد، QuaDream کا اسپائی ویئر کسی فون کال سے آڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے، ڈیوائس کے مائیکروفون سے بیرونی آوازیں ریکارڈ کر سکتا ہے، کیمروں سے تصاویر لے سکتا ہے، اور ڈیوائس کی فائلوں کو تلاش کر سکتا ہے-

    اسپائی ویئر ڈیوائس کے مالک کے کلاؤڈ اکاؤنٹس تک مسلسل رسائی کو فعال کرنے کے لیے اپنے دو فیکٹر تصدیقی کوڈ بھی بنا سکتا ہے۔

    سٹیزن لیب نے کہا کہ اسپائی ویئر میں اپنی پچھلی موجودگی کو چھپانے کے لیے خود کو تباہ کرنے والی خصوصیت شامل ہے، ایک بار جب اسے مزید استعمال نہ کیا جائے۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

  • شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

    شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صدر میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،متاثرہ لڑکی نے نگران وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کےبعد کارر و ائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کچھ افراد کے ڈی این اے نمونے بھی لیے گئے ہیں دریں اثنا ملیر کھو کھرا پار میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

    ٹھٹھہ : گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم …

  • بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں پنجاب ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں پیش آیا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرارہوگئےحملہ آوروں کی تلاش جاری ہےحملہ آوروں کے پاس گولہ بارود بھی موجود ہےجبکہ فائرنگ کےفوری بعد کوئیک رسپونس ٹیم نے فوجی اڈے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بھٹنڈہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی ٹیمز فوجی اڈے کےباہرانتظار کررہی ہیں تاہم فوجی حکام نے پولیس ٹیمز کو تحقیقات کے لیے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گرد حملہ نہیں ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔

    میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والابھارتی پولیس اہل کار ہے جس نےکوارٹرگارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔

  • مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی-

  • یوم شہادت حضرت علیؓ

    یوم شہادت حضرت علیؓ

    یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوگا جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہےگی یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہو ا۔

    آپؓ کا نام علی، لقب حیدر و مرتضٰی، کنیت ابو الحسن اور ابوتراب آپؓ کا نسب حضور ﷺ کےبہت قریب ہےآپؓ کے والد ابو طالب اور حضور ﷺکے والد ماجد حضرت عبد اللہ دونوں بھائی بھائی ہیں، آپؓ کی والدہ فاطمہ بنت اسد تھیں ماں باپ دونوں طرف سےآپؓ ہاشمی ہیں حضور ﷺ کی سب سے چھوٹی اورلاڈلی بیٹی خاتونِ جنت سیدہ حضرت فاطمۃ الزہراؓ کے ساتھ آپؓ کا نکاح ہوا اوران سےآپؓ کی اولاد ہوئی، صحابہ کرامؓ میں جو لوگ اعلیٰ درجہ کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجہ کے خطیب اور شجاعت و بہاد ری میں سب سے فائق مانے جاتے تھے ان میں آپؓ کا مقام و مرتبہ بہت نمایاں تھا-

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    آپؓ ”بیعتِ رضوان“ میں شریک ہوئے اور ”اصحابُ الشجرہؓ“ کی جماعت میں شامل ہوئے جن کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں راضی ہونے اور جنت کی بشارت و خوشخبری دی، آپؓ ”اصحابِ بدرؓ“ میں سے بھی ہیں جن کی تمام خطائیں اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیں، مکی زندگی میں حضور ﷺ کے ساتھ ہر قسم کے مصائب و مشکلات کو جھیلتے رہے…… حضور ﷺ نے آپؓ کو اپنا ”مواخاتی بھائی“ بنایا اور چند سال بعد حضور ﷺ نے ان کو اپنے ساتھ وہی نسبت دی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حضرت ہارون علیہ السلام سے تھی۔

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 بل کے خلاف درخواستیں دائر

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 بل کے خلاف درخواستیں دائر

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 بل کے خلاف درخواستیں دائر کر دی گئی

    درخواست میں وفاقی حکومت، صدر مملکت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، راجہ عامر اور عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔درخواستیں خواجہ طارق رحیم جانب سے دائر کی گئی ہیں۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمان کو سپریم کورٹ کے معاملات میں مداخلت کا کوئی آئینی اختیار نہیں، آئین کے آرٹیکل 191 اور 142، 70 اور انٹری 55فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ کے تحت پارلیمان کو سپریم کورٹ کے معاملات میں اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے رولز 1980 سے بنے ہوئے ہیں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور باقی سب کے اپنے رول ہیں جو انہوں نے خود بنائے ہیں، آئین کے آرٹیکل 184/ 3 کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا تو ایکٹ کے تحت بھی نہیں دیا جا سکتا،بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے،سپریم کورٹ اپنے فیصلوں اور از خود نوٹس کے معاملے کے حوالے سے معیارات طے کر چکی ہے،یہ قانون بنیادی حقوق کے متصادم ہے،بل بدنیتی پر مبنی ہے،یہ بل آئین کے ساتھ دھوکہ ہے، موقف بل کو کالعدم قرار دیا جائے، صدر مملکت کو بل پر دستخط سے روکا جائے،عدالتی کارروائی تک بل کو معطل رکھا جائے،

    علاوہ اذیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائر درخواست میں وفاقی حکومت اورصدر کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا ہے۔

    سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام …

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل منظور ہوکر ایکٹ بن چکا ہے اور ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیاگیا ہے البتہ سوموٹو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے اپیل کا حق صرف آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کرکے ہی دیا جاسکت ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4کوکالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عملدرآمد روکے۔

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    قبل ازیں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا سپریم کورٹ میں محمد شافع منیر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا جبکہ وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کیا گیا-

    نیشنل ڈائیلاگ ہوں تو معاملہ حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی. وفاقی وزیرداخلہ رانا …

  • بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل رپورٹ میں سچائی سامنے آ گئی

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل رپورٹ میں سچائی سامنے آ گئی

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن کو اپنی ہی قیادت کی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا، کورٹ مارشل کی رپورٹ میں سچائی سامنے آ گئی-

    باغی ٹی وی: بھارتی موقر ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا آپریشن ’ سوفٹ رٹارٹ‘ کے دوران بھارت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گرائے جانے کا دعویٰ سچ ثابت ہوا بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سری نگر ایئر فورس اسٹیشن کے چیف آپریشنز آفیسر (سی او او) سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ سے سچائی سامنے آگئی۔

    پاکستان ائیرفورس نے فروری 2019 میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔ آپریشن ’ سوفٹ رٹارٹ ‘ کے دوران پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھارتی غلطی کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ بھارت نے اسے مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔

    واقعہ کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں بھانڈا پھوٹ گیا کہ بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کے دوران “گھبراہٹ” میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

    بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کو”کورٹ مارشل” اور ونگ کمانڈرشیام نیتھانی کو severe reprimand کی سزا سنا دی گئی۔ ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے

    گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کا حکم عدولی اور بد حواسی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر کورٹ مارشل کیا گیاگھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں دئیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا۔

    اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فضائیہ کے حکام نے، تاہم، کہا کہ جی سی ایم کے نتائج اور سزا ایئر اسٹاف کے سربراہ کی تصدیق سے مشروط ہے۔ 20 مارچ کو، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے جی سی ایم کو گروپ کیپٹن چودھری کے خلاف نتائج سنانے کی اجازت دی تھی لیکن حکم دیا تھا کہ اس کے سامنے کیس کے نمٹانے تک ان کو اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

    دی ٹریبیون کی خبر کے مطابق، ہائی کورٹ نے ابھی تک کیس کو نمٹانا ہے۔

    ہیلی کاپٹر کے حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوا جب آنے والے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے آئی اے ایف نے اس کے بارے میں معلومات کو پوشیدہ رکھا،ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورٹ آف انکوائری نے "اختیاری طور پر طے کیا” کہ Mi-17 V5 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی فائر کے ذریعے گرایا گیا تھا آئی اے ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد تک نتائج کو "چھپائے” رکھیں۔

    مرنے والوں میں پائلٹ سکواڈرن لیڈر ایس وششت اور سکواڈرن لیڈر ننند ایم، سارجنٹ وی کے، پانڈے، سارجنٹ وکرانت سہراوت، کارپورل پنکج کمار، کارپورل ڈی پانڈے اور کفایت حسین گنی،اور بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک شہری شامل ہیں-

    گروپ کیپٹن چودھری نے جی سی ایم پر زور دیا تھا کہ جب تک کیس ہائی کورٹ میں نہ ہو سزا کے اعلان کو آگے نہ بڑھائے۔ ان کے وکیل کیپٹن سندیپ بنسل (ریٹائرڈ) نے اخبار کو بتایا کہ "گروپ کیپٹن نے 5 اپریل کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے کو نمٹانے تک سزا کے اعلان پر کارروائی نہ کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ لیکن جج ایڈووکیٹ کے مشورے پر، جی سی ایم آگے بڑھا۔ ہم اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔‘‘

    گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شایام نتھانی کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی۔ نت نئے اسکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اور عزت خاک میں ملا دی ہے۔ آپریشن سوفٹ رٹارٹ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

    بھارتی عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اسکینڈلز زدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانے کی مستحق ہے جو مسلسل آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے۔