Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم

    ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم

    اسلام آباد(محمداویس ): وزیراعظم شہبازشریف کے اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کوپارٹی چھوڑنے کے بیان پر مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی بھی تقسیم ہوگئے –

    با غی ٹی وی: کچھ ارکان قومی اسمبلی نے بیان کی حمایت کی اور کچھ نے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار بھی تو باتیں کرتے تھے اختلاف رائے کو برداشت کرناچاہیےہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ نماز کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان ہال کی پچھلی نشستوں پر بیٹھے تھے شہباز شریف کے بیان پر بحث کررہے تھے –

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر …

    ایک بزرگ خاتون رکن نے شہباز شریف کے بیان کی مکمل حمایت کی تو ان کےپاس بیٹھے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے ان کوٹوکتے ہوئے کہاکہ جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں تھے تو وہ بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےخلاف باتیں کرتے تھے میڈیا پر بیان دیتے تھے نواز شریف کو غلط بریف کرتے تھے اس وقت ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیاگیا جو اب اسحاق ڈار پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اس طرح کا بیان دیا ہے ۔

    پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    سیاسی جماعت میں اختلاف رائے ہوتاہے اس کو ختم نہیں کرناچاہئے ہر ایک کو ساتھ ملاکر چلناچاہیے ۔وقفہ نماز کے دورن مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے درمیان شدید بحث ہوتی رہی ۔

  • ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی پر ایم کیوایم کا شدید تحفظات کا اظہار

    ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی پر ایم کیوایم کا شدید تحفظات کا اظہار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی :ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال کی زیر صدارت بہادر آباد مرکز پر منعقد ہوا، جس میں اراکین سی او سی اور مرکزی الیکشن سیل کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی کی آخری تاریخ 13 جولائی 2023 دیئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہارکیاگیا اجلاس میں ایم کیو ایم کیجانب سے ووٹر اندراج کی تاریخ کو آگے بڑھانے اور درستگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر …

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول کے جاری ہونے تک ووٹر لسٹوں م-یں اندراج و اخراج اور درستگی کی جاتی ہے جبکہ اس بار قبل از وقت انتخابی شیڈول سے پہلے ووٹر لسٹوں کے اندراج کی تاریخ کا اعلان پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے، اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

    قبل ازیں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پیپلز پارٹی اندرون سندھ کے کھیل شہروں میں نہ کھیلے
    پیپلزپارٹی کی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن ہمیں شہر کا امن عزیز ہے-

    پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے کل تنظیمی ذمہ داران کا اہم اجلاس طلب کر لیا بہادرآباد مرکز پر کل شام 5 بجے تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے زمہ داران شرکت کریں گے-

  • پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اے عبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقات کی۔

    لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوارڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا آئندہ الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی-

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل …

    مریم نوازنے کہا کہ ہمیں یقین ہے کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی قیادت کا انتخاب کیا گیا شہباز شریف بلامقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے-

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر …

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کوالیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

  • الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر تحفظات

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر تحفظات

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں طلال چوہدری کا کہنا تھا عدم اعتماد کی تحریک پیپلز پارٹی کی تجویز پر لائی گئی تھی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی تو نئے انتخابات چاہتی تھیں۔

    بلاول بھٹو کے سوات جلسے میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، بلاول کا چیلنج ہمیں قبول ہے لیکن عام انتخابات آزاد کشمیر اور میئر کراچی کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے چاہئیں، آزاد کشمیر الیکشن پر تحفظات ہیں جبکہ کراچی کے الیکشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں،جہاں پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہاں الیکشن پر ہمارے اعتراضات موجود ہیں، کراچی کے میئر کے الیکشن پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں، آنے والے الیکشن میں سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں-

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل …

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بجٹ منظور نہ ہونے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری کا کہنا تھا بجٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پیش کیا جاتا ہے، کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی جاتی ہے، ہر جگہ پر پیپلزپارٹی کی مشاورت ہوتی ہے، سیلاب زدگان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف زیادہ متحرک نظر آئے ہیں، بجٹ پر ابھی بھی کسی کو اعتراض ہو گا تو وزیراعظم دیکھیں گے-

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

    طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں مقابلہ ہونا چاہیے لیکن مقابلہ کردار اور پرفارمنس کا ہونا چاہیے، جو کچھ ہو رہا ہے تمام اتحادی جماعتیں شامل ہیں، اسحاق ڈار اکیلے فیصلے نہیں کرتے، کابینہ کو بریفنگ دیتے ہیں۔

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

  • پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا

    پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا

    سکھر: پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ گوٹھ لال مشائخ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی فائرنگ سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی مقتولہ نے مارچ میں پسند کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    خیبرمیں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی خاتون ٹیچرکو قتل کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم مقتولہ کا شوہرہےپولیس کے مطابق ملزم کو بنوں کے آبائی گاؤں ڈومیل سے گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    لنڈی کوتل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میری خیل کی خاتون ٹیچر اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اسکول کے رہائشی ایریا میں ہی مقیم تھی گذشتہ رات اسکول میں گھس کر خاتون کو تیز دھار آلےسے قتل کردیا گیا تھا،واقعے کے بعد سے بچے اور شوہر غائب تھے۔

    سیالکوٹ :حاجی پورہ تھانہ کے ایس ایچ او بڑی کارروائی،منشیات فروخت کرنے والا بڑا ڈیلر …

    دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی، تھانہ کینٹ کی حدود میں چند روز قبل الحافظ بیکری پردوران ڈکیتی اور بے گناہ دکاندار کے قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی-

    چنیوٹ: صحافی اور خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے خطرناک ملزمان گرفتار

    ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان نے جدید سائنسی آلات کی مدد سے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے وقوعہ میں ملوث ڈکیت اور قتل کے ملزم شارون ولد جمیل مسیح سکنہ مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

  • کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

    لاہور:اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے ذریعے محکمہ ایکسائز میں تعیناتیاں لینے والےافسران کےخلاف چھان بین کے دوران فرح گوگی کو منتھلی دینے والے محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف شواہد مل گئے-

    باغی ٹی وی:ذرائع اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالےسے بتایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے بیورو کریسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا فرح گوگی کے ذریعے محکمہ ایکسائز میں پرکشش آسامیوں پر تعیناتیاں لینے والے قابو میں آگئے۔

    سابق ای ٹی او مسعودوڑائچ فرنٹ مینز کے ذریعے فرح گوگلی کے لیے ماہانہ رقوم جمع کرتے تھے اور انہوں نے ایکسائز انسپکٹروں پر مشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    ذرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹرز ملی بھگت کرکے کوٹے سے کئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت دیتے رہے، الکوحل کی کوٹہ سے زائد فروخت کے بدلے ونڈ شاپس سے بھاری رشوت لی جاتی رہی، لاہور کے نجی ہوٹلز کی ونڈ شاپس سے ہر ماہ بھاری رقوم اکٹھی کرکے مسعود وڑائچ کو پہنچائی جاتی رہیں ہیں مسعود بشیر وڑائچ ونڈ شاپس سے ماہانہ رقم جمع کر کے رشوت کے پیسے فرح گوگی کو پہنچاتے تھےپنجاب کے علاوہ راولپنڈی میں بھی انہوں نے یہی کام کیا۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے ذریعے پوسٹنگ حاصل کرنے والے پانچ بیوروکریٹس کےخلاف پہلے ہی مقدمہ درج کررکھا ہے، جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہیں۔

    پُرکشش عہدوں پر کروڑوں روپے کے عوض تقرر و تبادلے کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید، بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ، صالحہ سعید، عثمان معظم، سہیل خواجہ اور فرحت شہزادی کے پرسنل سیکرٹری محمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا –

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سینئر بیوروکریٹ تعینات ہونے والے افسران سے رشوت وصول کرکے فرحت گوگی کو کروڑوں روپے حصہ دیتے تھے فرحت شہزادی یہ رقم اپنے ملازمین احمد منصور اور آصف کے ذریعے لبرٹی کے بینک میں جمع کرواتی تھی جب کہ بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا فرحت شہزادی سے گھر آکر نقد رقم وصول کرتا تھا 45 کروڑ کی کرپشن کےثبوت سامنےآچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

    قبل ازیں مبینہ کرپشن کیس میں محکمہ ایکسائز نے نیب لاہور کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تفصیلات فراہم کردی تھیں محکمہ ایکسائز کے مطابق سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرح گوگی کے نام رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شفقت محمود کے نام4، شہزاد اکبر کے نام 2 گاڑیاں رجسٹرڈ،فواد چودھری اور عمرایوب کے نام ایک ایک گاڑی رجسٹرڈ ہیں ۔

    شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا،وزیرخزانہ

  • میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن پر غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : غیر حاضر یو سی چیئرمینز کو شوکاز نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ 15 جون کو دانستہ طور پر غیر حاضر ہوکر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی پارٹی ہدایت کے باوجود مئیر کراچی کے انتخابات کے موقع پر حاضر کیوں نہیں ہوئے؟ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں یوسی چئیرمین کی بنیادی رکنیت خارج کی جاسکتی ہے۔

    شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں محمد مبشر الحق کو جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29 یو سی چیئرمینز کو جاری کیے گئے۔

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کوپارٹی عہدوں سےہٹا دیا گیا ہے،سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہےکیونکہ صنوبر فرحان میئر کراچی کے الیکشن والے روز غیر حاضر رہی تھیں سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کےغیرحاضر رہنےکی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    ٹھٹھہ :ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق …

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

  • بیرون ملک چین کے خفیہ  "تھانے”

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے رواں ہفتے چینی حکام کی جانب سے نیویارک میں خفیہ پولیس تھانہ چلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا دنیا بھر میں اس طرح کی کارروائیوں کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کے مطابق ایف بی آئی نے رواں ہفتے چینی حکام کی جانب سے نیویارک میں خفیہ سمندر پار پولیس آپریشن چلانے کے الزام میں دو افراد کوگرفتارکیایہ الزامات اکتوبر 2022 میں چائنا ٹاؤن میں فوجیان کےایک کمیونٹی سنٹر پر چھاپے کے بعد لگائے گئے لو جیان وانگ اور چن جن پنگ دونوں امریکی شہری ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ”غیر سرکاری پولیس اسٹیشن“ چلانے کے لیے احاطے کا استعمال کیا۔

    اب برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور کینیڈا کی پولیس نے بھی اپنے ممالک میں اسی طرح کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں بدھ کو برطانیہ کے ہوم آفس کے وزیر کرس فلپ نے کہا کہ یہ پولیس چوکیاں ”بہت تشویشناک“ ہیں۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    ایسے کتنے تھانے ہیں؟
    دی گارڈین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے پہلی بار 2022 میں اس معاملے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی اس گروپ کے مطابق اٹلی، فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور ہالینڈ سمیت 53 ممالک میں ایسے 102 غیرقانونی پولیس اسٹیشنز ہیں چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ تھانے تقریباً تمام ہی براعظموں میں موجود ہیں۔

    چینی تھانے سامنے آنا کب شروع ہوئے؟

    سب سے پہلے 2016 میں، نانٹونگ اور وینزو کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے بیرون ملک ایجنٹس کو لانچ کرنا شروع کیا ان کے بعد 2018 میں چنگٹیان حکام کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات کیے گئے، اور حال ہی میں فوزو پبلک سیکیورٹی بیورو کے ذریعے چلایا جانے والا سامنے آیا جس کے لیے لو اور چن پر الزام ہے۔

    نانٹونگ، وینزو، چنگتیان اور فوزو چین کے جنوب مشرقی ساحل پر یا اس کے آس پاس کے شہر ہیں، یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں سے بڑی تعداد میں چینی تارکین وطن نے بیرون ملک سفر کیا ہے یورپ کے 1.7 ملین چینی تارکین وطن میں سے زیادہ تر وینزو یا چنگتیان سے آتے ہیں۔

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    ان تھانوں کا چینی کمیونسٹ پارٹی سے کیا تعلق ہے؟

    لو اور چن کے خلاف فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ”چینی حکومت کے ایجنٹ“ کے طور پر کام کیا تاہم، ایسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق بنیادی طور پر ان الزامات سے ہے کہ انہوں نے 2015 سے چینی مخالفین کے خلاف واشنگٹن میں مظاہروں کو منظم کرنے میں مدد کی ہے۔

    اوورسیز پولیس اسٹیشنز جو حال ہی میں سامنے آئے ہیں، مرکزی حکومت یا پارٹی کے بجائے چین کے علاقائی پبلک سیکیورٹی بیورو کے دماغ کی اختراع ہیں ییل یونیورسٹی میں پال تسائی چائنا سینٹر کے ایک سینئر فیلو جیریمی ڈاؤم نے نوٹ کیا کہ چین میں، ’مقامی حکومتوں کو اوپر سے مینڈیٹ کو نافذ کرنے میں یکسر تجربہ کرنے کی جگہ دی جاتی ہے-

    منگل کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ ’اوورسیز پولیس اسٹیشن جیسی کوئی چیز نہیں-

    کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    یہ تھانے اصل میں کرتے کیا ہیں؟

    گارڈین کے مطابق غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ان چینی تھانوں میں اصل پولیس افسران کا عملہ نظر نہیں آتا ان کا واضح مقصد بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کو انتظامی مسائل، جیسےڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں مدد کرنا ہےتاہم، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اسٹیشنزواپسی کے لیے آپریشنز میں ملوث ہیں۔

    گارڈین کے مطابق اس سے مراد چینی حکام کی طرف سے، براہ راست یا پراکسیز کے ذریعے، مجرمانہ مشتبہ افراد یا مخالفوں کو چین واپس بھیجنے کی کوششوں کی طرف اشارہ ہے چین میں مطلوب افراد کے رشتہ داروں پر بعض اوقات ان مہمات میں دباؤ ڈالا جاتا ہے2022 میں چین کی پبلک سیکیورٹی کی وزارت کے ایک وزیر نے کہا کہ 2021 میں 210,000 لوگوں کو واپس آنے پر آمادہ کیا گیا تھا۔

    ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی

    لیکن سیف گارڈ ڈیفنڈرز کی مہمات کی ڈائریکٹر لورا ہارتھ کہتی ہیں کہ ”وسیع تر بین الاقوامی جبر کی مہموں میں اسٹیشنز چھوٹی چیزیں ہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے پاس بیرون ملک مقیم مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے بہت سے اوزار ہیں چینی حکومت کو مطلوب افراد صرف چینی تحویل میں جانے کے لیے بیرون ملک مقیم مقامات سے غائب ہو گئے ہیں اس طرح کی کارروائیوں میں اکثر تیسرے ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پیر کے روز، امریکی محکمہ انصاف نے چین کی وزارتِ عوامی سلامتی کے 40 افسران اور چار دیگر اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر منتشر افراد کے خلاف انٹرنیٹ ٹرول آپریشن چلانے کے الزام میں الزامات کا اعلان کیا۔

    دیگر معاملات میں چینی حکومت کو مطلوب افراد صرف چینی تحویل میں آنے کے لیے بیرون ملک مقیم مقامات سے غائب ہو گئے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں میں اکثر تیسرے ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ہارتھ نے نتیجہ اخذ کیا: "پولیس اسٹیشن ہوں یا کوئی تھانے نہیں، یہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔

    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے …

  • کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    راولپنڈی: کلر کہار کے قریب موٹروے پرسالٹ رینج میں مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا،مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

    پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار، 206 کلو منشیات برآمد

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔
    https://twitter.com/ramzan_aasher/status/1670055000406470657?s=20
    ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسافر بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے، 15 زخمی ٹراما سینٹر منتقل، جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے-

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے پیش آیا تمام لاشوں کو اسپتال متنقل کردیا گیا-

    اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت …

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا-

    ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  • شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا،وزیرخزانہ

    شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا،وزیرخزانہ

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا بلکہ شیل ایک اور بین الاقومی انویسٹر کو اپنے شیئرز بیچنا چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شیل کمپنی اپنے شیئر بیچ کر بیرون ملک رقم نہیں لے جا رہی، شیل کمپنی جوبھی فیصلہ کرے گی وہ حکومتی فیصلوں پرعمل درآمد کی پابند ہے-

    انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی کے شئیر بیچنے کا تعلق پاکستانی حالات سے نہیں ہے شیل کمپنی کے حوالے سے بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جارہی ہے شیل کئی یورپی ممالک میں بھی اپنا کاروبار ری آرگنائز کر رہا ہے۔

    اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے،اسلام آباد پولیس

    اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کو ایک ارب ڈالر کی قرض کی واپسی کا انتظام بھی کر لیا ہے، پہلے پیمنٹ کرنے سے کچھ رقم چارج کی جاتی ہے، وزارت خزانہ نے چینی بینک سے رابطہ کیا، چینی بینک کو مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کا کہا، بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پیر کو ہم نے چین کو ادائیگی کی، 30 کروڑ ڈالرز کی بھی چین کو ادائیگی کردی ہے۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    وزیر خزانہ نے کہا کہ چین سے 30 کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے یہ طے کر چکے ہیں کہ ادائیگی فاسٹ ٹریک سے کی جائے گی، 300 ملین ڈالر بھی پاکستان کو 3 یا 4 روز میں واپس آجائیں گے۔

    پرویز الہیٰ کی مشکلات بڑھنے لگیں