Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    پاکستان تحریک انصاف کے 25 مارچ کو ہونے والے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے پارک کے چھوٹے پودے تباہ ہو گئے ، گیٹوں پر لگے تالے بھی توڑ دیئے گئےاور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔

    عمران خان کو لاؤنچ ہی عدم استحکام کیلئے کیا گیا ہے. مریم نواز شریف

    گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔

    شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں اور پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

  • سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا 6 نشستوں پر جی ڈی کے امیدوار کامیاب کامیاب رہے، تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

    امیر جماعت اسلامی عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتور کو ہوئی جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد شامل ہیں-

  • عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام باد روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہےعمران خان ممکنہ طورپر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔


    عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے، پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہے ہیں تمام مقدمات میں کل ہی دائری ہو گی اور کل ہی عبوری ضمانت لیں گے۔


    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرےگی عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلےکی طرح طرزعمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق قانونی طریقہ اپنائے گی قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

  • عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ  پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی :پولیس نے حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنےکےلیےراہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نےحسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے،جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں –

    جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں شہری نے کہا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔

    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

    شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھاحسان نیازی سابق اور موجودہ دفاعی اداروں کے سربراہان کو کوڈ ورڈ میں مخاطب کرکے دھمکا رہا تھا۔

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے آج پنجاب روانہ ہوسکتی ہے۔

  • انزائٹی کا حیرت انگیز علاج دریافت

    انزائٹی کا حیرت انگیز علاج دریافت

    موجودہ دور میں انزائٹی کا مرض بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے ماہرین نے اس بیماری کا ایک حیران کن علاج دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی:انزائٹی کو غیر یقینی کیفیت یا کچھ ناخوشگوار واقع ہونے کا ڈر کہا جا سکتا ہے۔ اردو میں انزائٹی کے لیے بے چینی، پریشانی یا گھبراہٹ جیسی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں،انزائٹی جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے، یہ خوف یا فکر کی ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مختلف عناصر کا مجموعہ ہوتی ہے-

    روزہ اور سائنس

    دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا، سانس چڑھنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اس کی کچھ عام علامات ہیں،ویسے ہر فرد میں اس کا اظہاریا علامات مختلف ہوسکتی ہیں، جیسے ایک فرد کو شدید گھبراہٹ کا سامنا ہوسکتا ہے تو دوسرے کو تکلیف دہ خیالات یا ڈر کے دورے پڑسکتے ہیں سردرد، سانس میں تکلیف، معدے کے مسائل، جلد پر دانے، اعصابی درد اور کھنچاؤ، انزائٹی یہ تمام اور بہت کچھ کروا سکتی ہے تاہم چیزیں اتنی سادہ بھی نہیں ہوتیں۔

    کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے کسی کی جسمانی بو کو سونگھنے سے لوگوں کے وہ دماغی حصے متحرک ہوتے ہیں جو جذبات سے منسلک ہوتے ہیں اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔

    محققین کا کہنا تھاکہ ہماری ذہنی کیفیت سے جسم میں مرکبات بنتے ہیں اور پسینے سے ان کی بو دیگر افراد تک پہنچتی ہے اس ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی مہک کو سونگھنے سے سماجی انزائٹی کا علاج ممکن ہو سکتا ہےہمیں توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے لوگوں کو سماجی انزائٹی کے مسئلے سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    تحقیق کے دوران لوگوں کے پسینے کے نمونوں کو اکٹھا کرکے جسمانی بو کو مریضوں کو سونگھایا گیا نتائج سے معلوم ہوا کہ انسانی جسمانی بو سونگھنے والے افراد کی انزائٹی میں 39 فیصد تک کمی آئی۔

    دوسری جانب ماہرین نےکچھ غذائوں کو تجویز کیاہے، جو انزائٹی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

    براؤن چاکلیٹ کی اہم خوبی یہ ہےکہ اس سے بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہےیہ جسم میں موجود ’ پولی فینول ‘ کو بڑھاتی ہے، جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کوبڑھا دیتا ہےچاکلیٹ کھانےسےذہنی سکون حاصل ہوتا ہےکیونکہ برائون چاکلیٹ دماغ میں ’ سیروٹونین ‘ پیدا کرتا ہے، جس سے انسان کے اندر تازگی کا ایک احساس پیدا ہوتا ہے اور انسان ذہنی دباؤسے آزاد ہوجاتا ہے۔

    ہسٹیریا ، ذہنی دبائو اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار لوگوںکو ایواکاڈو کااستعمال یقینی بنانا چاہئے ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتاہے ، بلڈ پریشرکوکنٹرول کرتاہےاوردوران خون کو مسلسل اعتدال میں رکھتا ہےکسی بھی طرح کے دماغی امراض کے لیے سویا بین کا استعمال کافی مفید ہوتا ہے۔ یہ دماغی توازن کو بہتراور دماغ کو تیز کرنے کا کام کرتا ہے۔

    شوگر اور خون میں کمی کے مریضوں کیلئے کتنی کھجوریں کھانا مفید

    ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کچی سبزیوں اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگرچہ روایتی ماہرین غذائیات روزانہ 5مرتبہ خاص انداز میں پھل اور سبزیاں کھانے پر زور دیتے ہیں لیکن جب بات ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی ہو تو اس کے شکار افراد اپنی خوراک میں ان کا مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ کچی سبزیاں اور پھل براہ راست انسانی موڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ سبزیوں کو پکانے، بھوننے اور گرم کرنے سے ان کے اندر کئی اہم غذائی اجزاء ضائع ہوسکتے ہیں۔

    ذہنی تناؤ، اداسی اور ڈپریشن جدید دور کا ایک بڑھتا ہوا عفریت ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ500ملی گرام سرکومن ( جو دو چمچ ہلدی میں ہوتا ہے) کھانے سے عین وہی اثر ہوتا ہے، جو مشہور دواؤں پروزیک اور فلوکسیٹائن کھانے سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہلدی ڈپریشن کا قدرتی اور فطری علاج ہے۔دماغ کی سوز ش اور الزائمر جیسی بیماریوںکیلئے ہلدی مفید ہے۔ ہلدی دماغ کی مجموعی صحت کا خیال رکھتی ہے اور دماغ میں آکسیجن کی فراہمی میںمعاون ثابت ہوتی ہے-

    نیل پالش خواتین میں بانجھ پن اور ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

  • انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان

    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ ، انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عمران خا ن نے انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے،اعجاز چودھری ،ریاض فتیانہ اوررائےعزیزاللہ الیکشن سیل کےممبرنامزد ہوئے ہیں،پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھےگا اور ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    چیئرمین پارٹی عمران خان نے کہا کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق انتخابات ہوکررہیں گے،حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ،انتخابی عمل سبوتاژ کرنےکےخلاف آئینی ،قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔

    آپ کا خط پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے،وزیر اعظم کا صدر …

  • بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا

    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا

    برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) ورلڈ سروس نے اپنا 82 سال قبل شروع کیا گیا فارسی ریڈیو بند کر نے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی”نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023 کو نشر کی جائیں گے جس کے بعد فارسی ریڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

    اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

    فارسی ریڈیو لندن سے نشر ہوتا تھا جسے فارسی بولنے والے کافی پسند کرتے تھے اور اس کے سامعین کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے بالخصوص افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھا۔

    بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

    کارپوریشن نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر گزشتہ سال ستمبر میں بی بی سی فارسی اور عربی ریڈیو کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ورلڈ سروس نے ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ اس نے اپنے فارسی اور عربی ریڈیو اسٹیشن کو بند کر کے اخراجات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن آن لائن سروس جاری رہے گی بی بی سی ورلڈ سروس کے کم از کم 382 ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ورلڈ سروس نے کہا تھا کہ اس کا مقصد فارسی اور عربی ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کر کے £28.5 ملین کی بچت کرنا ہے تاکہ سالانہ 500 ملین پاؤنڈ کی بچت کی جاسکے-

    بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

    براڈکاسٹر نے کہا ہے کہ یہ کٹوتی پروگراموں کی تیاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے علاوہ مہنگائی سے نیچے لائسنس فیس پر برطانیہ کی حکومت کی طرف سے عائد کردہ حدود کے برسوں کے نتیجے میں ہوئی ہے نیز، کارپوریشن چینی اور ہندی سمیت دس دیگر زبانوں میں ریڈیو مواد کی تیاری بند کر دے گی۔

    بی بی سی نے اپنی پہلی فارسی ریڈیو سروس اپنی ایمپائر سروس کے حصے کے طور پر 29 دسمبر 1940 کو دوسری جنگ عظیم کے دوران دفتر خارجہ کے تعاون سے شروع کی بی بی سی فارسی براڈکاسٹنگ سروس افغانستان، ایران اور تاجکستان سے متعلق تازہ ترین سیاسی، سماجی، اقتصادی اور کھیلوں کی خبریں فراہم کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا یہ سفر 85 برسوں پر محیط تھا تاہم بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا رہے گا۔

    امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

  • راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا

    راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا

    بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دھرنے میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگےاورپارٹی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں،تمام ریاستوں،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک دھرنا جاری رہے گا، دھرنے کے شرکا کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

    جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،راہول گاندھی

    گزشتہ روز راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے کاروباری اتحادی کے خلاف تحقیقات کے مطالبے کی پاداش میں مجھے پارلیمنٹ سے نکالا گیا جمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،میں اس ملک کی جمہوری کے دفاع کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا کروں گانریندر مودی کے اہم مخالف کی پارلیمنٹ سے برطرفی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہےجب بھارت کے سب سے طاقتور صنعت کاروں میں سے ایک گوتم اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کےتعلقات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی گوتم اڈانی پر آنے والی اگلی تقریر سے خوفزدہ ہیں، میں یہ سوال پوچھتا رہوں گا کہ مسٹر اڈانی کے ساتھ وزیر اعظم کا کیا تعلق ہے؟-

    خالصتان تحریک پراحتجاج،بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کردی

    واضح رہے کہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا دوسری جانب عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے فوری بعد ان کی ضمانت بھی منظور کر لی تھی سزا کے 26 گھنٹے بعد جمعہ کو ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی راہول گاندھی کو عدالتی فیصلے کےبعد 24 مارچ کو ان کی پارلیمانی نشست سے ہٹا دیا گیا تھا، 2019 میں مودی کی آبائی ریاست گجرات میں انتخابی مہم کےدوران کیےگئے تبصرے میں انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار پایا گیا تھا جسے وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے طور پر دیکھا گیا –

    امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

  • 40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    ناسا کی 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً 40 نوری سال کے فاصلے پر موجود VHS 1256b کا مشاہدہ کیا ہے سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ فلکیات کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا سیارہ نہیں دیکھا گیا ہے 815 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رکھنے والے اس سیارے کا ماحول گرم مٹی کے بادلوں پر مشتمل ہے جو مستقل ابھرتے ہیں، ملتے ہیں اور 22 گھنٹے کے دن کے دوران حرکت میں رہتے ہیں۔


    یونیورسٹی آف ایریزونا کی برِٹنی مائلز کی رہنمائی میں کام کرنے والی سائنس دانوں کی ٹیم نے ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے سیارے میں صاف پانی، میتھین اور کاربن مونو آکسائیڈ کی شناخت بھی کی۔ سیارے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں۔


    صرف 15 کروڑ سال قبل وجود میں آنے والے اس سیارے کے متعلق سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کی کم عمری بتاتی ہے کہ اس سیارے کاآسمان اتنا طوفانی کیوں ہے۔


    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا کروز سے تعلق رکھنےوالے تحقیق کے شریک مصنف اینڈریو اسکیمر کے ایک بیان کے مطابق کسی دوسری ٹیلی اسکوپ نے آج تک ایک جِرم میں بیک وقت اتنی خصوصیات کی نشان دہی نہیں کی ہے۔

  • کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو  پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

    کوئٹہ: پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی، حسان نیازی کی حوالگی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھا تھا –

    باغی ٹی وی: مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا-

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

    حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے اپنے چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا جس کے بعد حسان نیازی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج کیس میں تحویل میں لینےکے لیےکوئٹہ پہنچی تھی۔

    دوسری جانب حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کل حسان نیازی کی ضمانت ہوگئی تھی مگر اسے کس قانون کے تحت جیل بھیجا گیا، ہم نے مچلکے پیش کر دیئے تھے جیل کے گیٹ پر انتظار کرتے رہے مگر حسان کو رہا نہ کیا گیا۔

    وکیل نے کہا کہ جیل انتظامیہ گزشتہ روز حفاظتی ضمانت کا حکم نامہ لینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی لیکن ڈیڑھ دو بجے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا۔ جب ان کے پاس حسان کو قید میں رکھنے کا جواز نہیں رہا تو ڈی سی نے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

    اوپر سےامریکا سےلڑائی، اندرسےبھائی بھائی،رانا ثنا اللہ کی عمران خان پر تنقید

    سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم صبح سے عدالت آکر بیٹھی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی عدالت نے رہائی کے احکامات دیے تھے لیکن حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا-

    اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق