Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • الیکشن کمیشن  نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکےالیکشن کمیشن پاکستان آئین سے کھلےانحراف کا مرتکب ہوا ہے۔آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہوناہوگا۔کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کرلیا جاتا ہےتو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہوجائےگا۔

    عمران خان چار پانچ پولیس والوں کو مروا کر ملک میں افراتفری چاہتا. خواجہ محمد


    عمران خان نے کہا کہ ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔

    ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہےکمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکے۔

    پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ …

  • معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلیے سب سے لڑی ہوں

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد جن کا اصل نام فرحت سلطانہ ہے وہ 23 مارچ 1960،ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ ایک عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں کسی کے ساتھ ہوں اور وہ کسی کے ساتھ ہوں
    اک مسلسل حادثہ یہ زندگی کے ساتھ ہے

    ماں بن چکی ہوں میں بھی مگر اس سے کیا کہوں
    جو اپنی ماں کے پیار سے آگے نہ جا سکا

    محبت منتقل ہونے لگی ہے
    میں
    اب بچوں کی ہوتی جا رہی ہوں

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلئے سب سے لڑی ہوں

  • ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

    ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور: ملک بھر میں ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی ، ایوان صدر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی۔

    باغی ٹی وی: دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جس میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی گی علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

    یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    مزار اقبال پر 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فضائیہ کی تقریب منعقد کی گئی، ایئروائس مارشل سیدعمران ماجدعلی تقریب کے مہمان خصوصی بنے پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے ستلج رینجرزکی جگہ پر مزاراقبال پرحفاظتی ذمہ داریاں سنبھالیں ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد ہو گی اور روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا۔

    23 مارچ؛ یوم پاکستان منایا جائے گا

    واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں منظور ہونے والی قرارداد بعد ازاں آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی1938 میں سندھ مسلم لیگ کے اجلاس میں مسلمانوں کیلئے الگ ریاست کا تصور پیش کیا گیا، اس نظریے کو شرکاء کی اکثریت نے منظور کرلیا بعد ازاں اے کے فضل الحق نے اس پر عمل درآمد کی تجویز پیش کردی۔

    قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ جب تک مسلمانوں کو آزاد ریاست نہیں ملتی وہ ہندوستان کے کسی بھی قانون کو ماننے کے پابند نہیں ہوں گے 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا اور یوں مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا-

    رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات کی قوم کو …

    یوپ پاکستان کے موقع پر جاری کئے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے، 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے پچھلے 75 سالوں کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے دیکھا، قدرتی آفات سمیت بہت سے بحرانوں سے لڑتے دیکھا ہے، کئی مواقع ایسے آئے جب ہم نے مشکلات پر قابو پالیا اور کئی سنگ میل حاصل کئے پاکستان نے انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے لیے ذمے دار قوم کا کردار ادا کیا، یوم پاکستان پر اپنے بانیوں کی قربانیوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں ان چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے، پاکستان سیاسی و آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا تھا، پاکستان کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا۔

    سابق دبنگ سی پی او لاہور عمر شیخ وفات پاگئے

  • نظم اور غزل کے معروف ترین شاعر نذیر بنارسی

    نظم اور غزل کے معروف ترین شاعر نذیر بنارسی

    اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک
    ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

    نذیر بنارسی کا شمار نظم اور غزل کے معروف ترین شاعروں میں ہوتا ہے۔ وہ 25 نومبر 1909 کو بنارس میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد بنارس کے مشہور طبیب تھے۔ نذیر بھی طبابت کے اس آبائی پیشے سے وابستہ ہوگئے۔ شاعری میں نذیر کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے اپنی نظموں کے موضوعات اپنے آس پاس بکھری ہوئی زندگی کے حقیقی رنگوں سے چنے۔ انھوں نے اپنے وقت کی اہم سیاسی، سماجی، علمی اور ادبی شخصیات پر طویل طویل نظمیں بھی لکھیں۔ نذیر کے شعری مجموعے ’گنگ وجمن‘ راشٹر کی امانت راشٹر کے حوالے‘ ’جواہر سے لال تک‘ ’ غلامی سے آزادی تک‘ اور ’کتاب غزل‘ کے نام سے شائع ہوئے۔ نذیر کی شاعری ایک طور سے ان کے عہد کی سیاسی، سماجی اور تہذیبی اتھل پتھل کا تخلیقی دستاویز ہے۔ 23 مارچ 1996 کو بنارس میں انتقال ہوا۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    بدگمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیا
    خود بھی تنہا ہو گئے مجھ کو بھی تنہا کر دیا

    ایک دیوانے کو جو آئے ہیں سمجھانے کئی
    پہلے میں دیوانہ تھا اور اب ہیں دیوانے کئی

    اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک
    ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

    یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی
    مری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی

    عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میں
    ایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا

    یہ کریں اور وہ کریں ایسا کریں ویسا کریں
    زندگی دو دن کی ہے دو دن میں ہم کیا کیا کریں

    وہ آئنہ ہوں جو کبھی کمرے میں سجا تھا
    اب گر کے جو ٹوٹا ہوں تو رستے میں پڑا ہوں

    مری بے زبان آنکھوں سے گرے ہیں چند قطرے
    وہ سمجھ سکیں تو آنسو نہ سمجھ سکیں تو پانی

    راستہ روکے ہوئے کب سے کھڑی ہے دنیا
    نہ ادھر ہوتی ہے ظالم نہ ادھر ہوتی ہے

    جی میں آتا ہے کہ دیں پردے سے پردے کا جواب
    ہم سے وہ پردہ کریں دنیا سے ہم پردا کریں

    دوسروں سے کب تلک ہم پیاس کا شکوہ کریں
    لاؤ تیشہ ایک دریا دوسرا پیدا کریں

    آس ہی سے دل میں پیدا زندگی ہونے لگی
    شمع جلنے بھی نہ پائی روشنی ہونے لگی

    دل کی اجڑی ہوئی حالت پہ نہ جائے کوئی
    شہر آباد ہوئے ہیں اسی ویرانے سے

    ایک جھونکا اس طرح زنجیر در کھڑکا گیا
    میں یہ سمجھا بھولنے والے کو میں یاد آ گیا

  • سابق دبنگ سی پی او لاہور عمر شیخ وفات پاگئے

    سابق دبنگ سی پی او لاہور عمر شیخ وفات پاگئے

    سابق دبنگ سی پی او لاہور عمر شیخ وفات پاگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی:رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے دبنگ پولیس افسر عمر شیخ دل کا دورہ پڑااور وہ نیشنل ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے ہیں جب سی سی پی او لاہور بنے تو وہ اپنے بیانات کے باعث تنقید، تنازعات کا شکار اورخبروں کی زینت بنے رہے۔

    ان کے دور میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ریپ کے دلخراش واقعہ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ تین بچوں کی ماں اکیلی رات گئے اپنے گھر سے اپنی گاڑی میں نکلے تو اسے سیدھا راستہ لینا چاہیے ناں اور یہ بھی چیک کرنا چاہیے کہ گاڑی میں پیٹرول پورا ہے بھی یا نہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف پرویز مشرف کو سری لنکا سے وطن واپسی پران کا طیارہ لینڈ کرنے میں رکاوٹ ڈالی اورپرویز مشرف کا طیارہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر اتراتو اس وقت پولیس افسر عمر شیخ ان کا استقبال کرنے وہاں پہنچے۔ عمر شیخ اس وقت نواب شاہ پولیس چیف تھے۔

    عمر شیخ نے محکمہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد "ینگ پیٹریاٹس پارٹی”کے نام سےاپنی سیاسی پارٹی بھی بنائی تھی اور ان کا کہنا تھاکہ میں لاہور کی سطح پر دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال جیسی سیاسی جماعت بنانا چاہتا ہوں۔ میری پارٹی افسر شاہی اور پولیس اصلاحات پر توجہ دے گی اور منحرف نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی،مگر ان کی یہ پارٹی سوشل میڈیا کی حد سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما سلیم کھتری جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما سلیم کھتری جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی میں آج ایک اور مذہبی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، اہلسنت والجماعت کراچی کے رہنما، صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری پر گولیاں چل گئیں، گولیاں لگنے سے انکی موت ہو گئی،اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما سلیم کھتری کو نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا،سلیم کھتری کو 5 گولیاں لگی ہیں، زخمی حالت میں انکو ہسپتال لے جایا گیا تا ہم انکی موت ہو گئی ہے، ڈاکٹرز نے بھی سلیم کھتری کی موت کی تصدیق کر دی ہے،

    ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے ،ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے چار ملزمان نے انہیں گولیاں ماریں، ملزمان فرار ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

  • رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    دوسری جانب ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

  • آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینر ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر امام الحق چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشن کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 4 درجہ ترقی پاکر چھٹے سے دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمیتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سےتیسرے نمبر پر آگئے ہیںکیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

  • دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں- دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو چلنے دیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدستور خراب ہیں۔ خراب تعلقات نے ہر چیز کو متاثر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں ہو رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار ایشیا کپ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع جاری ہے۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے متعلق سوال پوچھا گیاجس پرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی سے درخواست کروں گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں، کرکٹ کو چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں، میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہو، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں لہٰذا دونوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہونے چاہیے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    آفریدی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں کئی عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت میں سیکیورٹی کا خطرہ تھا اس کے باوجود دونوں ممالک کی حکومتیں اجازت دیں تو ہن بھارت کا دورہ ضرور کریں گے-

    شاہد آفریدی نے پی سی بی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی آگے کی طرف دیکھتا ہے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے یا پاکستانی ٹیم کو بھارت بلایا جائے، میں نے پی سی بی کا کبھی کوئی ایسا بیان نہیں دیکھا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی بات کی گئی ہو لیکن بھارتی بورڈ فیصلے لینے سے پہلے کم ازکم پاکستان بورڈ سے تو بات کر ے، جب ان معاملات میں سیاست کو بیچ میں لایا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • سندھ کی ترقی میں تھر کول بلاک ون کا سی او ڈی ایک اہم سنگ میل ہے،بلاول بھٹو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی محنت کے تسلسل کا نتیجہ ہے ،وفاق اور سندھ مل کر کام کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے 2بڑے منصوبو ں کا افتتاح کیا گیا ،وفاق اور سندھ مل کر کام کررہے ہیں،4 سال سے تھر کو ل پر محنت کر رہے ہیں ،چند سال میں تھر پارکر کی شکل تبدیل ہو گئی ہے تھرمیں تعلیم ،صحت اور روز گار میں بہتری آئی ہے،سازشی لوگ پراپیگنڈے میں مصروف ہیں،منصو بے کی وجہ سے لوگ تھر میں آکر کام کررہےہیں-

    وزیر خارجہ کے مطابق تھر کول بلاک ون کے کوڈ، کوئلے کی کان اور بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، منصوبہ جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت عالمی معیارات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے،سندھ کی ترقی میں تھر کول بلاک ون کا سی او ڈی ایک اہم سنگ میل ہے،ہم توماضی میں سنتےتھے کہ تھرپارکر سے لوگ کراچی پہنچتےہیں-

    انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ یہاں کام کر رہے ہیں،ہم چاہتےہیں صوبائی اور وفاقی حکومت مل کے محنت کریں،مل کےکام کرنے سے محنت کا پھل بھی ملتا ہےاورملک کو فائد ہوتا ہے،بجلی کا بل بھرتے ہیں کیوں کہ ان کے کوئلےسے پورے پاکستان کو بجلی ملتی ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام کوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نےکہاکہ تھر کول بلاک ون کےکوڈ، کوئلے کی کان اور بجلی پیدا کرنےکامنصوبہ ہے،دوسرا تھرکول بلاک 2 میں 330 تھل نووا میگاواٹ بجلی کی پیداوارکامنصوبہ ہے،دونوں منصوبےپاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہوئے،تھر منصوبہ چین اور پاکستان کے مضبوط اور پائیدار شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں-

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں تھر کول بلاک ون کا سی او ڈی ایک اہم سنگ میل ہے،تھرکول فیلڈ دنیا میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے، تھر کول فیڈ منصوبہ توانائی کو پورا کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرے گا، تھرکول فیلڈ منصوبہ عالمی وماحولیاتی تحفظ کے معیارات کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے،تھر منصوبے سے روزگار کے مواقع اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے،تھر منصوبے کی قیادت اور سرمایہ کاری میسرز شنگھائی الیکٹرک نے کی ہے-

    مراد علی شاہ نے کہا تھرکول فیلڈ منصوبے میں 660میگاواٹ کے دوپاور پلانٹ یونٹ شامل ہیں،دونوں منصوبوں کی سالانہ پیداوار 7.8 ملین ٹن لگنائٹ اوپن پٹ کول سے ہوتی ہے،سی او ڈی کےبعد یہ منصوبہ پاکستان میں 40 لاکھ گھرانوں کی بجلی فراہم کرتا ہےتھر کول منصوبے سے ایندھن کی درآمدات میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہورہی ہے،منصوبے کی کل سرمایہ کاری لاگت 3 ارب امریکی ڈالر تک ہے، منصوبے کے سایٹ کی تعمیر 2019 میں شروع کی گئی-

    وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں سے شنگھائی الیکٹرک مسلسل اپنے فنڈز سے تعمیراتی کام کررہی ہے، منصوبہ جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت عالمی معیارات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت بن گیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اس تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں-