Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر کل  تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچیں گے

    چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچیں گے

    چین کے صدر شی جنپنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر کل (بدھ) کو سعودی عرب پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روزہ دورہ چینی صدر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت کریں گے۔

    ان دونوں اہم اجلاسوں میں چین کے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات میں استحکام پر بھی غور کیا جائے گا جس کے لیے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

    چینی صدر کا سعودی عرب کا یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب تیل کی پیداوار بڑھانے کے مطالبے پر امریکا کے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ ہے اور ٹرمپ دور سسے چین کے ساتھ ہونے والی معاشی جنگ بھی ابھی تھمی نہیں ہے۔

    کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک

  • سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے۔

    مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیکرٹری خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پہلے سےہی بہت مقبول ہیں، قتل سے متعلق عوام میں بہت خدشات ہیں جن کو سامنے لانا ضروری ہیں،قتل کو لے کر کس کس پر انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں، یہ کتنا خطرناک ہے،صحافیوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی –

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے میں وزرت خارجہ کا لیڈنگ رول ہے، کیا کینیا والے اپنا رپورٹ شیئر کرینگے؟ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم دیا تھا-

    5 کروڑ آبادی میں سےعمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟ سپریم کورٹ

  • مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

    مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے، قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عمل داری قائم ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عمل داری قائم ہوئی ہے-

    "ٹی واز بریلینٹ” انگلش کپتان کی چائے کی تعریف نے صارفین کو "ٹی ازفنٹاسٹک” کی…

    آرمی چیف نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دیرپا امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کسی کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پربریفنگ دی گئی انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    کراچی بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے؛ ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی قلت کا…

  • انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/16ملتان00118231741538304?s=20&t=qHKRh5YuTpg9mVrbS0_iRw
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔


    پی سی بی کے طبی عملے کے اسکینز اور بعد ازاں تشخیص سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ فاسٹ بولر کو گریڈ II کے تناؤ کا سامنا ہے۔ حارث لاہور جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی بحالی کا آغاز کریں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    انگلینڈ نے پیر کو تین میں سے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ ملتان (9-13 دسمبر) اور کراچی (17-21 دسمبر) میں کھیلا جائے گا۔

    سابق برازیلین فٹ بال سٹار نے ورلڈ کپ میچز کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دے دی

  • "ٹی واز بریلینٹ” انگلش کپتان کی چائے کی تعریف نے صارفین کو "ٹی ازفنٹاسٹک” کی یاد دلادی

    "ٹی واز بریلینٹ” انگلش کپتان کی چائے کی تعریف نے صارفین کو "ٹی ازفنٹاسٹک” کی یاد دلادی

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے چائے کی تعریف نے پاکستانیوں کو”ٹی از فنٹاسٹک” کی یاد دلا دی۔

    باغی ٹی وی : پنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سے چائے سے متعلق سوال کیا کہ چائے کیسی تھی؟-

    پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

    بین اسٹوکس سوال سن کر کچھ دیر کیلیے رکے اتنی دیر میں صحافیوں کی جانب سے انہیں ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ یاد دلایا گیا بین اسٹوکس نے کچھ یاد آنے پر ہنستے ہوئے صحافی کا سوال دہرایا، اور کہا کہ ’ٹی واز بریلینٹ‘۔


    انگلش کپتان کی جانب سے چائے کیلیے تعریفی جملے نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو ایک بار پھر”ٹی از فنٹاسٹک کی یاد دلادی۔
    https://twitter.com/rafihamdard944/status/1599824212167794688?s=20&t=pbsGFAV-4qsgIi2sa7YGWQ
    صارفین نے بین اسٹوکس کے جملے کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جملے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی از فنٹاسٹک سے ٹی واز بریلیٹ تک-


    ایک صارف نے بین اسٹوکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بین اسٹوکس کو بھی اس بارے میں پتہ ہے۔

    https://twitter.com/s57007270/status/1599970039259889670?s=20&t=C9oZI8_lYGYriJCW56EGqQ
    ایک اور صارف کا کہنا ہے کوئی پڑوسیوں سے بھی پوچھ لو کہ چائے کیسی تھی؟


    واضح رہے کہ’ٹی از فینٹاسٹک’ ایک ایسا جملہ ہے جسے بھارتی فضائیہ اور بھارتیوں سمیت دنیا بھر میں یاد رکھا گیا لیکن اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ بھارتی پائلٹ کو پاکستانی چائے پسند آئی بلکہ وہ سرپرائز ہے جو کہ پاک فضائیہ 27 فروری 2019 کو بھارت کو دیا تھا۔

    پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا تھا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا تھا۔

    بھارتی پائلٹ نے چائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک” جس کے بعد یہ جملہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا،انگلش…

  • ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کیخلاف جانوروں کےحقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پرتحقیقات

    ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کیخلاف جانوروں کےحقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پرتحقیقات

    امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کے خلاف جانوروں کے حقوق کی ممکنہ خلاف ورزی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: بلوم برگ کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز نے تحقیقات اور کمپنی کی کارروائیوں سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز حالیہ مہینوں میں امریکی محکمہ زراعت کے انسپکٹر جنرل نے وفاقی پراسیکیوٹر کی درخواست پر کیا تھا۔

    ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

    خبررساں ادارے کی رپورٹ میں اندرونی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ عملے کے اراکین کی جانب سے خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ کمپنی جانوروں پر ٹیسٹ میں جلد بازی کررہی ہے، جس سے وہ زیادہ تعداد میں ہلاک ہورہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 2018 سے اب تک کمپنی کے دماغی چپ نصب کرنے کے مختلف تجربات کے دوران بندروں اور بھیڑوں سمیت ڈیڑھ ہزار جانور ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس تعداد سے یہ تو طے نہیں ہوتا کہ کمپنی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے، مگر ایلون مسک کی جانب سے پیشرفت کے لیے دباؤ بڑھانے سے تجربات میں غلطیوں کا امکان بڑھ گیا ہے جس سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک نے ملازمین کو کہا ہے کہ اگر پیشرفت نہیں ہوئی تو کمپنی ناکام ہوجائے گی، جسے ملازمین نے کمپنی کی بندش کی دھمکی تصور کیا ہے۔

    کچھ عرصے پہلے ایلون مسک نے عملے کو ایک ای میل بھیج کر کہا تھا کہ کمپنی کی پیشرفت زیادہ اچھی نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اندرونی دستاویزات میں یہ تفصیل موجود ہے کہ کمپنی کے عملے نے کس طرح دماغی چپ کو جانوروں کے دماغ میں غلط جگہ نصب کردیا جس کے باعث انہیں مارنا پڑا۔

    ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط

    نیورالنک کے ایک حالیہ ایونٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ اس چپ کا انسانوں پر کلینیکل ٹرائل 6 ماہ کے اندر شروع ہوسکتا ہے کسی جانور پر ڈیوائس نصب کرنے سے قبل بھی ہم ہر طرح کی ٹیسٹنگ اور احتیاط کرتے ہیں۔

    مسک نے اپنے اسٹارٹ اپ کے لیےمنصوبوں کا انکشاف کیا ہے، پچھلے ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ نیورالنک ایسے امپلانٹس تیار کر رہا ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر فالج میں مبتلا کسی شخص میں حرکت بحال کر سکتا ہے، اور ایک آکولر امپلانٹ کا مقصد انسانی بصارت کوبہتر یا بحال کرنا ہےایونٹ کے دوران، مسک نےایک بندر کی ایک ویڈیو دکھائی جو اس کے سامنے موجود اسکرین پر "ٹیلی پیتھک طریقے سے ٹائپنگ” کر رہی تھی-

    موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

    پچھلے سال، مسک نے کہا کہ نیورالنک نے ایک بندر میں ایک وائرلیس امپلانٹ نصب کیا ہے جس سے وہ اپنے دماغ سے ویڈیو گیمز کھیل سکتا ہے۔

    جانوروں کے حقوق کے ایک گروپ کی شکایات کا سامنا کرنے کے بعد نیورالنک نے پہلے اس تنقید کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے بندروں کے ٹیسٹ کے مضامین کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے۔

  • کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک

    کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک

    کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پر آگرا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے حاد ثات رونما ہوئے۔

    برطانیہ میں شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی

    اس دوران ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرا اور قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9 افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے پیر کے روز مرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ پیوبلو ریکو، رسارالڈا میں ہونے والے سانحے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    نائجیریا : مسلح افراد کا مسجد پر حملہ،پیش امام زخمی ،19 نمازی اغوا

    پیٹرو نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جس کا دعویٰ اتوار کے لینڈ سلائیڈ نے کیا، اور مزید کہا کہ انہیں قومی حکومت کی طرف سے جامع حمایت حاصل ہو گی۔

    یہ اموات اس وقت ہوتی ہیں جب خطہ شدید موسم کا مقابلہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں لا نینا کے تیسرے سال، ایک ایسا موسمیاتی نمونہ ہے جس کے ذریعے بحر الکاہل میں ٹھنڈا پانی اینڈین پہاڑوں میں زیادہ بارش کا باعث بنتا ہے۔

    کولمبیا کے نیشنل یونٹ برائے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (یو این جی آر ڈی) نے اندازہ لگایا ہے کہ اگست 2021 اور اس سال کے وسط نومبر کے درمیان لا نینا سے متعلق ہنگامی صورتحال سے 271 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ تقریباً 743,337 کی متاثرہ آبادی میں سے 348 دیگر زخمی ہوئے۔

    جنوبی افریقا میں چرچ جانے والا قافلہ سیلاب میں بہہ گیا؛ 14 افراد ہلاک

  • اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

    میٹا نے انتباہ کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس میں ایک مجوزہ بل کی منظوری دی گئی تو فیس بک پر خبروں سے متعلق تمام مواد ہٹا دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے اس بل میں میڈیا اداروں کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور فیس بک سے مالی معاملات پر مذاکرات کو آسان بنایا جائے گا۔

    اس معاملے پر بریفنگ دینے والے ذرائع نے بتایا کہ قانون ساز صحافیوں کے مقابلہ اور تحفظ کے ایکٹ کو سالانہ دفاعی بل میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ مقامی نیوز انڈسٹری کی جدوجہد میں مدد مل سکے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کی جانب سےصحافیوں کےمقابلہ اورتحفظ کےایکٹ ( Journalism Competition and Preservation Act) کو سالانہ دفاعی بل کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ مقامی میڈیا انڈسٹری کو مدد فراہم کی جاسکے۔


    میٹا کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اگر یہ قانون منظور ہوا تو کمپنی کی جانب سے خبروں کو ہٹانے پر غور کیا جائے گا ہم میڈیا اداروں کو ٹریفک اور سبسکرپشنز بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں –

    انہوں نے مزید کہا کہ تجویز یہ تسلیم کرنے میں ناکام ہے کہ پبلشرز اور براڈکاسٹرز پلیٹ فارم پر مواد ڈالتے ہیں کیونکہ "اس سے ان کی نچلی لائن کو فائدہ ہوتا ہے –

    نیوز میڈیا الائنس، ایک تجارتی گروپ جو اخبارات کے پبلشرز کی نمائندگی کرتا ہے، کانگریس پر زور دے رہا ہے کہ وہ اس بل کو دفاعی بل میں شامل کرے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ مقامی کاغذات بگ ٹیک کے استعمال اور غلط استعمال کے مزید کئی سال برداشت نہیں کر سکتے، اور کارروائی کرنے کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔

    اسی طرح کے قانون کا اطلاق آسٹریلیا مارچ 2021 میں ہوا تھا جس کے بعد فیس بک نے نیوز فیڈ کو بند کردیا تھا مگر پھر اسے بحال کردیا تھا امریکی بل کے تحت گوگل یا فیس بک پر اگر کسی خبر پر کلک کیا جائے گا تو میڈیا اداروں کو اشتہاری آمدنی میں سے حصہ دینا ہوگا۔

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر…

  • بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

    بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

    بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکارپر مایوسی ہوئی ہے پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔

    یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا،انگلش کپتان

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھابلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

    بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی تاہم ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ پہلے اسکواڈ کے نام جبکہ ایک ہفتہ پہلے پاسپورٹ جمع کروائے گئے لیکن پاکستان بلائنڈ کرکٹ اسکواڈ کے آج بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

    سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ نے بھارت کو میزبانی اس شرط پر دی تھی کہ تمام ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے اس کی شرکت کو یقینی بنانا چاہیے۔

    ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس گزر گئے.

    باغی ٹی وی : عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی،معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔

    بھارتی ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ “میاں” ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

    عزیز میاں کی قوالیاں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں عزیز میاں نے وطن عزیز سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    انہوں نے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کرنے پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ وہ اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے جب کہ انہوں نے علامہ محمد اقبال اور قتیل شفائی کا کلام بھی انتہائی مہارت سے گایا۔

    عزیز میاں کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

    58 سال کی عمر میں عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور