Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کوئٹہ:عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    کوئٹہ:عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستارنےسینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

    اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا

    دوسری جانب اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔

    پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟

    اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا، شدید سردی میں بزرگ رہنماء کے خلاف پولیس کی کارروائی قابلِ مذمت ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اظہارِ رائے پر پابندی کی اس سے بُری مثال کہیں نہیں ملتی، عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا، اس کے برعکس تحریکِ انصاف کی ساری قیادت مقدمات کی زد میں ہے عمران خان کی کوششوں سے این آر او ٹو لینے والوں سے قوم کی جان چھوٹے گی۔

    وہ کون تھا..؟ راز کھل گئے، بھانڈا پھوٹ گیا

    واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، پسنی، ژوب اور حب سمیت مختلف علاقوں کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن کی بنیاد پر انہیںدو روز قبل بلوچستان پولیس نے گرفتارکیا-

    قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینےکی درخواست دائر کی تھی اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔

    ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

    سعودی عرب نے پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کردی

    دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔

    یاسمین راشد کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اعظم سواتی کی گرفتاری پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اعظم سواتی کے خاندان پر ظلم ہوا ہے جس کا از خود نوٹس لیا جائے۔

  • کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال

    کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال

    لاہور: سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہونے کے بعد کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک کو ٹرینوں کے لیے بحال کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن ٹریک میٹننس کے بعد شروع ہوگیا ہے اس سیکشن پر سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن بند ہونے سے اندرون سندھ سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    دوسری جانب، چین سے درآمد کی جانے والی پہلے مرحلے کی 46 نئی مسافر بوگیاں بھی لاہور اسٹیشن پہنچ گئیں۔ پاکستان نے چین کے ساتھ 149 میلن ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چین سے 230 مسافر بوگیاں درآمد کی جائیں گی۔

    پاکستان ریلوے رواں ماہ 15 دسمبر کو چین کی نئی بوگیوں پر مشتمل کراچی براستہ لاہور راولپنڈی ٹرین چلائے گی۔

    چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ اگست 2021 میں ہوا،230 کوچز چائنا سے لینے کا کنٹریکٹ ہوا، مستقبل میں ہم را مٹریل سے پاکستان میں بنائیں گے، یہ کوچز 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پہلی بار معذور افراد کے لیے اسپیشل وش رومز بنائے گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ جی ایم پاکستان ریلوے شاہد عزیز کا کہنا تھا کہ چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی، اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں۔

    5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

  • کراچی ائیرپورٹ پر مسافر سے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    کراچی ائیرپورٹ پر مسافر سے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکاروں نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپائی ہوئی پائی گئی جس کی اے ایس ایف کےعملےنے مہارت سے کھوج لگائی اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    اوکاڑہ : ڈکیتی کی خونی واردات ،نابینا محنت کش جاں بحق دو خواتین سمیت تین شدید زخمی ، ڈاکو فرار

    قبل ازیں اے این ایف نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سےفلائٹ نمبر کیو آر 0633 سے قطر جانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔۔

    ننکانہ صاحب : ریسکیو1122کی ایمبولینس ڈیلیوری، نومولود بچی کاجنم

    علاوہ ازیں اے این ایف حکام نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مردان کے رہائشی شخص کو گرفتار کیا تھا پشاورموٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کی کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی تھی-

    جھنگ: تھانہ میں آنے والے متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او

  • عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے، وہ اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کا اقتدار ختم ہو گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے، اتحادیوں نے عمران خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے بات چیت ضروری ہے، اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خدشات الیکشن کے لیے نہیں ، ان کے خدشات ضرور دور کریں گے۔

    گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم ریلیف اور ریسکیو کے عمل سے گزر گئے، ایسا نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، سیلاب متاثرین کے لیے عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی تھی اور پیسے جمع کیے تھے، وہ پیسے کہاں گئے کسی کو معلوم ہی نہیں۔

    شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط

  • 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

    5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

    کراچی: نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے۔

    باغی ٹی وی : خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں، واضح طور پر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتے ہیں۔


    چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


    نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور، 36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،2 2ہزار سے زائد متاثرہ بصارت اور ایک لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے حامل افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے۔

    ہر سال 3 دسمبر کو دنیابھر میں خصوصی افراد کاعالمی دن منایا جا تا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں 18سال تک کی عمر کے 60لاکھ سے زائد بچے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔جن میں ذہنی معذوری کا شکار بھی ہیں۔جن میں ذہنی معذوربچوں کی تعداد 30فیصد، نابینا پن کا شکار 20فیصد ،قوت سماعت سے محروم 10فیصد جبکہ جسمانی معذوری کا شکار 40فیصد ہیں۔

    بڑی تعداد کے حوالے سے صوبائی سطح پر سندھ میں سب سے ذیادہ 3.05فیصد اور پنجاب میں میں دوسرے نمبر پر2.23فیصد ہیں۔پاکستان میں سرکاری ونجی 744اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے کام کر رہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 237ہے-

  • ہم تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،روس

    ہم تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،روس

    روس نے یورپی ممالک کی جانب سے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے اقدامات کو مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک نے بھی روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا مغربی ممالک کے اتحاد نے فیصلہ کیا کہ اس سے زیادہ قیمت پر خریدنے والے ممالک کو اس خریداری سے روکنا ہوگا۔

    قیمت کی اس حد کو مقرر کرنے کا مقصد روس کو خام تیل کی خریداری سے حاصل ہونے والے منافع کو کم سے کم رکھنا ہےمغربی اتحادی ممالک سمجھتے ہیں کہ زیادہ قیمتوں سے روس کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور پیوٹن اس آمدنی کو یوکرین میں جارحیت پر استعمال کرتے ہیں –

    یورپی ممالک کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ میں روس کیلئے بنیادی مالی وسیلے کی حیثیت رکھنے والے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے اقدامات کے جواب میں روس نے بیان جاری کیا ہے کہ روس اپنے تیل کی قیمت کی حد مقرر کیے جانے کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا، معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب جواب دیا جائے گا۔

    روسی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمیتری پاسکوف نے کہا ہے کہ روس نے جی سیون، یورپین یونین اور آسٹریلیا کی جانب سے پرائس کیپ کے اعلان کا بھرپور جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔

    روسی تیل کی قیمت کی حد مقررکرکے پوٹن کے جنگی عزائم کو روکیں گے:امریکا

    دمیتری پاسکوف نے کہا ہے کہ ہم روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، روس کی جانب سے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اس اعلان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویانا کی عالمی تنظیم کیلئے روسی سفیر میخائیل الینوف کی جانب سے ایک بار پھر روسی موقف کو دہرایا گیا ہے کہ روس اپنے تیل پر قیمت کی حد کی پابندی لاگو کرنے والے ممالک کو تیل کی فروخت معطل کر دے گا آئندہ سال کے آغاز سے یورپ کو روسی تیل کے بغیر جینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ روسی سمندری خام تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز رواں برس ستمبر میں صنعتی ممالک کے G7 گروپ کے اجلاس میں رکھی گئی تھی۔ اس گروپ میں بڑے صنعتی ممالک امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین شامل ہیں۔

    تاہم اب پیر کے روز سے اس قیمت کو نافذ العمل کردیا جائے گا جس کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذکرات کی میز پر آجائے۔

    یورپی یونین کےبعد جی سیون ممالک اورآسٹریلیا کا بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی…

  • گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 900 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صرف 11 ماہ میں بچوں کے اغوا کی 931 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 898 بچے بازیاب کیے جا چکے ہیں جبکہ 33 کی تلاش جاری ہے 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

    صرف ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 37 بچے بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تاحال بازیاب نہ ہونے والے 33 بچوں کی بازیابی کیلئے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ بچے گھر سے ناراض ہو کر جائیں یا لاپتہ ہوجائیں لیکن مقدمات اغوا کی دفعات کے تحت ہی درج کئے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    کچھ کیسز میں میاں بیوی کے جھگڑوں کی وجہ سے بھی بچے دونوں میں سے کسی ایک کو نہیں ملتے اور کئی معاملات میں شوہر بچوں کو بیرون ملک لے جا چکے ہیں۔

    ٹھٹھہ: شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج ،پولیس خاموش تماشائی

  • کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے

    کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے

    کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پرو گرام، شو اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآئے گا۔


    آج کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوگی، شہر بھر سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔


    ویست پر کلب رجسٹرڈ کی پوری ٹیم کی جانب سے ہفتے کے روز سندھ سے ملاقات کے عنوان سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ادیب دانشور ،صحافی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سندھ کی ثقافت بہت وسیع ہے، ہمیں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرنے ہوں گے-

    سندھ کلچرل ڈے,سندھی ٹوپی اور اجرک کے سٹال سج گئے

    ایم این اے آفتاب جھانگیر۔ اصغر پاتنی صدر ویسٹ پریس کلب۔ نائب صدر عبدالوہاب پہوڑ جنرل سیکرٹری عبدالعلیم میمن۔ نذیر بہار وادھو ثناء اللہ کاکڑ۔ محمد علی , محسن راجپر اقبال خاصخیلی محمود پاتنی غلام مصطفی پاتنی۔ ذوالفقار صدیقی اور دیگر کی جانب سے سندھ سے ملاقات کے عنوان سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب جھانگیر۔ پی ٹی آئی رہنما بشیر سوڈھر۔

    مقصود بھائی طارق بھائی گلشن سید ٹینٹ سٹی سید احمد علی شاہ کاظمی کی روح۔ چچا لیاقت بلیدی۔ حاجی جان گل مری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ڈائریکٹر عابدہ رحمانی۔ ایس ایچ او گلشن معمار امین قریشی۔ نہال خان عباسی انڈس ویلج کے صدر علی غلام بھنبھڑو۔صحافی ماجد سائمن۔ قمر نواب کندھارا۔ شفقت نوناری علی محمد بھٹو شاہد عباسی امام بخش مگسی عوامی پریس کلب ملیر کے صدر سامی میمن اور ان کے ساتھی۔ میر علی گوہر بلوچ ، فاروق بھنگوار گڈاپ پریس کلب ، نیشنل پریس کلب کے صدر نبی بخش خاصخیلی۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    اعجاز چانڈیو عبدالجبار چانڈیو۔ منصور چانڈیو۔ سعید بھٹو۔ سلمان گبول۔ حبیب اللہ پاتنی ممتاز قادری ۔ علاقہ مکینوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ فنکاروں نے سندھی موسیقی سے بیٹھے لوگوں کو گانے پر جھوم اٹھے ۔ جبکہ سندھ کے بہترین ڈانسر سکندر صنم نے بھی ایونٹ میں بہترین ڈانس کا مظاہرہ کیا تھا-

  • یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے،روس

    یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے،روس

    روس نے دھمکی دی ہے کہ یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کے اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ سمندری روسی خام تیل کے ایک بیرل کی زیادہ سے زیادہ قیمت $60 ہونی چاہیئے اور اس سے زیادہ قیمت پر خریدنے والے ممالک کو اس خریداری سے روکنا ہوگا۔

    قیمت کی اس حد کو مقرر کرنے کا مقصد روس کو خام تیل کی خریداری سے حاصل ہونے والے منافع کو کم سے کم رکھنا ہےمغربی اتحادی ممالک سمجھتے ہیں کہ زیادہ قیمتوں سے روس کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور پیوٹن اس آمدنی کو یوکرین میں جارحیت پر استعمال کرتے ہیں –

    روسی سمندری خام تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز رواں برس ستمبر میں صنعتی ممالک کے G7 گروپ کے اجلاس میں رکھی گئی تھی۔ اس گروپ میں بڑے صنعتی ممالک امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین شامل ہیں۔

    تاہم اب پیر کے روز سے اس قیمت کو نافذ العمل کردیا جائے گا جس کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذکرات کی میز پر آجائے۔

    امریکہ جو کہ آزادی اظہار رائے علمبرداربھی اور پامالی کا ذمہ دار بھی

    ادھر روس نے گی بیرل خام تیل کی خریداری کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد مقرر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس قیمت کو نافذ کرنے والے ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب یوکرین کا کہنا کہ مغرب ممالک کی تجویز کردہ روسی تیل کی خریداری کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 ڈالر نہیں بلکہ اس کی نصف ہونی چاہیئے تھی جس سے روس کی معیشت کو دھچکہ پہنچایا جا سکتا تھا۔

    مغربی ممالک کے اتحادیوں کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ وہ ان ٹینکرز کی انشورنس سے انکار کر دیں گے جو اس مقرر کردہ حد سے زیادہ قیمت پر خریدنے والے ممالک کو تیل کی سپلائی پر مامور ہوں گے۔

    اس پر سینئر روسی سیاست دان لیونیڈ سلٹسکی نے ٹاس نیوز سے گفتگو میں دھمکی دی ہے کہ یورپی یونین قیمتوں کی حد کو مقرر کرکے اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    خیال رہے کہ وہ ممالک جو G7 کی قیادت والی پالیسی پردستخط کرتے ہیں انہیں صرف سمندر کے راستے منتقل ہونے والے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی اجازت ہوگی تاہم قیمت کی حد زیادہ سے زیادہ 60 ڈالر فی بیرل سے کم یا اس سے کم ہونی چاہیئے۔

    زیادتی کا شکارخاتون نے انصاف نہ ملنے پرعدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی اتحاد کے روس کے خلاف ان اقدامات سے جزوی فرق پڑے گا کیوں کہ بھارت اور چین جیسی بڑی منڈیاں روس سے تیل خرید رہی ہیں اور جی-7 کے دستخط کنندہ ہونے کی وجہ سے وہ اس پابندی کی زد میں بھی نہیں ہیں۔

  • دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا

    دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا

    فرانسیسی بادشاہت کے دور میں پیدا ہونے والا کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا معمر ترین ’جوناتھن‘ نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نیپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا جس کی دور دراز جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا پر کم و بیش 190 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

    اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

    رپورٹ کے مطابق دنیا کا معمر ترین کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کی سالگرہ تقریبات منائی جارہی ہے جس میں خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔

    جوناتھن کی سالگرہ تقریب کل یعنی 4 دسمبرکو اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے ’سالگرہ کیک‘ کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہنا ہے کہ وہ خاص طور پرگاجر، لیٹش، ککڑی، سیب اور ناشپاتی کھاتا ہےاپنی لمبی عمر کے باوجود وہ ایما نامی مادہ کچھوے کا بھی ساتھی ہے جو محض 50 برس کی ہیں۔

    سابق گورنر لیزا فلپس نے کہا کہ جوناتھن کو دنیا کے قدیم ترین زمینی جانور کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا خطاب دیا گیا ہے اور اس ماہ اب تک کا سب سے معمر ترین کچھوا بھی قرار دیا گیا۔

    انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی

    جوناتھن کی خاص دیکھ بھال کرنے والے ایک ریٹائرڈ ویٹرنری اہلکار جو ہولنس نے کہا کہ جب آپ سوچیں کہ اس کی پیدائش 1832 میں ہوئی تھی تو یہ ضرور خیال آتا ہے کہ دنیا میں کتنی تبدیلیاں آئی ہوں گی اس دوران عالمی جنگیں، برطانوی سلطنت کا عروج و زوال، کئی گورنر، بادشاہ اور ملکہ رہ چکے ہوں گے اور یہ بہت غیر معمولی پہلو ہے،کہا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہواجس کو 50 برس بعد برطانیہ لایا گیا تھا-

    جنوبی بحر اوقیانوس کا سینٹ ہیلینا وہ علاقہ ہے جہاں شکست خوردہ فرانسیسی شہنشاہ نیپولین بونا پارٹ 1821 میں جلاوطنی کی حالت میں ہلاک ہوئے تھے۔

    سوچا جاتا تھا کہ وہ 1832 کے آس پاس پیدا ہوا تھا، جوناتھن کو سر ولیم گرے ولسن جو بعد میں گورنر بنے کو تحفے میں دیا گیا تھا وہ 1882 میں سیشلز سے سینٹ ہیلینا پہنچے۔ اس کے بعد کی دہائیوں میں مزید 31 گورنر آئے اور چلے گئے۔

    سینٹ ہیلینا کے سیاحت کے سربراہ میٹ جوشوا کے مطابق، سچ میں، جوناتھن کی عمر 200 سال بھی ہو سکتی ہے کیونکہ کوئی بھی اس کی صحیح عمر نہیں جانتا ہے۔

    انہوں نے سی این این کو بتایا جوناتھن اصل میں 200 سال کا ہو سکتا ہے کیونکہ جزیرے پر اس کی آمد کے بارے میں معلومات درست نہیں ہیں اور اس کی پیدائش کا کوئی حقیقی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق

    اس کی عمر کا مزید ثبوت اس وقت سامنے آیا جب 1882 اور 1886 کے درمیان لی گئی ایک پرانی تصویر کا پردہ فاش ہوا۔ اس میں، ایک مکمل بالغ جوناتھن کو سینٹ ہیلینا کے گورنر کی رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس کے باغ میں دیکھا جا سکتا ہے،جہاں اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا ہے۔

    پچھلا سب سے پرانا چیلونین توئی ملیلا تھا، ایک ریڈی ایٹڈ کچھوا جس کی عمر کم از کم 188 تھی۔ برطانوی ایکسپلورر کیپٹن جیمز کک نے 1777 میں ٹونگا کے شاہی خاندان کو پیش کیا تھا، توئی ملیلا کا انتقال 1965 میں ہوا۔

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟