Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    ضلع کچہری کی عدالت میں پیش ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

    پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی جبکہ وکلا نے سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی بھی استدعا کی عدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ تمام ملزمان کو ایک ایک کر کے لائیں-

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ملزم افضل کا 24 مارچ کا قطر کا ویزہ لگا ہوا تھا، ملزم افضل بائیکیا پر اپنے گھر جا رہا تھا جسے پولیس نے راستے سے گرفتار کر لیا، پولیس نے ہوٹلوں سے دکانوں سے جاکر لوگوں کو اٹھایا ہے۔

    آسٹریلیا :دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگیں

    پی ٹی آئی وکلا نے ملزم افضل کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم کا مستقبل خراب ہو جائے اس کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں عمران خان کے آنے سے قبل پولیس نے گرفتاریاں کیں اور پولیس نے تمام گرفتار کارکنوں کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میرا اختیار نہیں کہ اس کیس میں کسی کو بری کر سکوں کیونکہ اس میں دہشتگردی کی دفعہ لگی ہے،صرف اس لیےکیس سن رہاہوں کہ یہ گرفتار ہیں، پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائےگئے-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ ملزم محمد افضل ایک گھر میں کام کرتا تھا جو اب باہر جا رہا ہے، ملزم محمد افضل بائیکیا پر اپنے گھر جارہا تھا کہ پولیس نے اس کو اور بائیکیا ڈارئیور کو ماراعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، ٹی وی پر دیکھا کہ پولیس نے کہا کہ جی 11 والی طرف جانے سے گریز کریں۔ زخمی ملزمان کی جانب سے عدالت میں زخم دکھائے گئے۔

    پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلےگا؟ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے عدالت کو دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے۔

    پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم دے دیا عدالت نے پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانےکا حکم بھی دیا۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

  • عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب

    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب

    لاہور: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پر دہشت گرد بن چکا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں وزرا اورمعاونین خصوصی نے ملاقاتیں کیں جس میں ملکی معاشی صورتحال، پیٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشا کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینےسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو خوشخبری دوں گی کہ وزیراعظم رمضان میں غریبوں کو آٹے کی مفت تقسیم پنجاب کے بعد گلگت، سندھ اور کے پی میں بھی شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کا معاشی گند صاف کررہی ہے، اس شخص نے چار سالہ سیاسی دہشت گردی کرتے ہوئے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا اور گرفتار کرکے ہسپتالوں میں گھسیٹا، ملک کی معیشت تباہ ہوئی، منہ سے چینی چھین لی، گیس بجلی اور دوائی مہنگی ہوئیجو عمران خان کہتا تھا وہ سب غلط تھا، عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹ تھے-

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کا نعرہ جھوٹ تھا، نوے روز معیشت ٹھیک کا دعویٰ جھوٹ تھا عمران خان کہتے تھے عدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوگئے تو کیا قتل ہوگئے؟ اگر گرفتار کرکے قتل کرنے کا منصوبہ تھا قتل نہیں ہوئے جب عدالت بلایا جائے تو غنڈہ اور اسلحہ لے کر جائے گ وہی ہوا عدالتی احکامات پر عمل درآمد پر پولیس نے کوشش کی جس پر دہشت گرد نے پلان کرکے دہشت گردی کروائی۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

  • پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل ایٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل خود مختار پینل نے کیا ہے۔

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟


    اعلامیے کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

  • سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی

    کورونا وائرس کے حوالے سے سائنسدان ابھی تک جاننے کی تگ و دو میں ہیں کہ آخر یہ بیماری کس طرح کیسے اور کہاں سے پھیلی،اب تک اس حوالے سے سائدسدانوں نے دو خیالات کا اظہار کیا تھا ایک تو یہ تھا کہ کسی لیبارٹری سے وائرس لیک ہوا اور دوسرا یہ کہ کسی جنگلی جانور سے یہ انسانوں میں منتقل ہوا۔

    باغی ٹی وی : سائنسدانوں کا شروع سے ماننا ہےکہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی وائلڈ لائف مارکیٹ سےکسی جانورکےذریعے انسانوں میں منتقل ہوکر پھیلنا شروع ہوا مگر اب تک اس کا ثبوت نہیں مل سکا تھا۔

    مگر اب سائنسدانوں کی بین الاقوامی ٹیم نے اب اس وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی ہے ان سائنسدانوں نے ووہان کی اس مارکیٹ میں موجود جانوروں کےجینیاتی نمونوں کےڈیٹاکا تجزیہ کیا اور ان کےخیال میں جو جانوراس عالمی وبا کوپھیلانےوالے وائرس کا باعث بنا وہ ریکون ڈوگ نامی ایک ممالیہ جاندار ہے۔

    سائنس دانوں نے ووہان، چین کی مارکیٹ سے نئے جینیاتی شواہد دریافت کیے ہیں، جہاں 2019 کے آخر میں کوویڈ کےکیسز پہلی بار کلسٹر ہوئے تھے۔ ان نتائج سے SARS-CoV-2 کے جانوروں کی اصل میں مدد ملتی ہے، یہ وائرس جو کوویڈ کا سبب بنتا ہے۔ انہیں اس ہفتے کے شروع میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے بلائے گئے ایک مشاورتی گروپ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

    وائرل آر این اے پر مشتمل نمونے، جو 2020 کے اوائل میں ہوانان سمندری غذا کی ہول سیل مارکیٹ میں جمع کیے گئے تھے، ان میں ایک قسم کا جانور کتوں کا جینیاتی مواد بھی شامل تھا، جو بظاہر بازار میں فروخت ہونے والی لومڑی کی طرح کی کینیڈ کے ساتھ ساتھ دوسرے جانوروں پر مشتمل تھا۔ جینیاتی مواد مارکیٹ کے انہی علاقوں سے آیا جہاں SARS-CoV-2 پایا گیا تھا-

    اس مارکیٹ کو وائرس کے پھیلاؤ کے بعد یکم جنوری 2020 کو بند کر دیا گیا تھا اور وہاں موجود جانوروں کے جینیاتی نمونے اس بندش کے 2 ماہ بعد اکٹھے کیے گئے تھے اس ڈیٹا کو گزشتہ سال چینی سائنسدانوں نے عالمی ڈیٹابیس کے لیے جاری کیا تھا۔

    تحقیقی ٹیم نے اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ریکون ڈوگ کے نمونوں میں کوویڈ 19 کی تصدیق کیدیگر ممالیہ جاندار جیسے civets کے نمونوں میں بھی کورونا وائرس کو دریافت کیا گیا اس دریافت سے یہ ٹھوس طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ ریکون ڈوگ کی وجہ سے کووڈ کی وبا متحرک ہوئی مگر محققین کا ماننا ہے کہ زیادہ امکان اسی بات کا ہے۔

    سائنسدانوں نے اپنی تحقیقی کام کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے سامنے پیش کیا ہے اس تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسدانوں نے بتایا کہ اس ڈیٹا سے ووہان کی مارکیٹ سے وائرس کے آغاز کے خیال کو تقویت ملتی ہےانہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ چینی سائنسدانوں نے اس جینیاتی ڈیٹا کو پہلے جاری کیوں نہیں کیا۔

    سائنسدانوں کے مطابق وہ اس دریافت پر ایک رپورٹ مرتب کر رہے ہیں جس کو جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ریکون ڈوگ میں وائرس کی موجودگی سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

    عالمی ادارہ صحت نے اس دریافت پر کہا ہے کہ اس سے وبا کے آغاز کے حوالے ٹھوس جواب تو نہیں ملتا مگر یہ ڈیٹا بہت اہم ہے، کیونکہ اس سے ہم جواب کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    فرانسیسی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ کی ایک ارتقائی ماہر حیاتیات فلورنس ڈیبارے نے وائرس کے جینیاتی سلسلے دریافت کیے جنہیں چین میں محققین نے جن کی سربراہی چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سابق سربراہ جارج گاؤ کر رہے تھےنے ایک عوامی جینومک ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کیا تھا۔

  • انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    لاہور: پی ایس ایل 7 اور 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنے شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں موجود تھیں میچ کے دوران کیمرا بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو فوکس کرتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور ٹوئٹس میں اپنی رائے کااظہار کیا-

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل …


    جبکہ حقیقت میں میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعد کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سےگفتگو کر رہے تھے جب کہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔
    https://twitter.com/BashirTuMraYrNi/status/1637311220838543362?s=20
    اس کے علاوہ شاہین نے انشا کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی،ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

  • غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پرزور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگرسلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

    سنجے لیلا بھنسالی انشاء اللہ بنائیں گے ، اس بار سلمان خان اور عالیہ ہوں …

    خیال رہے کہ لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ہے اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔

    سلمان خان معافی مانگے ورنہ …. لارنس بشنوئی کی ایک اور دھمکی

    لارنس بشنوئی یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

  • شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں بھارتی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹو گراف دے کر سب کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی: دوحا میں انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …


    میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی سابق کرکٹرکو بھارتی مداح کو بھارتی پرچم اور ایک شرٹ پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    شاہد آفریدی کی اس وائرل ویڈیو کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

    واضح رہے کہ قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ کو85 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپل تھرنگا 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 38، اصغر افغان 34، دلشان 27، تھیسارا پریرا 24 جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    انڈیا مہاراجہ کی جانب سے اسٹوارٹ بنی اور پرگیان اوجھا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ نے پہلی وکٹ 47 کے اسکور پر گنوائی جبکہ کپتان گوتم گھمبیر 32 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے اور انکے علاوہ کوئی بھی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں روبن اتھاپا 15، محمد کیف 14، سریش رائنا 18، یوسف پٹھان 9، عرفان پٹھان 3، اشوک دندا اور پرگیان اوجھا 2، 2 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر، عبدالرزاق، محمد حفیظ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں 5 میچز میں محض ایک فتح سمیٹ سکی جبکہ چار میچز میں انہیں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

  • بھارتی طیارہ گر کر تباہ خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

    بھارتی طیارہ گر کر تباہ خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طیارہ گر جر تباہ ہو گیا طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے پہاڑی علاقے میں ہفتہ کو ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی، جس سے گجرات کی ایک 19 سالہ خاتون ٹرینی پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘‘ کے طیارہ کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    اکیڈمی کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کے ایک گاؤں بغلات کی تھی ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا۔ ایک پہاڑ پر طیارہ کا ملبہ مل گیا جب کہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    بالاگھاٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے کہا کہ لانجی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے مقام سے دو بری طرح سے جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں حادثے کی جگہ کے قریب بالاگھاٹ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانجی اور کرن پور علاقوں کی پہاڑیوں پر ایک جلی ہوئی لاش ملی-

    پولیس کے مطابق طیارہ حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم سامنےآئی ہےایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ 20 سالہ وریکشنکا اوردوسری 25 سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

  • آسٹریلیا :دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگیں

    آسٹریلیا :دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگیں

    آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگی۔

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ” کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے میننڈی میں دریائے ڈارلنگ باکا میں لاکھوں مردہ مچھلیاں دریا کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئیں، جس نے لوگوں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    جمعہ کے روز، نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے کہا کہ "لاکھوں” مچھلیاں میننڈی کے چھوٹے سے قصبے کے قریب دریائے ڈارلنگ میں مر گئی ہیں، یہ واقعہ 2018 اور 2019 میں اسی علاقے میں مچھلیوں کی موت کے بعد ہے جہاں پانی کے خراب بہاؤ، پانی کے خراب معیار اور درجہ حرارت میں اچانک تبدیلیوں سے دس لاکھ تک مچھلیاں مر گئیں۔

    مینیندی کے رہائشی گریم میک کریب نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ واقعی خوفناک ہے، جہاں تک آپ دیکھ سکتے ہیں وہاں مردہ مچھلیاں ہیں "یہ سمجھنا غیر حقیقی ہے، اس سال مچھلیوں کی ہلاکتیں پچھلی مچھلیوں سے بدتر دکھائی دیتی ہیں ماحولیاتی اثرات ناقابل فہم ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ جیسے ہی صبح نیند سے اٹھے تو ان کے سامنے پورا دریا مردہ مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا اور دریا کی سطح پر 30 کلومیٹر تک صرف مردہ مچھلیاں ہی نظر آرہی تھیں۔

    ریاستی حکام کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی موت کا سبب دریائے باکا پر بڑھتی ہوئی ہیٹ ویو کے اثرات کا نتیجہ ہے، ہیٹ ویو سے سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اس سے بڑے سیلابوں جیسے صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

    آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

    حکام کے مطابق ہیٹ ویو نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ اب ایک معمول بنتی جا رہی ہے، اور انسانوں کے پیدا کردہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بعد اس کا دورانیہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ صنعتی دور کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو چکا ہے اور اگر دنیا بھر کی حکومت نے گیسوں کے اخراج پر روک نہ لگائی تو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

    ریاستی حکومت کے مطابق، حالیہ سیلاب کے بعد دریا میں بونی ہیرنگ اور کارپ جیسی مچھلیوں کی آبادی میں اضافہ ہوا تھا، لیکن اب سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں مر رہی ہیں-

    برطانیہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی

    ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مچھلیوں کی موت کا تعلق پانی میں آکسیجن کی کم سطح (ہائپوکسیا) سے ہے کیونکہ سیلاب کا پانی کم ہو رہا ہے خطے میں موجودہ گرم موسم بھی ہائپوکسیا کو بڑھا رہا ہے، کیونکہ گرم پانی میں ٹھنڈے پانی سے کم آکسیجن ہوتی ہے، اور مچھلیوں کو گرم درجہ حرارت میں زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سڈنی کے مغرب میں تقریباً 12 گھنٹے کی مسافت پر مینینڈ ی میں پچھلی مچھلیوں کی ہلاکت کا الزام طویل خشک سالی کی وجہ سے دریا میں پانی کی کمی اور 40 کلومیٹر (24 میل) سے زیادہ پھیلا ہوا زہریلا ایلگل بلوم قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دریائے ڈارلنگ باکا میں گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ مردہ مچھلیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے مقامی حکام کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اس معاملے پر مزید کام کیا جائے گا تاکہ مچھلیوں کے مرنے کے اصل اسباب معلوم کیے جا سکیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلوی حکومت کی جانب سے 2012 میں دریا کو خشکی سے بچانے اور اس کی فطری بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے 13 ارب آسٹریلین ڈالرز کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا-

  • عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد:عمران خان سمیت دیگر 17پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    باغی ٹی وی: جوڈیشیل کمپلیکس اسلام آباد والے سانحے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی، اسد قیصر، فرخ حبیب، اسد عمر، عمر ایوب، جمشید مغل، علی امین گنڈا پور، احسان خان نیازی، محمد عاصم اور شبلی فراز بھی نامزد ہیں۔

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا –

    مقدمےمیں لکھا گیاکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں سے 8اینٹی رائٹ کٹس بھی چھین کرلےگئے مظاہرین نےپارکنگ ایریا میں کھڑی دو سرکاری گاڑیاں اور 7موٹرسائیکل جلائیں،مظاہرین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 16 گاڑیاں اورچارموٹر سائیکل ڈنڈوں اورپتھروں سےتوڑی مقدمے میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان