Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • موٹر وے ایم 6 کی تعمیر میں کرپشن،ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی

    موٹر وے ایم 6 کی تعمیر میں کرپشن،ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی

    موٹروے M-6 کی تعمیر کیلئے فنڈز میں خردبرد کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انکوائری شروع کردی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سندھ نے ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کو خط میں ملوث افراد کے نام صوبائی قومی شناختی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    نوشہروفیروز موٹروے فنڈزکرپشن: ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار

    ایف آئی اے سندھ کے مطابق M-6 موٹروے کی تعمیر کے فنڈز میں خرد برد کے معاملے میں ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم، ڈی سی مٹیاری عدنان رشید ،اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری اور سندھ بینک کے برانچ مینجر میر محمد سہاگ کا نام بھی شامل ہے۔

    ایف آئی اے سندھ نے امیگریشن اسلام آباد کو خط لکھا ہے کہ ملزمان کو فرار سے روکنے کیلئے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہےکہ ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں ایف آئی اے کے مطابق تاشفین عالم 19 نومبرکو دبئی روانہ ہوئے، تاشفین عالم دبئی سے غیر ملکی پرواز میں آزر بائیجان چلےگئے۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے تھے، جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خردبرد کا الزام ہے ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم 4 دن سے مفرور تھے جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جوکہ موٹروےکی زمینوں کی خریداری کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کررہی ہے۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

  • ضرورت سے زائد سختی بچوں میں شدید ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق

    ضرورت سے زائد سختی بچوں میں شدید ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق

    ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگر بچوں پر ضرورت سے زائد سختی کی جائے تو ان کا ڈی این اے متاثر ہوتا ہے جس سے وہ لڑکپن اور جوانی میں ڈپریشن کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :یہ تحقیق اب جرمنی کی یونیورسٹی آف میونسٹر کی پروفیسر ایولِن وان ایشے نے کی ہے جو تحقیق کے وقت بیلجیئم کی جامعہ لیوون سے وابستہ تھیں اس کی تفصیل یورپی کالج آف نیوروسائیکولوجی فارماکولوجی کی کانفرنس میں پیش کی گئی ہیں۔

    ڈپریشن کا علاج اب مشروم کے ذریعے کیا جا سکے گا

    پروفیسر ایولِن وان ایشے نے کہا کہ بچوں کو مارنے اور ان پر چیخنے چلانے کا عمل جین پڑھنے کے قدرتی عمل کو متاثر کرسکتا ہے اور یوں بچے کی مجموعی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

    مطالعے میں 21 نوعمر لڑکے اور لڑکیوں کو لیا گیا جنہیں والدین نے بہترین ماحول میں پروان چڑھایا تھا اور نرمی سے تربیت کی تھی پھر 23 لڑکے لڑکیوں سےان کا موازنہ کیا گیاجو اسی عمر کے تھے اور بچپن میں والدین کی پٹائی، سختی اور بے رخی جھیل چکے تھے۔ ان کی اوسط عمر 12 سے 16 برس تھی۔

    وزن کم کرنے میں شام کی ورش زیادہ مؤثر. تحقیق

    پھرماہرین نے شامل تمام افراد کا ڈی این اے پرکھا جس میں ڈی این اے کےساڑھے چار لاکھ مقامات پر میتھائیلیشن کا جائزہ لیا گیا میتھائلیشن ایک قدرتی عمل ہے جس میں کیمیائی اجزا کےچھوٹے ٹکڑے ڈی این اے سے منسلک ہوجاتے ہیں اوران کی ہدایات پر اثراندازہوتے ہیں اگر یہ عمل بڑھ جائے تو انسان ڈپریشن کا شکار ہوسکتا ہے۔

    اب جن بچوں کی تربیت سخت ترین ماحول میں ہوئی تھی ان کے ڈی این اے میں تبدیلی کی شرح بلند تھی اور جائزے کے بعد اس کے آثار ان کی نفسیات میں بھی دیکھے گئے۔

    تحقیق میں بتایا کہ والدین کی سختی اور ڈانٹ ڈپٹ سے بچوں میں ایپی جنیٹکس تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اورحیاتیاتی طور پر ان میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہےالبتہ اس کے اثرات بلوغت میں ہی نمودارہوناشروع ہوجاتے ہیں۔ اس کا منفی اثرختم کرنےکےلیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کی تربیت احساسِ تحفظ اور محبت کے ساتھ کی جائے تاکہ ان کی شخصیت متوازن ہوسکے۔

    کینسرکی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا زیادہ مؤثر طریقہ دریافت

  • زیادہ چکنائی والی غذا شدید جسمانی دائمی درد کو جنم دیتی ہے،تحقیق

    زیادہ چکنائی والی غذا شدید جسمانی دائمی درد کو جنم دیتی ہے،تحقیق

    خوراک صحت کا ایک اہم جزو ہے محققین مسلسل نئے اعداد و شمار سے پردہ اٹھا رہے ہیں کہ غذا کس طرح جسم کو متاثر کرتی ہے اور کس طرح زیادہ چکنائی والی غذا درد اور اشتعال انگیز ردعمل میں حصہ ڈالتی ہے۔

    باغی ٹی وی : جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کی کھوج کی گئی ہے کہ کس طرح زیادہ چکنائی والی غذا درد کےردعمل کوغیر تکلیف دہ محرکات کی طرف راغب کرتی ہےمطالعہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہےکہ زیادہ چکنائی والی خوراک دردناک محرکات کے لیے درد کے ردعمل کو جنم دے سکتی ہے، ایسا ہی اثر جو موٹاپا یا ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟

    تحقیق میں ماہرین نےکہا کہ بھلے ہی آپ موٹاپے کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی ذیابیطس کے شکار ہیں اور نہ کسی زخم نے آپ نے جینا حرام کیا ہوا ہے۔ اس کے باوجود آپ ایک ایسے نامعلوم دائمی درد سے ہلکان ہوسکتے ہیں جس کی وجہ ’’چکنائی سے بھرپور غذا کی زیادتی‘‘ ہے۔

    یونیورسٹی آف ٹیکساس میں محققین کی جانب سے چوہوں پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ تھوڑے عرصے کے لیے زیادہ چکنائی والی غذا کے استعمال کا ممکنہ طور پر موٹاپے یا ذیابیطس یا کسی زخم کے بغیر تکلیف کے احساس سے تعلق ہوسکتا ہے۔

    چوہوں کے دو گروہوں کو آٹھ ہفتوں تک دی جانے والی مختلف غذا کے اثرات موازنہ کیا گیا۔ ایک گروپ کو معمول کے مطابق غذا دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو زیادہ چکنائی والی غذا اس طریقے سے دی گئی کہ اس کے نتیجے میں چوہوں میں موٹاپے یا بلڈ شوگر (جو ڈائیبیٹک نیوروپیتھی اور دیگر اقسام کی تکالیف کا سبب ہوسکتے ہیں) کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا۔

    محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ چکنائی سے بھرپور غذا کے سبب ایک اعصابی تبدیلی جو تکلیف کے شدید ہونے سے دائمی ہونے تک کی منتقلی کو واضح کرتی ہے، رُونما ہوئی اور ایلوڈائنا سامنے آئی۔ ایلوڈائنا کی کیفیت میں مبتلا افراد کو ہلکا سا چھونے سے بھی شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

    ڈپریشن کا علاج اب مشروم کے ذریعے کیا جا سکے گا

    تحقیق کے ایک مصنف ڈاکٹر مائیکل برٹن کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ تکلیف کے لیے لازمی نہیں کہ موٹاپا، ذیا بیطس، پیتھالوجی یا کوئی زخم ہو۔ تھوڑے وقت کے لیے چکنائی سے بھرپور غذا کا کھایا جانا کافی ہے۔ ایسی غذا جو امریکا میں تقریباً سب ہی کھاتے ہیں۔

    تحقیق میں موٹاپے اور ذیا بیطس میں مبتلا چوہوں کا موازنہ ان چوہوں کے ساتھ کیا گیا جن کی غذاؤں میں تبدیلی لائی گئی تھی۔

    مغربی ممالک کی غذائیں چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں جو نتیجتاً موٹاپے، ذیا بیطس اور ان سے متعلقہ کیفیات کا سبب بنتی ہیں۔ وہ افراد جو زیادہ مقدار میں مکھن، پنیر اور گوشت(بیف، مٹن وغیرہ) کھاتے ہیں ان کے خون میں فری فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے۔

    وزن کم کرنے میں شام کی ورش زیادہ مؤثر. تحقیق

  • کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فضائی کارروائی تک محدود نہیں رہے گا،ترک صدر

    کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فضائی کارروائی تک محدود نہیں رہے گا،ترک صدر

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے سپاہی ٹینکوں کے ساتھ کرد جنگجوؤں پر یلغار کریں گے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبررساں دارے کے مطابق ترک صدر نےمنگل کے روز کہا کہ ان کے ملک کی زمینی افواج شام میں کرد جنگجووں کو نشانہ بنائیں گی۔

    اردوان نے شمال مشرقی ترکیہ میں اس بارے میں کہا کہ ہم چند دنوں سے دہشت گردوں کواپنے جہازوں کے ذریعے دیکھ رہے رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو ہم دہشت گردوں کواب اپنے سپاہیوں اور ٹینکوں سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    ترک صدر اس سے پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ کرد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن فضائی کارروائی تک محدود نہیں رہے گااس آپریشن میں زمینی افواج کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے پیرکے روز کردوں کی اس مسلح ملیشیا نے کارروائی کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا، یہ ترک فضائیہ کی بمباری کے بعد کیا گیا، اس سے پہلے ایک ہفتہ قبل استنبول میں بم دھماکے کیے گئے تھے۔

    سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کا بیان سامنے آ گیا

    دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم ترک وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ترکیہ کی کارروائیوں سے داعش کے خلاف جنگی اہداف متاثر ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا امریکہ نے اپنی اس تشویش سے ترکیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہےترکیہ کو ان کارروائیوں کے نہ کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ اسی طرح ہم نے شام میں اپنے شراکت داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ حملوں کو تیز نہ کریں۔

    واضح رہے سیرین ڈیموکریٹک فورس اور وائی پی جی امریکی اتحادیوں میں شامل ہیں۔ جبکہ ترکی کے ساتھ ان کی گہری دشمنی ہے۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

  • روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

    روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

    سائبرسیکیوریٹی کمپنی گروپ۔ آئی بی نامی ایک کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روسی زبان بولنے والوں کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ کمپیوٹر ہیکنگ، پاس ورڈ چوری اور دوسروں کے کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گروپ-آئی بی نے ایمیزون اور پے پال سمیت اکاؤنٹس کے پاس ورڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ادائیگی کے ریکارڈ اور کرپٹو بٹوے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میلویئر استعمال کرنے والے گروپوں کی نشاندہی کی-

    ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی زبان بولنے والے لوگوں نے رواں سال کے دوران پہلے سات ماہ میں 6300 الیکٹرنکس آلات یا مشینیوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سات لاکھ کمپیوٹرز یا دوسری چیزوں کے ‘ پاس ورڈز ‘ چوری کیے ہیں۔ اس طرح 1300 سے زیادہ افراد کےکریڈٹ کارڈز کی تفصیلات کا حصول ممکن بنایا۔ تاہم سعودی عرب میں یہ وارداتیں مقابلتاً کم ہوئی ہیں جہاں صرف 1,400 سے کم لوگوں سے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اکٹھی کیں۔

    اسی عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہزاروں آلات بھی ہیک کیے گئے اور کریڈٹ کارڈ اور دوسرے الیکٹرانک آلات کی تفصیلات چوری کی گئیں۔

    یہ گروپ غلط آلات کے استعمال سے انفارمیشن چوری کرتے اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چھانٹتے ہیں۔ پھر اس انفامیشن کو سوشل میڈیا اکاونٹس کے زریعے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔

    ‘ گروپ ۔ آئی بی ‘ اس سے پہلے بھی اسی نومبر میں بتایا تھا کہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر نے ایک بڑی ریکروٹمنٹ کمپنی کو بھی سعودیہ میں ہیک کر لیا تاکہ اس سے متعلق افراد اور بنکوں تک رسائی ممکن بنا سکے ، یہ کام بنکوں سے رقم چوری کرنے کے لیے کیا گیا۔

    فرانس میں تاجر کے گھر پرانسپکشن کے لیے آیا ٹیکس انسپکٹر قتل

    ایک رپورٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی فرم نے پتہ چلایا ہے کہ کمپیوٹرز سے متعلق جرائم میں ملوث افراد نے سعودی کمپنیوں کے 1000 سے زائد جعلی ورژنز بنائے۔ تاکہ لوگوں اشتہارات بذریعہ سوشل میڈیا متاثر کر سکے۔ ان عناصر نے جولائی میں سائبر کرائمز کی مہم کو زیادہ وسعت دے دی ہے۔

    گروپ-آئی بی نے جولائی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سائبر کرائمینلز نے مشرق وسطیٰ میں صارفین کو نشانہ بناتے ہوئے ایک وسیع پیمانے پر فشنگ مہم شروع کی تھی، جس میں 270 سے زیادہ ڈومینز کی نشاندہی کی گئی تھی جو مشہور پوسٹل سروس برانڈز کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

    ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنےکا اقدام حیران کن اورخطرناک ہے،ٹوئٹرکے اہم شراکت دار کا علیحدگی کا…

    ماضی میں دس سال قبل 2012 میں سعودی عرب کی معرف کمپنی ‘ آرامکو’ کی ہیکنگ ایک بڑا ایشو بنی تھی۔ یہ ایک بڑی ہیکنگ کا واقعہ تھا کٹنگ سورڈ آف جسٹس نامی ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں تیل اور گیس کی پیداوار کو روکنے کے مقصد سے تقریباً 30,000 کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا۔

    گروپوں نے میلویئر کا استعمال کیا جو لوگوں کےانٹرنیٹ براؤزرز، جیسےای میل سروسز اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس میں محفوظ کردہ معلومات کو جمع کرنے کے قابل تھا۔ جب ہیکرز بینک کی تفصیلات جیسی معلومات حاصل کرتے ہیں، تو وہ اسےپیسہ اور ڈیٹا چوری کرنے یا چوری شدہ معلومات کو "سائبر کرائمینل انڈر گراؤنڈ” پر فروخت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کا بیان سامنے آ گیا

  • ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا ہے-

    آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

    ناسا کے مطابق چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔


    ناسا نےتصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا۔

    واٹس ایپ نےڈیسک ٹاپ ورژن کےصارفین کیلئےدلچسپ فیچرمتعارف کرادیا

    تقریباً 270,000 میل (430,000 کلومیٹر) دور،آرٹیمس 1 جلد ہی خلابازوں کو لے جانے کے لیے بنائے گئے خلائی جہاز میں اپولو 13 کے زمین سے ریکارڈ قائم کرنے والے فاصلے کو پیچھے چھوڑ دے گا۔


    واضح رہے اورین خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں ہے لیکن اسی کے ذریعے مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا، اس جہاز کو روانہ کرنے کیلئے ستمبر میں دو مرتبہ کوشش کی گئی تھی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

  • پی ایس ایل سیزن 8 میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    پی ایس ایل سیزن 8 میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پلئیرز کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنیچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرجشن؛محمد بن سلمان کا سجدہ شکر:عام تعطیل کا اعلان

    ڈائریکٹر ٹورنامنٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعدپی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے، ایونٹ 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    دفاعی چیمپین لاہور قلندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے، 19 مارچ تک میچز ہوں گے-

    پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے-

    بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں-

    وزیر اعظم کی سعودی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد

    چند روز قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں لیگ کے آئندہ سیزن کے بارے میں فیصلے کیے گئے اجلاس میں تمام چھ فرنچائزوں کےنمائندوں نےشرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے۔ ایونٹ 19 مارچ تک جاری رہے گا-

    پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

    بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔ سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے-

    ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

  • فرانس میں تاجر کے گھر پرانسپکشن کے لیے آیا ٹیکس انسپکٹر قتل

    فرانس میں تاجر کے گھر پرانسپکشن کے لیے آیا ٹیکس انسپکٹر قتل

    فرانس میں سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے کے گھر پرانسپکشن کے لیے آئے ٹیکس انسپکٹر کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق فرانس کی حکومت نے منگل کے روز اس وقت صدمے کا اظہار کیا جب ایک ٹیکس انسپکٹر کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ملک کے شمال میں ایک کاروباری مالک کی کتابوں کا آڈٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

    یہ واقعہ فرانس کے شمالی گاؤں بلکورٹ میں پیش آیا جہاں ناصرف انسپکٹر بلکہ ڈیلر کی لاش گھر سے ملی جس میں اب تک یہ واضح نہیں کہ معاملہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ٹیکس انسپکٹر آڈٹ کے لیے پرانی اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے تاجر کے گھر پر گیا جس کے ہمراہ ایک خاتون افسر بھی تھیں تاہم اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون کو کرسی پر بندھا پایا جب کہ ٹیکس انسپکٹر کو مردہ حالت میں پایا۔

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ڈیلر بھی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، اس کی لاش گھر کے باہری حصے سے ملی، بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ڈیلر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر کا قتل باقاعدہ منصوبے کے تحت کیا ہوا لگتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ بھی ملا ہے، انسپکٹر کی کمر پر زخموں کے کئی نشانات بھی ملے۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

    ڈیلر سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا البتہ اس نے کم عمر بچوں پر تشدد کیا تھا جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تھی۔

    واقعے سے متعلق بلکورٹ کے میئر کا کہنا تھا کہ ملزم کی عمر 46 سال ہے جو لوگوں کے گھروں سے مختلف اشیاء جمع کرکے انہیں سستے داموں فروخت کرتا تھا۔

    اراس کے چیف پراسیکیوٹر سلوین باربیئر سینٹ میری نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر قاتل نے ایجنٹوں کے دورے سے قبل قتل کی منصوبہ بندی کی ہو گی پولیس کو ایجنٹوں کو باندھنے کے لیے استعمال ہونے والے کلیمپ ملے تھےجو شاید ایکٹ سےپہلے خریدے گئے تھے ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سوچی سمجھی کارروائی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

    امریکا: اسٹور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  • ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

    ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 2022 کے 11 ماہ کے دوران 100 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی :ویسے ایلون مسک اتنے امیر ہیں کہ 11 ماہ میں 100 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں گزشتہ سال نومبر میں ان کے اثاثے 340 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھےیعنی ان کی دولت میں ایک سال کےدوران لگ بھگ 50 فیصد کمی آئی ہے۔

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اب بھی 170 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ان کی دولت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور 21 نومبر کو ہی وہ 8.59 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔

    ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایلون مسک ٹیسلا کے 15 فیصد حصص کے مالک ہیں تو شیئرز کی قدر میں کمی سے ان کی دولت بھی متاثر ہوتی ہے۔

    امریکہ روس کےخلاف یوکرین کوجدید ڈرون فراہم کرے:امریکی سینیٹرز

    اقتصادی کساد بازاری، چین میں کوویڈ 19 کی پابندیوں اور امریکا میں سپلائی چین کے مسائل کے باعث ٹیسلا کو مشکلات کا سامنا ہے ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا اور اس کے بعد 60 فیصد عملے کو فارغ کردیا۔

    ماہرین کے مطابق اقتصادی کساد بازاری ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی اور اس کا اثر ایلون مسک کے اثاثوں پر بھی مرتب ہوگادنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ 157 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ہوسکتا کہ کچھ عرصے بعد وہ ایلون مسک کو نیچے دھکیل دیں۔

    امام خمینی ایئرپورٹ سٹی کی تعمیر:چینی کمپنی کو3 ارب یورو کا ٹھیکہ دے دیا گیا

  • ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنےکا اقدام حیران کن اورخطرناک ہے،ٹوئٹرکے اہم شراکت دار کا علیحدگی کا عندیہ

    ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنےکا اقدام حیران کن اورخطرناک ہے،ٹوئٹرکے اہم شراکت دار کا علیحدگی کا عندیہ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے اہم خیراتی شراکت داروں میں سے ایک نے ایلون مسک کی جانب سے پالیسی میں تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی راہیں جدا کرنے پر غور شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر نے گزشتہ برس جنوری میں عوام کو تشدد پر اکسانے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کیا تھا جبکہ امریکی ریپر کین ویسٹ کا اکاؤنٹ یہودی مخالف پوسٹ کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا تاہم ایلون مسک نے حال ہی میں عوامی رائے کے بعد دونوں اکاؤنٹس کو بحال کر دیا ہے جس پر ٹوئٹر کے ایک اہم خیراتی شراکت دار اور ایک اشتہاری کمپنی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے-

    زکربرگ کےبطورسی ای اومستعفیٰ ہونے کی خبر پر ترجمان میٹا کا بیان سامنے آ گیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (اے ڈی ایل) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک کا امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کا اقدام حیران کن اور خطرناک ہے۔

    انہوں نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر نے مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ کا اکاؤنٹ بھی دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    سی ای او اے ڈی ایل کے مطابق یکم نومبر کو ایلون مسک نے سول رائٹس گروپ سے ملاقات کی تھی تاکہ انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی فرد کے پہلے سے معطل کردہ اکاؤنٹ کو اس وقت تک بحال نہیں کیا جائے گا جب تک وہ سول سوسائٹی کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف عمل کو اپنا نہیں لیتا۔

    فیفا ورلڈکپ2022: افتتاحی تقریب براہ راست نشر نہ کرنے پر بی بی سی کو تنقید کا سامنا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کین ویسٹ سمیت دیگر متنازع شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بحالی کے بعد ایک اشتہاری کمپنی نے بھی ٹوئٹر کے ساتھ اپنے مستقبل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی اور سول رائٹس گروپ اور تنظمیوں کے ساتھ ایک بہترین تعلقات رہے ہیں جن میں اے ڈی ایل سمیت اے ڈی کلر اور این اے اے سی پی بھی شامل ہیں-

    قطر انرجی کا چینی سینوپیک کےساتھ گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط